Tuesday, 24 July 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 24 July 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴  ؍ جولائی  ۲۰۱۸؁
وَقت: صبح  ۸:۴۰ -  ۸:۴۵
 مراٹھا ریزر ویشن کے مطالبے پر جاری احتجاج نے کل پُر تشدد رُخ اِختیار کر لیا۔ مراٹھا مورچہ کو آرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے اور نگ آ باد ضلع کے گنگا پور تعلقے کے کائے گائوں ٹو کا میں احمد نگر راستے پر بنے پُرانے پُل پر احتجاج جا ری تھا۔ اِسی دوران اورنگ آباد یُوّا سینا کے ایک کار کن کا کا صاحب شِندے نے گودا وری ندی میں چھلانگ لگا کر اپنی جان دیدی۔ بچائوں عملے نے کا کا صاحب شِندے کو پانی سے با ہر نکال کر اسپتال میں بھر تی کیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ کا کا صاحب شِندے اورنگ آباد یُوّا سینا کے ضلع صدر سنتوش مانے کا ڈرائیور تھا۔
اِس واقعے کے بعد احمد نگر-اورنگ آباد شاہراہ پر احتجاجیوں نے دیر رات تک گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی۔مظاہرین بڑی تعداد میں گنگا پور پولس اِسٹیشن میں جمع ہو گئے اور نعرے بازی کرنے لگے۔ مظاہرین کی مانگ تھی کہ وزیر اعلیٰ سے بات چیت کے بعد ہی وہ جسد خا کی قبول کریں گے۔ تا ہم وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس سے تبادلۂ خیال کے بعد مظاہرین نے کا کا صا حب شِندے کی نعش قبول کی۔ خبر ہے کہ آندو لن کے مقام پر ہی آج صبح اُنکی آخری رسو مات ادا کی جائے گی۔ اِس واقعے کے بعد آج مہا راشٹر بند کا اعلان کیا گیا ہے۔ احتجا جیوںمطالبہ ہے کہ سر کا ری ملازمتوں میں ظا ہر کیئے گئے 16؍ فیصد ریزر ویشن کی تجویز کوردّ کیا جائے۔ مظاہرین نے اِنتباہ دیا ہے کہ اگر اگلے دو دنوں میں وزیر اعلیٰ نے ریزر ویشن کے بارے میں کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں لیا تو احتجاج میں مزید تیزی لائی جائے گی۔
***** ***** *****
 اِس بیچ مراٹھا ریزر ویشن کے لیے جاری احتجاج کا اثر مہاراشٹر بھر میں ہو رہا ہے۔ پر بھنی ضلع کے گنگا کھیڑ میں مظا ہرین نے کل ایک ایس ٹی بس کو آگ لگا دی جبکہ دیگر چار ایس ٹی بسوں اور خانگی گاڑیوں پر پتھرائو بھی کیا۔ مختلف جگہوں سے راستہ روکوں احتجاج کی بھی خبر ہے۔ کئی مقا مات پر پولس بندو بست بڑھا دیا گیا ہے۔جالنہ ضلعے کے عنبڑ تعلقے کے کِن گائوں سے بھی احتجاج کی خبر ہے جہاں مظاہرین پانی کی ٹنکی پر چڑھ گئے۔ اِس واقعے کے بعد علاقے میں کچھ دیر کے لیے صورتحال کشیدہ ہو گئی تھی۔ اِس دوران مقامی مراٹھا سماج کی جانب سے عنبڑ پولس اِسٹیشن کے اِنسپکٹر اِنیرُدّھ ناندیڑکر کو مطالبا تی محضر پیش کیا گیا۔ جسمیں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مراٹھا ریزر ویشن کے مسئلے کا فوری حل نکا لا جائے۔ عثمان آباد میں بھی شو لا پور-اورنگ آباد شاہراہ پر راستہ رو کوں احتجاج کیا گیا۔وسری جانب عثمان آباد تحصیل دفتر کے رو برو مظاہرین نے دھر نا آ ندو لن کیا۔
***** ***** *****
 ملک بھر میں ہجوم کے ذریعے ہو رہے تشدّد یعنی موب لینچِنگ کے بڑھتے واقعات پر لگام لگا نے کے لیے مرکزی حکو مت نے داخلہ سیکریٹری کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نامزد کی ہے۔ ایک سینئر سر کا ری افسر نے کل یہ اطلاع دی ۔ یہ کمیٹی موب لینچِنگ کے بڑھتے واقعات کو روکنے کے لیے سفا رشات دیگی۔ مذکو رہ کمیٹی اگلے چار ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ اِسکے علا وہ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی قیادت میں وزراء کا ایک گروپ تشکیل دیا گیا ہے جو اِس کمیٹی کی سفارشات پر غور و خوص کریگا۔ افسر نے بتا یا کہ ہجوم کے ذریعے ہونے والی مارپیٹ کو سنگین جرم قرار دینے کے لیے IPC میں تر میم کر نے پر حکو مت غور کر رہی ہے۔
***** ***** *****
 سو شل میڈیا پر لگام لگانے سے متعلق کوئی بھی تجویز حکو مت کے زیر غور نہیں ہے۔ اطلاعات و نشر یات کے مرکزی وزیر راجیہ ور دھن سنگھ راٹھور نے کل راجیہ سبھا میں اپنے تحریری جواب میں یہ وضا حت کی۔ اُنھوں نے واضح کیا کہ عوام کی شخصی آزا دی پر قد غن لگانے کا حکو مت کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ راٹھوڑ نے بتا یا کہ حکو مت کی پالیسیوں اور منصوبوں کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کے مقصد سے سوشل میڈیا کا مرکز شروع کر نے پر حکو مت غور کررہی ہے۔
***** ***** *****
 مہاراشٹر نو نِر مان سینا کے صدر راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ وہ وِدربھ کو کسی بھی صورت میں مہاراشٹر سے الگ نہیں ہو نے دینگے۔
 کل پر بھنی میں نا مہ نگاروں سے گفتگو کر تے ہوئے اُنھوں نے یہ بات کہی۔ راج ٹھاکرے نے کہا کہ مراٹھواڑہ نے مہاراشٹر کو کئی وزرائے اعلیٰ دیئے لیکن مراٹھواڑہ کی ترقی ویسی نہیں ہو سکی جیسی ہو نی چا ہیے تھی۔ اُنھوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنمائوں اور ریاستی حکو مت پرسخت تنقید بھی کی۔ راج ٹھاکرے نے مزید کہا کہ آنے والے لوک سبھا اور  ریاستی وِدھان سبھا انتخا بات کے پس منظر میں وہ مراٹھواڑہ کا دورہ کر رہے ہیں۔
***** ***** *****
 مہاراشٹر بھر میں آشاڑی ایکا دشی کل جوش و خروش اور مذہبی عقیدت سے منائی گئی۔ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑک نویس نے ممبئی میں واقع اپنی سر کاری رہائش گاہ ’’ورشا‘‘ میں کل اعلی الصبح اپنی اہلیہ کے ہمراہ شری وِٹھّل رُکمنی کی مہا پو جا کی۔ وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ اُنھوں نے کسا نوں کے لیے راحت اور عوام کی خواہشات پوری ہونے کی دعا کی ہے۔
***** ***** *****
 پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر لگام لگانے اور کسا نوں کو قرض معا فی دینے جیسے مطالبات کی یکسوئی کے لیے سماجوادی پارٹی کی جانب سے کل جالنہ ضلع کلکٹر دفتر پر سائیکل جلوس نکا لا گیا۔ جلوس میں سماجوادی پارٹی کے مقامی عہدیدار ان کے علاوہ کار کنوں نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔
***** ***** *****
 بنگلورو میں کل بھارت اور نیوزی لینڈ کے بیچ کھیلا گیا تیسرا ہاکی مقابلہ 0-4؍ سے جیت کر بھارت نے سیریز اپنے نام کر لی۔
 بھارت کی جانب روپیندر پال سنگھ ، سُریندر کُمار ، مندیپ سنگھ اور آکاش دیپ سنگھ نے گول کر تے ہوئے بھارت کی جیت میں نما یا کر دارادا کیا۔ بھارتی کوچ ہریندر سنگھ نے کہا کہ اِنڈو نیشیاء کی راجدھانی جکار تہ اور پلیمبن میں 18؍ اگست سے شروع ہونے والے ایشین گیمز کے اعتبار سے ٹیم کی کار کر دی اطمینان بخش ہے۔
***** ***** *****

No comments: