Thursday, 24 September 2020

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 24 September 2020

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ۲۴ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  ستمبر  ۲۰۲۰ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...

٭

ایک یا دو دِن کے لیے لگائے جانے والے لاک ڈائون  کے نتیجوںپر غور کر نے کی وزیر اعظم کی ریاستوں سے اپیل‘ کہا کورونا وائرس کے خلاف لڑائی کے ساتھ ساتھ‘ معاشی سر گر میاں جاری رکھنے کو بھی یقینی بنائیں

٭

ریلوے کے وزیر مملکت سُریش اَنگڑی چل بسے‘ کورونا پازیٹیو اَنگڑی نے دِلّی کے AIIMS میں لی آخری سانس

٭

کورونا وائرس کی وجہ سے پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس ایک ہفتے  قبل  ہی ختم‘ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں منظور کئے گئے کئی اہم بِل

 اور

٭

مراٹھواڑہ میں کل ہوئی 22؍ کورونا مریضوں کی موت‘ اورنگ آ باد میں کَل پائے گئے329؍ کورونا پازیٹیو مریض


  اب خبریں تفصیل سے....

وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ حصوں میں لگائے جا رہے ایک  یا  دو  دِن کے لاک ڈائون کا  دو بارہ تجزیہ کریں اور اِس بات کی کوشش کریںکہ کورونا وائر س سے لڑائی کے ساتھ ساتھ سبھی معاشی سر گر میوں کو یقینی بنا یا جا سکے۔

وزیر اعظم نے ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ سات ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ کَل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کی ۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے یہ بات کہی۔میٹنگ میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے سمیت ‘ کر نا ٹک ‘ آندھر پر دیش ‘ اُتر پر دیش ‘ دِلّی ‘ پنجاب اور تمِلناڈو کے وزرائے اعلیٰ نے حصّہ لیا۔

اِس دوران وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے اور سبھی معا شی سر گر میوں کو یقینی بنانے کے لیے مستقبل میں Micro Containmnet Zones پر توجہ دینی ہو گی۔میٹنگ کے دوران مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے وزیر اعظم کو ریاست میں’’ ماجھے کُٹُمب ماجھی جبابداری‘‘مہم کے ذریعے کورونا کے خلاف جاری جد و جہد سے واقف کر وا یا۔ اُدھو ٹھا کرے نے کہا کہ اِس مہم کے ذریعے کورونا وائرس کے خلاف جارحانہ اقدامات کئے جا رہے ہیں اور مستقبل میں اِس کے نتیجے نظر آئیں گے۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ریاست میں ہر جگہ ٹیلی آئی سی یو نظام کے ذریعے دیہی علاقوں کے مریضوں کو وقت پر بہتر طِبّی خد مات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اِس کے علا وہ وزیر اعلیٰ نے ٹسٹ کے نظام او رلیباریٹریوں کی تعداد سے بھی وزیر اعظم مودی کو واقف کر وا یا۔

***** ***** ***** 

ریلوے کے مملکتی وزیر سُریش اَنگڑی کَل چل بسے ۔ وہ65؍ برس کے تھے۔ سُریش اَنگڑی کا کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد سے نئی دِلّی کے آل اِنڈیا اِنسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیزAIIMS میں علاج چل رہا تھا۔ وہ کر نا ٹک کے بیلگائوں انتخا بی حلقے سے لگا تار چار مر تبہ لوک سبھا کے لیے چُنے جا تے رہے ۔ بیلگائوں ضلعے میں بی جے پی کو مضبوط کرنے میں سُریش اَنگڑی کا کر دار کا فی اہم رہا۔

صدرِ جمہوریہ ‘ نائب صدر اور وزیر اعظم مودی نے ریلوے کے مملکتی وزیر سُریش انگڑی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

***** ***** ***** 

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس کَل ختم کر دیا گیا۔ یہ اجلاس ایک اکتوبر تک چلنا تھا تاہم کورونا وائرس کے پس منظر میں اِسے اپنے مقررہ وقت سے ایک ہفتہ قبل ہی ختم کر دیا گیا۔ 

اِس بیچ راجیہ سبھا چیئر مین ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اِجلاس کے دوران راجیہ سبھا میں سو فیصد سے بھی زیادہ کام کاج ہوا ہے۔ وہیں لوک سبھا اسپیکر اوم بِر لا کے مطا بق لوک سبھا نے

167؍ فیصد تک کام کیا ہے۔ اجلاس کے دوران لوک سبھا اور راجیہ سبھا دو نوں میں25-25؍ بِل منظور ہوئے ہیں۔

دریں اثناء راجیہ سبھا  کی اپنی میعاد پوری کر رہے گیارہ اراکین کو کَل راجیہ سبھا میں وِداعیہ دیا گیا۔

***** ***** ***** 

دِفاعی تحقیق اور تر قیاتی اِدارے DRDO نے کَل اینٹی ٹینک میزائل کا کامیاب تجر بہ کیا۔ DRDO نے بتا یا کہ لیزر شعاعوں سے چلنے والے اِس میزائل کا کَل احمد نگر میں تجر بہ کیا گیا۔ یہ میزائل چار کلو میٹر اوپر پر وازکر رہے نشا نے کو مار گرا نے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کورونا وائرس کے علاج میں استعمال کئے جا رہے اِنجیکشن Remdesivir کی کا لا بازاری کرنے والوں کے خلاف سخت کار وائی کر نے کی ہدایت دی ہے۔ ٹو پے نے کہا کہ Remdesivir اِنجیکشن کی قِلّت عارضی ہے اور اِسے دور کرنے کے لیے دوائیں بنا نے والی کمپنیوں سے بات چیت کی جا چکی ہے۔

***** ***** ***** 

اِنتخا بی کمیشن نے واضح کیا ہے کہ اُس نے نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے قو می صدر شرد پوار کو اُن کے انتخابی حلف نا موں کی بنیاد پر اِنکم ٹیکس نوٹس بھجوا نے کے بارے میں اِنکم ٹیکس محکمے کو کوئی ہدایت نہیں دی ہے۔ اِس سے پہلے پر سوں ممبئی میں پوار نے اخباری کانفرنس میں کہا تھا کہ اِنکم ٹیکس محکمے نے انتخابی کمیشن کے کہنے پر اُنھیں نوٹس بھیجی ہے۔ اِس پس منظر میں انتخابی کمیشن نے یہ وضاحت کی۔

***** ***** *****  

اورنگ آ باد شہر کو چھ سے سات دنوں کے وقفے کے بعد فراہم کئے جا رہے پا نی کے معاملے کو اورنگ آ باد کے رکن پارلیمنٹ سید اِمتیاز جلیل نے کَل پارلیمنٹ میں پیش کیا۔ اِمتیاز جلیل کاکہنا تھا کہ جائیکواڑی ڈیم اِس مرتبہ پوری طرح لبریز ہے اور اِس سے بڑی مقدار میں پانی بھی چھوڑا جا رہا ہے لیکن اِس کے با وجود بھی شہر میں چھ سے سات دِنوں کے بعد پا نی فراہم کیا جا رہا ہے۔اِمتیاز جلیل نے مطالبہ کیا کہ مرکزی حکو مت کے ’’ہر گھر جَل‘‘ منصوبے کے تحت اورنگ آ باد شہر کو ہر دِن پانی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں۔

***** ***** *****  


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 

نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کی راجیہ سبھا رکن فوزیہ خان نے مراٹھا سماج کو ریزر ویش دِلوا نے کے لیے مرکزی حکومت کو اِس معاملے میں دخل دینے کی گزارش کی ہے۔ ساتھ ہی فوزیہ خان نے مسلمانوں کو پانچ فیصد ریزر ویشن دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ سماجی انصاف کے مرکزی وزیر تھاور چند گہلوت کو پیش کئے گئے مطالباتی محضر میں اُنھوں نے یہ مانگیں رکھیں۔

***** ***** ***** 

اِس بیچ مراٹھا سماج کو ریزر ویشن دئے جانے کے مطالبے پر کَل پر بھنی ضلعے کے مانوت تعلقے میں سَکل مراٹھا سماج کی جانب سے تحصیل دفتر کے سامنے کپڑے پھاڑ کر احتجاج کیا گیا۔ اِس دوران مہا راشٹر حکو مت کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔

***** ***** ***** 

کَل ایک دِن میں مہاراشٹر میں مزید21؍ ہزار29؍ کورونا پازیٹیو مریضوں کا اندراج ہوا۔ اِس اضافے کے بعد ریاست میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 12؍ لاکھ63؍ ہزار

799؍ ہو گئی ہے۔ کَل دِن بھر میں479؍ کورونا مریضوں کی موت بھی ہوئی۔ اِن اموات کے بعد مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کُل تعداد 33؍ ہزار886 ؍ تک جا پہنچی ہے۔ 

وہیں کَل دِن بھر میں ریاست کے مختلف اسپتالوں سے 19؍ ہزار476؍ افراد کو کورونا وائرس سے ٹھیک ہونے کے بعد ڈسچارج کیا گیا۔ اب تک مہاراشٹر میں9؍ لاکھ56؍ ہزار30؍ مریض اِس بیماری سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ فی الحال 2؍ لاکھ 73؍ ہزار477؍ کورونا مریضوں کا مہاراشٹر کے مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل22؍ کورونا مریضوں کی موت ہو گئی۔ اِس کے علا وہ1549؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا اضا فہ بھی ہوا۔ اورنگ آ باد ضلعے میں کَل چار کورونا مریضوں کی موت ہو گئی اور 329؍نئے مریض پائے گئے۔ 

پر بھنی میں بھی چار کورونا مریضوں نے جان گنوائی اور ضلعے میں پچاس نئے مریضوں کا اِندراج ہوا۔

لاتور ضلعے میں کَل چھ مریضوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا جبکہ ضلعے میں379؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا اِنکشاف ہوا ۔ناندیڑ ضلعے میں پانچ کورونا مریض چل بسے اور 245؍ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ بیڑ ضلعے میں دو مر یضوں کی موت ہو گئی اور 197؍ نئے معاملے درج کئے گئے ۔ عثمان آ باد ضلعے میں ایک مریض فوت ہو گیا اور263؍ نئے کورونا پازیٹیو معاملے منظر عام پر آئے۔ اِس کے علا وہ جالنہ ضلعے میں62؍ اور ہنگولی ضلعے میں24؍ کورونا پازیٹیو مریضوں کا کَل اِندراج ہوا۔

***** ***** ***** 

لاتور ضلعے میں آکسیجن کا ذخیرہ وافر مقدار میں موجود ہے ۔ لاتور کے ضلع کلکٹر جی شریکانت نے یہ بات کہی۔ اخباری کانفرنس میں بولتے ہوئے ضلع کلکٹر نے یہ بتا یا کہ لاتور شہر کے وِلاس رائو دیشمکھ گورنمنٹ میڈیکل اِنسٹی ٹیوٹ میں آکسیجن کے دو ٹینک اپنی پوری صلاحیت پر کام کر رہے ہیں۔ ضلع کلکٹر نے  بتا یا کہ لاتور شہر کی آکسیجن ضرورت تیرہ سو کلو ہے ۔ ضلع کلکٹر نے مزید کہاکہ اُدگیر اور نِلنگا کے دیہی اسپتالوں میں بھی آکسیجن ٹینک لگا نے کے فیصلے کو منظوری دی گئی ہے۔

ژالہ باری سے فصلوں کو ہوئے  نقصان پر بولتے ہوئے ضلع کلکٹر جی شریکانت نے کہا کہ خریف کی فصلوں کو ژالہ باری سے پہنچے نقصان کے پنچنا مے کئے جا رہے ہیں اور شروعاتی رپورٹ کے مطا بق 73؍ ہزار ہیکٹر رقبے کی فصل کو ہوئے نقصان کی ضلع انتظا میہ کو اطلاع دی گئی ہے۔

***** ***** ***** 

کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے پس منظر میں خانگی ڈاکٹرس اپنی سماجی ذمہ داری کے طور پر حکو مت کو تعا ون کریں۔ اورنگ آ باد کے ضلع کلکٹر سُنیل چو ہان نے یہ اپیل کی ۔ ضلع کلکٹر اور خانگی اسپتالوں کے خد مات حاصل کئے گئے ڈاکٹروں کے بیچ کَل ضلع کلکٹر دفتر میں میٹنگ ہوئی۔ واضح ہو کہ آئی سی یو اور آکسیجن بیڈز کی بڑھائی گئی تعداد کے تنا سب میں ماہر ڈاکٹروں کی دستیابی کو یقینی بنا نے کے لیے ضلع انتظامیہ نے  خانگی ڈاکٹروں کی خد مات حاصل کی ہیں۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ کی عمران کا لو نی میں واقع مدرسہ مِلیہ اُردو ہائی اسکول کے ایک عہدیدار اور کلرک کو9900؍ روپیوں کی رشوت لیتے ہوئے کَل گرفتار کر لیا گیا۔ اِن افراد نے طلباء کے سالا نہ رزلٹ جاری کرنے اور نصا بی کتابیں دینے کے لیے یہ رشوت مانگی تھی۔ لاتور ضلعے کے چا کور تعلقے کے تیرتھ واڑی کی سر پنچ کے شو ہر کو بھی کَل پانچ ہزار روپیوں کی رشوت قبول کر تے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

***** ***** ***** 

ابوظہبی میں جاری اِنڈین پریمئر لیگ IPL میں کَل ممبئی اِنڈینس نے کو لکا تہ نائیٹ رائیڈرس کو 49 ؍ رنوں سے ہرا دیا۔ پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے ممبئی اِنڈینس نے مقررہ بیس اووروں میں195؍ رن بنا ئے ۔ جواب میں کو لکا تہ نائیٹ رائیڈرس کی ٹیم 9؍ وِکِٹ کھو کر 146؍ رن ہی بنا سکی۔

***** ***** ***** 

اورآخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے 

٭

ایک یا دو دِن کے لیے لگائے جانے والے لاک ڈائون  کے نتیجوںپر غور کر نے کی وزیر اعظم کی ریاستوں سے اپیل‘ کہا کورونا وائرس کے خلاف لڑائی کے ساتھ ساتھ‘ معاشی سر گر میاں جاری رکھنے کو بھی یقینی بنائیں

٭

ریلوے کے وزیر مملکت سُریش اَنگڑی چل بسے‘ کورونا پازیٹیو اَنگڑی نے دِلّی کے AIMS میں لی آخری سانس

٭

کورونا وائرس کی وجہ سے پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس ایک ہفتے  قبل  ہی ختم‘ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں منظور کئے گئے کئی اہم بِل

اور

٭

مراٹھواڑہ میں کل ہوئی 22؍ کورونا مریضوں کی موت‘ اورنگ آ باد میں کَل پائے گئے329؍ کورونا پازیٹیو مریض

ا ِس کے ساتھ ہی آکاشوانی سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments: