Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 28 July 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸ ؍ جولائی ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۸:۴۰ - ۸:۴۵
مراٹھا ریزر ویشن کے مسئلے پر وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے آج وِدھان بھون میں کُل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے۔
وزیر محصول چندر کانت پاٹل نے کہا ہے کہ بی جے پی کے وزاراء و اراکینِ اسمبلی کی پر سوں منعقدہ میٹِنگ میں کُل جماعتی اجلاس طلب کر نے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اُنھوں نے کہا کہ مراٹھا ریزر ویشن کے مسئلے کو حل کر نے کے لیے حکو مت کوشش کریگی۔ بی جے پی کے ریاستی صدر رائو صاحب دانوے نے کہا ہے کہ ریزر ویشن دینے کی حکو مت پابند ہے اِسی لیے اِس خصوص میں حکم نا مہ جاری کیا گیا تھا تا ہم عدلیہ کی جانب سے حکو متِ مہا راشٹر کے فیصلے پر حکم التواء جاری کیئے جانے کے با عث اب کمیشن برائے پسما ندہ طبقات کی رپورٹ عدالت میں پیش کر کے اِس رپورٹ پر فوری فیصلہ کرنے کی عدالت سے در خواست کی جائے گی۔
***** ***** *****
رکن پا رلیمنٹ اور سابق وزیر اعلیٰ نا رائن رانے نے کہا ہے کہ اگر احتجاجی تحریک ختم کی جا تی ہے تو مراٹھا ریزر ویشن کے معاملے پر فوری غور کر نے کے لیے حکو مت تیار ہے۔ کل ممبئی میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے رانے نے کہا کہ اِس ضمن میں اُنھوں نے وزیر اعلیٰ اور مراٹھا تحریک کے رہنمائوں سے گفت و شنید کی ہے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ ریاستی حکو مت مراٹھوں کو ریزر ویشن دینے کی پا بند ہے تا ہم مراٹھا تنظیموں کو چا ہیے کہ وہ اپنی احتجا جی تحریک ختم کر کے بات چیت شروع کریں۔
***** ***** *****
اِسی دوران کل بھی ریاست کے متعدد مقا مات پر مراٹھا ریزر ویشن احتجا جی تحریک جاری رہی۔ ہنگو لی ضلع میں مظا ہرین نے ناندیڑ- ہنگولی شاہراہ پر داتے پھاٹے سے قریب ایک ٹرک نذر آ تش کر دیا۔ اِس کے علا وہ اُردھو-پین گنگا پرو جیکٹ کے دفتر میں توڑپھوڑ کر کے دفتر کو آگ لگا دی۔ ہنگو لی ضلع کے مختلف مقا مات پر راستہ روکو احتجاج بھی کیا گیا۔
ناندیڑ ضلع کے آم دُرا میں مظا ہرین کی سنگباری میں13 ؍ پولس ملازمین زخمی ہوگئے۔ جالنہ ضلع کے جعفر آ باد میں مظا ہرین نے اپنا سر منڈوا کر حکو مت کی مذمت کی۔شو لا پور شہر میں رابطہ وزیر وِجئے کُمار دیشمُکھ اور امداد با ہمی کے وزیر سُبھاش دیشمُکھ کی رہائش گاہوں کے رو برو زو دار مظا ہرے کر تے ہوئے اُن کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔ نا سک میں مراٹھا تنظیموں کی خواتین کار کنوں نے گودا وری ندی میں اُتر کر احتجاج کیا۔
***** ***** *****
دریں اثناء مراٹھا ریزر ویشن کے مطالبے پر واشِم ضلع کے رِسوڑ حلقہ سے کانگریس کے رکن اسمبلی امیت جھنک نے اسمبلی اسپیکر اور مراٹھا کرانتی مور چہ کو اپنا استعفیٰ ارسال کر دیا ہے۔ ہمار ے نا مہ نگار نے بتا یا کہ جھنک کے ساتھ ضلع کی لو کل باڈی کے تقریباً50؍ تا 60؍ عہدیداروں نے بھی اپنا استعفیٰ روا نہ کیاہے۔
***** ***** *****
ریزر ویشن سے متعلق ریاستی حکو مت کی نامزد کر دہ ذیلی کا بینی کمیٹی کے سر براہ اور وزیر محصول چندر کانت پاٹل کی زیر قیا دت ایک نمائندہ وفد نے کل ریاستی کمیشن برائے پسماندہ طبقات کے چیئر من ریٹائرڈ جسٹِس ایم جی گائیکواڑ اور کمیشن کی رکن سوَرنا راوَل سے ملا قات کی۔ اِس وفد نے کمیشن کی رپورٹ جلد از جلد حکو مت کو روانہ کر نے کی در خواست کی۔
***** ***** *****
گذشتہ 20؍ جولائی سے جاری ٹرانسپورٹرز کی ہڑ تا ل کل ختم کر دی گئی۔ وزیر خزا نہ پیوش گو ئل سے مذا کرت کے بعد کل ٹرانسپورٹرز کی تنظیم نے ہڑ تال ختم کر نے کا اعلان کیا۔ اِس مذا کرات کے دوران حکو مت کی جانب سے تیقن دیا گیا کہ ٹرانسپورٹرز تنظیموں کے ای وی بِل اور اِنشورنس سمیت دیگر مطالبات پر غور کر نے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نامزد کی جائے گی۔ ایک ہفتے سے جاری اِس ہڑ تال میں90؍ لاکھ ٹرانسپورٹرز حصّہ لے رہے تھے۔
***** ***** *****
شکر کار خانوں کو گنّے کے عرق سے براہ ِ راست ایتھنال بنا نے کی اجازت دینے کا فیصلہ حکو مت نے کیا ہے۔
اِس سلسلے میں 1966 کے قا نون میں تر میم کی گئی ہے۔ اب تک کا رخانوں کو شکر تیار کر نے کے بعد بچ جا نے والے بقیہ محلول سے ایتھنال سازی کی اجازت تھی۔ حکو مت کی جانب سے پیٹرول میں10؍ فیصد ایتھنال ملائے جانے کی اجازت دی گئی ہے لیکن ایتھنال کی خا طر خواہ پیدا وار نہ ہونے کے با عث یہ تنا سب ابھی صرف 4؍ فیصد تک محدود ہے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کانگریس کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اشوک چو ہا نے کہا ہے کہ شیو سینا کو حزب اختلاف کے قائدین کے استعفے کے مطالبے کی بجائے حکو مت کی حما یت واپس لینا چا ہیے۔ کل ناندیڑ میں نا مہ نگاروں سے گفتگو کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ اگر شیو سینا حکو مت کی حمایت واپس لیتی ہے تو دبائو میں آکر حکو مت مراٹھا ، دھنگر اور مسلمانوں کو ریزر ویشن دینے کے دیرینہ مطالبے پر کوئی فیصلہ کر نے کے پر مجبور ہو جائے گی۔

No comments:
Post a Comment