Saturday, 26 February 2022

آکاشوانی اورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ : 26 فروری 2022 وَقت: صبح 09.00 سے 09.10 ؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date :  26 February 2022

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ۲۶ ؍  فروری  ۲۰۲۲ء؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...


٭ روس اور یوکرین کے در میان جاری جنگ میں مہاراشٹر کے 1200؍ طلبا کے یو کرین میں پھنسے ہونے کا

  انکشاف‘ اِن طلبا میں مراٹھواڑہ کے 91؍ طلبا بھی شامل

٭ مراٹھا سماج کی پسماندگی کی وجو ہات کا مطالعہ کرنے کے لیے آزادانہ کمیشن تشکیل دینے کا 

مہاراشٹر حکو مت کا فیصلہ ‘ وزیر اعلیٰ کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں مراٹھا سماج کی بہبود کے لیے 

اب تک ہوئے فیصلوں پر عمل آوری کا لیا گیا جا ئزہ

٭ پولس کانسٹیبلوں کو خد مات کی مقررہ میعاد مکمل کرنے پر 

PSI کےعہدےپر تر قی دینے سے متعلق

  سر کاری حکم نا مہ جاری 

اور

٭ بھارت اور سری لنکا کے در میان آج  دھرم شالہ میں کھیلا جا ئے گا دوسرا

T-20

؍ مقابلہ

سیریز میں بھارتی ٹیم کو ایک صفر کی بر تری حاصل


کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ ’’اومیکرون‘‘ فکر مندی کی وجہ ہے۔لہذاہم اپنے سننے والوں سے احتیاط برتنے اور 15 سے 18؍ سال کے بچوں سمیت دیگر سبھی لوگوں کو کورونا وائرس سے بچائو کاٹیکہ لگوانے میں مدد کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔محفوظ رہنے کے لئے تین آسان طریقے اپنائیں۔ماسک پہنیں، دوگز کا محفوظ جسمانی فاصلہ بنائے رکھیں ‘ ہاتھ اور چہراصاف رکھیں۔کووڈ- 19سے متعلق جانکاری اور رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن نمبر

011-23 97 80 46  یا  1075 ؍پرکال کریں۔


  اب خبریں تفصیل سے....


مدد  اور  باز آ باد کاری کے ریاستی وزیر وِجئے وڈیٹوار نے کہا ہے کہ مہاراشٹر کے تقریباً1200؍ طلبا یو کرین میں پھنسے ہیں  اور  اُنھیں بحفا ظت واپس بھارت لانے کے لیے ہر طرح کی کوشِشیں  جاری ہیں ۔وڈیٹّوار نے کَل ممبئی میں اخباری کانفرنس میں یہ اطلاع دی ۔ اُنھوں نے کہا کہ اِن طلبا میں سے300؍ طلبا کے سر پرستوں سے

رابطہ کیا جا چکا ہے ۔

یو کرین میں پھنسے مہاراشٹر کے1200؍ طلبا میں سے91؍ طلبا مراٹھواڑہ سے ہیں ۔ اِن میں ناندیڑ ضلعے سے29؍  لاتور سے28؍ عثمان آ باد سے12؍  اور  جالنہ سے7؍ طلبا  شامل ہیں اِس کے علا وہ اورنگ آباد ضلعے کے7؍ طلبا بھی جنگ کے بیچ یو کرین میں پھنسے ہیں ۔ وہیں پر بھنی کے6؍  اور  بیڑ  اور ہنگولی ضلعوں کےایک- ایک طالب علم کو یو کرین سے بھارت واپس لا نے کی کوشِشیں جاری ہیں ۔

***** ***** ***** 

مراٹھا سماج کی پسماندگی کی وجو ہات کا مطالعہ کرنے کے لیے ہنگا می بنیادوں پر پسماندہ طبقات کا  آزادانہ کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ لیا گیاہے ۔مہا راشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی صدارت میں کَل مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق ذیلی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں یہ فیصلہ لیا گیا ۔ اِس کے علا وہ مراٹھا سماج کی بہبود سے متعلق لیے گئے فیصلوں پر عمل آ وری اور حکو مت کے مختلف محکموں کے در میان تال میل پیدا کرنے کے لیے جوائنٹ سیکریٹری سطح کے افسر کا تقرر کر نے کا بھی حکو مت نے فیصلہ کیا ہے ۔اِس میٹنگ میں مہاراشٹر حکو مت اور کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی جانب سے مراٹھا سماج سے متعلق ابھی تک لیے گئے فیصلوں پر ہوئی عمل آ وری کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے زیر التوامعا ملوں پر مقررہ وقت کے اندر کار وائی کرنے کے بھی احکا مات دیے ۔

***** ***** ***** 

پولس کانسٹیبلوں کو خد مات کی مقررہ معیاد مکمل ہونے پر پولس سب اِنسپکٹر‘پی ایس آئی کے عہدے پر تر قی دینے سے متعلق سر کا ری حکم نا مہ جاری کر دیا گیا ہے ۔ اِس فیصلے کے بعد پولس کانسٹیبل ملازمین ‘ 3؍پر موشن ملنے کے بعد پی ایس آئی کے عہدے سے سبکدوش ہو سکیں گے ۔ اِس فیصلے پر عمل آ وری کے لیے ڈائریکٹر جنرل کی سطح پر کمیٹی تشکیل دی جا ئے گی ۔

***** ***** ***** 

ممبئی ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ایس ٹی ملازمین کی ہڑ تال کے بارے میں قائم کی گئی 3؍ رکنی کمیٹی کی رپورٹ پر 2؍ ہفتوں کے اندر  ریاستی کا بینہ میں تبا دلۂ خیال کے بعد فیصلہ لیا جا ئے  اور  اِس فیصلے سے عدالت کو واقف کر وا یا جا ئے ۔ کَل ہوئی سماعت کے دوران عدالت نے یہ حکم دیا ۔ اِس معاملے کی اگلی سنوا ئی 11؍ مارچ کو ہو گی ۔

***** ***** ***** 

مُلک میں معاشی لین دین کو فروغ دینے کے مقصد سے کورونا پا بندیوں میں نر می کرنے کی ضرورت کا اظہار مرکزی حکو مت نے کیا ہے ۔ مرکزی حکو مت میں داخلہ سیکریٹری اجئے بھلّا کی جانب سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکو متوں کو بھیجے خط میں کہا گیا ہے کہ ثقا فتی اور مذہبی تقریبات منعقد کرنے کی اجازت دی جا ئے ‘ تجا رتی پا بندیاں ہٹائی جا ئیں   اور  رات کا کر فیو اُٹھا لیا جا ئے ۔اپنے خط میں داخلہ سیکریٹری نے مزید کہا کہ اِس بارے میں کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے مقامی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلائو کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے  اور کورونا مخالف ضابطوں پر عمل آ وری کو یقینی بنا یا جا ئے ۔

***** ***** ***** 

اساتذہ کے اہلیتی امتحان ‘TET  میں ہوئے گھپلے کی جانچ کےتحت اب تک1778؍ اساتذہ کو نا اہل قرار دیا جا چکا ہے ۔ جانچ میں پا یا گیا کہ اِن سبھی افراد کو نا اہل ہونے کے با وجود امتحان میں کامیاب قرار دیا گیا تھا ۔  اِس پورے معاملے میں مزید12؍افراد کے شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور سائبر پولس اِن سبھی ملزمین کی تلاش میں لگی ہے۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


مہا راشٹر میں کَل ایک دِن میں973؍ نئے کورونا پا زیٹیو مریض پائے گئے ۔ اِس اضا فے کے بعد اِس وبا کی شروعات کے بعد سے اب تک ریاست میں کورونا پا زیٹیو ہوئے مریضوں کی کُل تعداد78؍ لاکھ

63؍ ہزار623؍ ہو گئی ہے ۔ وہیں کَل ریاست بھر میں12؍ کورونا مریضوں کی دوران علاج موت ہو گئی ۔ اِن اموات کو ملا کر مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی وجہ سے جان گنوا نے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ

43؍ ہزار687؍ ہو گئی ہے ۔ ریاستی شرح اموات لگ بھگ 2؍ فیصد رہی۔

دوسری جانب کَل دِن بھر میں ریاست کے مختلف اسپتالوں سے 2521؍ کورونا مریضوں کو صحت یاب ہو نے کے بعد گھروں کو رخصت کیا گیا ۔ اس طرح مہاراشٹر میںاِس بیما ری سے ٹھیک ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 77؍ لاکھ7؍ ہزار254؍ تک جا پہنچی ہے ۔ کووِڈ19- سے ٹھیک ہو نے والوں کا ریاستی تنا سب98؍ فیصد رہا ۔ فی الحال مہاراشٹر بھر میں کورونا پا زیٹیو مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعداد گھٹ کر10؍ ہزار کے قریب رہ گئی ہے  اور  اِن سبھی مریضوں کا علاج جاری ہے ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں گزشتہ روز38؍ کورونا پا زیٹیو مریض پائے گئے اور ایک مریض کی موت کا اندراج ہوا ۔ جان گنوا نے والے مریض کا تعلق لاتور ضلعے سے ہے ۔ پر بھنی ضلعے میں کَل10؍ مریضوں کا اضا فہ درج کیاگیا ۔ وہیں لاتور میں8؍ اورنگ آباد میں7؍بیڑ میں6؍ ناندیڑ میں4؍  اور  ہنگولی ضلعے میں3؍ افراد میں کَل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ جالنہ اور عثمان آباد ضلعوں میں کورونا وائرس کا کَل ایک بھی مریض نہیں پا یا گیا ۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر میں گزشتہ روز62؍ او میکرون پا زیٹیو مریض منظر عام پر آئے ۔ کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ او میکرون سے متاثرہ یہ سبھی62؍ مریض پونے ضلعے میں پا ئے گئے ہیں ۔ اِس انکشاف کے بعد مہاراشٹر میں اب تک او میکرون پا زیٹیو پائے گئے مریضوں کی مجموعی تعداد 4629؍ ہو گئی ہے ۔ اِس تعداد میں سے4456؍ مریض ٹھیک بھی ہو چکے ہیں ۔

***** ***** ***** 

بیڑ ضلع کلکٹر دفتر میں کَل ہوئی فائرنگ میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ۔ کہا جارہا ہے کہ رجسٹری دفتر میں زمین خرید و فروخت معاملے پر 2؍ گروپوں کے بیچ جھگڑا ہواجِس کے بعدفائرنگ ہو گئی ۔ آکاشوانی کے بیڑ کے نمائندے نے بتا یا کہ پولس سُپرنٹنڈنٹ راجہ راما سوامی نے اپنی ٹیم کے ساتھ جائے واردات کا معائنہ کیا ۔ اِس معاملے میں ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے ۔

***** ***** ***** 

عثمان آباد ضلعے کے واشی تعلقے میں2؍ مقامات پر افیم کی کاشت کرنے پر2؍ کسانوں کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔ واشی اور اِندا پور گائووں سے قریب واقع کھیتوں میں افیم کی کاشت کیے جانے کی اطلاع ملتے ہی مقامی کرائم برانچ اور واشی پولس نے کار وائی کرتے ہوئے400؍ کلو افیم ضبط کر لی ۔ دو نوں کسانوں نرسنگھ ویتال اور وِشو شمبھرپارڈے کے خلاف  NDPS ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے ۔

***** ***** ***** 

این سی پی رہنما اور اقلیتی امور کے ریاستی وزیر نواب مَلِک کی گرفتاری کے خلاف کَل اورنگ آباد کے کرانتی چوک میں مہا وِکاس آ گھاڑی کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا ۔ اِس احتجاج میں شیو سینا‘ کانگریس  اور  این سی پی کے کارکنان بڑی تعداد میں شریک تھے ۔

***** ***** ***** 

پر بھنی ریلوے اسٹیشن پر عوامی نظام تقسیم کے تحت اُتارے گئے راشن کے اناج کے ذخیرے کو سُورّوں کی جانب سے تباہ و بر باد کرنے کا معاملہ سامنے آ یا ہے ۔ پر بھنی ضلعے میں راشن دکانوں کے ذریعے تقسیم کرنے کے لیے اناج کا یہ ذخیرہ پر سوں مال گاڑی سے ریلوے اسٹیشن پہنچا تھا ۔ آکاشوانی پر بھنی کے نمائندے نے بتا یا کہ اناج کے اِس ذخیرے کوٹرکوں کے ذریعے گوداموں تک پہنچا یا جانا تھا تا ہم ایسا نہ ہونے سے یہ واقعہ پیش آ یا ہے ۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ ضلع کلکٹر دفتر کی جانب سے جاری بیان میں حکم دیا گیا ہے کہ ضلع کے سبھی سر کاری نیم سر کاری  اور پرائیوٹ اسکولوں  اور کالجیس 28؍ فروری پیر کو تمبا کو نو شی نہ کرنے کا حلف اٹھا ئیں ۔ ناندیڑ ضلع انتظا میہ کی جانب سے تمبا کو نو شی سے بچا نے کے لیے مختلف اقدا مات کیے جا رہے ہیں ۔ یہ حکم بھی اِسی مہم کا حصہ ہے ۔ ضلع انتظامیہ نے تعلیمی اداروں سے کہا ہے کہ وہ تمبا کو نو شی سے بچنے کے لیے اُٹھا ئے گئے حلف کی رپورٹ 2؍ مارچ تک انتظامیہ کو پیش کرے ۔

***** ***** ***** 

بھارت اور  سری لنکا کے در میان جاری تینT-20 مقابلوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ آج ہماچل پر دیش کے دھرم شالہ میں کھیلا جا ئے گا ۔ یہ مقابلہ شام7؍ بجے شروع ہو گا ۔3؍ مقابلوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ جیت کر بھارت نے ایک صفر کی سبقت حاصل کر لی ہے ۔ جس سے بھارتی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں ۔

***** ***** ***** 





اورآخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے ...


٭ روس اور یوکرین کے در میان جاری جنگ میں مہاراشٹر کے 1200؍ طلبا کے یو کرین میں پھنسے ہونے کا

   انکشاف‘ اِن طلبا میں مراٹھواڑہ کے 91؍ طلبا بھی شامل

٭ مراٹھا سماج کی پسماندگی کی وجو ہات کا مطالعہ کرنے کے لیے آزادانہ کمیشن تشکیل دینے کا 

مہاراشٹر حکو مت کا فیصلہ ‘ وزیر اعلیٰ کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں مراٹھا سماج کی بہبود کے لیے 

اب تک ہوئے فیصلوں پر عمل آوری کا لیا گیا جا ئزہ

٭ پولس کانسٹیبلوں کو خد مات کی مقررہ میعاد مکمل کرنے پر 

PSI کےعہدےپر تر قی دینے سے متعلق

   سر کاری حکم نا مہ جاری 

اور

٭ بھارت اور سری لنکا کے در میان آج  دھرم شالہ میں کھیلا جا ئے گا دوسرا

T-20

؍ مقابلہ

سیریز میں بھارتی ٹیم کو ایک صفر کی بر تری حاصل


اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آ باد سےعلاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments: