Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 05.11.2017 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 05 November 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۵؍ نومبر ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
مراٹھوا ڑہ مکتی سنگرام سمیت تمام آزادی کی جدوجہد کی تاریخ اسکولی نصاب میں ہونا ضروری ہے۔ یہ بات گورنر سی۔ ودّیا ساگر رائو نے کہی ہے۔ اورنگ آباد میں تعمیر کیے گئے مجاہدینِ آزادی یادگار اسی طرح فلک بوس قومی پرچم کو گورنر کے ہاتھوں قوم کے نام موسوم کیا گیا۔ اس موقع پر وہ مخاطب تھے۔ قانون ساز اسمبلی کے صدر ہری بھائو باگڑے‘ رُکنِ پارلیمنٹ چندر کانت کھیرے‘ رکنِ پارلیمنٹ رائو صاحب دانوے‘ ڈویژنل کمشنر پرشوتم بھاپکر‘ صنعت کار رام بھوگلے‘ سمیت افسران‘ عوامی نمائندے‘ صنعت کار سمیت کثیر تعداد میں شہری موجود تھے۔ اس موقع پر مخاطبت میں ہری بھائو باگڑے نے اپنی تقریر میں یادگار کی دیکھ بھال اور ترمیم کی ذمہ داری میونسپل کارپوریشن احسن طریقے سے کریں۔ ایسی اُمید ظاہر کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
آئندہ تین سال میں ریاست کے کونے کونے میں شمسی توانائی کے چینل کا جال قائم کیا جائیگا۔ اسکا اعلان وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کیا ہے۔ کل احمد نگر ضلع کے رالے گن سدّھی میں ریاست کے شمسی توانائی چینل کا افتتاح کرتے ہوئے وہ مخاطب تھے۔ Solar Panel کے ذریعے تمام فیڈر کو اس سے جوڑا جائیگا۔ اس کی معرفت کسانوں کو تمام دن بجلی فراہم ہوگی۔ یہ بات وزیرِ اعلیٰ نے کہی۔ بزرگ سماجی رہنما انا ہزارے اس پروگرام میںبطورِ صدر موجود تھے۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے آئندہ تین ماہ میں دو میگا واٹ برقی پیداوار کی جائیگی۔ یہ بات کہتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی وجہ سے مسلسل بارہ گھنٹے برقی فراہمی ہوگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاست کے معاشی بحران کا شکار ضلع سینٹرل کوآپریٹیو بینکس کو مہاراشٹر ریاستی کوآپریٹیو بینکس میں ضم کرنے کے لیے ریاستی حکومت نے نابارڈ کے سبکدوش صدر یشونت تھورات کی قیادت میں ایک اسٹڈی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی کو تین ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ کوآپریٹیو شعبے نے اس سلسلے میں فیصلہ جاری کیا۔ ریاست کے 31/ ضلع سینٹرل کوآپریٹیو بینکس میں سے چند معاشی بحران کا شکار ہے۔ یہ بینکس کسانوں کو ضرورت کے مطابق فصل قرض فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اساتذہ کے مختلف مطالبات پر توجہ دلانے کیلئے کل تمام ریاست میں 34/ اضلاع میں ٹیچرس تنظیموں کی کوآرڈنیشن کمیٹی کی جانب سے ضلع کلکٹر دفاتر کے سامنے مورچے نکالے گئے۔ اساتذہ کے تبادلے صرف ماہ جون میں ہی کیے جائیں‘ سینئر گریڈ کے شرائط ختم کیے جائیں‘ ساتواں تنخواہ کمیشن عائد کیا جائے‘ قدیم پنشن اسکیم عائد کی جائے وغیرہ مطالبات کے میمورنڈم اس موقع پر انتظامیہ کو دئیے گئے۔ یہ بات لاتور میں مورچے کے بعد ٹیچرس حلقۂ انتخاب کے رُکنِ اسمبلی وکرم کاڑے نے کہی۔
اساتذہ تنظیموں کی کوآرڈنیشن کمیٹی نے کل اورنگ آباد میں اپنے مطالبات کیلئے ضلع کلکٹر آفس کے روبرو احتجاج کیا۔ عثمان آباد میں اساتذہ کوآرڈنیشن کمیٹی نے مورچہ نکالا۔ اس مورچے میں مختلف اساتذہ تنظیموں کے نمائندے‘ عہدیدار اور اساتذہ شامل ہوئے۔
مراٹھواڑہ میں ناندیڑ‘ جالنہ‘ سمیت مختلف مقامات پر اساتذہ تنظیموں نے احتجاج کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان راجکوٹ میں ہوئے دوسرے ٹی۔ ٹوئنٹی مقابلے میں کل نیوزی لینڈ نے بھارت کو 40/ رنز سے شکست دے دی۔ پہلے بلّے باز ی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 20/ اوورس میں دو وکٹس کے نقصان پر 196/ رنز بناتے ہوئے بھارت کے سامنے جیت کے لیے 197/ رنز کا ہدف رکھا۔ تاہم بھارت کی ٹیم 20/ اوورس میں سات وکٹوں کے نقصان پر 156/ رنز بناسکی۔ کل کے مقابلے کے بعد تین مقابلوں کی سیریز میں ایک ۔ ایک سے برابری ہوگئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
سکھ مذہب کے بانی گرو نانک کی 548/ ویں جینتی کل جوش و خروش سے منائی گئی۔ کل صبح سے تمام ملک کے گرو دواروں میں کیرتن اور گرو گرنتھ صاحب کا پٹھن کیا گیا۔ اورنگ آباد شہر میں گرونانک جینتی کے ضمن میں منعقد پروگرام میں سکھ بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ناندیڑ میں پورنیما کے سلسلے میں کل شام گوداوری ندی کے کنارے ہزاروں دیپ لگاکر دیپ اُتسو منایا گیا۔ بیڑ ضلع میں بھی مختلف پروگرامس کا اہتمام کیا گیا تھا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
گنا نرخ کے اعلان کے لیے کل بیڑ ضلع کے منجھلے گائوں میں گنا پیداوار کسانوں کی سنگھرش کمیٹی کی جانب سے منجھلے گائوں بند منایا گیا۔ یہ بند کامیاب رہا۔

No comments:
Post a Comment