Saturday, 21 July 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 21 July 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۱  ؍  جولائی  ۲۰۱۸؁
وَقت: صبح  ۸:۴۰ -  ۸:۴۵
 اپو زیشن کی جانب سے مرکزی حکو مت کے خلاف کل لوک سبھا میں پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک نا کام ہو گئی۔ لوک سبھا نے126؍ کے مقابلے 325؍ ووٹوں سے اِسے نا منظور کر دیا۔ 12؍ گھنٹے چلی لمبی بحث کے بعد کل رات گیا رہ بجے عدم اعتماد کی تحریک پر رائے دہی ہوئی۔ اِس سے قبل بیجو جنتا دل نے بحث میںحصّہ نہ لیتے ہوئے پہلے ہی ایوان سے واک آئوٹ کر دیا۔ شیو سینا اور TRS  کے سبھی اراکین پارلیمنٹ بھی بحث کے دوران لوک سبھا میں سے غیر حاضررہے۔ دوسری جانب AIADMK کے اراکین ِ پالیمنٹ نے تحریک عدم اعتماد کی مخالفت میں ووٹ ڈا لے۔
 بحث کی شروعات تیلگو دیسم پارٹی کے رکن پارلیمنٹ جئے دیو گّلا کی تقریر سے ہوئی۔ گّلا نے کہا کہ آندھرا پر دیش کے سا تھ ہورہی نا انصا فی کے لیے سا بقہ کانگریس سر کار جِتنی ذمہ دار ہے موجودہ بی جے پی سر کا ربھی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ آندھرا پر دیش اور تلنگا نہ کی تقسیم کے بعد آندھرا پر دیش کے ساتھ ہو رہی نا انصا فی اور بھید بھائو کی وجہ سے وہ موجود ہ حکو مت سے اعتبار کھو چکے ہیں اور اِسی لیےTDPنے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی ہے۔
 دریں اثناء بحث میں حصّہ لیتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ رافیل جنگی طیا روں کی خریداری کے معا ملے میں وزیر دِفاع نر ملا سیتا رمن  وزیر اعظم نریندر مودی کے دبائو میں کام کر رہی ہیں۔اُنھوں نے سیتا رمن پر ملک کو گمراہ کر نے کا الزام لگا یا۔ راہل گاندھی نے مرکزی حکو مت کی خارجہ پالیسی ، روز گار ، جی ایس ٹی اور نوٹ بندی جیسے کئی معاملوں پر تنقید کی۔ الزا مات کا جواب دیتے ہوئے نر ملا سیتا رمن کاکہنا تھا کہ وزا رت دفاع کے سودوں کی تفصیلات افشاء نہیں کی جا سکتیں۔ اُنھوں نے راہل گاندھی کے ذریعے لگائے گئے سبھی الزا مات کو خارج کر دیا۔
 دوسری جانب عدم اعتماد کی تحریک پر جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپو زیشن جماعتوں پر طنز کر تے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کی یہ تحریک مرکزی حکو مت کے خلاف نہیں ہے بلکہ یہ کانگریس اور حزب اختلاف جماعتوں کی اپنے ممکنہ اتحاد کو پر کھنے کی ایک کوشش ہے۔ مو دی نے کہا کہ کانگریس نے اپنے دور اقتدار میں سیا سی فائدے کو مد نظر رکھتے ہوئے آندھرا پر دیش کی تقسیم کی اور اُسے متنا زعہ بنا دیا ۔
 تا ہم مو دی نے آندھرا پر دیش کی نئی راجدھا نی کے قیام سمیت سبھی شعبوں میں اُسے بھر پور تعائون کر نے کی یقین دہا نی کر وائی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ رافیل جنگی طیاروں کی خریداری کے معاملے میں راہل گاندھی کی جانب سے لگائے گئے الزا مات کی بھارت کے ساتھ ساتھ فرانس نے بھی تر دید کی۔ مو دی نے ڈوکلام اور سر جیکل اِسٹرائیک پر لگے الزا مات کو بھی خارج کیا۔
 اِس بیچ پارلیمانی امور کے وزیراننت کمار نے پارلیمنٹ کے باہر نا مہ نگاروں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی حکو مت پر بے نبیاد الزا مات عائد کر نے پر راہل گاندھی کے خلاف استحقاق کی تحریک پیش کرے گی۔
 دوسری جانب اطلا عات و نشر یات کے مرکزی وزیر راجیہ وردھن سنگھ راٹھواڑ نے کہا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی کے پاس تنقید کر نے کے لیے کوئی موضوع نہ ہو نے کی وجہ سے وہ بچکا نی حرکتیں کر تے رہے ۔ راٹھوڑ نے ٹوئیٹر پر یہ اظہار خیا ل کیا۔
***** ***** *****
 ملک بھر میں سڑ کوں پر پڑے گڑھوں کی وجہ سے ہونے والے حادثوں اور اِن میں ہونے والی اموات پر سُپریم کورٹ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔عدالت نے اِس بات پر فکر مندی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ سڑ ک حادثوں میں جان گنوا نے والے افراد کی تعداد، دہشت گر دانہ حملوں میں مر نے والوں کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔ سُپریم کورٹ نے روڈ سیفٹی کمیٹی کو اِس جانب توجہ دینے اور دو ہفتوں کے اندر اپنی رپورٹ پیش کر نے کو کہا۔
***** ***** *****
 ناگپور میں جا ری مہا راشٹر اسمبلی کا مانسون اجلاس کل اختتام پذیر ہوا۔ سر مائی اجلاس 19؍ نومبر سے ممبئی میں شروع ہو گا۔
اجلاس کے آخری دن ریاستی حکو مت نے کل ودھان سبھا میں مراٹھواڑہ ، وِدربھ اور مشرقی مہاراشٹر کی ترقی کے لیے 21؍ ہزار 222؍ کروڑ روپیوں کے
 تر قیاتی کاموں کا اعلان کیا۔ اگلے دیڑھ سالوں کے دوران اِس پر عمل آ وری ہو گی۔ اِن کاموں کی نگرانی کا مرکز ناگپور میں ہوگا۔ اِسکے تحت 89؍ سینچائی پرو جیکٹوں کی تکمیل کے لیے 13؍ہزار422؍ کروڑ جبکہ قطرہ سینچائی کے لیے 100؍ کروڑ روپیوں کی امداد ی رقم فراہم کی جا ئے گی۔
 اِس دوران کل ودھان سبھا میں بولتے ہوئے رکن اسمبلی پر شانت بمب اور رکن اسمبلی وِجئے وڈیٹّیوار نے ریاست میں کھلے عام جاری گٹکے کی فروخت کی جانب توجہ دلائی وڈیٹّیوار نے کہا کہ ریاست میں گٹکے پر پا بندی عائد ہو نے کے با وجود اِسکی فروخت جاری ہے۔ اُنھوں نے غذا اور ادویات محکمے کے متعلقہ افسران پر کار وائی کا بھی مطالبہ کیا۔ وہیں پر شانت بمب نے کہا کہ انتظا میہ کے بد عنوا ن افسروں اورگٹکا تاجروں کی ملی بھگت کی وجہ سے گٹکا فروخت ہو رہا ہے۔ اِس دوران رکن اسمبلی آشیش دیشمکھ نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو بھی چا ہیے کہ وہ گٹکا نو شی ترک کر یں۔
 دریں اثناء غذا اور ادویات کے مملکتی وزیر مدن ییراوارنے تیقن دیا کہ گٹکے پر لگی پا بندی پر سختی سے عمل آ وری ہو گی۔
***** ***** *****
 مراٹھا سماج کو ریزر ویشن دینے کے لیے جاری احتجاج کا اثر کل مراٹھواڑہ کے مختلف مقا مات پر دیکھنے کو ملا۔ پر بھنی میں کچھ نا معلوم افرادنے دس بسوں پر پتھرائو کیا۔ اِس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تا ہم پر بھنی میں پو لس بندو بست میں اضا فہ کر دیا گیا۔ لاتور میں بھی مراٹھا کرانتی مورچہ کی جانب سے تحصیل دفتر کے سامنے دھر نا احتجاج کیا گیا۔ بیڑضلع کے پر لی، منجھلے گائوں اور کیج تعلقوں سے بھی ایس ٹی بسوں پر پتھرائو کی خبر ہے۔ لاتور میں مراٹھا کرانتی مورچہ کے کار کنو ں نے تحصیل دفتر کے سامنے اپنا سر منڈوا کر آندو لن کیا۔عثمان آباد ضلع کے تُلجا پور، کلمب اور جا لنہ ضلع کے پر تور، جعفر آ باد اور منٹھا میں بھی کار کنوں نے مراٹھا ریزر ویشن کے لیے احتجاج کیا۔
***** ***** *****

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 اگست 2025‘ وقت: صبح 06:50 تا 07:00

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 15 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...