Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 19 July 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۹؍ جولائی ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۸:۴۰ - ۸:۴۵
مراٹھواڑہ اور وِدربھ کے قحط سے متا ثرہ 14؍ اضلاع کے تکمیل طلب آبپا شی منصو بے مکمل کے لیے مرکزی کابینہ نے13؍ ہزار
651؍ کروڑ روپئے کے خصو صی پیکیج کو منظوری دیدی ہے۔ بقائے آب کے وزیر نتن گڈ کری نے کل اخباری نمائندوں کو یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ آئندہ برس مئی تک یہ تمام منصو بے مکمل کر لیے جائیں گے۔ اِس پیکیج میں ریاست کے 8؍ بڑے اور در میانی پرو جیکٹ اور
83؍ چھو ٹے منصو بے شامل ہیں۔ اِن میں سے17؍ منصو بے مراٹھواڑہ کے ہیں۔ وزیر مو صوف نے بتا یا کہ مرکزی حکو مت کے اِس خصو صی پیکیج کے تحت اورنگ آ باد کے5؍ جالنہ ضلع کے6؍ ناندیڑ کے2؍ لاتور کے3؍ اور بیڑ ضلع کے ایک منصو بے کا کام مکمل کیا جائے گا۔
***** ***** *****
آئندہ اکتوبر مہینے میں شروع ہو رہے کشید ہنگام کے لیے گنّے کے راست و کفا یتی نرخ میں حکو مت نے اضافہ کر دیا ہے۔ اب یہ قیمت فی ٹن2؍ ہزار 750؍ روپئے کر دی گئی ہے۔ اِس ہنگام میں گنّے کی پیدا وار 35؍ میٹرک ٹن ہو نے کی امید ہے۔
***** ***** *****
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا کل سے آ غاز ہوا۔ اجلاس کے پہلے ہی دن کل حزب اختلاف کی جانب سے حکو مت کے خلاف پیش کر دہ تحریک عدم اعتماد کواسپیکر سُمِتّرا مہا جن نے سماعت کے لیے قبول کر لیا۔ اِس تحریک پر کل بحث کی جائے گی اور اِس بحث کے لیے اسپیکر نے7؍ گھنٹے کا وقت مقرر کیا ہے۔ مبا حثے کے بعد کل ہی اِس تحریک پر رائے دہی ہو گی۔
***** ***** *****
راشٹر وادی کانگریس کی رہنما اور کن پارلیمنٹ سُپر یا سُڑے نے کل لوک سبھا میں کہا کہ مہا راشٹر کے کسان ، دودھ کے تاجر، آنگن واڑی ملازمین اور اسا تذہ مسلسل ایجی ٹیشن چلا رہے ہیں اور مطالبہ کیا کہ حکو مت اُن کے مطالبات پر توجہ دے۔ ماوَڑ حلقے کے رکن پارلیمنٹ شری رنگ بار نے نے بھی دودھ کی پیدا وار سے منسلک افراد کے مسائل کی جانب وقفہ ٔ سوا لات کے دوران توجہ دلائی۔ ہنگو لی کے رکن پارلیمنٹ راجیو سا تو نے زرعی قرضۂ جات کی تقسیم میں سُست روی کی جانب حکو مت کی توجہ مبذول کر وائی۔
***** ***** *****
مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ درج فہرست ذاتوں اور قبائل پر مظالم کی اِنسداد سے متعلق قا نون کو کمزور کر نے کے لیے کوئی قدم نہیں اُٹھا یا جائے گا ۔وہ کل راجیہ سبھا میں وقفہ ٔ سوا لات کے دوران ایک ضمنی سوال کا جواب دے رہے تھے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اِس ایٹرا سٹی قا نون کو مزید مؤثر بنا نے کے لیے حکو مت نے 2015 میں اِس قا نون میں چند ترا میم کی ہیں۔
***** ***** *****
بچوں کی مفت اور لازمی تعلیم کے حق 2017 سے متعلق تر میمی بل کل لوک سبھا میں منظور کر لیا گیا۔ اِس قا نون کے تحت پنجم اور ہشتم کے طلباء کے امتحا نات سے متعلق فیصلہ کر نے کا اختیار ریا ستی حکو مت کو دیا گیا ہے۔ فروغ انسانی وسائل کے وزیر پر کاش جائو ڑیکر نے بتا یا کہ اِس قا نون میں بچوں کو اسکول سے خارج کر نے کی کوئی گنجائش نہیں ہے بلکہ اِس طرح کے معاملات میں طلباء کا دو با رہ امتحان لیا جا سکتا ہے۔
***** ***** *****
اقلیتی طلباء کو تعلیمی سہو لت دینے کے لیے مقررہ آمد نی کی حد 6؍ لاکھ روپئے سے بڑھا کر 8؍ لاکھ روپئے کر دی گئی ہے۔
یہ اعلان اقلیتی امور کے مملکتی وزیر دلیپ کامبڑے نے کل قا نون ساز کونسل میں کیا۔ اِس موقع پر وزیر تعلیم وِنود تائوڑے نے وضا حت کی کہ بچوں کے جماعت اوّل میں داخلہ کے لیے عمر کی حد6؍ برس کی بجائے5؍ برس کر نا ممکن نہیں ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں سوا بھیما نی شیتکری سنگٹھنا کی جانب سے گذشتہ پیر سے جاری دودھ بند ایجی ٹیشن کے تحت آج ریاست بھرمیں مویشیوں کو بھی سڑ کوں پر لا کر چکا جام کر نے کا اشا رہ سنگٹھنا کے سر براہ رکن پارلیمنٹ راجیو شیٹّی نے دیا ہے۔ اُنھوں نے الزام عائد کیا کہ دودھ کی قیمت میں5؍ روپئے اضا فے سے انکار کر کے گجرات سے دودھ مہا راشٹر میں لا کر فروخت کر نے والی یہ سر کار غیر حساس ہے۔ شیتکری سنگٹھنا کے کا رکنوں نے کل صبح اورنگ آ باد سے ناگپور کو دودھ لے جا رہے 4؍ ٹینکروں کو جالنہ روڈ پر روک کر اُن میں سے ایک ٹینکر کا دودھ سڑک پر بہادیا۔ تا ہم بعد ازاں بقیہ ٹینکر پولس بندوبست میں ناگپور روانہ کر دیئے گئے۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے اورنگ آ باد کے کچرے کا مسئلہ حل کر نے کے لیے معینہ وقت میں منصو بہ بندی کا حکم دیا ہے۔
اِس سلسلے میں اسمبلی اسپیکر ہری بھائو باگڑے کی زیر صدا رت کل وِدھان بھون میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اِس اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اِس خصو ص میں حکو مت ہر ممکنہ تعائون کریگی۔ تاہم اگر معینہ وقت میں یہ مسئلہ حل نہیں کیا جا تا تو سخت کار وائی کی جائے گی۔ اُنھوں نے ہدا یت کی کہ میو نسپل کار پو ریشن اورنگ آباد میں پانی اور کچرے کے مسائل حل کر نے کو اولیت دے۔
دریں اثناء شہری تر قیات کے مملکتی وزیر رنجیت پاٹل نے کہا ہے کہ اورنگ آباد کے چکل تھا نہ ، ہر سول سائونگی اور پڑے گائوں علاقوں میں کچرے کو ضائع کر نے کے پرو جیکٹ عنقریب شروع کیئے جائینگے۔ کل قا نون ساز کونسل میں ستیش چو ہان کی جانب سے اورنگ آ باد میں کچرے کا مسئلہ اٹھا ئے جانے پررنجیت پاٹل نے کہا کہ اِس خصوص میں چیف سیکریٹری کو اورنگ آباد کے تمام مسائل کی تفصیلی رپورٹ طلب کر نے کی ہدا یت کی گئی ہے۔

No comments:
Post a Comment