Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 19 January 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۹ ؍جنوری ۲۰۱۸ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
گوڈس اینڈ سروِس ٹیکس GST کونسل نے 29؍ اشیاء اور53؍ زمروں میں ٹیکس کی شرح میں تخفیف کر دی ہے۔ ٹیکس کی یہ نئی شرحیں اِس ماہ کی25؍ تاریخ سے نافذ العمل ہو ںگی۔ کپڑوں کی سلائی پر خد مات کے ٹیکس کو18؍ فیصد سے کم کر کے5؍ فیصد کر دیا گیا ہے۔ مختلف اقسام کے پارک ،جھو لوں اور تفریحی اشیاء پر ٹیکس کو28؍ فیصد سے کم کر کے18؍ فیصد کر دیا گیا ہے۔ خام تیل اور دیگر پیٹرولیم مصنو عات کی شرح18؍ فیصد کی بجائے 5؍ فیصد کر دی گئی ۔
GST کونسل کے اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے وزیر خزا نہ ارون جیٹلی نے بتا یا کہ اِس اجلاس میںGST کے تین قسم کے ریٹرن کو یکجا کر کے ایک ہی بار ریٹرن جمع کر وانے پر بھی غور کیا گیا ۔ پیٹرولیم مصنو عات پرGST عائد کیئے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں جیٹلی نے کہا کہ اِس سلسلے میں کونسل کے آئندہ اجلاس میں غور کیا جائے گا۔
****************************
بہادری کے قو می انعامات برائے 2017 کے لیے 18؍ بچوں کو منتخب کیا گیا ہے اِن میں 7؍ لڑ کیاں بھی شامل ہیں۔ تین بچوں کو یہ ایوارڈ بعد از مرگ دیا جا ئے گا۔ ناندیڑ کے نداف اعجاز عبد الرئوف کو بھی اِس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیاہے۔نداف نے ندی میں ڈو بنے والی4؍ خواتین میں سے 2؍ کی جانیں بچائی تھی اِس کے علا وہ جوے اور سٹّے بازی کے ایک گروہ کے خلاف ثبوت اکٹھا کر نے اور اُنھیں گرفتار کر وانے والی اُتّر پر دیش کی16؍ سالہ نازیہ بھی اِن میں شامل ہے۔
24؍ جنوری کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں یہ ایوارڈ تقسیم کیئے جائیں گے۔
****************************
جموں و کشمیر میں پا کستانی فو ج کی فائرنگ میں ہلاک ہو نے والے دھو لیہ کے فو جی جوان یو گیش بھدانے کے ورثاء کو مرکزی حکو مت کی جانب سے ایک کروڑ روپئے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ مرکزی مملکتی وزیر دفاع سُبھاش بھامرے نے کل بھدا نے کے اہل خا نہ سے ملا قات کر نے کے بعد یہ اعلان کیا ۔ اُنھوں نے شہید جوان کے افراد خاندان کو ہر ممکنہ امداد دینے کا بھی اعلان کیا۔
****************************
بھارت نے اُڑیسہ کے ساحل سے زمین سے زمین پر مار کر نے والے طویل فاصلے کے بیلِسٹِک میزائل اگنی 5-؍ کا کامیاب تجر بہ کیا ہے۔ DRDO کے تیار کر دہ اِس میزائل کو کل صبح9؍ بجکر54؍ منٹ پر عبد الکلام وہیلر آئی لینڈ سے داغا گیا۔ یہ میزائل 5؍ ہزار کلو میٹر سے زائد فاصلے کے ہدف کو نشا نہ بنا سکتاہے۔
****************************
سنجئے لیلا بھنسالی کی فلم پد ما وت پر پا بندی عائد کر نے کے راجسھتان اور گجرات حکو متوں کے فیصلے پر عدالت عظمیٰ نے حکم التواء جاری کر دیا ہے۔ اِن ریاستوں نے امن و انتظا م کی صورتحال کو جواز بنا کر اِس فلم کی نمائش پر پا بندی عائد کر رکھی تھی ۔ تا ہم عدالت عظمیٰ کے اِن احکا مات کے بعد اب فلم پد ماوت آئندہ 25؍ جنوری کو ملک بھر میں ایک ساتھ نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔
عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں ملک کی تمام ریاستوں کو حکم دیا ہے کہ اِس فلم پر اب کوئی بھی ریاست پا بندی عائد نہ کرے۔
****************************
مرکزی مملکتی وزیر آیوش شری پاد نائک نے کہا ہے کہ ملک میں218؍ہو میو پیتھِک کالجوں سے ہزا روں طلباء ہو میو پیتھِک طرز علاج کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اورنگ آ باد سے قریب واقع پڑ ے گائوں میں سائیلی چیریٹیبل ٹرسٹ کے میڈیکل کالج واسپتال کا افتتاح کل وزیر موصوف کے ہاتھوں عمل میں آ یا۔ اِس موقع پر اپنے خطاب میں اُنھوں نے کہا کہ قدیم بھارت کے اِس محفوظ ز طرز علاج کو فروغ دینے کے لیے مرکزی حکو مت کی آ یوش وزارت کئی اقدا مات کر رہی ہے۔
****************************
اورنگ آباد میں آج سے تین روزہ ویدِک سمیلن کا آ غاز ہو رہاہے۔ مملکتی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ کے ہاتھوں اِس سمیلن کا افتتاح عمل میں آئے گا۔
****************************
بیڑ ضلع کے پِمپر کھیڑ میں2016 میں ایک تاجر باڑا صاحب چو ہان کے قتل کے جرم میں ضلع سیشن کورٹ نے تین افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ سودی کاروبار کر نے والے مقتول نے اِن تین افراد کو سود پر پیسے دیئے تھے جس کے بعد پیدا ہوئے تنازعے میں چو ہان کو قتل کر دیا گیا تھا۔
****************************
پانچویں اورنگ آ باد بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا کل فلمساز و ہدا یت کار مہیش مانجریکر اور ادا کارہ مُر نال کلکر نی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آئے گا۔ افتتاح کے بعد اتنو مکھر جی کی ہدا یت میں تیار کی گئی فلم رُخ دکھائی جائے گی۔ چار دن چلنے والے اِس فلم فیسٹیول میں مختلف زبانوں کی دنیا بھر کی
30؍ فلمیں دکھائی جائیگی۔

No comments:
Post a Comment