Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 02.07.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 02 July 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲؍جولائی ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
ریاست میں ای۔ وے بل کی حد 50/ ہزار سے بڑھاکر ایک لاکھ روپئے کردی گئی ہے۔ وزیرِ خزانہ سدھیر منگنٹیوار نے یہ اعلان کیا۔ اجناس و خدمات ٹیکس جی ایس ٹی کے ایک سال مکمل ہونے کے حوالے سے کل ممبئی میں منعقدہ ایک پروگرام سے وہ خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے سہ ماہی میں ٹیکس سے ہونے والی آمدنی میں 39/ فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اورنگ آباد میں بھی مرکزی اجناس و خدمات ٹیکس کے دفتر میں جی ایس ٹی کے ایک سال مکمل ہونے پر ایک تقریب منعقد کی گئی۔ ایڈیشنل ڈویژنل کمشنر اشوک کمار نے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹیکس نظام کے باعث بڑے پیمانے پر ٹیکس وصول کیا جاسکا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ناگپور میں پرسوں سے شروع ہونے والے اسمبلی کے مانسون اجلاس میں پلاسٹک پر پابندی‘ نانار پروجیکٹ اور کسانوں کے قرضہ جات کی معافی جیسے موضوعات پر حزبِ اختلاف کی جانب سے حکومت کو گھیرنے کی کوشش کے امکانات ہیں۔ خبر رساں ادارے پی ٹی آئی نے بتایا ہے کہ اس اجلاس میں متعدد اہم بل پیش کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں کسانوں کو زیادہ سے زیادہ معاوضے کی ادائیگی اور قومی شاہراہوں کیلئے قطعہ جات اراضی جلد از جلد ایکوائر کرنے کیلئے قانون میں ضروری ترمیم بھی متوقع ہے۔ حکومت کی جانب سے اُمید ظاہر کی گئی ہے کہ اسمبلی اجلاس کارروائی کی مؤثر طور پر چلائی جاسکے گی اور حزبِ اختلاف کے ساتھ تمام موضوعات پر کھلے مباحثے کیلئے حکومت تیار ہے۔
دریں اثناء اسمبلی اجلاس کی مدت کے دوران ہی خالی ہونے والی قانون ساز کونسل کی 11/ نشستوں کیلئے انتخابات 16/ جولائی کو ہونگے۔ قانون ساز کونسل کے جن 11/ اراکین کی معیاد ختم ہورہی ہے ان میں کانگریس کے 3/‘ راشٹروادی کانگریس کے 4/‘ بی جے پی کے 2/ اور شیوسینا و کسان مزدور پارٹی کے ایک۔ ایک رکن شامل ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہے کہ جل یُکت شیوار یوجنا کے سبب ریاست میں آبرسانی کرنے والے ٹینکروں کی تعدادمیں کمی آئی ہے اور اس کامیابی کی وجہہ وزیرِ اعلیٰ نے عوام کے پُرجوش تعاون کو قرار دیا ہے۔
دوسری جانب قانون ساز کونسل میں حزبِ اختلاف کے قائد دھننجے منڈھے نے اس یوجنا کو مکمل طور پر ناکام قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس یوجنا میں بڑے پیمانے پر معاشی بدعنوانیاں ہوئی ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
13/ کروڑ درخت لگانے کی ریاست گیر شجرکاری مہم کا کل سے آغاز ہوا۔ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس‘ مرکزی وزیر نتن گڈکری اور وزیرِ جنگلات سدھیر منگنٹیوار کی موجودگی میں کل تھانہ ضلع کے کلیان سے قریب ورپ گائوں میں پودے لگاکر اس مہم کا افتتاح عمل میں آیا۔
اورنگ آباد ضلع میں پھلمبری پولس اسٹیشن کے احاطے میں اسمبلی اسپیکر ہری بھائو باگڑے کے ہاتھوں شجر کاری کی گئی۔ اس مہم کے تحت اورنگ آباد میں 44 /لاکھ 44/ ہزار درخت لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
عثمان آباد میں ضلع کلکٹر رادھا کرشن گمے کی موجودگی میں اس مہم کا افتتاح عمل میں آیا۔ ضلع میں 28/ لاکھ درخت لگانے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ ہنگولی کے ضلع کلکٹر دفتر کے احاطے میں ضلع کلکٹر انیل بھنڈاری نے اس مہم کا افتتاح کیا۔ جبکہ پربھنی‘ جالنہ‘ لاتور ‘ بیڑ اور دیگر اضلاع میں بھی کل اس مہم کا آغاز ہوا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بزرگ صحافی منوہر کلکرنی نے کہا ہے کہ مراٹھواڑہ میں صحافت کی تاریخ قلمبند ضروری ہے۔ اورنگ آباد میں ’’وِشو سنواد مرکز‘‘ کا دیورشی نارَد ایوارڈ کل آکاشوانی اورنگ آباد کے خبررساں شعبے کے سربراہ رمیش جائے بھائے کو منوہر کلکرنی کے ہاتھوں تفویض کیا گیا۔ یہ ایوارڈ شال‘ ناریل‘ 5/ ہزار روپئے اور سپاسنامے پر مشتمل ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بچے پکڑنے والی ٹولی کے شبے میں دھولیہ ضلع میں گائوں والوں نے 5/ افراد کو شدید زدوکوب کیا، جس کے بعد یہ پانچوں افراد ہلاک ہوگئے۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ ستارا اور سانگلی سے تعلق رکھنے والے 7/ افراد ساکری تعلقے کے رائن پاڑا میں ایک بازار میں بھیک مانگنے گئے تھے۔ بچے اغواء کرنے والی ٹولی کے شبے میں مقامی باشندوں کے ہجوم نے انہیں زدوکوب کرکے ہلاک کردیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
گڈچرولی ضلع میں ایک تیز رفتار کار اور مسافر برداری کرنے والی جیپ کے بھیانک حادثے میں 7/ افراد ہلاک ہوگئے ۔اس کے علاوہ 5/ شدید زخمی ہوئے۔ یہ حادثہ کل صبح گووند گائوں کے قریب پیش آیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ناندیڑ ضلع کے دھرم آباد تعلقے میں بابھڑی پشتے کے 14/ دروازے کھول کر کل 15/ اعشاریہ آٹھ ایک ملین کیوسیک پانی چھوڑا گیا۔ عدالت ِ عظمیٰ کے جاری کردہ احکامات کے تحت سہ رُکنی نگراں کمیٹی کی موجودگی میں یہ کاروائی عمل میں آئی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اُتراکھنڈ کے پوڑی گڈھوال ضلع میں کل ایک خانگی بس دو سو میٹر گہری کھائی میں جاگری‘ جس کے باعث 48/ مسافر ہلاک ہوگئے۔ ضرورت سے زیادہ مسافروں کے سوار ہونے کے باعث بس کو یہ حادثہ پیش آیا۔

No comments:
Post a Comment