Wednesday, 3 January 2024

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ : 03 ؍جنوری 2023ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date : 03 January 2024

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ  : ۳  ؍جنوری  ۲۰۲۴؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ ملک بھر میں ٹرانسپورٹرس کا ہڑ تال ختم  ‘  آج سے ایندھن کی فراہمی بحال ہونے کی امید 

٭ مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق سر وے طئے شدہ مدت میں مکمل کرنے کی وزیر اعلیٰ کی ہدایت

٭ ریاست میں کووڈجے  این  وَن کے مزید 5؍ مریض پائے گئے  ‘  چھتر پتی سنبھا جی نگر کے بھی 2؍ مریض شامل

اور

٭ اجنٹا-ایلورہ بین الاقوامی فلم فیٹول کا آج سے آغاز


اب خبریں تفصیل سے...

ملک بھر میں ٹرانسپورٹرس کی جانب سے کی جارہی ہڑتال ختم ہو گئی ہے ۔ مرکزی وزارت داخلہ  اور  کُل ہند بھارتیہ موٹر گاڑی تنظیم  کے ما بین کل نئی دِلّی میں ہوئی میٹنگ کے بعد ہڑتال ختم ہونےکا اعلان کیا گیا ۔ اِس میٹنگ میں وزارت داخلہ نے بتا یا کہ نئے وہیکل ایکٹ میںکی گئی  ہِٹ اینڈ رن کی شق فی الحال نافذ نہیں ہو کی جائےگی ۔اِنڈین پینل کوڈ106- 2 ؍  کی شق ابھی نافذ نہیں کی گئی ہے ۔ اِسے لاگو کرنے سے پہلے بھارتیہ موٹر گاڑی تنظیم کے نمائندوںسے تبا دلہ خیا ل کیا جائے گا ۔ یہ بات مرکزی داخلہ سیکریٹری  اجئے بھلا نے یہ بات کہی۔

اِسی دوران مہا راشٹر میں کل کئی مقا مات پر ٹرانسپورٹرس نے ہڑ تال کی ۔ پیٹرول  اور  ڈیزل ٹینکر ڈرائیورس بھی اِس ہڑ تال میں شامل ہوئے تھے ۔ پیٹرول پمپ پر خاطر خواہ ایندھن کا ذخیرہ نہ ہونے کی وجہ سے چھتر پتی سنبھا جی نگر کے بیشر پیٹرول پمپ پر گاڑیوں کی قطاریں نظر آئیں۔

ہڑ تال کی وجہ سے سبزی تر کاری  اور  پھلوں کے ساتھ ساتھ دودھ کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ۔اِسی طرح صنعتی مصنوعات کی حمل و نقل بھی ٹھپ رہی۔

***** ***** ***** 

ہنگولی ضلعے میں ناندیڑ-   واشم قومی شاہراہ پر باسمبا موڑ پر اور بسمت تعلقے میں کُروندا کے مقام پر ڈرائیورس -مالک تنظیم کی جانب سے چکہ جام آندو لن کیا گیا ۔ اِس کی وجہ سے ہنگولی ضلعے کے 51؍ میں سے 15؍ پیٹرول پمپ پر ایندھن کا ذخیرہ ختم ہو گیا تھا ۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ میں ضلع کلکٹر ابھیجیت رائوت نے ضلعے کے پیٹرول پمپ مالکان  اور  پیٹرول کمپنیوں کے نمائندوں سے بات چیت کی ۔ انھوں نےکہا کہ ضلعے میں سات آٹھ دنوں کے لیے خاطر خواہ پیٹرول کا ذخیرہ دستیاب ہے ۔ لہذا شہر یان اضا فی  ذخیرہ نہ کریں ۔ جناب ابھیجیت رائوت نے کہا کہ پیٹرول کی فراہمی کرنے والے ٹینکرس کو کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ ضلعے میں پیٹرول کی قلت نہ ہو اِس پر خاص توجہ دی جا رہی ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں پکوان گیس  ‘  پیٹرول  اور  ڈیزل کی فراہمی حسب معمول جاری رکھنے کے لیے اقدام کیے جا ئیں ۔اغذیہ  اور  شہری فراہمی کے وزیر چھگن بھبجل نے یہ ہدایت دی ہے ۔ انھوں نے تمام ضلع کلکٹروں پولس کمشنروں  اور  پولس سپرنٹنڈنٹ کو یہ ہدایت دی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ایندھن کا شمار لازمی اشیاء میں ہو تا ہے ۔ لہذا سبھی متعلقہ مشنری اِس خصوص میں ضروری اقدام کریں  اور  لازمی اشیاء کی فراہمی میں کوئی خلل نہ پڑے اِس بات کو یقینی بنائیں ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ ریاستی پسماندہ طبقات کمیشن کی جانب سے مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق سر وے تر جیحی بنیاد پر کیا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ اِس کام میں کوئی غلطی نہ ہو  اور  یہ سر وے طئے شدہ مدت میں مکمل کرنے کو یقینی بنا یا جائے ۔وہ کل ممبئی میں منعقدہ مراٹھا ریزر ویشن  اور  متعلقہ وزراء گروپ کی ذیلی کمیٹی کی میٹنگ میں بول رہے تھے ۔ اِس اجلاس میں نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس  نیز  اجیت پوار ‘  وزراء گروپ کی ذیلی کمیٹی کے سر براہ چندر کانت پاٹل  ‘  تمام ڈویژنوں کے کمشنرس  اور  ضلع کلکٹرس بھی موجود تھے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کل کووڈJN-1؍ جر ثو مے سے متاثرہ مزید 5؍ مریضوں کی تشخیص ہوئی ۔ اِس طرح مذکورہ مریضوں کی تعداد اب 34؍ ہو گئی ہے ۔ اِس کے علا وہ کروناوائرس سے متاثرہ مزید 105؍ مریض بھی پائے گئے ہیں ۔ جبکہ 37؍ مریض شفا یاب بھی ہوئے ہیں۔ فی الحال ریاست میں کرونا وائرس سے متا ثرہ مریضوں کی تعداد 799؍ ہے ۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی سنبھا جی نگر میں بھی کل کرونا وائرس سے متا ثرہ مزید 7؍ مریض پائے گئے ۔ فی الحال شہر میں 47؍ کرونا مریضوں کا علاج جا ری ہے ۔ 16؍ مشتبہ مریضٰں کے لعاب کےنمو نے جانچ کے لیے پونا بھیجے گئے تھے  جس میں سے 2؍ نمو نے JN-1؍ سے متاثر پائے گئے ہیں۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی سنبھا جی نگر میں آج سے  اجنٹا-ایلورہ بین الاقوامی فلم فیسٹول کا آغا ز ہو رہا ہے۔ شام 7؍ بجے ایم جی ایم یو نیور سٹی کے رکمنی ہال میں اِس فیسٹول کا افتتاح کیا جائے گا۔ اِس افتتا حی تقریب میں بزرگ نغمہ نگار جاوید اختر کو پدم پانی جیون گورو پُرسکار سے سر فراز کیا جائے گا ۔ دنیا بھر کی مختلف زبانوں کی تقریباً8؍ فلمیں اِس فلم فیسٹول میں دکھائی جا ئے گی۔

***** ***** *****

ناندیڑ ضلعے میں تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کو عام کی بھر پور پذیرائی مل رہی ہے ۔ یہ  یاترا  اب تک ضلعے کے 565؍ دیہاتوں کا دورہ کر چکی ہے ۔ اِس سے اب تک 2؍ لاکھ 20؍ ہزار 404؍ شہر یان استفا دہ کر چکے ہیں ۔تر قی یافتہ بھارت سنکلپ یا ترا دھا راشیو ضلعے کے 609؍ گرام پنچایتوں میں آباد 2؍ لاکھ 35؍ ہزار 442؍ شہر یان تک پہنچ چکی ہے ۔ ضل کو آرڈینیٹر پرانجل شندے نے یہ معلو مات دی ۔ اِس یاترا کے ذریعے دھارا شیو ضلعے میں اب تک 3؍ ہزار 453؍ شہر یان بیمہ تحفظ یو جنا   اور  ایک ہزار 593؍ شہر یان جیون جیو تی بیمہ یو جنا سےاستفا دہ کر چکے ہیں ۔ یہ یاترا 26؍ جنوری تک چلا ئی جائے گی ۔ دھارا شیو ضلع پریشد کی خصوصی کار گذار افسر مینل کرن وال نے شہر یان سے اِس یاترا سے فائدہ اٹھا نے کی اپیل کی ہے ۔

***** ***** *****

ترقی یافتہ بھارت سنکلپ یاترا کل چھتر پتی سنبھا جی نگر شہر کے ودیا نگر میں پہنچی تھی ۔ اِس موقعے پر مقامی ساکنان کو متعدد سر کاری اسکیمات کی معلو مات دی گئی ۔

***** ***** *****

آج کرانتی جیو تی ساوِتری بائی پھُلے کی جینتی منا ئی جا رہی ہے ۔ اِس خصوص میں  سا وتری بائی پھُلے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے متعدد پروگرامس کااہتمام کیا گیا ہے ۔

***** ***** *****

نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے لاتور-بارشی-ٹیمبھور نی قو می شاہراہ کو فور ٹریک بنا نے کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے ۔ وہ کل ممبئی میں اِس خصوص میں منعقدہ میٹنگ میں بول رہے تھے ۔ اِس موقعے پر تعمیرات ِ عامہ کےوز؁ر رویندر چو ہان  اور  وزیر برائے کھیل سنجئے بنسوڑے بھی موجود تھے ۔

***** ***** *****

لاتور ضلعے میں بھارت رتن ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مثالی اسکول یو جنا کے تحت وزیر اعلیٰ میرا  اسکول خوش نما اسکول مہم چلا ئی جا ئے گی ۔ لاتور کےڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر ایجو کیشن نے اِس مہم کو کامیابی سے چلانے کی اپیل کی ہے ۔

***** ***** *****

پر بھنی شہر ٹریفک پولس کی جانب سے کل نا رائن چال  سے  نانل پیٹھ کے در میان عوامی بیداری ریلی نکالی گئی تھی ۔ اِس موقعے پر ٹریفک پولس نے گاڑیاں چلانے والوں سے راستوں کے قواعد و ضووبط پر عمل در آمد کر نے کی اپیل کی ہے ۔

***** ***** *****

بھارت  اور  آسٹریلیاء کے ما بین کھیلی جا رہی خواتین کے ایک روزہ کرکٹ مقابلوں کی سیریز کے تیسرے مقابلے میں آسٹریلیاء نے بھارت کو 190؍ رنوں سے شکست دی ۔ اِس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیاء نے 3؍ ایک روزہ مقابلوں کی یہ سیریز3-0؍  سے جیت لی ہے ۔ گزشتہ روز کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیاء نے پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے مقررہ  اوورس میں338؍ رن بنا ئے تھے ۔ جوابی بلّے بازی میں بھارتی خواتین کر کٹ ٹیم 33؍ ویں  اوور میں محض 148؍ رن بنا کر آل آئوٹ ہو گئی ۔

***** ***** *****

بیڑ ضلعے میں آئندہ 8؍ تاریخ کے روز بد عنوا نی کا ختامہ سے متعلق کمیٹی کی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ میٹنگ ضلع کلکٹر دیپا مُدھوڑ -مُنڈے کی قیادت میں منعقد کی جا ئے گی ۔ اِس میں سر کاری ملازمین کے خلاف موصول ہونے والی شکایات پر غور و خوص کیا  جا ئے گا ۔

***** ***** *****


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...


٭ ملک بھر میں ٹرانسپورٹرس کا ہڑ تال ختم  ‘  آج سے ایندھن کی فراہمی بحال ہونے کی امید 

٭ مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق سر وے طئے شدہ مدت میں مکمل کرنے کی وزیر اعلیٰ کی ہدایت

٭ ریاست میں کووڈجے  این  وَن کے مزید 5؍ مریض پائے گئے  ‘  چھتر پتی سنبھا جی نگر کے بھی 2؍ مریض شامل

اور

٭ اجنٹا-ایلورہ بین الاقوامی فلم فیٹول کا آج سے آغاز


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭


No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 12.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 12 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...