Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date : 30 December 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۳۰ ؍ دسمبر ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سےپہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر کی آدرش مہیلا سہکاری بینک کا اجازت نا مہ منسوخ
٭ جالنہ تا ممبئی وندے بھارت ایکسپریس ریل گاڑی کا آج سے آغاز
٭ محکمہ ڈاک کی 2؍ چھو ٹی اسکیمات کے لیے سود کی شرح میں اضا فہ
٭ بحری فوج کے افسران کے لیے Badge جاری ‘ چھتر پتی شیو ا جی مہا راج کی شاہی مہر کو کیاگیا شامل
اور
٭ پر بھنی ضلعے کے 5؍ سر کاری افسران فرائض کی انجام دہی میں لا پر واہی کے سبب معطل
اب خبریں تفصیل سے...
ریزرو بینک آف انڈیا نے چھتر پتی سنبھا جی نگر کی آدرش مہیلا ناگری سہکاری بینک کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا ہے ۔ اب یہ بینک مزیدکسی بھی طرح کا لین دین نہیں کر سکتی ہے ۔ آر بی آئی نے کو آپریٹیو رجسٹرار سے اِس بینک کے لیے ایڈ منسٹریٹر نامزد کر نے کی گذارش کی ہے ۔ بینک کے کھاتے داروں کو بیمے کے تحفظ کے تحت 5؍ لاکھ روپئے تک کی رقم واپس مل سکے گی ۔ بینک کے 99.77؍ فیصد کھاتے داروں کو اِس فیصلے سے فائدہ ہو گا ۔ اِس کے لیے ضروری 185؍ کروڑ 38؍ لاکھ روپیوں کی رقم بینک کے لیے جاری کر دی گئی ہے ۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی آج جالنہ تا چھتر پتی شیواجی ٹر منس ممبئی کے در میان چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس ریل گاڑی کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے ۔ اِس سلسلے میں آج صبح 11؍ بجے جالنہ ریلوے اسٹیشن پر ریلوے کے مرکزی وزیر مملکت رائو صاحب دانوے کی موجودگی میں خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ ناندیڑ ریلوے ڈویژن کے ڈائریکٹر نیتی سر کار نے کل جالنہ میں بتا یا کہ اِس پروگرام میں مقامی عوامی نمائندوں سمیت ریلوے کے سینئر افسران شر کت کریں گے ۔ جالنہ ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں اِس تقریب کے انعقاد کے لیے بڑے پیما نے پر تیاریاں کی گئیں ہیں ۔ عالمی معیار کے مطا بق اور جدید ترین سہو لیات سے آرستہ وندے بھارت ریلوے تیز ترین آرام دہ اور محفوظ سفر کے لیے متبا دل بن گئی ہے ۔
***** ***** *****
ریاست میں ماہِ نومبر کے دوران ہوئی بے موسم بارش اور ژالہ باری کے سبب 12؍ لاکھ 87؍ ہزار 185؍ ہیکٹر رقبے پرفصلوں کا نقصان ہوا ہے ۔ محکمہ زراعت نے ریاستی حکو مت سے ایک ہزار 379؍ کروڑ روپیوں کا فصلوں کے نقصان کی تلا فی کے طور پر ادا کرنے کے لیے مطالبہ کیا ہے ۔ زرعی محکمے نے 23؍ لاکھ 90؍ ہزار 571؍ متاثرہ کسانوں کو فوری مدد فراہم کر نے کے لیے رقم جلد دیے جا نے کی ریاستی حکو مت سے مانگ کی ہے ۔
***** ***** *****
ریاست میں کل کورونا کے 129؍ نئے مریض پائے گئے ۔ ساتھ ہی 19؍کورونا مریض صحت یاب بھی ہو ئے جنہیں اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ۔چھتر پتی سنبھاجی نگر میں کل کورونا کے 12؍ نئے مریض پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔
***** ***** *****
مرکزی حکو مت نے ماہ جنوری تا مارچ 2024ء کے دوران محکمہ ڈاک کی 2؍ چھو ٹی اسکیمات کےلیے سود کی شرح میں اضا فہ کر دیا ہے ۔ سُکنیا سمرُدّھی اسکیم کے لیے شرح سود 8؍ فیصد سے بڑھاکر 8.20؍ فیصد کر دیاگیا ہے ۔ وہیں 3؍ برس کی معیاد کے لیے ڈپوزٹ پر اب شرح سود 7؍ فیصد سے بڑھا کر 7.10؍ فیصد کر دیا گیا ہے ۔
***** ***** *****
بھا رتی بحری فوج نے کل ایڈ میرل اور سینئر افسران کی وردیوں کے لیے Badge یعنی کاندھے پر کی پٹی کے لیے خصوصی علامت جاری کی جو چھتر پتی شیواجی مہا راج کی شاہی مہر جیسی ہے اور اِس میں اشوک کا نشان بھی رکھا گیا ہے ۔ اِس خصوصی علامت کے معنی ایک جامع طویل مدتی ۔ نظریہ ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مالون میں گزشتہ 4؍ دسمبر کو یوم بحریہ کی تقریب کے دوران اِس تعلق سے اعلان کیا تھا ۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی کل اتوار کو آکاشوانی کے پروگرام من کی بات کے ذریعے عوام سے خطاب کریں گے ۔ اِس پروگرام کی یہ 108؍ ویں قسط رہے گی ۔ آکاشوانی اور دور درشن کے تمام چینلز پر صبح11؍ بجے یہ پروگرام نشر کیا جائے گا ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کے طبی کیمپس سے اب تک 2؍ کروڑ سے زائد شہر یان نے فائدہ اٹھا یا ہے ۔ ایک لاکھ سے زائد گرام پنچایتوں ‘ میونسپل کارپوریشنز ‘ مجا لس بلدیہ اور نگر پریشد علاقوں میں اِس یاترا نے سفر کیا ہے ۔ اِن طبی کیمپوں میں 80؍ لاکھ سے زائد شہر یان کی کینسر سے متعلق جانچ کی گئی اور اُن میں کے پونے پانچ لاکھ سے زائد مشتبہ مریضوں کو علاج کی خاطر اسپتالوں میں معائنے کی صلاح دی گئی ۔ کینسر سے متاثرہ مریضوں کو دی جا نے والی مالی امداد کے لیے 36؍ ہزار سے زائد کینسر کے مریضوں کی بینک کھاتوں کی معلو مات اِس دوران جمع کی گئی ۔ یاترا کے دوران ساڑھے 8؍ لاکھ شہر یان کی سکل سیل بیماری کے لیے طبی جانچ کی گئی جن میں سے 27؍ ہزار سے زائد مریضوں کو اسپتال سے علاج کر وانے کی صلاح دی گئی ۔ اِن طبی کیمپس میں دیڑھ کروڑ شہر یان کی ڈائبیٹیس اور بلڈ پریشر کے لیے جانچ کی گئی ۔ اِس یا ترا کے دوران ساڑھے 32؍ لاکھ سے زائد آیوشماکارڈس تقسیم کیے گئے ساتھ ہی کم و بیش دیڑھ کروڑ کارڈس تیار کیے گئے ہیں ۔
***** ***** *****
تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کل چھتر پتی سنبھا جی نگر کے ہنو مان نگر علاقے میں پہنچی ۔ اِس موقعے پر مرکزی حکو مت کی اسکیمات سے متعلق معلو مات حاصل کرنے کی خاطر شہر یان کا ہجوم دیکھا گیا ۔ خزا نہ کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھاگوت کراڈ اور مکا نا ت کی تعمیر کے ریاستی وزیر اتُل ساوے نے یاترا کے دوران عوام سے گفت و شنید کی ۔ اِن وزراء کے ہاتھوں عوام میں آیوشمان کارڈس اور گیس کنیکشن کے دستا ویزات دیے گئے ۔ ڈاکٹر بھاگوت کراڈ نے حکو مت کے تمام محکمہ جات کو اِس یاترا کی بقیہ مدت کے دوران سماج کے تمام طبقات کے عام لوگوں تک حکو مت کی اسکیمات کا فائدہ پہنچا نے کی خاطر تال میل قائم کرتے ہوئے کوشش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
اِسی طرح وزیر موصوف نے عوام سے بھی حکو متی اسکیمات سے فائدہ اٹھا نے کی اپیل کی ہے ۔
***** ***** *****
ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کی حدود میں 24؍ دسمبر سے جاری تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کا آج اختتام عمل میں آئے گا ۔ اِس یاترا کے تحت کل ناندیڑ شہر کے انا بھائو ساٹھے چوک علا قے میں عوام کو حکو مت کی مختلف اسکیمات کی معلو مات دی گئی ۔ اِس موقعے پر موجود شہر یان کی طبی جانچ بھی کی گئی ۔ آیوشمان کارڈس کے لیے عوام نے بڑے پیما نے پر اندراج کیا ہے ۔ اِس یاترا کے دوران میری کہا نی میری زبانی عنوان کے تحت استفا دہ کرنے والوں نے اپنا تجر بہ اِس طرح بیان کیا ...
’’ میرا نام شیخ نہال شیخ جانی ہے ۔ میں نوتن نگر میں رہتا ہوں ۔ناندیڑ ضلع ۔میرا گھر کچا تھا ۔میں نگر پالیکا میں جا کےعرض دیا۔میرا گھر کُل پاس ہوا۔یو جنا سے میں نے ڈھائی لاکھ روپئے لے کے میں نے میرے پیسے ڈال کےپکا گھر بنا یا ۔سر کار کا میں دھنیہ واد کر تا ہوں۔‘‘
***** ***** *****
آ یوشمان بھارت مشن کے مہا راشٹر کمیٹی کے چیئر مین ڈاکٹر اوم پر کاش شیٹے کی زیر صدارت کل بیڑ میں تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کے تحت مختلف اسکیمات کا جائزاتی اجلاس منعقد کیاگیا ۔ شیٹے نے اپیل کی کہ ضلعے کے تمام عمر کے زمروں کے شہر یان کو آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت فائدہ ملے اِس کے لیے حکو متی سطح پر کاوش کی جا نی چاہیے ۔ انہوں نے اِس کے لیے خصوصی کیمپس کے انعقاد کی بھی ہدایت دی ۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے کے سیلو تعلقے کے 5؍ سر کاری ملازمین کو فرائض کی ادائیگی کے دوران غفلت برتنے پر معطل کر دیاگیا ہے ۔ اِن میں ایک آنگن واڑی سو پر وائزر ‘ ہیلتھ ور کر ‘ برانچ انجینئر ‘ گرام سیوک اور ایک اسکول کا صدر مدرس شامل ہے۔ اِن سب نے تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کے کام کے دوران لاپر واہی کی ۔ اِس پر ضلع پریشد کے CEO ونئے مون نے کارروائی کی -
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر میں واقع ڈاکٹر بابا صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پر مود یو لے کل ملازمت سے سبک دوش ہو رہے ہیں ۔ اِس منا سبت سے کل اُن کی حسن خد مات کے اعتراف میں تقریب منعقد کی گئی ۔ اِس موقعے پر خزا نہ کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھاگوت کراڈ کے ہاتھوں ڈاکٹر یو لے کا استقبال کیا گیا ۔ اِس موقعے پر وزیر موصوف نے کہا کہ ڈاکٹر یو لے نے یو نیور سٹی میں اپنی ساڑھے 4؍ سالہ خد مات کے دوران کئی اصلا حات کی۔ انہوں نے تعلیمی شعبے میں ہونے والی سیاست کےکو بھی کم کیا ۔ جواب میں ڈاکٹر یو لے نے کہا کہ انہیں خد مات کی انجام دہی کے دوران مراٹھواڑہ سے بے پناہمحبت ملی ہے جس کے لیے وہ اِس علاقے کے مقروض رہیں گے ۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے کے بھو کر تعلقے کے مو گھاڑی کے قریب کل دو پہر ایک ہائی وے ٹپر نے دو پہیہ گاڑی کو ٹکر دے دی جس میں 2؍ افراد موقعے پر ہی ہلاک ہو گئے ۔
***** ***** *****
آئندہ عام انتخابات کے پیش نظر لاتور میں آج رائے دہندگان کے ناموں کے اندراج کے لیے خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
سب ڈویژنل افسر روہینی نر ہے نے تمام نئے رائے دہندگان سے شہر کی انتخابی فہرست میں اپنے نام درج کر وانے کی اپیل کی ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر کی آدرش مہیلا سہکاری بینک کا اجازت نا مہ منسوخ
٭ جالنہ تا ممبئی وندے بھارت ایکسپریس ریل گاڑی کا آج سے آغاز
٭ محکمہ ڈاک کی 2؍ چھو ٹی اسکیمات کے لیے سود کی شرح میں اضا فہ
٭ بحری فوج کے افسران کے لیے Badge جاری ‘ چھتر پتی شیو ا جی مہا راج کی شاہی مہر کو کیاگیا شامل
اور
٭ پر بھنی ضلعے کے 5؍ سر کاری افسران فرائض کی انجام دہی میں لا پر واہی کے سبب معطل
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment