Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 28 January 2022
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جنوری۲۰۲۲ء
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
ملک کے بیشتر مقامات پر کووِڈ متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔اس لیے ہماری سامعین سے گذارش ہے کہ محتاط رہیں اور 15 تا 18 برس کے نوجوانوں اور دیگر اہل شہریوں کو کورونا مدافعتی ٹیکے لینے میں تعاون کریں۔ کورونا وائرس کی نئی قسم اومائیکرون کا پھیلائو تشویشناک ہے۔ اس سے محفوظ رہنے کیلئے تین سہل احکامات پر عمل کریں۔ ماسک لگائیں‘ دو میٹر کا فاصلہ رکھیں‘ ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں۔کووِڈ 19- سے متعلق کسی بھی مدد یا معلومات کیلئے مرکزی ہیلپ لائن نمبر011-23 97 80 46 یا 1075 پر اور ریاستی امدادی مرکز کی ہیلپ لائن نمبر 020- 26 12 73 94 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے...
٭ قو می تعلیمی پالیسی2020 کے ضمن میں تشکیل دی گئی رگھو ناتھ ما شیلکر کمیٹی کی ورکنگ گروپ کی رپورٹ پر عمل در آمد کرنے کے لیے وزیراعلیٰ کی صدارت میں وزرا کا ورکنگ گروپ قائم
٭ یکم فروری کو مرکزی ما لی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا جا ئے گا
٭ ریاست کے139؍ نگر پنچایتوں کے صدور بلدیہ کے ریزر ویشن طئے
٭ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی نتیش راناکی قبل از حراست ضمانت در خواست سپریم کورٹ نے
مسترد کر دی ‘10؍ یو میں ضلع سیشن کورٹ میں حاضر ہونے کا حکم
٭ ریاستی خواتین کمیشن کے لیے شیو سینا کی بیڑ خواتین ضلع چیف سنگیتا چو ہان سمیت 6؍ افراد کا تقرر
٭ ریاست میں او ما ئیکرون کے72؍ نئے مریض‘ اورنگ آباد 19؍ عثمان آباد 5؍ تا ہم لاتور ضلعے میں ایک مریض پا یا گیا
٭ ریاست میں کووِڈ وبا کے 25؍ ہزار425؍ نئے مریضوں کی تصدیق ‘ مراٹھواڑہ میں
3؍ افراد فوت تاہم 2؍ ہزار556؍ متاثرین
اور
٭ سینئر قلمکار اور سما جی خدمت گار ڈاکٹر انیل اَوچٹ کے جسدِ خا کی پر کسی بھی مذہب کے
رسم و رواج کےبغیر آخری رسو مات
اب خبریں تفصیل سے....
قو می تعلیمی پالیسی2020 کے ضمن میں تشکیل دی گئی ڈاکٹر رگھو ناتھ ما شیلکر کمیٹی کی ورکنگ گروپ کی رپورٹ کَل کا بینی میٹنگ میں پیش کی گئی ۔ اِس رپورٹ پر عمل در آمد کے لیے وزیر اعلیٰ کی صدارت میں وزراکا ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کَل کی کا بینی میٹنگ میں لیا گیا ۔ اِس ورکنگ گروپ میں نائب وزیر اعلیٰ نیز وزیر مالیات سمیت اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم ‘ اسکولی تعلیم ‘ کھیل ‘ طِبّی تعلیم اور ادویات ‘ زرعی ‘ اینِمل ہسبنڈری‘ دودھ اور مچھی کی تجا رت ‘ ہنر مندی تر قی اور صنعت اِن قلمدان کے وزراشامل ہیں۔
***** ***** *****
مرکزی وزیر مالیات نِر ملا ستیا رمن یکم فروری کو پارلیمنٹ میں ما لی بجٹ پیش کریں گی ۔ مکمل ڈِیجیٹل طریقہ کار سے یہ ما لی بجٹ پیش کیا جا ئے گا ۔ معا شی سال2022 اور 23 کا مالی بجٹ عام شہر یوں کے لیے یو نین بجٹ اِس موبائل ایپ پر دستیاب ہو گا ۔ مالی بٹ کی تقریر سمیت تمام اقسام کے دستا ویزات اِس ایپ پر فراہم کیے جا ئیں گے ۔
مالی بجٹ کے پس منظر میں لوک سبھا کے اسپیکر اوم بِر لا نے اتوار کو تمام پار ٹیوں کی میٹنگ طلب کی ہے ۔ راجیہ سبھا کے صدر ایم وینکیا نائیڈو پیر کو تمام رہنمائوں کی میٹنگ لیں گے ۔ حکو مت بھی اِسی دِن مختلف پارٹیوں کے رہنما ئوں سے اجلاس کا کام کاج خوش اسلو بی سے چلیں اس لیے گفت و شنید کریں گی ۔ 31؍ جنوری کو صدر جمہوریہ کے خطاب سے ما لی بجٹ اجلاس کی شروعات ہو گی ۔
***** ***** *****
ریاست کے139؍ نگر پنچا یتوں کا ریزر ویشن طئے کرنے کے لیے ممبئی میں کَل قر عہ اندای کی گئی ۔ اِس قر عہ اندازی میں139؍ نگر پنچایتوں میں سے پچھڑے ذاتوں کے لیے17؍ پچھڑے جماعتوں کے لیے
13؍ اور عام زمرے کے لیے109؍ صدر بلدیہ کے عہدے طئے کیے گئے ۔ پر بھنی ضلعے کے پالم نگر پنچا یت کے صدر کا عہدہ عام خواتین کے لیے مختص ہے ۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے کے شِرور اننت پال کی مختص صدر بلد یہ عہدے کےلیے عام خواتین چا کور میں عام زمرے کے لیے دیونی میں پچھڑے ذات ‘ جاڑ کوٹ کا عہدہ پچھڑے ذات کی خواتین ‘ رینا پور کے صدر کا عہدہ عام خواتین کے لیے مختص ہوا ہے ۔ بیڑ ضلع میں آشٹی‘ پاٹو دہ ‘ شِرور اِن تینوں نگر پنچایتوں کے لیے عام خواتین کے لیے ریزر ویشن رہے گا ۔ کیج نگر پنچایت صدر بلدیہ کے لیے پچھڑے جماعت کے لیے ریزر ویشن رہے گا ۔ وڑ ونی نگر پنچایت کے صدر بلدیہ کا عہدہ عام زمرے کے لیے مختص ہے ۔جالنہ ضلعے میں جعفر آباد ’ منٹھا‘ تیرتھ پوری اور بد نا پور اِن چار وں نگر پنچایتوں میں صدر بلدیہ عہدے عام خواتین کے لیے مختص رہیں گے تا ہم گھن ساونگی نگر پنچایت میں صدر بلدیہ کا عہدہ عام زمرے کے لیے ظاہر کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
بھارتیہ جنتا پارٹی کےرکن اسمبلی نتیش رانے کی قبل از حراست ضمانت در خواست سپریم کورٹ نے کَل مسترد کر دی ۔ سنتوش پرب حملے کے سلسلے میں نتیش رانے آئندہ 10؍ یوم میں ضلع سیشن کورٹ کے روبرو حاضر ہو جا ئیں ۔ ایسا حکم چیف جسٹِس این وی رمنّا ‘ جسٹِس ہیما کوہلی اور جسٹِس اے ایس بوپنّا کی
بینچ نے صادر کیا ہے ۔
***** ***** *****
ریاستی خواتین کمیشن کی 6؍ نئے اراکین کا تقرر کَل کیا گیا ۔ کانگریس کی رہنما ایڈو کیٹ گوری چھابریا ‘
ریاستی کانگریس جنرل سیکریٹری اُتکرشا روپوتے ‘ شیو سینا بیڑ خواتین ضلع چیف سنگیتا چو ہان ‘ شیو سینا کی سُپدرا پھاپتیرکر ‘ راشٹر وا دی کانگریس کی سابقہ رکن اسمبلی دیپیکا چو ہان اور راشٹر وادی کانگریس کی ناگپور کی رکن بلدیہ آبھا پانڈے اِس میں شامل ہیں ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل او مائیکرون وبا سے متاثرہ72؍ مریضوں کی شنا خت ہو ئی ۔ اِس میں مراٹھواڑہ کے اورنگ آباد ضلعے میں19؍ اور عثمان آبادضلعے میں 5؍ تا ہم لاتور ضلعے میں ایک مریض پا یا گیا ۔ اِسی طرح پونا ضلعے میں33؍ ممبئی 5؍ تھانہ 3؍ ایوت محل اور احمد نگر اضلاع میں فی کس 2؍ اور ناگپور ‘ پونا دیہی علاقوں میں فی کس ایک مریض کی شناخت ہوئی ۔ ریاست میں او مائیکرون سے متاثرہ مریضوں کی جملہ تعداد اب 2؍ ہزار930؍ ہو گئی ہے ۔ اِس میں سے ایک ہزار592؍ مریض اِس وبا سے نجات حاصل کر چکے ہیں ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کووِڈ وبا کے نئے 25؍ ہزار 425؍ مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ سے متاثرین کی جملہ تعداد 76؍ لاکھ 30؍ ہزار606؍ ہو گئی ہے ۔ کَل 42؍مریض دوران علاج چل بسے ۔ ریاست میں اِس وبا سے مر نے والوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ42؍ ہزار358؍ ہو گئی ہے ۔ شرح اموات ایک اعشا ریہ86؍ فیصد ہو گیا ہے ۔ کَل36؍ ہزار708؍ مریض شفا یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 71 ؍ لاکھ97؍ ہزار ایک مریض کورونا وائرس سے نجات حاصل کر چکے ہیں ۔ کووِڈ سے نجات کی شرح 94؍ اعشا ریہ 32؍ فیصد ہے۔ریاست میں فی الحال 2؍ لاکھ 87؍ ہزار397؍ مریضو ں کا علاج جا ری ہیں ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل2؍ ہزار556؍ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی شناخت ہوئی ۔ تاہم 3؍ مریض چل بسے۔ مرنے والوں میں اورنگ آباد ‘ ناندیڑ اور پر بھنی اضلاع کا فی کس ایک مریض شامل ہیں۔
***** ***** *****
سینئر قلمکار اور سما جی خدمت گار ڈاکٹر انیل اَوچٹ کے جسدِ خاکی پر کَل پو نا میں کسی بھی مذہب کے رسم ورواج کے بغیر آخری رسو مات ادا کر دی گئی ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ قو می تعلیمی پالیسی2020 کے ضمن میں تشکیل دی گئی رگھو ناتھ ما شیلکر کمیٹی کی ورکنگ گروپ کی رپورٹ پر عمل در آمد کرنے کے لیے وزیراعلیٰ کی صدارت میں وزرا کا ورکنگ گروپ قائم
٭ یکم فروری کو مرکزی ما لی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا جا ئے گا
٭ ریاست کے139؍ نگر پنچایتوں کے صدور بلدیہ کے ریزر ویشن طئے
٭ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی نتیش راناکی قبل از حراست ضمانت در خواست سپریم کورٹ نے
مسترد کر دی ‘10؍ یو میں ضلع سیشن کورٹ میں حاضر ہونے کا حکم
٭ ریاستی خواتین کمیشن کے لیے شیو سینا کی بیڑ خواتین ضلع چیف سنگیتا چو ہان سمیت 6؍ افراد کا تقرر
٭ ریاست میں او ما ئیکرون کے72؍ نئے مریض‘ اورنگ آباد 19؍ عثمان آباد 5؍ تا ہم لاتور ضلعے میں ایک مریض پا یا گیا
٭ ریاست میں کووِڈ وبا کے 25؍ ہزار425؍ نئے مریضوں کی تصدیق ‘ مراٹھواڑہ میں
3؍ افراد فوت تاہم 2؍ ہزار556؍ متاثرین
اور
٭ سینئر قلمکار اور سما جی خدمت گار ڈاکٹر انیل اَوچٹ کے جسدِ خا کی پر کسی بھی مذہب کے
رسم و رواج کےبغیر آخری رسو مات
علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭ ٭ ٭
No comments:
Post a Comment