Monday, 2 October 2023

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 02؍ اکتوبر 2023ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 02 October 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :   ۲؍  اکتوبر  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ صفائی ہی خدمت مہم  بڑے پیما نے پر کامیاب  ‘  صاف صفائی میں مہاراشٹر کو سب سے بہتر بنا نے کی وزیر اعلیٰ کی اپیل 

٭ مراٹھواڑہ سمیت ریاست بھر میں 16؍ لاکھ سے زیادہ شہر یان نے لیا صفائی مہم میں حصہ

٭ دیہی علاقوں میں سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے  ‘  سابق  وزیر  آدتیہ ٹھاکرے 

اور

٭ ایشین گیمز میں بیڑ کے اویناش سابڑے نے حاصل کیا سونے کا تمغہ


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ آج بابا ئے قوم  مہا تما گاندھی کی 154؍ ویں جینتی ہے ۔ ملک بھر بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے ۔ صدر جمہوریہ  درو پدی مُر مو  ‘  نائب صدر جمہوریہ  جگدیپ دھنکھڑ  ‘  وزیر اعظم نریندر مودی  اور  دیگر معزز شخصیات نے گاندھی جی کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ 

گاندھی جینی کی مناسبت سے کل ملک بھر میں صفائی ہی خدمت نامی مہم چلائی گئی تھی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی معلنہ اِس مہم کو ملک بھر میں شہر یان کی خوب پذیرائی حاصل ہوئی ۔ شہر یان نے کثیر تعداد میں بڑھ چڑھ کر اِس مہم میں حصہ لیا  اور  اپنے اطراف و اکناف میں صاف صفائی کی ۔ 

ممبئی میں گر گائوں چو پاٹی کے مقام پر  ’’  ایک تاریخ  ایک گھنٹہ صفائی  ‘‘  نا می ریاست گیر مہم کا وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہاتھوں آغاز کیا گیا ۔ اِس موقعے پر گور نر  رمیش بئیس  کے علاوہ دیگر سر کر دہ شخصیا ت بھی موجود تھیں ۔ بعد ازاں صحافیوں سے اظہار خیال کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ  صاف صفائی کی یہ مہم  صرف کاغذات تک محدود نہ رہے  ‘  آج صفائی   اور  کل کچرا  جیسے حالات نہ ہوں ۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے صاف صفائی کے حوالے سے مہاراشٹر کو سب سے بہتر ریاست بنا نے کی اپیل بھی کی ہے ۔

آج سابق وزیر اعظم لعل بہا در شاستری کی بھی جینتی ہے ۔ اُنھیں بھی ملک بھر میں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے ۔ 

***** ***** ***** 

چھتر پتی شیواجی مہاراج کے ساڑھے تین سو  ویں  جشن تاج پوشی کے ضمن میں کل سے  ریاست بھر کے ساڑھے تین سو  قلعوں میں صاف صفائی شروع کی گئی ہے ۔ اِسی سلسلے میں ممبئی کے شیوڈی قلعے میںنائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے صاف صفائی کا آغاز کیا ۔ اِس موقعے پر انھوں نے کہا کہ قلعے ہماری شان ہے لہذا ہمیں انھیں صاف سُتھرا رکھنے کی کوشش کر نا چاہیے ۔ 

***** ***** ***** 

چھتر پتی سمبھا جی نگر کے شاہ گنج علاقے میں نصب مہا تما گاندھی کے مجسمے کے احاطے میں کل مرکزی مملکتی وزیر خزا نہ  ڈاکٹر  بھاگوت کراڈ  اور  ضلعے کے نگراں وزیر  سندیپان بھومرے کے ہاتھوں صفائی مہم کا آغاز کیا گیا ۔ اِس دوران  سینٹرل بس اسٹینڈ  ‘  ریلوے اسٹیشن  وغیرہ علاقوں میں  صفائی کی گئی ۔

اِسی طرح  سینٹرل بیو رو آف کمیو نیکیشن  ‘  ضلع انتظامیہ  ‘  میونسپل کارپوریشن  ‘  نہرو  یووا کیندر  اور  ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے تعاون سے  بدھ غاروںکے احاطے میں صاف صفائی کی گئی ۔ ڈاکٹر بھاگوت کراڈ کی موجودگی میں اِس مہم کا اختتام عمل میں آ یا ۔ اِس موقعے پر ا نھوں نے اپنے اطراف  و  اکناف میںہر روز  صاف صفائی کرنے کی اپیل کی ہے ۔ 

***** ***** ***** 

جالنہ میونسپل کارپوریشن کے 30؍ حلقوں میں  60؍ مقامات پرکل صاف صفائی مہم چلائی گئی تھی ۔ مرکزی  وزیر  برائے ریلوے  رائو صاحب دانوے کے ہاتھوں اِس مہم کا آغا ز کیاگیا تھا ۔اِس دوران سبھی مقا مات پر  شرم دان  ‘  صفائی مہم  ‘  پلاسٹک کچرا جمع کرنا   اور  صفائی سے معلق عوام کی معلو مات میں اضا فہ کیاگیا ۔  ساتھ ہی موتی تا لاب کے آس پاس سےکچرا  اُٹھا کر موتی تا لاب کو صاف کیا گیا ۔

***** ***** ***** 

دھا را شیو ضلع کلکٹر دفتر کی حدود میں بھی کل صاف صفائی مہم چلائی گئی تھی ۔ اِس دوران  ضلع پریشد دفتر کے احاطے میں صاف صفائی کی گئی ۔ اِس مہم میں  ریاستی محکمہ برائے  آبرسانی  اور  صفائی  کے  پرنسپل سیکریٹری  سنجئے کھندارے نے بھی حصہ لیا تھا ۔


***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


بیڑ ضلع کلکٹر دفتر کی حدود میں کل صفائی مہم چلائی گئی تھی ۔  اِس دوران  ضلع ہسپتال  اور   بس اسٹینڈ کے احاطے میں صفائی کی گئی ۔ اِس کام میں  قومی شاہراہ کے متعدد انجینئرس  اور  افسران  نیز   ایس ٹی  کے  ڈرائیور  اور  کنڈیکٹرس نے کثیر تعداد میں حصہ لیا ۔ 

اِسی طرح  بیڑ بلدیہ کی چیف افسر   نیتا اندھا رے  کی رہنمائی میں  شہر کے متعدد مقامات پر صفائی کی گئی۔ اِ س دوران  کارپوریٹرس بھی اُن کے شانہ بہ شانہ تھے ۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ ضلعے کے حمایت نگر تعلقے میں واقع جلگائوں میں بھی کل صفائی مہم چلائی گئی تھی ۔  اِس مہم میں رکن اسمبلی  مادھو رائو  پاٹل جلگائوںکر  کے ساتھ  مقامی ساکنان کثیر تعداد میں شامل ہوئے تھے ۔  اِس دوران ناندیڑ میں واقع نند گیری قلعے میں صاف صفائی کو دیکھتے ہوئے ناندیڑ ضلع پولس افسر

  شری  کرشن کو کا ٹے نےنوجوانوں کی محنت  اور  لگن کی خوب ستائش کی ۔

***** ***** ***** 

لاتورضلعے میں بھی کل صفائی مہم چلائی گئی تھی ۔  اِس دوران جن شکشن سنستھا  کی جانب سے  اوسا تعلقے کے اُجنی میں صاف صفائی کی گئی ۔ 

***** ***** ***** 

پر بھنی ضلع کلکٹر دفتر کی حدود میں کل صفائی مہم چلائی گئی ۔  یہ مہم شہر کے گنپتی چوک  ‘  شنی وار بازار  ‘  نوتن کالج  ‘  در گاہ حضرت طراب الحق   ؒ    ‘  میونسپل کالو نی  اور  خواتین کے ہسپتال کےاحاطے میں صاف صفائی کی گئی۔

***** ***** ***** 

ہنگولی ضلعے کے آکھاڑا با لا پور گرام پنچایت کی جانب سے صاف صفائی کے لیے کل شرم دان کیا گیا ۔ اِس دوران نرسی نامدیو  ندی کے کنارے صاف صفائی کی گئ۔ اِس موقعے پر  رکن اسمبلی  سنتوش بانگر  ‘  دیہی تر قیاتی افسر  رُدرا جی شر ساگر  ‘  گرام پنچایت کے ملازمین  اور  دیہی ساکنان کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر کے تمام اضلاع  ‘  تعلقوں  اور  دیہاتوں میں سیاحتی مقامات موجود ہیں ۔ اُن کو فروغ دینے کی ضروری ہے ۔ سابق وزیر  آدتیہ ٹھاکرے نے یہ بات کہی ہے ۔ وہ کل چھتر پتی سمبھا جی نگر میں  بھارتیہ ٹور آپریٹرس تنظیم کی 38؍ ویں  سالانہ کانفرنس میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ اُن کا موضوع تھا  ’’  سیاحت کے نقطہ نظر سے مہاراشٹر کی در یافت  ‘‘۔  اپنی تقریر میں آدِتیہ ٹھا کرے نے کہا کہ مہاراشٹر کی سیاحت کو فروغ ملنے سے  ملک کی تر قی ہو گی ۔

***** ***** ***** 

انسان اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے  لیکن  غلطیوں کو دہرانا نہیں چا ہیے ۔ جلگائوں کے  رینچو ٹیکنکل اسکول کے بانی  جہانگیر شیخ نے یہ بات کہی ہے ۔ وہ کل چھتر پتی سمبھا جی نگر میں ویدھ پریشدمیں اظہار خیال کر رہے تھے ۔ اِس موقعے پر معروف ماہر نفسیات  ڈاکٹر آنند ناڈ کر نی نے  جہانگیر شیخ    ‘   نشانے باز  تیجسونی ساوَنت  ‘ فوٹو گرافر پر ساد پوار   اور مہمات جو  چنتن ویشنو سے بات چیت کر کے  اُن کے سفر حیات کو اُجا گر کیا ۔ یہ پروگرام  ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی 

میںمنعقد کیا گیا تھا ۔ اِس تقریب میں اسکو لی طلباء   بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

***** ***** ***** 

چین میں کھیلے جا رہے ایشین گیمز میں کل آٹھویں دن  بھارت نے 2؍ سونے کے تمغے  اور  2؍ چاندی کے  تمغے حاصل کیے ہیں ۔ اِس میں  بیڑ کے اویناش سابڑے نے 3؍ ہزار میٹر اسٹیپل چیلنج مقابلے میںسونے کا تمغہ حاصل کیا  ۔ اِسی طرح مردوں کے شاٹ پُٹ تھرو میں تیجندر پال نے بھی سونے کا تمغہ حاصل کیا ۔ 

دوسری جانب خواتین کی1500؍ میٹر دوڑ میں ہر مِلن بینس نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا  اِسی طرح گولف میں  آدِتی اشوک نے بھی چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے ۔ 

***** ***** ***** 

خوش گوار زندگی گزار نے کے لیے بزر گ شہر یان اپنے معمو لات زندگی جیسے وقت پر سو نا  ‘  بہترین متوازن خوراک  ‘  ورزش  اور  بہترین صحبت اختیار کریں ۔  لاتور میں واقع  ولاس رائو دیشمکھ میڈیکل کالج کے ماہر نفسیات  ڈاکٹر  آشیش چن پورے نے یہ اپیل کی ہے ۔ ***** ***** ***** 



آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...


٭ صفائی ہی خدمت مہم  بڑے پیما نے پر کامیاب  ‘  صاف صفائی میں مہاراشٹر کو سب سے بہتر بنا نے کی وزیر اعلیٰ کی اپیل 

٭ مراٹھواڑہ سمیت ریاست بھر میں 16؍ لاکھ سے زیادہ شہر یان نے لیا صفائی مہم میں حصہ

٭ دیہی علاقوں میں سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے  ‘  سابق  وزیر  آدتیہ ٹھاکرے 

اور

٭ ایشین گیمز میں بیڑ کے اویناش سابڑے نے حاصل کیا سونے کا تمغہ 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭



No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 16.04.2026 रोजीचे सकाळी 07.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 16 April 2026 Time 7.10 AM to 7.20 AM Language Marathi आकाशवाणी छ...