Wednesday, 1 November 2023

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : یکم نومبر 2023ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 01 November 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :   یکم  نومبر  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 

پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ جسٹِس سندیپ شندے کمیٹی کی رپورٹ کے مطا بق درج شدہ کُنبی کاسٹ سر ٹیفکیٹ دینے کا ریاستی کا بینہ کا فیصلہ  ‘  جزوی ریزر ویشن قبول نہیں کریں گے  ‘  منوج جرانگے پاٹل کی وضاحت

٭ بیڑ میںکر فیوں میں نر می  ‘  حکم امتناع نافذ  ‘  انتظامیہ نے امن قائم رکھنے کی اپیل کی

٭ ریاست کے 40؍ تعلقوں میں قحط کا اعلان  ‘  مراٹھواڑے کے بھی 14؍ تعلقوں کا شمار  

اور

٭ میری ماٹی میرا دیش مہم کےتحت نکالی گئی امرت کلش یاترا کل نئی دِلّی کے کر تویہ پتھ پر اختتام کو پہنچی 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ ریاستی کا بینہ نے  مراٹھا ریزر ویشن معاملے میں جسٹِس سندیپ شندے کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ قبول کر تے ہوئے کنبی ریکارڈ رکھنے والوں کو  کُنبی ذات سر ٹیفکیٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔شندے کمیٹی نے مراٹھواڑےمیں نظام دور حکو مت کے اور  دیگر دستیاب کاغذات کی بنیاد پر  مراٹھا-کُنبی  ‘  کُنبی -مراٹھا  کاسٹ سر ٹیفکیٹ کا عمل مرتب کیا ہے ۔ ساتھ ہی  مراٹھا سماج کی  معا شرتی اور تعلیمی پسماندگی کی جانچ کرنے کے لیے پسماندہ طبقات کمیشن سے ازسرِ نو  اِمپیریکل ڈے ٹا حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے ۔ وزیر اعلیٰ  ایکناتھ شندے نے کہا کہ اِس کام کےکچھ وقت در کار ہے انھوں نے آندو لن کرنے والوں سےصبر و تحمل بر قرار رکھنے کی اپیل کی ہے ۔

***** ***** ***** 


مراٹھا ریزر ویشن کے لیے آندو لن کر رہے منوج جرانگے پاٹل نے کہا ہے کہ وہ جزوی ریزر ویشن قبول نہیں کریں گے ۔ وہ کل صحافیوں سے اظہار خیال کر رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ حکو مت ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں اور مقننہ کا خصوصی اجلاس طلب کر کے آج شام تک فیصلہ کریں ۔ بہ صورتِ دیگر  میں پانی بھی نہیں پیوںگا۔ جرانگے نے واضح طور پر کہا کہ وہ کسی بھی آگ زنی  ‘  توڑ  پھوڑ  یا  تشدد کی حمایت نہیں کر تے ۔ 

اِسی دوران  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کل شام منوج جرانگے پاٹل سے فون پر بات چیت کی ۔ شری منت شاہو مہا راج چھتر پتی نے بھی کل انتر والی سراٹی میں منوج جرانگے پاٹل سے ملا قات کر کے تبادلہ خیال کیا ۔

***** ***** ***** 

مراٹھا ریزر ویشن کےمطالبے پر کل کئی مقامات پر آندو لن کیا گیا ۔اِسی تناظر میں بیڑ کے بعد جالنہ میں بھی انٹر نیٹ خد مات بند کر دی گئی ہے ۔

بیڑ ضلعے کے ماجل گائوں سمیت دیگر مقامات پر ہوئی آتش زنی کے معاملے میں فرد جرم درج کیے گئے ہیں ۔ 80؍ سے زیادہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ 

اِسی دوران بیڑ ضلعے میں نافذ کر فیو میں آج صبح سے کچھ نر می کی گئی ہے تاہم  حکم امتناع  اب بھی نافذ ہے ۔

***** ***** ***** 

جالنہ ضلعے میںکل بھی راستہ رو کو آندو لن کیا گیا ۔ گھن سائونگی میں پنچایت سمیتی دفتر میں آتش زنی کی گئی ۔جس کی وجہ سے دفتر میں رکھے ہوئے دستا ویزات جل کر خاک ہو گئے ۔ اِسی دوران جالنہ پولس سپرنٹنڈنٹ  شیلیش بل کوڑے نے شہر یان سے امن و قانون بر قرار  رکھنے کی اپیل کی ہے ۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ کے کچھ علاقوں میں کل پتھرائو کیا گیا ۔جس کی وجہ سے بازار بند کر دیے گئے تھے ۔ ضلع  اور  پولس انتظامیہ کی اپیل کے بعد  آندو لن کرنے والوں نے ریل روکنے کا اِرادہ منسوخ کر دیا تھا ۔ناندیڑ ضلع کلکٹر  ابھیجیت رائوت نے اگلے حکم تک  ضلعے میں  بھوک ہڑ تال ‘  دھر نا  ‘  راستہ روکو آندو لن  وغیرہ کرنے پر پا بندی عائد کر دی ہے ۔ 

***** ***** ***** 

دھارا شیو میں احتجا جیو نے کل ریل پٹریوں پر بیٹھ کر  ریل روکو آندو لن کیا ۔ ساتھ ہی سیاسی رہنمائوں کا علامتی جنازہ نکال کر آخری رسو مات ادا کی گئی ۔ دھا را شیو کے پولس سپرنٹنڈنٹ  اتُل کلکر نی نے شہر یان سے کر فیو کا پاس و لحاظ رکھنے  اور  امن  بر قرار رکھنے کی اپیل کی ہے ۔

***** ***** ***** 

لاتور ضلع کلکٹر ور شا ٹھا کُر گھو گے نے مراٹھا سماج سے امن قائم رکھنے میں تعا ون کرنے کی اپیل کی ہے۔ ہنگولی  اور  پر بھنی ضلعے میں کل کئی مقامات پر راستہ روکو آندو لن کیا گیا ۔ 

***** ***** ***** 

چھتر پتی سمبھا جی نگر ضلعے میں کل کئی راستوں پر ٹائر جلا کر  راستہ روکو آندو لن کیا گیا ۔ ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں گزشتہ شام  موم بتی مورچہ نکا لا گیا تھا ۔ پولس کمشنر منوج لو ہیا نے شہر میں پولس بندوبست بڑ ھا دیا ہے ۔ ساتھ ہی اسٹیٹ ریزر و پولس فورس کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ 

***** ***** ***** 

چھتر پتی سمبھا جی نگر ضلعے میں ویجا پور کے رکن اسمبلی  رمیش بور نارے نے اپنی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ انھوں نے بتا یا کہ مراٹھا ریزر ویشن کی حمایت میں وہ مستعفی ہو رہے ہیں ۔

***** ***** ***** 

مراٹھا ریزر ویشن کے مقصد سے جاری آندو لن کے تنا ظر میں ریاست کے دیگر علاقوں سے مراٹھواڑے کی سمت آنے والی ایس ٹی بسوں کے دیڑ ھ ہزار سے زیادہ  دورے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ بیڑ میں  100؍ سے زیادہ ایس ٹی بسوں کی توڑ پھوڑ کی گئی جس کی وجہ سے ایس ٹی کار پوریشن کا  ایک کروڑ روپئے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاستی کا بینہ نے40؍ تعلقوں کو قحط زدہ قرار دینے کی منظوری دی ہے ۔ لہذا قحط زدہ علاقوں کو ضروری امداد  مہیا کرنے کے لیے مرکز سے در خواست کی جائے گی ۔ کل ہوئے کابینی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہےکہ بقیہ تعلقوں میں جہاں کم بارش ہوئی ہے وہاں کےلیے  کرائے ٹیریا طئے کر کے قحط کی سی صورتحال ہونے کا اعلان کیا جائے گا ۔اِس خصوص میںوزیر اعلیٰ نے وزیر برائے  امداد  اور  باز آبادکاری کی قیادت میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی کو جلد از جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت بھی دی ہے ۔ قدرتی آ فات سے متاثرہ کاشتکاروں  کو اسٹیٹ ڈزاسٹر رسپانس فنڈ کے کرائے ٹیریا کے مطا بق 2؍ ہیکٹر کے بجائے  3؍ ہیکٹر تک مدد کرنے کا فیصلہ بھی کل ہوئے کابینی اجلاس میں کیا گیا ۔

***** ***** ***** 

میری ماٹی  میرا دیش مہم کے تحت  ملک بھر سے جمع کی گئی مٹی   تر قی یافتہ بھارت کے عزم کی حوصلہ افزائی کرے گی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ بات کہی ہے ۔ میری ماٹی  میرا دیش مہم  اور  امرت کلش یاترا کل نئی دِلّی کے کرتویہ پرتھ پر اختتام کو پہنچی ۔ اِس موقعے پر وزیر اعظم خطاب کر رہے تھے ۔  

اِس موقعے پر وزیر اعظم کے ہاتھوں  امرت کلش یاترا  اور  امرت واٹِکا مہو اُتسو یادگار کی نقاب کشائی بھی کی گئی ۔ ساتھ ہی  ملک بھر کے نوجوانوں کو متحد کر نے کے مقصد سے  ’’  میرا نوجوان بھارت  ‘‘ نامی تنظیم کا آغاز بھی وزیر اعظم کے ہاتھوں کیاگیا ۔

***** ***** ***** 

گزشتہ روز  مردِ آہن سر دار ولبھ بھائی پٹیل کی جینتی  اور  سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی بر سی کے موقعےپر انھیں ملک بھر میں خراج تحسیں پیش کیا گیا ۔ چھتر پتی سمبھا جی نگرمیونسپل کارپوریشن ‘  دھا را شیو  اور  پر بھنی ضلع کلکٹر دفتر میں سر دار پٹیل   اور  اندرا گاندھی کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ 

***** ***** ***** 

ایک روزہ کر کٹ عالمی کپ مقابلے میں کل پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7؍ وکٹ سے شکست دی ۔ کولکاتا میں کھیلے گئے اِس مقابلے میں ٹاس جیت کر  پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے بنگلہ دیش نے پاکستان کے سامنے 205؍ رنوں کا ہدف مقرر کیا تھا ۔ جوابی بلّے بازی میں پاکستان کی ٹیم نے 33؍ ویں اوور میں 

3؍ وکٹ کے نقصان پر یہ ہدف حاصل کر لیا ۔   جاری  آئی سی سی ورلڈ کپ میں آج  نیو زی لینڈ  اور  جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔

***** ***** ***** 

گووا میں کھیلے جا رہے37؍ ویں قو می کھیل ٹور نا منٹ کے ٹیبل ٹینس مقابلے میںمہا راشٹر کی خواتین کی ٹیم نے سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے ۔ جبکہ مردوں کی ٹیم نے کانسے کا تمغہ جیتا ہے ۔ اِس ٹو ر نا منٹ میں مہا راشٹر کے کھلاڑیوں نے اب تک 52؍ سونے کے تمغے سمیت کُل 123؍ تمغےجیتے ہیں ۔ اِس ٹور نا منٹ کی میڈل ٹیلی میں مہا راشٹر اوّل مقام پر بر قرار رہے ۔ 

***** ***** ***** 

چھتر پتی سمبھا جی نگر ضلعے کے جائیکواڑی ڈیم میںفی الحال65؍ فیصد سے کم پانی ہے ۔ اِسی لیے ناسک  اور  نگر ضلعے میں واقع آبی ذخائر سے  ساڑھے آٹھ ہزار مِلین گھن میٹر پانی چھوڑا جا ئےگا ۔ ناسک کے سپرنٹنڈنٹ اِنجینئر  اور  ایر یا ڈیولپمنٹ اتھا ریٹی نے اِس خصوص میں احکا مات جا ری کر دیے ہیں۔

***** ***** ***** 

آئندہ 5؍ سے 11؍ نومبر کے دوران جنوب وسطی ریلوے کے ناندیڑ ڈویژن میں ریلوے پٹری کی مرمت کا کام کیا جائے گا ۔

 لہذا  دونڈ-نظام آ باد  ٹرین جزوی طور پر منسوخ کی جا رہی ہے ۔ اِسی طرح  نظام آباد سے پنڈھر پور چلنے والی ٹرین  آئندہ 6؍ نومبر سے 12؍ نومبر تک مُدھ کھیڑ سے نظام آباد کے در میان جزوی طور پر منسوخ کر دی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...

٭ جسٹِس سندیپ شندے کمیٹی کی رپورٹ کے مطا بق درج شدہ کُنبی کاسٹ سر ٹیفکیٹ دینے کا ریاستی کا بینہ کا فیصلہ  ‘  جزوی ریزر ویشن قبول نہیں کریں گے  ‘  منوج جرانگے پاٹل کی وضاحت

٭ بیڑ میںکر فیوں میں نر می  ‘  حکم امتناع نافذ  ‘  انتظامیہ نے امن قائم رکھنے کی اپیل کی

٭ ریاست کے 40؍ تعلقوں میں قحط کا اعلان  ‘  مراٹھواڑے کے بھی 14؍ تعلقوں کا شمار  

اور

٭ میری ماٹی میرا دیش مہم کےتحت نکالی گئی امرت کلش یاترا کل نئی دِلّی کے کر تویہ پتھ پر اختتام کو پہنچی 

***** ***** ***** 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 

No comments:

Text-आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 18.08.2025 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 18 August 2025 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्...