Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 13.10.2017 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 13 October 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۳؍ اکتوبر ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
ناندیڑ واگھالہ میونسپل کارپوریشن میں کانگریس نے کُل 81/ میں سے 73/ نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے اقتدار کے لیے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔ بی جے پی کو چھ نشستیں ملی ہیں جبکہ ایک نشست پر شیوسینا اور ایک آزاد اُمیدوار کامیاب ہوا ہے۔ اسی طرح نیشنلسٹ کانگریس پارٹی‘ ایم آئی ایم‘ سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کا ایک بھی اُمیدوار کامیاب نہیں ہوا ہے۔ گذشتہ بیس سال پہلے ناندیڑ بلدیہ میونسپل کارپوریشن میں تبدیل ہوئی تھی۔ یہاں شروع ہی سے کانگریس کا اقتدار ہے۔ کانگریس اس مرتبہ نہ صرف اقتدار بچانے میں کامیاب ہوئی ہے بلکہ اس نے تاریخ ساز جیت حاصل کی ہے۔
کانگریس کی ریاستی اکائی کے صدر اشوک چوہان نے کل ممبئی میں ایک صحافتی بیان میں کہا کہ اہلیانِ ناندیڑ نے کانگریس کا مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔ مَیں ناندیڑ کی عوام کا شکر گزار ہوں۔ ساتھ ہی جناب چوہان نے کہا کہ اب بی جے پی کی جوڑ توڑ کی سیاست کے دن ختم ہورہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پربھنی اور بھیونڈی میں بھی عوام نے کانگریس کی حمایت کی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
Smart City Development کے لیے ضروری تکنالوجی‘ کچرے کے حسنِ انتظام اور پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں سویڈن کی شراکت کے امکانات کے پس منظر میں وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کل سویڈن کے وزیرِ اعظم اسٹیفین لاف وین سے گفتگو کی۔ وزیرِ اعلیٰ کی قیادت میں ریاستی وفد سویڈن کے دو روزہ دورہ پر گیا ہوا ہے۔ اپنے دورے کے پہلے دن ود نے مختلف صنعتوں کا معائنہ کیا اور نامور صنعتکاروں سے ملاقاتیں کیں۔ بھارت۔ سویڈن بزنس لیڈر رائونڈ ٹیبل کانفرنس سے مخاطبت میں وزیرِ اعلیٰ نے مہاراشٹر میں تجارتی مواقع اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
گذشتہ کچھ دنوں سے جاری بارش کے سبب ریاست میں فصلوں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ کسانوں کے نقصانات کے فوراً پنچنامے کرکے انہیں جلد از جلد نقصان بھرپائی دی جائے۔ اسمبلی کے ایوانِ بالا میں حزبِ اختلاف رہنماء دھننجے منڈے نے یہ مطالبہ کیا ہے۔ منڈے نے وزیرِ اعلیٰ کو لکھے ایک مکتوب میں کہا کہ کپاس‘ سویا بین سمیت سبزی ترکاریوں اور پھلوں کی پیداوار بھی اس بارش کے سبب متاثر ہوئی ہے۔ انھوں نے وزیرِ اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ کسانوں کو جلد از جلد نقصان بھرپائی دی جائے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
خونی رشتہ ہونے پر خاندان کے دیگر افراد کو بھی کاسٹ ویلیڈیٹی سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے کے حکومت کے فیصلے سے جعلی ادیواسی کاسٹ سرٹیفکیٹ رکھنے والے کو تحفظ فراہم ہوگا۔ اس اندیشے کا اظہار نیشنلسٹ کانگریس پارٹی قائد اور قبائلیوں کی ترقی کے سابقہ وزیر مدھوکر پچڑ اور سابقہ کانگریسی وزیر پدماکر وڑوی نے کل ناسک میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت اپنے اس فیصلے پر نظرِ ثانی کریں بصورتِ دیگر اس کے خلاف عوامی تحریک شروع کی جائے گی۔ پچڑ اور وڑوی ان دونوں قائدین نے جلگائوں ضلع کے چوپڑا اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی چندر کانت سونونے‘ گڑھ چرولی کے رُکنِ اسمبلی کرشنا گجبے اور ناسک ضلع کے باگلان حلقے سے رُکنِ اسمبلی دیپیکا چوہان کے قبائلی کاسٹ سرٹیفکیٹ جعلی ہونے کا الزام بھی عائد کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ اس ضمن میں وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس سے شکایت کریں گے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
عثمان آباد ضلع کے تلجا پور میں تلجا بھوانی مندر میں نوراتر تہوار کے انعقاد کے لیے دی گئی سرکاری امداد میں بدعنوانی کے معاملہ میں مفرور ملزمہ‘ تلجا پور کی صدر بلدیہ ارچنا گنگنے کو کل تلجا پور پولس نے گرفتار کرلیا۔ آج انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ 2011ء میں نوراتر تہوارکے لیے ایک کروڑ 62/ لاکھ روپیوں کی سرکاری امداد میں خرد برد کے الزام میں گنگنے اور اس وقت کے چیف آفیسر اور اکائونٹنٹ کے خلاف شکایت درج کروائی گئی تھی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں کے لیے آئندہ 29/ اکتوبر کو چنائو ہوگا۔ 25/ سے 27/ اکتوبر تک اُمیدوار کاغذاتِ نامزدگی داخل کریں گے۔ 29/ تاریخ کو صبح 11بجے کاغذات کی جانچ کی جائے گی۔ جانچ کے بعد اُمیدواری واپس لینے کے لیے آدھے گھنٹے کا وقت دیا جائے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
سابق صدرِ جمہوریہ ڈاکٹر اے۔ پی۔ جے۔ عبدالکلام کا یومِ پیدائش 15/ اکتوبر ریاست بھر میں ترغیب یومِ مطالعہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس سال 15/ اکتوبر کو اتوار کی تعطیل کے باعث آج ترغیب یومِ مطالعہ منایا جارہا ہے۔ ناندیڑ کے ضلع کلکٹر نے سبھی سرکاری دفاتر کو آج مطالعے کے اہتمام کے احکامات دئیے ہیں۔

No comments:
Post a Comment