Friday, 3 September 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: 3 ؍ ستمبر 2021 ؁ وَقت: صبح 09.00 سے 09.10 ؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 03 September 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۳ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  ستمبر  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 

سامعین ملک میں18؍سال سے زیادہ عمر کے شہر یان کو  کووِڈ 19؍سے بچائو کے ٹیکے مفت دیے جا رہے ہیں ۔ آپ سے در خواست ہے کہ ویکسین ضرور لیں  اور  اپنوں کو بھی ٹیکہ لینے کی حوصلہ افزائی کریں ۔ چونکہ کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے اِسی لیے احتیاط برتنا ضروری ہے  نہایت ضروری کام کے لیے ہی گھر سے با ہر جا ئیں ۔محفوظ رہنے کے لیے ماسک کا استعمال کریں  اور  سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھیں ۔ اپنے ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں  اور  محتاط رہیں۔

اب خاص خبروں کی سر خیاں...

٭ مراٹھا ریزرویشن کے معاملے میں مداخلت کر کے سماج کو انصاف دِلانے کا  ‘ ریاست کی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما ئوں نے صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند سے کیا مطالبہ 

٭ ریاست بھر میں اسکولس کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کووِڈ ٹاسک فورس سے بات چیت کے بعد کریں گے

٭ مراٹھواڑے میں ہوئی موسلا دھار بارش سے متعلق ضلع کلکٹرس کو فوراً پنچ نا مے کرنے کی ریاستی حکو مت کی ہدایت 

اور

٭ ریاست میں مزید4؍ ہزار342؍ افراد کووِڈ19؍ سے متاثر ‘ مراٹھواڑے میں 5؍ مریض چل بسے    مزید170؍ افراد آئے کورونا وائرس کی زد میں


 

اب خبریں تفصیل سے....

مراٹھا ریزر ویشن کے معاملے میں مداخلت کر کے سماج کو انصاف دِلائیں ‘ ریاست کی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند سے یہ مطالبہ کیا ہے۔ اِس سلسلے میں رکن پارلیمنٹ سنبھا جی راجے چھتر پتی کی قیادت میں کَل تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے صدر جمہوریہ سے ملا قا ت کی ۔اِس موقعے پر بی جے پی کی جانب سے رنجیت سنگھ نائک نمبالکر ‘  شیو سینا کی جانب سے رکن پارلیمنٹ وِنائک رائوت ‘ راشٹر وادی کانگریس پارٹی کی جانب سے رکن پارلیمنٹ وندنا چو ہان   اور  کانگریس پارٹی کی جانب سے رکن اسمبلی سنگرام تھوپٹے موجود تھے۔ بعد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے رکن پارلیمنٹ سنبھا جی راجے چھتر پتی نے بتا یا کہ 105؍ ویں آئینی تر میم میں ریاست کو 50؍ فیصد سے زیادہ ریزر ویشن دینے کا حق دیا ہے پھر بھی ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ۔ اسی لیے ہم نے اِس خصوص میں صدر جمہوریہ سے التجا کی ہے۔

اِس موقعے پر صدر جمہوریہ نے وفد کی بات تفصیل سے سننے کے بعد غور و خوص کر کے آگے کی سمت کیا ہو گی یہ بتا نے کا تیقن دیا۔

***** ***** ***** 

نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا ہے کہ ریاست بھر میں اسکولس کھولنے سے متعلق فیصلہ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کووِڈ ٹاسک فورس سے بات چیت کے بعد ہی لیں گے ۔ وہ کَل ممبئی میںذرائع ابلاغ سے مخاطب تھے۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے کہاکہ مرکزی حکو مت نے اُن تہواروں کو گھر میں ہی منا نے کی ہدایت دی ہے جن میں عوامی ہجوم اکٹھا ہوتا ہے۔پوار نے بتا یا کہ ریاست بھر کے تما م اسکو لوں میں بر سر خدمت تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین کو  ویکسین کے دو نوں ڈوسیس دینے کا کام مکمل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اِسی دوران نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے بتا یا کہ مراٹھواڑے میں ہوئی موسلا دھار بارش سے متعلق ضلع کلکٹرس کو فوراً پنچ نا مے کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔انھوں نے بتا یا کہ بارش کے سبب ہوئے نقصانات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے متعلقین کو ضروری احکا مات دیے ہیں ۔ 

***** ***** ***** 

بیڑ ضلعے کے نگراں وزیر دھننجئے منڈے نے کہا ہے کہ بیڑ ضلعے میں موسلا دھار بارش کے سبب ہوئے نقصانات کو مد نظر رکھتے ہوئے  پُل  اور  راستے دوبارہ تعمیر کرنے کے مقصد سے ضلعی انتظامیہ کمیٹی کی معرفت جلد از جلد امداد فراہم کرنے کی ہدایت متعلقین کو دی گئی ہے۔وہ کَل ضلعے میں بارش کے سبب ہوئے نقصانات کا معائنہ کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے ۔ اِس موقعے پر انھوں نے تیقن دیا کہ ایک بھی متاثرہ کسان حکو متی امداد سے محروم نہیں رہے گا ۔ 

***** ***** ***** 

اعلیٰ  اور تکنیکی تعلیم کے وزیر  اُدئے سامنت نے  ریاست بھر کے طلباء کو دی جانے والی اسکالر شپ  جلد از جلد تقسیم کرنے کا حکم دیا ہے۔ طلباء کی زیر التواء اسکالر شپ کے خصوص میں کَل ممبئی میں منعقدہ اجلاس میں وہ مخا طب تھے۔اِس موقعے پر وزیر موصوف نے کہا کہ شکایت ملی ہے کہ طلباء کو اسکالرشپ کے حصول میں تکنیکی دشواریوں کا سامنا ہے  ۔ وزیر موصوف نے انفار میشن تیکنا لو جی سے متعلقہ شعبہ جات کو ہفتے بھر میں تمام خامیاں دور کرنے کی ہدایت دی  ۔انھوں نے کہا کہ کالجیس طلباء کے کاغذات دینے سے انکار نہ کریں  اگر طلباء کی جانب سے ایسی شکا یت موصول ہوتی ہے تو متعلقہ کالج کے خلاف کار وائی کی جا ئے گی ۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 

اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کی تنخواہیں  اور  دیگر لازمی امور کے لیے 500؍ کروڑ روپئے فنڈ فراہم کیا گیا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی جانب سے اِس خصوص میں حکم دینے کے بعد یہ فنڈ دیا گیا ہے۔ رواں مالی سال کے لیے  ایک ہزار 450؍ کروڑ روپئے  بجٹ میں سے  838؍ کروڑ روپئے  کا فنڈ  اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو پہلے ہی دے دیا گیا ہے۔کووِڈ19؍ کی مصیبت کے سبب اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی آمدنی متاثر ہو رہی ہے  اِسی لیے اِدارے کی مالی حالت بہتر بنا نے کے مقصد سے ایک مخصوص کمیٹی نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی زیر صدارت کام کر رہی ہے۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل مزید4؍ ہزار342؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔ اِس اضا فے کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 64؍ لاکھ73؍ ہزار674؍ ہو گئی ہے۔ اِسی  بیچ کَل 55؍ مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔ کووِڈ19؍ کے سبب ریاست بھر میں اب تک 37؍ ہزار551؍ اموات ہو چکی ہے۔ 

اِسی دوران علاج معالجے کے بعد کَل4؍ ہزار755؍ متاثرین کورونا وائرس سے نجاپاکر شفا یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 62؍ لاکھ81؍ ہزار985؍ متاثرین علاج معالجے کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں 50؍ ہزار607؍ مریض زیر علاج ہیں۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑے میں گزشتہ روز 170؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آ گئے اور  5؍ مریض دوران علاج انتقال کر گئے ۔وفات پانے والوں میں  اورنگ آبادضلعے کے2؍  اور   بیڑ ضلعے کے3؍مریض شامل ہیں۔

بیڑ ضلعے میں گزشتہ کَل 83؍ مریض پائے گئے ۔ اِسی طرح عثمان آباد ضلعے میں42؍ اورنگ آ باد میں21؍

 لاتور میں13؍ پر بھنی میں7؍ ناندیڑ میں3 ؍  اور  ہنگولی ضلعے میں کَل ایک مریض پایا گیا ۔ جالنہ ضلعے میں کل ایک بھی شخص کووِڈ19 ؍ سے متاثر نہیں ہو ا۔

***** ***** ***** 

جل جیون مشن کے تحت سال2024؁ تک ریاست بھر کے دیہی علاقوں میں ایک کروڑ42؍ لاکھ36؍ ہزار نل کنیکشن دینے کا عزم کیا گیا ہے۔ یہ ہدف حاصل کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے معینہ وقت پر محیط لائحہ عمل تیار کر کے اُس پر عمل آوری کرنے کی ہدایت دی ہے۔اِس مشن کی تیار ی  اور  عمل آوری کا جائزہ لینے کے مقصد سے کَل ممبئی میں منعقدہ اجلاس میں وہ اظہار خیال کر رہے تھے۔ 

***** ***** ***** 

جالنہ زرعی بازار کمیٹی میں کَل ریشم کی گانٹھوں کو51؍ ہزار روپئے فی کوئنٹل کی قیمت پر خریدا گیا۔

بازار کمیٹی کے سیکریٹری رجنی کانت اِنگڑے نے بتا یا کہ جاری سیزن میں یہ اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے ۔ انھوں نے بتا یا کہ ریشم بازار میں کَل 3؍ ٹن ریشم فروخت ہوئی ۔ اِس موقعے پر اورنگ آباد ضلعے میں پھولمبری تعلقے کے دھامن گائوں سے تعلق رکھنے والے ریشم کے کاشتکار  سومی ناتھ کنسے   اور  ریشم خریدنے والے عمران پٹھان کا بازار کمیٹی کی جانب سے استقبال کیا گیا۔

***** ***** ***** 

پر بھنی میں سر کاری میڈیکل کالج کے مطالبے کی تکمیل کے لیے جاری آندو لن میں کَل سینکڑوں خواتین نے ضلع کلکٹر دفتر کے روبرو احتجاج کیا۔اِس  آندو لن کا کَل دوسرا دِن تھا۔ اِس آندو لن میں شہر سمیت ضلع بھر سے مختلف سیا سی جماعتوں کی خواتین عہدیداران ‘ مختلف سماجی تنظیموں  اور  اِداروں کے عہدیداران نے بھی حصہ لیا۔

***** ***** ***** 

ملک کے سرکردہ   20؍ وائس چانسلرس کی فہرست میں ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے وائس چانسلر  ڈاکٹر پر مود  یے ولے کو شامل کیا گیا ہے۔ یو نیور سٹی انتظامیہ کی جانب سے بتا یا گیا ہے کہ پو ری ریاست میں سے صرف اُن کا ہی نام اِس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ بتا یا گیا ہے کہ  یولے کیج  وال آف فیم  نامی عالمی تنظیم کی جانب سے یہ فہرست تیار کی گئی ہے۔

***** ***** ***** 

آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...

٭ مراٹھا ریزرویشن کے معاملے میں مداخلت کر کے سماج کو انصاف دِلانے کا  ‘ ریاست کی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما ئوں نے صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند سے کیا مطالبہ 

٭ ریاست بھر میں اسکولس کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کووِڈ ٹاسک فورس سے بات چیت کے بعد کریں گے

٭ مراٹھواڑے میں ہوئی موسلا دھار بارش سے متعلق ضلع کلکٹرس کو فوراً پنچ نا مے کرنے کی ریاستی حکو مت کی ہدایت 

اور

٭ ریاست میں مزید4؍ ہزار342؍ افراد کووِڈ19؍ سے متاثر ‘ مراٹھواڑے میں 5؍ مریض چل بسے    مزید170؍ افراد آئے کورونا وائرس کی زد میں

علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

آپ یہ خبریں ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سما چار اورنگ آباد

   Aurangabad AIR News  پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 13 اپریل 2026‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 13 April-2026 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبریں...