Friday, 6 June 2025

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 06 جون 2025‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 06 June-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۶/ جون ۵۲۰۲ء؁
وقت: ۰۰:۹-۰۱:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ وزیرِ اعظم نریندر مودی آج جموں کشمیر کے دورے پر؛ 46 ہزار کروڑ رسے زائد کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح و نقاب کشائی۔
٭ ریاست میں 31 اکتوبر تک قومی پلاسٹک آلودگی تلف مہم؛ مختلف مہموں سے کل یومِ ماحولیات منایا گیا۔
٭ سمردّھی ہائی وے کے اِگت پوری تا آمنے اس 76 کلو میٹر طویل مرحلے کا افتتاح۔
٭ گذشتہ 11 سالوں میں خدمات‘ انتظام اور غریبوں کی بہبود کے اُصولوں کے ذریعے شہریوں کے معیارِ زندگی میں بنیادی تبدیلی کے ساتھ ثقافتی ورثے کے تحفظ دینے حکومت کی ترجیح۔
اور۔۔۔٭ ریاست میں آئندہ تین دِنوں میں کئی مقامات پر تیز ہواؤں‘ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
وزیرِ اعظم نریندر مودی آج جموں کشمیر کا دورہ کریں گے اور 272 کلو میٹر طویل اُدھم پور، شری نگر، بارہمولہ، ریلوے لنک کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ تقریباً 44 ہزار کروڑ روپئے کے خرچ سے یہ منصوبہ تمام موسم میں وادیِ کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑے گا۔ وزیرِ اعظم نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ یہ منصوبہ خطے میں نقل و حمل میں انقلاب لائے گا اور سماجی و اقتصادی حیثیت کو فروغ دے گا۔ وزیرِ اعظم نے اس منصوبے کے تحت چناب دنیا کے سب سے اونچے ریلوے پُل اور بھارت کے پہلے کیبل اسٹیڈ اَنجی کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس کے ساتھ کٹرہ میں 46 ہزار کروڑ روپئے سے زائد قیمت کے کئی ترقیاتی کاموں کا سنگ ِ بنیاد‘ افتتاح اور قوم کے نام وقف کریں گے۔
***** ***** *****
کل ملک بھر میں عالمی یومِ ماحولیات مختلف پروگراموں کے ذریعے منایا گیا۔ اس سال کے یومِ ماحولیات کا مرکزی موضوع پلاسٹک سے ہونے والی آلودگی کو تلف کرنا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے اپنی سرکاری رہائش گاہ ورشا میں ایک درخت لگایا۔ اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ اس سال یومِ ماحولیات کے موضوع کے مطابق ماحول کو پلاسٹک سے پاک بنانا ہم سب سے ذمہ داری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے آج سے 31 اکتوبر تک قومی پلاسٹک آلودگی کو تلف کرنے کی مہم کا انعقاد کیا ہے۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ نے کل ممبئی میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کیلئے عالمی مہم کا آغاز کیا۔ انھوں نے شہریوں سے ریاستی حکومت کی 10 کروڑ درخت لگانے کی مہم میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔
***** ***** *****
وزیرِ ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی پنکجا منڈے کی موجودگی میں ممبئی کے گِرگاؤں چوپاٹی میں ایک استعمال کے پلاسٹک کے خاتمے کی مہم کا آغاز کیا گیا۔ محکمہئ ماحولیات نے ماحولیات کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے ہیں اور انھوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک بار استعمال کے پلاسٹک سے گریز کریں۔
***** ***** *****
رکنِ پارلیمان ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے چھترپتی سمبھاجی نگر میں ماحولیاتی بیداری کیلئے منعقد کی گئی سائیکل ریلی کا افتتاح کیا۔ ضلع کی ہر گرام پنچایت اور شہر کی حدود میں کل درخت لگانے کا آغاز کیا۔
***** ***** *****
گذشتہ گیارہ سالوں میں خدمات‘ بہتر انتظام اور غریبوں کی فلاح و بہبود کے اُصولوں کے ذریعے ملک کے شہریوں کے معیارِ زندگی میں تبدیلی آئی ہے۔ آکاشوانی اپنے سامعین کیلئے گذشتہ گیارہ سالوں میں بڑے شعبوں میں ہونے ولی تبدیلیوں کا جائزہ پیش کررہا ہے۔ آج ہم ملک کے کامیاب ثقافتی ورثے کے تحفظ کے موضوع پر معلومات حاصل کریں گے۔
Voice Cast
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہے کہ ہندو ہردئے سمراٹ بالا صاحب ٹھاکرے مہاراشٹر سمردھی ہائی وے ریاست کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا اور یہ شاہراہ ریاست کیلئے خوشحالی کی راہداری بنے گی۔ وہ کل اِگت پوری سے آمنے تک سمردّھی ہائی وے کے آخری مرحلے کے افتتاح کے بعد مخاطب تھے۔
سمردّھی ہائی وے جو ریاست کے 24 اضلاع کو جواہر لال نہرو بندرگاہ اتھاریٹی سے جوڑتی ہے۔ اس نے ریاست کو جوڑ دیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ ہائی وے جلد ہی نئی تعمیر شدہ واڑھون بندرگاہ سے مل جائے گی‘ جس سے ریاست کے کونے کونے تک بندرگاہ پر مرکوز ترقی ہوگی۔
اس موقع پر نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار و ایکناتھ شندے بھی موجود تھے۔ سمردھی ہائی وے کے اس مرحلے سے ناگپور تا ممبئی کا سفر صرف آٹھ گھنٹوں میں طئے کیا جائے گا۔ یہ آخری مرحلہ، جو ناسک اور تھانے اضلاع سے گذرتا ہے کو سہیادری پہاڑی سلسلوں کے ذریعے سرنگوں اور پلوں کے ذریعے مکمل کیا گیا ہے۔ اس میں تقریباً گیارہ کلو میٹر طویل پانچ سرنگیں ہیں اور اگت پوری میں موجود سرنگ 17میٹر سے زیادہ چوڑی اور نو میٹر سے زیادہ اونچی ہے جو ریاست کی سب سے لمبی اور چوڑی سرنگ ہے۔ اس سرنگ میں نصب جنریشن وہیکل ایگزٹ سسٹم کو بھارت میں پہلی بار استعمال کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
بھارت سمیت دنیا بھر کے لاکھوں عازمین‘ مناسک ِ حج کے مقدس فریضہ وقوفِ عرفہ ادا کیا جس کیلئے وہ میدانِ عرفات میں جمع ہوئے۔ احرام میں ملبوس عازمین نے مسجد نمرہ میں حج کا خطبہ سنا اور ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کیں۔ اس کے بعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہوئے جہاں انھوں نے مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کیں اور آج صبح فجر کی نماز کے بعد رمی جمار یعنی شیطان کو کنکریاں مارنے کا رُکن ادا کیا اور اب عازمین قربانی و حلق کریں گے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
کل ہند مراٹھی ناٹیہ پریشد کے ایوارڈز کا کل اعلان کردیا گیا۔ بزرگ اداکارہ نینا کلکرنی اور اداکار سریش ساکھوڑکر کو اس سال لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ بہترین پروفیشنل ڈرامہ کا ایوارڈ کا Asen Mi Nasen Mi کو دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ناٹک کے شعبے میں نمایاں کام کرنے والوں کو دیگر ایوارڈز آئندہ 14 تاریخ کو ممبئی میں تقسیم کیے جائیں گے۔
***** ***** *****
11 واں بین الاقوامی یوگا دن آئندہ 21 جون کو منایا جائے گا۔یوگا دن کیلئے اب 15 دن باقی ہیں۔ اس سلسلے میں انڈین یوگا انسٹیٹیوٹ کے ضلع چیف افسر دنیش دیشپانڈے نے پشت کے بل لیٹ کر کیے جانے والے سیتو بندھاسن کے بارے میں بتایا کہ السر‘ ہرنیا اور گردن درد میں مبتلا افراد اس آسن کو نہ کریں۔اس آسن سے پیٹ کے اعضاء کی ورزش ہوتی ہے اور خواتین کے تولیدی اعضاء مضبوط ہوتے ہیں۔استھما اور کمر درد میں یہ آسن مفید ہے۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور ہاسپٹل میں طلباء کیلئے تیار کردہ ایک جدید ترین ورزش گاہ کا افتتاح کل‘ ضلع کے رابطہ وزیر سنجے شرساٹ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر شرساٹ نے سرکاری میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں‘طلباء اور عملے کواپنی صحت کا خیال رکھنے کا مشورہ دیا۔
***** ***** *****
انڈونیشیا اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں ساتوک سائی راج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی نے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔ گزشتہ روز ہوئے ایک مقابلے میں انہوں نے ڈنمارک کی جوڑی کو دو- ایک سے شکست دی۔ خواتین کے سنگلز میں بھارت کی پی وی سندھو کو سیمی فائنل میں تھائی لینڈ کے کھلاڑی سے 22-20، 10-21، 18-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
***** ***** *****
محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دنوں میں ریاست کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں، اور گھن گرج کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ جبکہ 30 سے زائد اضلاع میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے کسانوں سے خبردار رہنے کی اپیل کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے مراٹھواڑہ کے چھترپتی سمبھاجی نگر، جالنہ، بیڑ، ہنگولی، پربھنی، دھاراشیو اضلاع کیلئے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ وزیرِ اعظم نریندر مودی آج جموں کشمیر کے دورے پر؛ 46 ہزار کروڑ رسے زائد کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح و نقاب کشائی۔
٭ ریاست میں 31 اکتوبر تک قومی پلاسٹک آلودگی تلف مہم؛ مختلف مہموں سے کل یومِ ماحولیات منایا گیا۔
٭ سمردّھی ہائی وے کے اِگت پوری تا آمنے اس 76 کلو میٹر طویل مرحلے کا افتتاح۔
٭ گذشتہ 11 سالوں میں خدمات‘ انتظام اور غریبوں کی بہبود کے اُصولوں کے ذریعے شہریوں کے معیارِ زندگی میں بنیادی تبدیلی کے ساتھ ثقافتی ورثے کو تحفظ دینے حکومت کی ترجیح۔
اور۔۔۔٭ ریاست میں آئندہ تین دِنوں میں کئی مقامات پر تیز ہواؤں‘ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
***** ***** *****

No comments: