Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 27 July 2018
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷ ؍ جولائی ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۸:۴۰ - ۸:۴۵
مہا راشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ اُنکی سر کار مراٹھا ریزر ویشن دینے کے بارے میں اپنے عہد کی پا بند ہے اور اِس سلسلے میں سنجید ہ اور دیانتدارانہ کوشش کر رہی ہے۔ پھڑ نویس کل ممبئی میں بی جے پی کار کنوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کچھ رہنما مراٹھا ریزر ویشن کے معاملے سے سیاسی فائدہ اُٹھا نے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ نہا یت افسوسناک ہے۔
***** ***** *****
دوسری جانب مہاراشٹر نو نِر مان سینا کے صدر راج ٹھا کرے نے کہا ہے کہ کوئی بھی مراٹھی نو جوان اپنے سماج کے مطالبات کی تکمیل کے لیے جان دینے کا راستہ نہ اپنائے ۔ راج ٹھا کرے نے کہا کہ مرا ٹھا سماج کے نا م سے اِتنے جلوس نکا لے جانے کے بعد حکو مت کو چا ہیے تھا کہ وہ اِس جانب توجہ دے لیکن حکو مت نے ایسا نہیں کیا۔ راج ٹھا کرے کی جانب سے جا ری کر دہ بیان میں حکو مت پر تنقید کر تے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکو مت کو چا ہیے کہ وہ اِس بات کی تفصیلی وضا حت کرے کے دستور اور قا نو نی دائرے کے تحت مراٹھا سماج کو ریزر ویشن دینے میں کو نسی رکا وٹیں حائل ہیں اور اگر حکو مت ایسا نہیں کر سکتی تو اقتدار چھوڑ دے۔
***** ***** *****
اِس بیچ مرا ٹھا ریزر ویشن کے لیے مہا راشٹر بھرمیں جا ری آندو لن اور احتجاج کچھ مقا مات پر اب بھی جا ری ہے۔ مظا ہرین نے کل پر بھنی شہر میں پتھرائو کیا جس میں ایک پولس اہلکار سمیت کئی لو گ زخمی ہو گئے۔ مشتعل ہجوم پر قا بو پا نے کے لیے پولس کو لاٹھی چارج بھی کر نا پڑا۔ پر بھنی کے علا وہ جالنہ شہر سمیت بھو کر دن ، جعفر آ باد، عنبڑ اور دیگر تعلقوں سے چکّا جام احتجاج کی خبر ہے۔ جالنہ-اورنگ آ باد شاہراہ پر بد نا پور کے مقام پر گاڑیوں پر پتھرائو کیا گیا۔ ہنگو لی ضلع میں کل لگا تار تیسرے دن ایک بھی بس نہیں چل سکی۔ اورنگ آباد ضلع کے پھلمبری تعلقے میں بھی مظا ہرین نے پا نی کی ٹنکی پر چڑھ کر احتجاج کیا۔
شو لا پور ضلع کے کر ماڑ امیں نا معلوم افراد نے ایس ٹی بس کو آگ لگا دی۔ نا سک ضلع کے مختلف مقا مات پر بھی احتجاج جا ری ہے۔ اِس دوران ممبئی میں اب تک 47؍ مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ اِن سبھی افراد کو 30 ؍ جولائی تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔
***** ***** *****
اِس دوران مراٹھا ریزر ویشن کے مطالبے کے حق میں ناسک ضلع کے دو اراکینِ اسمبلی نے کل اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ اِن اراکین نے اپنے استعفے مراٹھا کرانتی سماج کمیٹی کے ذمہ دا روں کو دیئے ہیں۔ تا ہم ہمارے نمائندے نے بتا یا کہ یہ استعفے وِدھان سبھا اسپیکر کو اب تک نہیں دیئے گئے ہیں۔ خبر ہے کہ ریاست میں کچھ اور اراکین اپنی رُکنیت سے مستعفی ہوئے ہیں۔
وہیں وِدھان سبھا اسپیکر ہری بھائو باگڑے کا کہنا ہے کہ سر مائی اجلاس شروع ہونے سے پہلے اِن استعفوں پر غور نہیں کیا جا سکتا۔ جالنہ نگر پا لیکا کے نائب صدر راجیش رائوت نے بھی کل ضلع کلکٹر کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ اورنگ آباد کے دیہی علا قے کے بی جے پی ضلع صدر ایکناتھ جا دھو نے بھی بی جے پی کے ریاستی صدر رائو صاحب دانوے کو اپنا استعفیٰ سپرد کیا۔
***** ***** *****
مرکزی حکو مت نے واضح کیا ہے کہ اُس نے درج فہرست ذاتوں اور جماعتوں پر ہونے والے مظا لم کی روک تھام کے قا نون ایٹرا سِٹی میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ کانگریس رہنما ملِک ار جُن کھڑ گے کی جانب سے پو چھے گئے ایک سوال کے جواب میں پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے یہ وضا حت کی ۔ اننت کمار نے کہا کہ حکو مت اِس بارے میں عدالت میں خصو صی اجازت حاصل کر نے سے متعلق عرضداشت داخل کر نے پر سنجید گی سے غور کر رہی ہے۔
***** ***** *****
ما لی سال2018-19 کے لیے اِنکم ٹیکس ریٹرن ادا کرنے کی مدّت میں31؍ اگست تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔ وزا رت مالیات کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں یہ اطلاع دی گئی۔ اِس سے پہلے اِنکم ٹیکس ریٹرن ادا کرنے کی آخری تاریخ 31؍ جو لائی تھی۔
***** ***** *****
کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کر تے ہوئے کہا ہے کہ مودی رفائل جیٹ طیاروں کی خریداری سے متعلق معلومات چھُپا کر عوام کو دھو کہ دے رہے ہیں۔ مہا راشٹر کانگریس کے صدر اشوک چو ہان نے کل ممبئی میں منعقدہ اخباری کانفرنس میں یہ الزام لگا یا۔ چو ہان نے دعویٰ کیا کہ رفائل جنگی طیاروں کی خریداری میں بی جے پی حکو مت نے 41؍ ہزار کروڑ روپیوں سے زیادہ کا گھپلہ کیا ہے۔
دریں اثناء کانگریس کے رہنما سنجئے نِروپم نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے پیر کے روز ممبئی میں ایک عظیم الشان جلوس نکالا جائے گا جسمیں رفائل جیٹ طیا روں کی خریداری میں ہوئے مبینہ گھپلے سے عوام کو واقف کر وا یا جائے گا۔
***** ***** *****
کار گِل میں بھار تی فوج کی پا کستانی در اندازوں پر جیت کا دِن کار گِل وجئے دیوس کل ملک بھر میں منا یا گیا۔ 19؍ سال پہلے اِسی دن بھارتی فوج نے پا کستانی در اندازوں سے مقابلے کے بعد کار گل کی پہاڑیوں پر دو بارہ قبضہ کر لیا تھا۔ اِس جنگ کے دوران اپنی جانوں کا نذرا نہ پیش کر نے والے شہیدوں کو اورنگ آباد سمیت مختلف مقا مات پر کل خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

No comments:
Post a Comment