Thursday, 18 January 2018


Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 18 January 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۱۸ ؍جنوری  ۲۰۱۸؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 کل ایک اہم فیصلے کے تحت ریاستی کا بینہ نے مہا راشٹر کے یتیم بچوں کو عام زمرے میں ایک فیصد ریزر ویشن دینے کو منظوری دی۔ بچوں اور خواتین کی بہبود کی وزیر پنکجا منڈے نے کل ممبئی میں اخباری نمائندوں کو یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے کہا کہ چو نکہ یتیم بچوں کی ذات سے متعلق صحیح معلو مات دستیاب نہیں ہو تی اسلیے اُنھیں کسی مخصوص زمرے میں شامل نہیں کیا جا سکتا جس سے یہ بچے تعلیمی، معاشی اور سما جی سہو لیات سے محروم رہ جاتے ہیں۔ منڈے نے کہا کہ یتیم بچوں کو اُنکی آنے والی زندگی میں پیش آ نے والی مشکلات سے بچا نے کے لیے کا بینہ نے اُنھیں کُھلے زمرے میں ایک فیصد ریزر ویشن فراہم کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
 اِسکے علا وہ ریاستی کا بینہ نے مراٹھواڑہ میں قحط کے مسئلے سے نِمٹنے کے مقصد سے مجوزہ واٹر گریڈ منصو بے پر عمل کر نے کے لیے اِسرائیلی کمپنی میکے روٹ ڈیو لپمنٹ اینڈ اِنٹر پرائزیس  سے تکنیکی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس بارے میں کمپنی کے ساتھ مفا ہمتی معاہدہ کر نے کے فیصلے کو بھی کل ریاستی کا بینہ نے منظوری دی۔
 مراٹھواڑہ میں کم اوسط بارش، ڈیمس کی ذخیرہ اندوزی کی صلا حیت بڑھانے،واٹر ہار ویسٹِنگ ،پا نی کے دو بارہ استعمال اور ند یوں میں دستیاب پانی اور سمندر کے کھارے پانی کو میٹھے پانی میں بدلنے جیسے کاموں میں اِس اِسرائیلی کمپنی کی مدد لی جائے گی۔
****************************
 ریاستی وزیر صحت دیپک سا ونت اورنگ آ باد کے نئے رابطہ وزیر ہوںگے۔مراٹھواڑہ کے دیگر شہروں ناندیڑ اور پر بھنی کے رابطہ وزراء کے عہدوں میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ ناندیڑ کے رابطہ وزیر کے طور پر رام داس کدم کو نامزد کیا گیا ہے۔ اِس سے پہلے کدم اورنگ آباد کے رابطہ وزیر تھے۔ اِسکے علاوہ پر بھنی کے رابطہ وزیر کے طور پر گُلاب رائو پاٹل کو نامزد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ناندیڑ کے رابطہ وزیر رہے ارجُن کھوتکر کو کسی بھی ضلعے کا رابطہ وزیر نہیں بنا یا گیا۔ کل جاری کیئے گئے ایک سر کا ری حکم نا مے میں اِن نامزدگیوں کی اطلاع دی گئی۔
****************************
 ریزرو بینک نے وضا حت کی ہے کہ دس روپئے کے سبھی سِکّے ہر طرح کے مالی لین دین کے لیے بدستور استعمال میں رہینگے۔ممبئی میں جاری کیے گئے ایک اخباری بیان میں ریزرو بینک نے کہاکہ وہ اِن شکا یتوں کے مدِ نظر یہ وضاحت جاری کر رہا ہے کہ کچھ تاجر اور لوگ اِن دس روپئے کے سِکّوں کے حقیقی ہونے کے بارے میں شک و شبہ کی وجہ سے اِنھیں لینے سے اِنکار کر رہے ہیں۔
****************************
 نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی رہنما اجیت پوار نے ریاستی حکو مت پر تنقید کر تے ہوئے اُسے ہر محاذ پر نا کام قرار دیا۔ NCP کی ہلّہ بول یاترا کے  کل بیڑ پہنچنے کے بعد اُنھوں نے یہ بات کہی۔ پوار نے کہا کہ حکو مت نے متعلقہ بیج کمپنیوں سے جر ما نہ وصول کر نے کے بعد فصلوں کا نقصان جھیل رہے کسانوں کو نقصان بھر پائی دینے کا تیقن دیا ہے جِس سے اِس بات کا اندازہ لگا نا مشکل ہو گیا ہے کہ کتنے کسانوں تک اِس کا فائدہ پہنچے گا۔
****************************
 امراوتی ضلعے کی پرت واڑہ عدالت نے کل رکن اسمبلی بچّوکڑو سمیت چار افراد کو چھ مہینے قید کی سزا سنائی ۔ بچّو کڑو پر ٹریفِک پولس کا نسٹیبل سے مار پیٹ کر نے کا الزام ہے۔ پولس کانسٹیبل کی جانب سے درج کر دہ شکا یت میں کہا گیا تھا کہ 23؍ اپریل 2016؁ کو پرت واڑہ میں رکن اسمبلی بچّو کڑو اور اُنکے ساتھیوں نے ٹریفک اصولوں کی خلاف ور زی کے بعد کانسٹیبل کو زد و کوب کیا تھا۔
****************************
 اِنکم ٹیکس محکمے نے کل دھو لیہ ضلعے میں کئی سیاسی رہنمائوں کی رہائش گاہوں اور دفا تِر پر چھا پے مارے۔ اِن میں قانون ساز کونسل میں کانگریس رہنما امریش پٹیل اور NCP کے سابق رکن اسمبلی راجیہ وردھن کدم بانڈے شامل ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ڈِسان کمپنی کے لین دین کا پتہ لگا نے کے لیے اِنکم ٹیکس محکمے کے ناسک ڈویژن کے عملے نے یہ کار وائی انجام دی ۔
****************************
 سماج میں ہر سطح تک جمہوری اقدار کو پہنچا نے کے لیے جمہو ریت کو مضبوط کر نا سبھی کا فر ض ہے ۔ اِس خیال کا اظہار سوامی راما نند تِرتھ مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے چانسلر ڈاکٹر پنڈِت وِدّیا ساگر رائو نے کیا۔ وہ کل ناندیڑ میں جمہو ری انتخا بات اور انتظا میہ کے عنوان کے تحت منعقدہ ڈویژنل کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر بول رہے تھے۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ناندیڑ کے ضلع کلکٹر ارون ڈونگرے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دستور میں اصلا حات کے لیے ریاستی انتخا بی کمیشن کو اپنے مشوروں سے نوازیں۔
****************************
 جنوبی افریقہ نے بھارت سے دوسرا کر کٹ ٹیسٹ میچ135؍ رن سے جیت لیا اور اسطرح دو -صفر کی سبقت حاصل کر کے تین میچوں کی سیریز بھی اپنے نام کر لی ہے۔ کل سینچورین میں کھیل کے پانچویں اور آخری دِن بھارت کی پوری ٹیم اپنی دوسری اِننگز میں صرف 151؍ رن بنا کر آئوٹ ہو گئی جبکہ اُسے جیت کے لیے287؍ رن بنا نے تھے۔ اِس شکست کے ساتھ ہی وِراٹ کو ہلی کی زیر کمان دنیا کی نمبر ایک ٹیم کے لیے گذشتہ 9؍ سیریز سے چلا آ رہا جیت کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 25؍ جنوری سے جو ہانسبرگ میں کھیلا جا ئے گا۔
****************************

No comments:

आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 01.10.2026 रोजीचे दुपारी 01.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 01 October 2026 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छत...