Wednesday, 18 July 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 18 July 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۸  ؍ جولائی  ۲۰۱۸؁
وَقت: صبح  ۸:۴۰ -  ۸:۴۵
 سپریم کورٹ نے کل پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ ہجوم کے ذریعے ہلا کت کے واقعات سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے نیا قا نون لا نے پر غور کرے۔ چیف جسٹِس دیپک مشرا کی سر براہی والی بینچ نے کہا ہے کہ بھیڑ کے ہاتھوں میں نظام نہیں سو نپا جا سکتا اور اِس رجحان کو انتہائی سختی سے کچلنے کی ضرورت ہے۔ سپریم کورٹ نے ہجوم کے ذریعے تشدد اور گئو رکشا کے نام پر ہونے والے جرائم سے نمٹنے کے لیے اُن کی روک تھام، اِنسدادی اور تعزیری اقدا مات کے بارے میں کئی ہدا یات بھی دی ہیں۔ بینچ میں جسٹِس اے ایم کھانولکر اور ڈی وائی چندر چوڑ بھی شامل ہیں۔ بینچ نے کہا ہے کہ ریاستی حکو متو ں کا فرض ہے کہ وہ معا شرے میں امن و قا نون کو یقینی بنا ئیںاور ریاستیں اِس طرح کے واقعات پر چپ بیٹھی رہیں یہ نا قا بل قبول ہے۔ ملک میں اِس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے رہنما خطوط وضع کر نے کے لیے داخل کی گئی ایک عرضداشت پر سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ سنا یا۔ عدالت نے اِس معاملے کی اگلی سنوائی کے لیے28؍ اگست کی تاریخ طئے کی ہے اور مرکز اور ریاستی حکو متوں سے کہا ہے کہ عدالت کی ہدا یات کے مطا بق عمل کریں۔
***** ***** *****
 پارلیمنٹ کا مانسو ن اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے۔ 10؍ اگست تک جاری رہنے والے اِس اجلاس کے پس منظر میں مرکزی حکو مت نے کل ہمہ پارٹی میٹِنگ طلب کی تھی۔ اجلاس کی کار وائی احسن طریقے سے چلا نے کے لیے تمام حزب مخا لف پارٹیوں سے تعائون کر نے کی اپیل اِس میٹِنگ میں کی گئی۔ لوک سبھا کی اسپیکر سُمِتّرا مہا جن نے کل شام ہمہ پارٹی میٹِنگ لی۔ اِس اجلاس میں حکو مت کے مختلف مسائل پر باز پرس کر نے کا منصو بہ حزب مخالف پارٹیوں کے رہنمائوں نے دِلّی میں ایک میٹِنگ میں تیار کیا ہے۔ آج سے شروع ہو نے والے مانسو ن اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے دو نو ںایوانوں میں خوش اسلو بی سے کار وائی چلانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام سیا سی پارٹیوں سے تعائون طلب کیا ہے۔
***** ***** *****
 ریاستی حکو مت دودھ پیدا وار احتجا جیوں سے بات چیت کر نے کے لیے تیار ہے۔ اِس مسئلے کا حل تلاش کر نے کے لیے متعلقہ رہنما گفت و شنید کے لیے
آ گے آئیں ایسی اپیل ڈیری ڈیو لپمنٹ وزیر مہا دیو جانکر نے کل قا نون ساز کو نسل میںکی۔ دودھ پرو ڈیوسرس کسا نوں کی جانب سے شروع کیئے گئے احتجاج کے مدّ نظر حزب مخالف کی جانب سے اُٹھائے گئے سوال کا وہ جواب دے رہے تھے۔
 اِسی بیچ حکو مت کی جانب سے گفتگو کے لیے حکو مت نے مد عو نہیں کیا ہے۔ یہ بات سوا بھیما نی شیتکری تنظیم کے قائد رکن پار لیمنٹ راجو شیٹّی نے کہی گجرات سے ممبئی کی جانب دودھ لے جارہے ٹینکر کو پال گھر ضلع کے داپچری میں تنظیم کے ورکرس نے روکا اِس موقع پر وہ مخا طب تھے۔
 دریں اثناء کل شمالی مہاراشٹر سے دودھ کے66؍ ٹینکرس پولس بندو بست میں ممبئی روانہ ہوئے۔ کل صبح جا لنہ ضلع کے جعفر آ باد تعلقے سے وِدربھ جانے والا پانچ ہزار لیٹر دودھ تنظیم کے ورکرس نے مراٹھواڑہ وِدربھ سرحد پر سندھی میں راستے پر اُلٹا دیا۔
***** ***** *****
 عثمان آ باد ضلع اور کو کن میں طِبّی تعلیمی کالجس شروع کر نے کا اعلان طِبّی تعلیمی وزیر گریش مہا جن نے کل قا نون ساز کونسل میں کیا۔
 آئندہ تعلیمی سال سے یہ کالجس شروع ہو ں گے۔ طِبّی تعلیم میں علا قائی ریزرویشن ختم کیا جا ئے ۔ اِسی طرح مراٹھواڑہ میں طِبّی کالجس کی تعداد میں اضا فہ
 کر کے نشستوں میں اضا فہ کر نے کا مطا لبہ راشٹر وادی کانگریس کے امر سنگھ پنڈِت نے کیا۔ اِس کا جواب دیتے ہوئے مہا جن نے کہا کہ یہ ریزر ویشن 1985؁ سے عائد کیا گیا ہے ۔سا بقہ حکو مت نے مراٹھواڑہ میں ایک بھی سر کا ری طِبّی کالج شروع نہیں کیا۔ اِس بیان پر حزب مخالف نے آ واز اٹھا تے ہوئے وزیر اعلیٰ سے جواب دینے کا مطالبہ کیا۔
***** ***** *****
 ریاست میں کئی مقا مات پر کل مو سلا دھار بارش ہو ئی۔ جس کی وجہ سے کئی ڈیمس کے سطح آب میں اضا فہ ہوا۔ ستا رہ ضلع کے کو ئینا ڈیم کے علا قے میں مو سلا دھار بارش کا سلسلہ جا ری ہے۔ کل دو پہر کو ڈیم کے 6؍ در وازوں سے پانی چھوڑا گیا۔ احمد نگر ضلع کے مُڑا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 36؍ فیصد ، بھنڈا ردرا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 75؍ فیصد سے زیادہ ہو گیا ہے۔ نیلونڈ ڈیم کے پانی کے ذخیرے میں بھی اضا فہ ہوا ہے۔ اِسکی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔ اِسی بیچ ناسک ضلع میں بارش کا زور کم ہونے کی وجہ سے ضلع کے ڈیمس سے جو پانی چھوڑا جا رہا تھا اُسے بند کر دیا گیا ہے۔
 اورنگ آباد ضلع کے جائیکواڑی ڈیم میں کل شام تک سات ہزار 756؍ کیو بِک فی سیکنڈ رفتار سے پانی آ نے کا سلسلہ جاری تھا۔ ڈیم کے پانی کا ذخیرہ 19؍ فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
***** ***** *****
 سینئر ادا کا رہ ریتا بھا دری کل صبح ممبئی میں چل بسیں ۔ وہ 62؍ برس کی تھی۔ گذشتہ کئی یوم سے وہ کِڈنی کے مرض میں مبتلاء ہونے کی وجہ سے اُن کا ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں دو ہفتوں سے علاج جا ری تھا۔ کل صبح قلبی حملے کے باعث وہ چل بسیں ۔ اُن کے جسد خا کی پر کل ممبئی میں آخری رسو مات ادا کر دی گئیں۔
***** ***** *****

No comments: