Sunday, 29 July 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 29 July 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 29؍  جولائی  ۲۰۱۸ئ؁
وَقت: صبح  ۸:۴۰ -  ۸:۴۵
 مراٹھا ریزرویشن کے سلسلے میںپچھڑے ہوئے طبقات کمیشن کی رپورٹ حاصل ہونے کے بعد فوراً اسمبلی کاایک روزہ خاص اجلاس طلب کیا جائے گا۔یہ بات وَزیراعلیٰ دِیویندرپھڑنویس نے کہی ۔کل اس ضمن میںہوئی ہمہ پارٹی میٹنگ میںمراٹھاریزرویشن پرسب متفق ہوئے ہیں۔یہ بات وزیر اعلیٰ نے کہی وہ میٹنگ کے بعد صحافیوں سے مخاطب تھے۔اس سلسلے میںقائم کئے گئے پچھڑے ہوئے طبقات کے کمیشن کوجہاں تک ممکن ہوجلدازجلداپنی رپورٹ پیش کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔یہ رپورٹ حاصل ہونے کے بعد فوراً اسمبلی کاخاص اجلاس لیاجائے گا۔یہ بات وزیراعلیٰ نے کہی۔
 احتجاج کے دوران احتجاجیوں پرشدیدقسم کے جرم کے علاوہ دیگرجرائم واپس لینے کاحکم پولس انتظامیہ کودیاگیاہے۔یہ بات پھڑنویس نے کہی۔ راشٹروادی کانگریس کے رہنمااجیت پوارنے اس میٹنگ کے بعد اپنی مخاطبت میںکہا کہ ریاست میں امن قائم رکھاجائے۔ایسا حزب مخالف پارٹیوں کا رول ہے۔ نوجوان غلط قدم نہ اُٹھائیں۔ ایسی اپیل اُنہوںنے کی۔
***** ***** *****
 مراٹھا ریزرویشن کے سلسلے میںمراٹھا کرانتی مورچے نے ریاست میںجاری احتجاج اجازت حاصل کرکے ہی شروع کیاہے۔احتجاجیوں پر درج کئے گئے جرائم واپس نہیں لئے گئے تویکم اگست سے جیل بھرواحتجاج شروع کرنے کااشارہ کرانتی مورچہ احتجاجیوں نے کل پرلی میںہوئی صحافتی کانفرنس میں دیا۔ اس احتجاج کوبدنام کرنے کی طاقت فعال ہوگئی ہے۔یہ بات احتجاجیوں نے کہی ہے۔
 اسی بیچ مراٹھا ریزرویشن کے مطالبات پراورنگ آبادشہرمیں تقریباً چھ سے سات ورکرس نے پانی کی ٹانکی پرچڑھ کرنعرے بازی کرتے ہوئے خودکشی کرنے کااشارہ دیا۔پولس افسران نے ان ورکرس کوسمجھاکرنیچے اُتارا۔
 پربھنی ضلع میںکل بھی کئی مقامات پرراستہ روکواحتجاج کیاگیا۔ہجوم کی جانب سے کئے گئے پتھرائومیں تین پولس ملازمین زخمی ہوگئے۔ضلع میں بس سروس مسلسل پانچویں یوم بندرہی۔
 ناندیڑ ضلع میںراستہ روکواحتجاج کیاگیا۔ایس ٹی کارپوریشن کی ایک بس احتجاجیوں نے نذرآتش کردی۔ ناسک میںکل رکن اسمبلی باڑاصاحب سانپ کے رہائش گاہ کے روبرودھرنااحتجاج کیاگیا۔تاہم دھولیہ ریلوے اسٹیشن سے قریب احتجاجیوں نے دھولیہ،چالیس گائوں ریلوے گاڑی روک دی جس کی وجہہ سے تقریباً 20؍منٹ ریلوے خدمات مفلوج ہوکررہ گئی تھی۔
***** ***** *****
 مرکزاورریاست میںبھارتیہ جنتاپارٹی اقتدارمیںہونے کی وجہہ سے حکومت فوراً مراٹھاسماج کوریزرویشن دیں۔ یہ بات راشٹروادی کانگریس کے صدررکن پارلیمنٹ شردپوارنے کہی ہے۔کولہاپورمیںکل پوارنے مراٹھا ریزرویشن احتجاجیوں سے ملاقات کی۔اس موقع پروہ مخاطب تھے۔
***** ***** *****

 رائے گڑھ ضلع میںکل ایک نجی بس کھائی میںگرجانے کی وجہہ سے ہوئے حادثے میں33؍افرادہلاک ہوگئے۔کل صبح مہاڑ سے قریب مہابلیشور راستے پرامبیناڑی گھاٹ میںیہ بس کھائی میںگرپڑی۔ رات دیرگئے تک اس حادثے میں ہلاک ہونے والے 17 مسافروں کی نعشیں نکالی گئی تھی۔اس کی اطلاع پولس ذرائع نے دی۔حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے خاندان کوفی کس چارلاکھ روپیوں کی امدادظاہر کی گئی ہے۔
***** ***** *****
 وزیراعظم نریندرمودی آج صبح 11؍بجے آکاشوانی پرـ'من کی بات' کے اپنے پروگرام میںبھارت وبیرون ملکوں میںرہنے والے عوام کے ساتھ اپنے خیالات کااظہار کریںگے۔یہ 46؍واں ماہانہ پروگرام ہوگاجوآکاشوانی اوردوردرشن کے تمام نیٹ ورک پرنشرکیاجائے گا۔یہ وزیراعظم کے دفتر کے یو ٹیوب چینلوں ، اطلاعات ونشریات کی وزارت، آکاشوانی اورڈی ڈی نیوز پرنشرکیاجائے گا۔یہ AIR کی ویب سائٹ www.allindiaradio.gov.in پرایک ساتھ نشر ہوگا۔آکاشوانی ،ہندی نشریے کے فوراً بعد علاقائی زبانوں میںیہ پروگرام نشر کرے گا۔علاقائی زبانوں کاترجمہ شام 8؍بجے بھی دوبارہ نشر کیاجائے گا۔
***** ***** *****
 ریاست کے اسکولوں میں سن 2011 میں عمل درآمدکی گئی خاص حاضری پٹ پڑتاڑنی مہم میںجہاں بوگس طلباء پائے گئے تھے اُن اسکولوں کے اداروں کے منتظمین ،صدر مدرسین اسی طرح اساتذہ اوردیگر ملازمین کے خلاف فوجداری جرم داخل کرنے کے احکام ڈائریکٹر آف ایجوکیشن سنیل چوہان نے دئیے ہیں۔ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ کے حکمنامے کے مطابق کاروائی کے ضمن میں مکتوب جاری کیاگیا۔اس مہم میںدیڑھ لاکھ طلباء بوگس پائے گئے تھے۔
***** ***** *****
 جالنہ ضلع کے بھوکردن ۔جعفرآبادراستے پرویرے گائوں پرکل ایک کارکی زدمیں آکردومعصوم بچے ہلاک ہوگئے۔ بھوکردن کی جانب جارہی تیزرفتار کارایک دکان میںگھس گئی۔دکان میںخریدی کے لئے آئے ہوئے دومعصوم بچوں کی جائے حادثے پرموت ہوگئی۔اورایک شخص زخمی ہوگیا۔ اس سے قبل ایک ٹووہیلرکواس کارنے ٹکردینے کی وجہہ سے ٹووہیلرپرسواردونوں افرادزخمی ہوگئے۔
***** ***** *****

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 اگست 2025‘ وقت: صبح 06:50 تا 07:00

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 15 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...