Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 23 September 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ ستمبر ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے سر خیوں پر ایک نظر...
٭مراٹھا سماج کے معاشی اور سماجی طور پر پسماندہ طبقے کے امید واروں کو مالی طور پر کمزورں کو دیئے جانے والے فوائد اور سہو لتیں دینے کا ریاستی کا بینہ کا فیصلہ
٭موٹے اناج ‘ تیل ‘ تیل کے بیج ‘ پیاز اور آلو کو ضروری اشیاء کی فہرست سے خارج کر نے والا ضروری اجناس قا نون تر میمی بل سمیت7؍ بلس راجیہ سبھا میں منظور
٭راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے8؍ معطل اراکین کی بحالی تک دو نوں ایوانوں کی کار وائی کا بائیکاٹ واپس نہ لینے کا کانگریس پارٹی کا موقف
٭ریاست میں کَل 18؍ ہزار390؍ کورونا کے نئے مریض آئے سامنے
٭مراٹھواڑہ میں کَل40؍ کورونا متاثرین کی موت ۔ ساتھ ہی ایک ہزار430؍ نئے مریضوں کی موجود گی کا انکشاف
٭سینئر مراٹھی گلو کا رہ اور اداکارہ آشا لتا و ابگائونکر اور مشہور مصنف امبیڈکری تحریک کے تحقیق کار ڈاکٹر بھائو لوکھنڈے کی وفات
اب خبریں تفصیل سے....
ریاستی کا بینہ میں کَل مراٹھا بر ا دری کے سماجی اور معا شی طور پر پسماندہ طبقے SEBC کو اقتصادی طور پر کمزورں کو دیئے جانے والے فوائد دینے جیسے متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی صدارت میں کَل کا بینہ کا اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔اِن فیصلوں کے مطا بق چھتر پتی شاہو مہا راج تعلیمی اسکالرشپ اور ڈاکٹر پنجاب رائو دیشمکھ ہاسٹل الائونس اسکیم اب معاشی طور پر پسماندہ طبقات کے طلباء کے لیے نافذ کی جائے گی۔ چھتر پتی شاہو مہا راج تحقیقی تر قیاتی اور انسا نی وسائل کی تر قی کے ادارے کو کا فی مقدار میں فنڈس اور افرادی قوت فراہم کی جائے گی۔معاشی طور پر پسماندہ طبقات کی تر قی کے لیے قائم کئے گئے
Anna Sahib Patil Economic Backward Development Corporation کے ذریعے بے روز گار نو جوانوں کو دیئے جا نے والے اصل زر میں400؍ کروڑ روپیوں کا اضا فہ کیا گیا ہے۔ مراٹھا کرانتی مورچوں کے دوران مر نے والے مراٹھا سماج کے افراد کے اہل خا نہ کو S T Corporation
میں ملازمت دینے کی کار وائی کی جائے گی ۔کَل منعقدہ ریاستی کا بینہ کے اجلاس میں مذ کورہ فیصلوں کے علا وہ مراٹھا کرانتی مورچہ کے مظا ہرین پر داخل کئے گئے مقد موں کو واپس لینے کی کار وائی مہینے بھر میں مکمل کرنے کا فیصلہ بھی شامل ہے۔
***** ***** *****
راجیہ سبھا میں کَل ضروری اجناس قا نون تر میمی بل سمیت7؍ بل منظور کئے گئے۔ ضروری اجناس قانون تر میمی بل کے تحت مو ٹے اناج‘ تیل ‘ تیل کے بیچ‘ پیاز اور آلو کو ضروری اشیاء کی فہرست سے خارج کر نے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ یہ بِل رواں سال جون میںمرکزی حکو مت کے جا ری کر دہ حکم نا مے کی جگہ لے گا۔ خوراک اور شہری رسد کے مرکزی وزیر مملکت رائو صاحب دانوے نے کہا کہ اِس تر میمی بل کی منظوری کے بعد کسا نوں کو اپنی زرعی پیدا وار فروخت کرنے کی مکمل آزادی مل گئی ہے۔ ساتھ ہی اب اشیاء کی طلب اور فر اہمی میں توازن بھی بر قرار رکھا جا سکے گا۔
اِس کے علا وہ ٹیکس طئے کرنے سے متعلق بل ‘سہو لت اور ترامیم بل بھی راجیہ سبھا میں کَل منظور کیئے گئے ۔ بینک مشنری تر میمی بل بھی کل راجیہ سبھا میں منظور کیا گیا۔ اِس تر میم کے ذریعے مرکزی حکو مت کا بینکوں کے کام کاج پر کنٹرول مزید مستحکم ہو گیا ہے۔ مختلف بینکوں کے انضمام اور اُن کی از سرِ نو تر تیب سے متعلق منصوبہ بندی کرنا اب ممکن ہو چکا ہے۔
کمپنی قوانین تر میمی بل ‘ قو می قانون یو نیور سٹی سے متعلق بِل بھی ایوانِ بالا میں کل منظور کئے گئے۔
***** ***** *****
حزب اختلاف نے کہا ہے کہ راجیہ سبھا کے8؍ معطل اراکین کی دو با رہ بحا لی تک وہ ایوان کی کار وائی کا بائیکاٹ جا ری رکھیں گے۔ NCP ‘ تر نمول کانگریس‘ ـCPI (M) CPI سماج وادی پارٹی ‘ راشٹریہ جنتادَل‘ عام آدمی پارٹی ‘ DMK ‘ تیلنگا نہ راشٹریہ سمیتی اور شیو سینا نے ایوان کی کار وائی کا بائیکاٹ کیا ہے۔ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے قائد غلام نبی آزاد نے مخالف جماعتوں کے بائیکاٹ سے متعلق موقف کی وضاحت کر تے ہی زرعی پیدا وار کم از کم ضما نتی قیمت سے بھی کم نرخ میں خریدی نہ کی جائے اِس مقصد کے پیش نظر ایک بل کا مطالبہ کیا۔
لوک سبھا میں کانگریس کے قائد ادھیررنجن چو دھری نے پارٹی کی جانب سے ایوان کی کار وائی کے بائیکاٹ کا موقف پیش کیا۔ اِس سے قبل لوک سبھا میں ربیع کی فصلوں کی کم از کم قیمت کی ضمانت کے مسئلے پر گھنٹے بھر کے لیے کام کاج ملتوی کیا گیا۔ ادھیررنجن چودھری نے کہا کہ حکو مت کی جانب سے ضمانتی قیمت میں اضا فہ بے حد کم ہے ۔DMK اور تر نمول کانگریس اراکین نے چو دھری کے بیان کی حما یت میں اسپیکر کے رو برو حوض میں جمع ہو کر نعرے بازی کی ۔ جس کے بعد اسپیکر اوم بر لا نے ایوان کی کار وائی گھنٹے بھر کے لیے ملتوی کر دی۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی مہاراشٹر سمیت کورونا وباء کے سب سے زیادہ مریضوں کی تعداد والی
7؍ ریاستوں کے وزراء اعلیٰ اور وزراء صحت سے آج گفت و شنید کریں گے ۔ وزیر اعظم اِس موقعے پر مذ کورہ ریاستوں میں بڑھتی ہوئی مریضوں کی تعداد پر قا بو پا نے سے متعلق اور اِن ریاستوں میں طبی سہو لیات کی فراہمی کا جائزہ لیں گے۔ ملک کے 65.5؍ فیصد کورونا مریض مہاراشٹر ‘ آندھر پر دیش ‘ کر نا ٹک ‘ اُتر پر دیش‘ تامل ناڈو ‘ دہلی اور پنجاب میں ہیں۔ کورونا سے 70؍ فیصد اموات اِن ہی 7؍ ریاستوں میں درج کی گئی ہے۔
***** ***** *****
NCP کے قو می صدر اور رکن پارلیمنٹ شرد پوار نے راجیہ سبھی کے معطل ارا کین کی حمایت میں کَل ایک دِن کی بھوک ہر تا ل کی ۔ کَل ممبئی میں صحیفہ نگاروں کے روبرو پوار نے راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئر مین کے کام کاج کے طریقے اور حکو مت کے فیصلے پر نا راضگی کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے صحا فیوں کو بتا یا کہ انتخا بات میں اُن کی جانب سے داخل کیئے گئے حلف نا مے پر اِنکم ٹیکس محکمے نے اُنہیں نوٹس جاری ہے اور اِسی طرح کی نوٹسیںوزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے ‘ ریاستی وزیر ما حو لیات آدِتیہ ٹھا کرے اور رکن پارلیمنٹ سپریہ سُلے کو بھی دی گئی ہیں۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل18؍ ہزار390؍ کورونا کے نئے مریض سامنے آئے۔ جس کے بعد ریاست میں اِس وباء کے متاثرین کی کُل تعداد 12؍ لاکھ42؍ ہزار770؍ ہو چکی ہے۔ کَل 392؍مریض اِس بیما ری سے ہلاک ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک کورونا وائرس سے33؍ ہزار407؍ اموات درج کی گئی ہیں۔ کَل 20؍ ہزار206؍ افراد کو کورونا سے شفا یاب ہو نے پر اسپتالوں سے رخصت دیے دی گئی ۔ ریاست میں اب تک 9؍ لاکھ36 ؍ہزار558؍ افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں بھی کَل کورونا کے40؍ مریض فوت ہو گئے ۔ ساتھ ہی ایک ہزار403؍ نئے مریض بھی منظر عام پر آئے۔ اورنگ آ باد میں358؍ اور عثمان آ باد میں206؍ کورونا کے نئے معاملات درج کئے گئے ۔ اِس وباء سے کَل لاتور میں6؍ افراد ہلاک ہو گئے ساتھ ہی 240؍ نئے مریضوں کی موجودگی کا انکشاف بھی ہوا۔ ناندیڑ‘ جالنہ اور پر بھنی اضلاع میں کورونا سے 5-5؍ افراد انتقال کر گئے ۔ ناندیڑ ضلع میں کَل
235؍ جالنہ 88؍ اور پر بھنی میں76؍ کورونا کے نئے مریض پائے گئے ۔ بیڑ ضلعے میں کَل 4؍ افراد
اِس وباء کی نذر ہو گئے جبکہ143؍ نئے مریض بھی سامنے آئے۔ ہنگولی ضلعے میں بھی کل ایک کورونا متاثر چل بسا اور54؍ نئے کیسیز درج کئے گئے۔
***** ***** *****
سینئر مراٹھی گلو کار ہ اور اداکارہ آ شا لتا وابگائونکر کَل ستارہ میں کورونا کے سبب چل بسیں۔ وہ79؍ برس کی تھیں۔ آنجہا نی نے مراٹھی ڈراموں اور ہندی فلموں میں بھی اداکاری کی۔ ستارہ میں کَل اُن کی آخری رسو مات سر کاری اہتمام کے ساتھ ادا کر دی گئی۔
***** ***** *****
مشہور مصنف ‘ امبیڈ کر ی تحریک کے تحقیق کار ڈاکٹر بھائو لو کھنڈے کَل ناگپور میں چل بسے ۔ وہ78 ؍ برس کے تھے ۔ موصوف ناگپور یو نیور سٹی میں ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر شعبۂ مطالعہ کے صدر تھے۔ لو کھنڈے کے انتقال پر وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے اُنہیں خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ ہم نے ریاست کے سماجی ‘ ادبی اور ثقا فتی شعبہ ٔ جات میںبر پا ہونے والی تحریکوں کے گہرے تحقیق کار کو گنوا دیا ہے۔
***** ***** *****
IPL کر کٹ مقا بلوں میں کَل راجستھان رائلس نے چنئی سپر کنگس کو16؍ رنوں سے شکست دے دی۔ پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے راجستھان رائلس نے مقررہ20؍ اوورس میں
216؍ رن بنائے ۔ جواب میں چنئی کی ٹیم 200؍ رنوں پر ہی ڈھیر ہو گئی۔
***** ***** *****
آخر میں خاص خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر...
٭مراٹھا سماج کے معاشی اور سماجی طور پر پسماندہ طبقے کے امید واروں کو مالی طور پر کمزورں کو دیئے جانے والے فوائد اور سہو لتیں دینے کا ریاستی کا بینہ کا فیصلہ
٭موٹے اناج ‘ تیل ‘ تیل کے بیج ‘ پیاز اور آلو کو ضروری اشیاء کی فہرست سے خارج کر نے والا ضروری اجناس قا نون تر میمی بل سمیت7؍ بلس راجیہ سبھا میں منظور
٭راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے8؍ معطل اراکین کی بحالی تک دو نوں ایوانوں کی کار وائی کا بائیکاٹ واپس نہ لینے کا کانگریس پارٹی کا موقف
٭ریاست میں کَل 18؍ ہزار390؍ کورونا کے نئے مریض آئے سامنے
٭مراٹھواڑہ میں کَل40؍ کورونا متاثرین کی موت ۔ ساتھ ہی ایک ہزار430؍ نئے مریضوں کی موجود گی کا انکشاف
٭سینئر مراٹھی گلو کا رہ اور اداکارہ آشا لتا و ابگائونکر اور مشہور مصنف امبیڈکری تحریک کے تحقیق کار ڈاکٹر بھائو لوکھنڈے کی وفات
ا ِسی کے ساتھ ہی علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment