Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 14.11.2017 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 14 November 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۴؍ نومبر ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
مرکزی وزیرِ مواصلات روی شنکر پرساد نے کہا ہے کہ بھارت نیٹ کے ذریعے ڈیجیٹل تعلیم‘ صحت اور زراعت وغیرہ سے متعلق معلومات گائوں گائوں تک پہنچائی جائیگی۔ ملک کی تمام گرام پنچایتوں میں تیز رفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کرنے کے لیے شروع کی گئی بھارت نیٹ اسکیم کے دوسرے اور آخری مرحلے کا افتتاح کل نئی دہلی میں عمل میں آیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے وزیرِ موصوف خطاب کررہے تھے۔ بھارت نیٹ منصوبے کے تحت آئندہ مارچ 2019ء تک ملک کی دیڑھ لاکھ گرام پنچایتوں کو براڈ بینڈ کے ذریعے جوڑا جائیگا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
قانون ساز کونسل کی اعلیٰ اختیاری کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر نیلم گورے نے کہا ہے کہ عوامی نمائندوں کے ذریعے عوامی مسائل کے حل کی غرض سے کیے جانے والے کاموں کو مؤثر بنانے کیلئے عوامی نمائندوں اور انتظامی مشنری کے مابین باہمی تال میل اور رابطے کو ترجیح دی جائے۔ کل اورنگ آباد ضلع کلکٹرد فتر میں منعقدہ خصوصی اعلیٰ اختیاری کمیٹی کے اجلاس سے وہ خطاب کررہی تھیں۔ انھوں نے ہدایت کی کہ عوامی نمائندوں کے ارسال کردہ خطوط کی رسید اندرون ایک ہفتہ دی جائے اور دو ماہ کے اندر اس پر کاروائی کرکے رپورٹ کمیٹی کو روانہ کی جائے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قائد اجیت پوار نے انتباہ دیا ہے کہ کسانوں کے قرضہ جات مکمل طور پر معاف کیے جانے تک آئندہ اسمبلی اجلاس میں کام کاج چلنے نہیں دیا جائیگا۔ وہ کل بیڑ ضلع کے آشٹی تعلقے میں کسانوں کے ایک جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ آشٹی تعلقے کے بی جے پی رہنما باڑا صاحب آجبے نے کل راشٹروادی کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ اس خصوص میں کسانوں کے اس جلسے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ حزبِ اختلاف قائد دھننجے منڈھے نے بھی اس جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کے کام کاج پر سخت تنقید کی اور کہا کہ آئندہ اسمبلی اجلاس میں حکومت سے جواب طلب کیا جائیگا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مہاراشٹر نونرمان سیناکے رہنما باڑا ناندگائونکر نے مطالبہ کیا ہے کہ سانگلی پولس کے زدوکوب سے ہلاک ہونے والے انیکیت کوتھڑے کے قتل کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔ انھوں نے کل کوتھڑے کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ سانگلی پولس کی یہ کاروائی بربریت کی حدوں کو عبور کرنے کے مترادف ہے۔
دریں اثناء سابق وزیرِ اعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے کہا ہے کہ ریاست میں امن و انتظام کی تباہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس فوری سانگلی آکر کوتھڑے خاندان کی ڈھارس بندھائیں۔ کل سانگلی میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت کی جانب سے کوتھڑے خاندان کو ضروری امداد نہیں دی گئی تو پردیش کانگریس کی جانب سے مقتول کے لواحقین کی مکمل مدد کی جائیگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ملک کے پہلے وزیرِ اعظم آنجہانی پنڈت جواہر لال نہرو کی 128/ ویں جینتی آج ملک بھر میں منائی جارہی ہے۔ اس خصوص میں ملک بھر میں ان کی کارکردگی کو اجاگر کرنے والے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ۔ پنڈت نہرو کی سالگرہ یومِ اطفال کے طور پر منائی جاتی ہے اس حوالے سے بچوں کے لیے مختلف مسابقتی پروگرام بھی منعقد کیے جارہے ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاستی اُردو اکیڈمی کے 2015-16 کے لیے مختلف ایوارڈز کل اقلیتی اُمور کے وزیر ونود تائوڑے کے ہاتھوں ممبئی میں تفویض کیے گئے۔ مراٹھواڑہ سے تعلق رکھنے والے ادیب‘ شعرائ‘ نقاد‘ اساتذہ اور صحافیو ںکو مختلف زمروں میں ایوارڈز دئیے گئے۔ ان میں اورنگ آباد کے معروف افسانہ نگار نورالحسنین‘ بی سی یو ڈی کے سابق ڈائریکٹر اور معروف ادیب و نقاد ڈاکٹر ارتکاز افضل‘ ڈاکٹر کیرتی جاوڑے‘ ڈاکٹر شرف النہار‘ عبدالوحید‘ شیخ محمد شرف الدین‘ ڈاکٹر عبدالعزیز‘ محمد عبدالحئی‘ ڈاکٹر سحر سعیدی‘ اسود گوہر‘ پربھنی سے تعلق رکھنے والے ممتاز شاعر ڈاکٹر سلیم محی الدین‘ بیڑ کے قاضی مخدوم‘ صبیحہ بیگم‘ محسن احمد‘ صدیقی محمد عرفان‘ امبہ جوگائی کی ڈاکٹر عقیلہ غوث‘ لاتور کے ڈاکٹر محمد خلیل صدیقی اور ناندیڑ کے محمد امام الدین بھی شامل ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پٹن کے جائیکواڑی اور ماجلگائوں کے ڈیم سے ربیع کی فصلوں کے لیے چار مرتبہ پانی چھوڑنے کا فیصلہ حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے۔ بقائے آب کے وزیر گریش مہاجن کی زیرِ صدارت کل ممبئی میں منعقدہ کینال مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس اجلاس میں آبرسانی اور صفائی کے وزیر ببن رائو لونیکر بھی موجود تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
جالنہ ضلع کے گوندی پولس تھانہ کی ٹیم نے کل بیڑ‘ اورنگ آباد‘ شاہراہ پر ایک ٹرک سے ایک کروڑ 6/ لاکھ روپئے مالیت کا ممنوعہ گٹکا ضبط کرلیا۔ اس سلسلے میں دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

No comments:
Post a Comment