Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 25 July 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۵ ؍ جولائی ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۸:۴۰ - ۸:۴۵
وزیر محصول چندر کانت پاٹل نے کہا ہے کہ حکو مت مراٹھا سماج کو ریزر ویشن دیئے جانے کے حق میں ہے تا ہم سر دست یہ معاملہ عدالت کے زیر سما عت ہونے کے سبب پیدا شدہ آئینی دشواریوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور یہ معا ملہ با ہمی رابطوں کے ذریعے حل کیا جانا چا ہیے۔ کل ہنگو لی میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے اُنھوں نے احتجاج کر نے والے افراد کو بات چیت کی تر غیب دی اور کہا کہ مراٹھا ریزر ویشن اب حکو مت کے دائرۂ اختیار سے با ہر ہے۔ کمیشن برائے پسماندہ طبقات کی رپورٹ موصول ہو نے کے بعد عدالت ہی اِس موضوع پر کوئی فیصلہ دے سکتی ہے۔ پُر تشدد کار وائیوں کے ذریعے مراٹھوں کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔وزیر موصوف نے الزام عائد کیا کہ مراٹھا ریزرویشن تحریک میں چند سماج دشمن عنا صر نفوذ کر گئے ہیں جو اِس تحریک کو بد نام کر رہے ہیں۔
اِسی دوران مراٹھا ریزر ویشن کے لیے معلنہ تحریک کے دوران ہلاک ہو نے والے کا کا صاحب شندے کی آخری رسو مات کل کائیگائوں میں ادا کر دی گئی۔اورنگ آ باد ضلع کے گنگا پور تعلقے میں اورنگ آ باد -احمد نگر شاہراہ پر کائیگائوں سے قریب اِس نو جوان نے گودا وری ندی میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی تھی۔ کل اورنگ آ باد کے رکن پارلیمنٹ چندر کانت کھیرے بھی آخری رسو مات میں شرکت کے لیے پہنچے تا ہم وہاں موجود مشتعل افراد نے چندر کانت کھیرے کے خلاف زور دار نعرے بازی کی جس کے با عث کھیرے کو وہاں سے واپس لوٹنا پڑا۔
***** ***** *****
کا کا صاحب شِندے کی خودکشی کی مذ مت میں مراٹھا مورچہ رابطہ کمیٹی کے معلنہ مہاراشٹر بند کا اثرکل مراٹھواڑہ میں بھی نظر آ یا۔
اورنگ آ باد ضلع میں اورنگ آباد شہر سمیت پیٹھن ،ویجا پور ، سلوڑ،کنڑ اور دیگر مقا مات پر بند منا یا گیا۔ چند مقا مات پر بند کے دوران پُر تشدد واقعات بھی پیش آئے۔ جس کے سبب انتظا میہ کی جانب سے اِنٹر نیٹ خد مات بھی بند کر دی گئی۔ کائیگائوں میں کل دستہ ٔ آتش فرو کی ایک گاڑی نذر آ تش کر دی گئی اور اِسی دوران ہجوم کے پولس پر حملہ آ ور ہونے کی کوشش کے باعث پولس جمعدار شام کاٹگائونکر خوفزدہ ہو کر حرکت قلب بند ہو جانے کے با عث چل بسے۔
اورنگ آ باد ضلع میں مزیددو نو جوانوں نے خود کشی کر نے کی کوشش کی اِن دو نوں کو سرکا ری میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء پر سوں سے بند اورنگ آباد -احمد نگر شاہرہ کل ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔
***** ***** *****
جالنہ شہر میں وزیر اعلیٰ، اراکین پارلیمان و اسمبلی کا علا متی جلوس جنازہ نکا لا گیا۔ ضلع کے عنبڑ، بھو کر دن ، راجو ر منٹھا اور بد نا پور میں بھی بند منا یا گیا۔ گھن سائونگی میں مظا ہرین نے پولس پر پتھرائو کیا اور پولس کی ایک گاڑی نذر آ تش کر دی۔ اِس کے علا وہ تحصیل آفس سمیت کئی سر کا ری دفا تر پر بھی سنگباری کی گئی۔ ہجوم کو منتشر کر نے کے لیے پولس کو اشک آور گیس کے20؍ شیل داغنے پڑے جس کے بعد مشتعل ہجوم نے فائر بریگیڈ کی گاڑی ، تین ٹو وہیلر اور ایک پولس کی ایک گاڑی کو آگ لگا دی۔ اِس سلسلے میں 10؍ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
***** ***** *****
پر بھنی ریلوے اسٹیشن پر مظا ہرین نے ریل روکو احتجاج کیا۔ سون پیٹھ میں فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی کے شیشے توڑ دیئے گئے۔
ہنگو لی ریلوے اسٹیشن پر ریل روکنے کی کوشش کر نے والے افراد کو گرفتار کیئے جانے پر پولس کی گاڑیوں پر پتھرائو کیا گیا۔ آکھاڑہ-باڑاپور میں
قو می شاہراہ پر حکو مت کی علا متی چِتا بنا کر اُسے نذر آتش کیا گیا۔ لاتور میں سنگباری کے معمولی واقعات کو چھوڑ کر بند پُر امن رہا وہاں امول جگتاپ نا می نو جوان نے خود سوزی کی کوشش کی لیکن پولس نے اُسے اپنے قبضے میں لے لیا۔ عثمان آباد میں بھی بسوں کی آ مد و رفت اور اسکو ل و کالج بند رہے۔
عثمان آ باد سمیت ناندیڑ ، بیڑ ،احمد نگر اور دیگر اضلاع کے متعدد مقا مات پر ٹائر جلا نے اور پتھرائو کے واقعات رونما ہوئے اِن اضلاع میں بھی اسکول اور کالج بند رکھے گئے۔
دریں اثناء مختلف مرا ٹھا تنظیموں کی جانب سے ممبئی، پو نا، شو لا پور، تھا نہ ،پال گھر ،رائے گڑھ اور نا سک اضلاع میں آج بھی بند منا یا جائے گا۔
***** ***** *****
رکن پارلیمنٹ چھتر پتی سمبا جی راجے نے راجیہ سبھا میں مراٹھا ریزر ویشن کا مسئلہ اُٹھا تے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر اِس مسئلہ کو حل کرنے کا مطا لبہ کیا۔ لوک سبھا میں راشٹر وادی کانگریس کے دھننجئے مہا ڈِک اور شیو سینا کے وینائک راوت نے اورنگ آباد میں مراٹھا تحریک کے دوران ہوئی خود کشی کی واردات کا مسئلہ اٹھا یا۔
***** ***** *****
ایندھن کی قیمتوں میں اضا فے، روڈ ٹیکس اور اِنشورنس اقسا ط میں اضا فے کے خلاف ملک بھر کی ٹرانسپورٹ تنظیموں کی جانب سے جاری ہڑ تال کل پانچویں روز بھی جا ری رہی۔ ٹرانسپورٹ کی اِس ہڑ تال کے با عث غذا ئی اشیاء سمیت تعمیراتی اور صنعتی اشیاء کی شدید قلت محسوس کی جا رہی ہے۔

No comments:
Post a Comment