Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 26 July 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶ ؍ جولائی ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۸:۴۰ - ۸:۴۵
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے مراٹھا ریزر ویشن کے معاملے میں احتجا جیوں سے تشدد سے باز رہنے اور ریاستی انتظا میہ سے بات چیت کر نے کی اپیل کی ہے۔ پھڑنویس کی جانب سے جا ری کر دہ بیان میں یہ بات کہی گئی۔ اُنھوں نے کہا کہ گذشتہ کئی دنوں سے جاری احتجاج اور خود کشی کی کوششیں نہا یت تکلیف دہ ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کچھ سیاسی رہنما اِس صورتحال سے سیا سی فائدہ اُٹھا نے کی کوشش کر رہے ہیں اور اُنھیں ریاست کے وسیع تر مفاد کو دیکھتے ہوئے اپنا موقف اپنا نا چا ہیے ۔ اپنے بیان میں پھڑ نویس نے مزید کہا کہ مراٹھا سماج کی جانب سے ریاست بھر میں نکا لے گئے پُر امن جلوس کو دھیان میں رکھتے ہوئے ریاستی حکو مت نے کئی فیصلے کیئے تھے اور ریاستی حکو مت آج بھی مراٹھا سماج سے بات چیت کر نے کے لیے تیار ہے۔
پھڑ نویس نے کہا کہ ریزرویشن فراہم کر نے کا معا ملہ عدالت میں زیر التواء ہے تا ہم ریاستی حکو مت نے اپنے اختیا ر میں مو جود تمام مطالبات پور ے کر نے کی ایماندارانہ کوشش کی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ ریاست میں ہونے والی مہا بھر تی کے بارے میں مراٹھا سماج کے لو گوں کے شکوک و شبہات کو بات چیت کے ذریعے دور کیا جا سکتا ہے اور اِس بارے میں اتفاق رائے سے فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب اپو زیشن پارٹی کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاستی حکو مت مراٹھا ریزر ویشن کے بارے میں مراٹھا سماج کے تمام مطالبات پر سنجید گی سے غور کر نے کے لیے ریاستی قا نون ساز اسمبلی کا خصو صی اجلاس منعقد کرے۔
مہاراشٹر کانگریس کے صدر اوررکن پارلیمنٹ اشوک چو ہان نے یہ بات کہی۔ چو ہان کل ممبئی میں نا مہ نگاروں سے گفتگو کر رہے تھے۔
***** ***** *****
اِس بیچ ایک اہم پیش رفت کے تحت اورنگ آباد ضلع کے دو اراکین اسمبلی نے مراٹھا ریزر ویشن کے مطالبے کے حق میں قا نون ساز اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔ کنڑ کے شیو سینا رکن اسمبلی ہرش ور دھن جا دھو اور ویجا پور کے NCP رکن اسمبلی بھائو صاحب پاٹل چِکٹگائونکر نے کل مراٹھا ریزر ویشن کی حما یت میں استعفیٰ دیدیا۔ واضح ہو کہ ہرش وردھن جا دھو نے منگل کے روز انتباہ دیا تھا کہ ریاستی حکو مت کی جانب سے فوری طور پر ریزر ویشن کے احکا مات جاری نہ ہو نے کی صورت میں وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیں گے۔ جسکے بعد کل وہ مستعفی ہو گئے۔ وہیں چِکٹگائونکر نے کہا کہ مراٹھا ریزر ویشن کی خا طر اُنکے حلقے کے ایک نو جوان نے پا نی میں کو د کر اپنی جان دی ہے اور مراٹھا سماج کے وقار کے مد نظر وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔قا نون ساز اسمبلی اسپیکر کو بھیجے گئے خط میں اُنھوں نے یہ بات کہی۔ اِس بیچ ممبئی،تھانے، پال گھر، نئی ممبئی اور ناسک شہر میں کل منائے گئے بند کا ملا جلااثر دیکھنے کو ملا مظا ہرین نے مختلف مقا مات پر راستہ روکو احتجاج کیاا ور ٹریفک کی آمد ورفت کو روکے رکھا۔
اورنگ آباد شہر کے کرانتی چوک میں بھی کل لگا تار پانچویں دن دھر نا احتجاج کیا گیا۔ شہر کے سڈکو علاقے میں بس پر پتھرائو بھی کیا گیا۔
ہنگو لی اور جالنہ ضلعوں میں بھی کل بند کا ملا جلا اثر رہا۔ جا لنہ میں ضلع پریشد دفتر کے رو برو دھر نا احتجاج کیا گیا۔ بھو کر دن میں مظا ہرین نے سر منڈوا کر حکو مت کے خلاف اپنا احتجاج درج کر وا یا۔
***** ***** *****
عنبڑ تعلقے میں شو لا پور-اورنگ آباد شا ہراہ پر مظا ہرین نے راستہ رو کو احتجاج کے دوران ٹائرس جلائے جس سے ٹریفِک کی آمد و رفت متا ثر رہی ۔ ہمارے نمائندے نے بتا یا کہ عنبڑمیں دو بسوں پر پتھرائو بھی کیا گیا۔ پر بھنی ضلعے میں بھی بس خد مات پو ری طرح ٹھپ رہیں۔
احمد نگر ضلعے کے کر جت میں احتجا جیوں نے محکمۂ جنگلات کی گاڑی کو آگ لگا دی۔ ستا رہ میں بھیڑ کے ذریعے پتھرائو اور توڑ پھوڑ کے بعد پو لس کو آنسو گیس کا استعمال کر نا پڑا۔ مظاہرین اور پولس کے بیچ ٹکرائو کے دوران پولس سُپرنٹنڈنٹ سمیت پانچ پولس ملازمین زخمی بھی ہوئے ہیں۔
***** ***** *****
رفائل جنگی طیاروںکی خریداری کے معاملے میں کانگریس نے کل لوک سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع نر ملا سیتا رمن کے خلاف استحقاق کی تحریک پیش کی۔ وہیں رفائل طیا روں کے معاملے میں پارلیمنٹ کو گمراہ کر نے اور غلط معلو مات فراہم کر نے کا الزام لگاتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ انو راگ ٹھا کر نے بھی کانگریس صدر راہل گاندھی کے خلاف استحقاق کی تحریک پیش کی۔
***** ***** *****
نقلی کرنی نو ٹوں کو چلن میں لانے کی کوشش کر نے والے دو ملزمین کو کل اورنگ آباد میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولس نے اُنکے قبضے سے
7 ؍لاکھ16؍ ہزار روپئے ما لیت کے نقلی نوٹ ضبط کیئے۔ دِشانت ساڑوے اور سید مصدّق ملزمین کے نام ہیں۔ پولس نے بتا یا کہ دِشانت ساڑوے سو شل ورک کورس کی ماسٹرس ڈِگری کا طالب علم ہے جبکہ سید مصدّق ناندیڑکا تاجر ہے۔ اورنگ آباد کے پولس کمشنر چِرنجیو پر ساد نے بتا یا کہ معاملے کا کلیدی ملزم ہنگو لی کا رہنے والا نصر اللہ پٹھان ہے جو کہ ابھی بھی فرار ہے۔ ملزم ساڑوے کی جانب سے ماضی میں بھی ڈھائی لاکھ روپیوں کے نقلی نوٹ چلن میں لانے کی کوشش کی بات منظر عام پر آئی ہے۔
***** ***** *****
کار گِل پر فتح کی یاد میں آج کار گِل وِجئے دیوس منا یا جا رہا ہے۔ 19 ؍ سال پہلے آج ہی کے دن بھارتی فو جیوں نے پاکستا نی در اندازوں کا مقابلہ کر تے ہوئے کار گِل میں جیت حاصل کی تھی۔ اِس جنگ میں اپنی جانوں کا نذرا نہ پیش کر نے والے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کر نے کے لیے آج مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

No comments:
Post a Comment