Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 23 September 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳ ؍ ستمبر .۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک کو در پیش سبھی مسائل کا حل تر قی میں چھپا ہے۔ مودی نے کہا کہ اُنکی سر کار تیزی کے ساتھ فیصلے کر رہی ہے تا کہ غریبوں کے مفاد میں تر قی کی رفتار تیز کی جا سکے ۔ کل وا را نسی میں25؍ پرو جیکٹوں کا افتتاح کر نے اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد مودی نے کہا کہ اُنکی سر کاری غریبوں کو با اختیار بنا نے کی خواہشمند ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اُنکی سر کا ری پرو جیکٹ صرف شروع ہی نہیں کر تی بلکہ اُنھیں مکمل بھی کر تی ہے۔ اُنھوں نے وارا نسی میں دستکا ری کے لیے تجارت میں سہو لت سے متعلق مرکز دین دیال ہست کلا سنکُل کا افتتاح کیا جو حال ہی میں بنا یا گیا ہے مودی نے کہا کہ یہ مرکز بُنکروں اور کاریگروں کے بہتر مستقبل کے لیے سر کارکے عزم کی عکا سی کر تا ہے۔
****************************
صدر جمہوریہ جناب رامناتھ کووِند نے کہا ہے کہ یو گا کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہے بلکہ یہ ایک طرز زندگی ہے۔ صدر جمہوریہ کل ناگپور کے کامٹھی ڈریگن پیلیس میں Vipassanaمرکز کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔ تقریب میں مہا راشٹر کے گور نر سی۔وِدّیا ساگر رائو ، وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس اورمرکزی وزیر نتن گڈ کری بھی شریک تھے۔ اِس سے پہلے صدر جمہوریہ نے کل صبح ناگپور میں دِکشا بھو می کا دورہ کیا اور دستور کے معمار ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ دِکشا بھو می پوری دنیا کو ایثار ،قر با نی ،امن اور انسا نیت کے راستوں پر چلنے کی ترغیب دیتی ہے۔ ناگپور کے ہی ریشم باغ علا قے میں قائم کیے گئے شاعر سُریش بھٹ کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی صدر جمہوریہ کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ اِس موقع پر اپنی مخا طبت میں اُنھوں نے کہا کہ مہا راشٹر میں21؍ ویں صدی کو نئی جہت عطا کر نے کی صلا حیت موجود ہے۔
****************************
بھارت نے پا کستان کو Terroristan یعنی خالص دہشت گر دی کی سر زمین قرار دیا ہے ۔نیو یارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں
جواب دیتے ہوئے بھارت نے کہا کہ پاکستان جغرا فیا ئی طور پر دہشت گردی کا دوسرا نام بن چکا ہے جہاں دہشت گر دپیدا کرنے اور در آمد کرنے کی صنعت پھل پھول رہی ہے۔ اقوام متحدہ میں بھا رتی مشن میں فرسٹ سیکریٹری Eenamگمبھیر نے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ وہ ملک جس نے اُسا مہ بن لا دن کا تحفظ کیا اور ملا عمر کو اپنے یہاں رکھا بڑی ذہا نت کے ساتھ خود کو متا ثرہ ملک بتا تا ہے۔ گمبھیر نے کہا کہ جموں کشمیر ہمیشہ سے بھا رت کا اٹوٹ حصہ رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ اسلام آ باد سر حد پار کی دہشت گر دی میں اضا فے کے ساتھ ہر ممکن کوشش کرنے کے با جود
بھارت کی علا قائی سا لمیت کو کبھی بھی زک پہنچا نے میں کامیاب نہیں ہو گا۔
****************************
پیٹھن کے جائیکواڑی ڈیم میں پانی کی آ مد میںمزید تیزی آئی ہے جسکے بعد ڈیم کا آبی ذخیرہ 98؍ فیصد تک جا پہنچا ہے۔ آ بی ذخیرے میں اِس اضا فے کے بعد ڈیم کے 18؍ در وازوں میںسے ساڑھے سات ہزار گھن فٹ فی سیکنڈ کے حساب سے پانی کے اخراج کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈیم کے بائیں کنال سے بھی 300؍ اور دائیں کنال سے 400؍ گھن فٹ فی سیکنڈ کے مطا بق پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ کل شام تک ڈیم میں قریب ساڑھے چودہ ہزار گھن فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی کی آ مد کا سلسلہ جا ری تھا۔ اِس دوران جائیکواڑی ڈیم سے پانی چھوڑ ے جانے کی وجہ سے جالنہ ضلع کے گھن سائو نگی تعلقے کے جو گلا دیوی اور منگرول بندھا رے پوری طرح لبریز ہو گئے ہیں۔ دو نوں بند ھا روں کے 2؍ در وازے کل صبح کھو دیئے گئے تھے جن سے 10؍ ہزار گھن فٹ فی سیکنڈ کے حساب سے پانی گودا وری ندی میں چھو ڑا گیا۔
ندی کنارے آ باد گائوں میں چو کسی برتنے کی ہدا یت جا ری کر دی گئی ہے۔
اِس بیچ مانجر اڈیم بھی پور ی طرح لبریز ہو چکاہے۔ جسکے بعد کل صبح ڈیم کے چھ در وازے قریب10؍ انچ کھو لے گئے ۔ عثمان آ باد ضلع کے سینا کولے گائوں پرو جیکٹ کے بھی 13؍ در وازوں کو کل دو پہر کھو ل دیا گیا تھا جن میں سے 6؍ در وازوں کو ضروری اخراج کے بعد کل رات بند کر دیا گیا۔ باقی7؍ در وازوں سے قریب 15؍ ہزار گھن فٹ فی سیکنڈ کے حساب سے پانی کا اخراج جا ری تھا۔
****************************
آنگن واڑی ملا زمین کی تنخواہوں میں اضا فہ کر دیا گیا ہے۔ خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر پنکجا منڈے نے کل اخبا ری کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ آ گن واڑی خاد مائوں کی تنخواہ 5؍ ہزار روپیوں سے بڑھا کر ساڑھے چھ ہزار روپئے کر دی گئی ہے۔ اِسکے علا وہ معا ونین کی تنخواہیں ڈھائی ہزار روپیوں سے بڑھا کر ساڑھے تین ہزار روپئے اور مِنی آنگن واڑی خاد مائوں کی تنخواہیں 3250؍ روپیوں سے بڑھا کر ساڑھے چا رہزار روپئے کر دی گئی ہے۔ حکو مت کی جانب سے آ نگن واڑی ملازمین کو ہر سال دی جانے والی بھائو بیج کی رقم میں بھی دوگنا اضا فہ کیا گیا ہے۔ اِس بیچ آنگن واڑی ملازمین کی ایکشن کمیٹی کا کل نا سک میں اجلاس منعقد ہوا جہاں 27؍ ستمبر کو ممبئی کے آ زاد میدان میں جلوس نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اِس احتجاج کو شیو سینا کی حما یت حاصل ہے۔ آنگن واڑی تنظیموں کا کہنا ہے
کہ تنخواہوں میں کیا گیا اضا فہ معمو لی ہے اور یہ اُنکے ساتھ نا انصا فی ہے۔
****************************
ایک اہم فیصلے کے تحت خانگی زمرے میں اندراج شدہ لیکن غیر قا نو نی طور پر مسا فر بر داری کرنے والے آٹو رکشا اور ٹیکسیوں کو اب قا نو نی در جہ دینے کا اعلان ٹرانسپورٹ کے وزیر دِواکر رائو تے نے کیا۔ اورنگ آباد میں کل اخباری کانفرنس میں بولتے ہوئے رائو تے نے بتا یا کہ اِس فیصلے سے اِس شعبے میں جا ری بے ضابطگیوں پر لگام لگے گی ساتھ ہی محصول میں اضا فہ ہو گا۔ اُنھوں نے کہا کہ ریاست میں آٹو رکشہ اور ٹیکسی چلانے کے پر مٹ جاری کر نے کی تعداد پر لگی پا بندی بھی ہٹائی جا رہی ہے۔ جسکے بعد ہر در خواست گذار کو پر مٹ جا ری کرنے کی پالیسی اپنائی جائے گی۔

No comments:
Post a Comment