Sunday, 22 July 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 22 July 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 22؍  جولائی  ۲۰۱۸ئ؁
وَقت: صبح  ۸:۴۰ -  ۸:۴۵
 GST کونسل نے کل 100؍اشیاء پرٹیکس کی شرحوں میںکمی کردی اورSanitary Napkins ،راکھی، قیمتی پتھر،ماربل ، لکڑی کی مورتیوں اور سال کی پتیوں کوGSTسے مستثنیٰ کردیاہے۔نئی دلی میں کل GSTکونسل کی 28؍ویں میٹنگ کی صدارت کرنے کے بعد میڈیا کوتفصیلات بتاتے ہوئے وزیر خزانہ پیوش گوئل نے کہا کہ ایک ہزارروپے سے کم قیمت کے جوتے چپل پرGSTکی شرح 5؍فیصد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ Lithium lon،
Batteries، ویکیوم کلینرس، اناج پیسنے کی چکی، مکسرز، واٹر ہیٹرس، بال اورہاتھوں کوسکھانے والے آلات، رنگ وروغن ، وارنش ،واٹر کولرس ، دودھ اور آئس کریم کولرس، عطر، بیت الخلاء کے Spraysاوراس سے متعلق دیگر سازوسامان پرGSTکو28فیصد سے کم کرکے 18؍فیصد کردیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ درآمدشدہ یوریااورڈیزل اورپٹرول میں ملانے کے لئے تیل کی کمپنیوں کوفروخت کیاجانے والاEthanolپرGSTکم کرکے 5؍فیصد کردیا گیا ہے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ ان فیصلوں کی وجہ سے مالیہ کی وصولی پربہت کم اثر پڑے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ فیصلہ اس مہینے کی 27؍تاریخ سے لاگوہوگا۔گوئل نے کہا کہ 5 ؍کروڑروپئے سے زیادہ کاکاروبارکرے والے تاجروں کوماہانہ GSTجمع کراناہوگا، لیکن وہ اپنی Returns تین مہینے میںفائل کریںگے۔
***** ***** *****
 مراٹھاسماج کے مطالبات حکومت مکمل کررہی ہے۔پنڈھرپورمیںوزیراعلیٰ کی سرکاری مہاپوجاکی مخالفت نہ کریں۔ ایسی اپیل محصول وزیرچندر کانت پاٹل نے کی ہے۔مراٹھامہامورچہ کے مطالبات منظورنہ کرنے کاالزام عائدکرتے ہوئے پنڈھرپورمیںکل کے آشٹی ایکادشی کے موقع پروزیراعلیٰ کے ہاتھوں سرکاری پوجاکی مخالفت ظاہر کی گئی ہے۔اس کے پس منظر میں پاٹل نے ایسی اپیل کی ۔مراٹھاسماج نے کئے گئے ہرایک مطالبے کوحکومت کی سطح پر مکمل کردیاگیاہے۔تاہم باقی ماندہ مطالبات کے لئے کوشش جاری ہے۔مراٹھاسماج کوریزرویشن ملناچاہئے ایسا حکومت کارول ہے۔یہ بات وزیر موصوف نے کہی۔
 اسی بیچ بیڑ ضلع کے پرلی میںجاری مراٹھا ریزرویشن کے لئے احتجاج کل چوتھے یوم جاری رہا۔اس احتجاج کی حمایت کرنے کے لئے کل تمام ریاست میںمراٹھاکرانتی مورچے نے احتجاج کیا۔
 اورنگ آبادمیںمراٹھا کرانتی مورچے کے ورکرس نے کرانتی چوک میںدھرنا احتجاج کیا۔ یہ احتجاج بے مدت جاری رکھنے کاعہد احتجاجیوں نے ظاہر کیا۔ہنگولی میں ضلع کلکٹر آفس کے روبرومراٹھاسماج کی جانب سے احتجاج شروع کیاگیا۔جووڑا بازارمیںچکاجام احتجاج کے درمیان تین بسوں پر پتھرائو ہونے کی وجہہ سے اس علاقے میںکچھ دیر کے لئے کشیدگی پیداہوگئی تھی۔
 اونڈاناگناتھ تعلقے کے یڑے گائوں سوڑنکے میں بھی ایک بس پرپتھرائو کیاگیا۔جالنہ ضلع میںمنگل سے احتجاج شدید کرنے کااشارہ کرانتی مورچے نے دیاہے۔شولاپورضلع میں اس احتجاج نے تشددکاراستہ اختیارکرلیاہے۔احتجاجیوں نے ضلع میںٹرانسپورٹ کارپوریشن ایس ٹی کی تیرہ بسوں کی توڑپھوڑ کی گئی اوردوبسوں کوآگ لگادی گئی۔
***** ***** *****
 ریاست میں یکم جولائی سے 31؍جولائی کے درمیان 13؍کروڑشجرکاری مہم کے تحت اب تک دس کروڑ85 ؍لاکھ 99؍ہزارپودے لگائے گئے۔ سب سے زیادہ 68لاکھ 64؍ہزارپودے ناندیڑ ضلع میں لگائے گئے۔اس کے بعد ناسک، ایوت محل ، چندرپور، گڑچرولی ، اورنگ آبادان اضلاع میںبڑے پیمانے پرشجرکاری کی گئی۔ لاتور،بیڑ،جلگائوں،جالنہ ،پونا، ہنگولی اورپال گھر اضلاع میں 30؍لاکھ سے زیادہ پودے لگائے گئے۔ اس کی اطلاع وَزیر جنگلات سُدھیر منگنٹی وارنے دی۔
***** ***** *****
 طبی تعلیم سے ملحق دس نئے کورسیس شروع کئے جائیںگے۔یہ بات مرکزی مملکتی وزیرصحت اشوین کمارچوبے نے کہی ہے۔وہ کل اورنگ آباد میں قومی طبی مہم کی جائزہ میٹنگ لینے کے بعد صحافیوں سے مخاطب تھے۔اندراگاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کے درمیان آپسی معاہدہ کرکے یہ کورسیس شروع کئے جارہے ہیں۔ان کورسیس کے ذریعے 14؍لاکھ نوجوانوں کوروزگارکے مواقع فراہم ہوگئے یہ بات وزیرموصوف نے کہی۔
***** ***** *****
 بھارت اورنیوزی لینڈ ہاکی مقابلوں کی سیریز میں کل بنگلورومیںہوئے دوسرے مقابلے میںبھارت نے 3-1 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے تین مقابلوں کی اس سیریز میں2-0 سے سبقت حاصل کرلی۔
 انگلینڈ میںخواتین ہاکی ورلڈکپ مقابلے میںکل بھارت اورمیزبان انگلینڈ کے مابین مقابلہ برابری پرختم ہوا۔بھارتی ٹیم کادوسرامقابلہ اب جمعرات کوآئرلینڈ کے ساتھ ہوگا۔
***** ***** *****
 

No comments: