Wednesday, 23 October 2024

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 23 اکتوبر 2024‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 23 October-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳؍ اکتوبر ۲۰۲۴ء؁
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ اسمبلی انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری؛امیدواری عریضے داخل کرنے کا آغاز؛ چھترپتی سنبھاجی نگر سے ایک‘ لاتور سے پانچ‘ جالنہ ‘ پربھنی ‘ بیڑ اضلاع سے تین، تین ا ور ناندیڑ پا رلیمانی حلقے کیلئے ایک امیدواری عریضہ داخل۔
٭ شیو سینا کے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری؛پیٹھن سے ولاس بھومرے اور جالنہ سے ارجن کھوتکر میدان میں۔
٭ ایم این ایس کی جانب سے آشٹی سے کیلاس در یکر‘ گیورائی سے میوری مہسکے اور اوسا سے شیوکما ر نا گراڑے امیدوار۔
اور۔۔۔٭ پانچویں قومی آبی ایوارڈس کی تقسیم؛ مہاراشٹر کو مختلف زمروں میں پانچ ایوارڈ۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
ریاستی اسمبلی کے انتخابات کا نوٹیفکیشن کل جاری کرد یا گیااور ریاست بھر میں کاغذاتِ نامزدگی د اخل کرنے کا عمل شروع ہو گیا۔ آئندہ 29 اکتوبر تک امیدواری درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں اور 30 اکتوبر کو جمع کردہ درخواستوں کی چھان بین کی جائے گی‘جبکہ 4 نومبر تک درخواستیں واپس لی جا سکتی ہیں۔ ناندیڑ پارلیمانی حلقے کے ضمنی انتخاب کیلئے بھی پرچۂ نامزدگی د اخل کرنے کا عمل اسمبلی انتخابات کے شیڈول کے مطابق کیا جائے گا۔ ریاست بھر میں 20 نومبر کو ووٹ ڈ الے جائیں گے اور 23 نومبر کوووٹوں کی گنتی کی جائیگی۔
پربھنی اور جنتور اسمبلی حلقوں میںکل کاغذاتِ نامزد گی د اخل کرنے کے پہلے دن فی کس ایک امیدو اری عریضہ داخل کیا گیا۔ جبکہ پاتھری اسمبلی حلقہ میں کل، 18 خو اہشمندوں نے 52 پرچے حاصل کیے اور راشٹروادی کانگریس شرد چندر پوار پارٹی کے سابق رکنِ اسمبلی باباجانی درانی نے بحیثیت آزاد امیدوار اپنا عریضہ داخل کیا۔ گنگا کھیڑ اسمبلی حلقے سے کل‘ 17 خواہش مندوں نے27 امیدواری پرچے حاصل کیے۔
ہنگولی ضلعے کے تینوں اسمبلی حلقوں سےکل 153 نامزدگی پرچے فروخت ہوئے، تاہم ایک بھی پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا گیا۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلع میں، اسمبلی انتخابات کیلئے 200 سے زائد امیدواروں نے 411 امیدواری پرچے حاصل کیے، جبکہ پارلیمنٹ کے ضمنی انتخاب کیلئے 25 امیدواروں نے 45 کاغذاتِ نامزدگی حاصل کیے۔ ان میں سے ایک آزاد امیدوار ظفر علی خان پٹھان نے کل لوک سبھا حلقہ کیلئے اپنا امیدو اری عریضہ داخل کیا جبکہ اسمبلی حلقوں کیلئے کل ایک بھی درخواست جمع نہیں کی گئی۔
***** ***** *****
جالنہ ضلعے میں کل دو افراد نے تین امیدواری درخواستیں داخل کیں۔ گھن ساونگی انتخابی حلقہ سے شیوسینا ادھو باڑاصاحب ٹھاکرے پارٹی کے شیواجی راؤ چوتھے نے دو اور جالنہ اسمبلی حلقہ کیلئے ملند بورڈے نے بطورِ آزاد امیدوار نامزدگی پرچہ د اخل کیا۔ ضلع کے پانچ اسمبلی حلقوں سے 158 امیدواروں نے 403 نامزدگی پرچے حاصل کیے۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر ضلعے کے نو اسمبلی حلقوں سےکل 268 خواہشمندوں نے 587 عریضے حاصل کیے، جبکہ گنگاپور اسمبلی حلقے سے آزاد امیدوار بابا صاحب تاتیا راؤ لگڑ نے اپنا امید واری عریضہ جمع کیا۔
***** ***** *****
دھاراشیو ضلعے کے چار اسمبلی حلقوں کیلئے کل 99 خو اہش مند امیدواروں نے 214 امیدواری پرچے حاصل کیے۔ تاہم کسی بھی امیدوار نے اپنی درخواست نامزدگی جمع نہیں کروائی۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے میں پہلے ہی دن 483 امیدو اری پرچے حاصل کیے گئے، جبکہ تین آزاد امیدوارو ں نے عریضے دا خل کیے ہیں۔
لاتور ضلعے کے احمدپور سے پانچ آزاد امیدو اروں نے امیدواری عرضیاں د اخل کی ہیں۔
***** ***** *****
اسمبلی انتخابات کیلئےشیوسینا نے 45 امیدواروں کی پہلی فہرست کل جاری کردی۔ پارٹی کے قا ئد ایکناتھ شندے کوپری پاچ پاکھڑی حلقے سے انتخاب لڑیں گے۔ اس فہرست میں مراٹھواڑہ کے دس امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ ان میں اورنگ آباد وسطی اسمبلی حلقے سے پردیپ جیسوال، اورنگ آباد مغربی حلقہ سے سنجے شرساٹ، سلوڑ عبدالستار، پیٹھن ولاس بھومرے اور ویجا پور سے رمیش بورنارے کو امیدواری دی گئی ہے۔ جبکہ ناندیڑ شمالی حلقے سے بالاجی کلیانکر، کلمنوری سے سنتوش بانگر، عمرگہ گیان راج چوگُلے، پرانڈا تانا جی ساونت اور جالنہ انتخابی حلقے سے ارجن کھوتکر کو امیدواری دی گئی ہے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر نونرمان نے بھی کل 45 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ ممبئی کے ماہم حلقے سے امیت ٹھاکرے انتخاب لڑیں گے۔ اس کے علاوہ مراٹھواڑہ میں آشٹی سے کیلاس دریکر ، گیورائی سےمیوری مہسکے کو اور شیوکمار ناگراڑے اوسا انتخابی حلقے سے اپنی قسمت آزمائیں گے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
بی جے پی قائد و سابق رکنِ پا رلیمان نلیش رانے آج سندھو دُرگ ضلعے کے کڈاڑ میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی موجودگی میں منعقدہ ایک جلسہ عام میں شیوسینا میں شمولیت اختیار کریں گے۔ کل کڈاڑ میں منعقدہ ایک صحافتی کانفرنس میں نیلیش رانے ‘نےیہ جانکاری دی۔
***** ***** *****
بیڑ کے بی جے پی رہنما راجندر مہسکے نے کل ممبئی میں راشٹروادی کانگریس شرد چندر پوار پارٹی کے صدرشرد پوارسے ملاقات کی۔ مہسکے نے دو دن پہلے ہی بی جے پی کے ضلع صدر عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔
***** ***** *****
بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر بر ائے سماجی انصاف راج کمار بڈولے کل راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئے۔ ممبئی میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی موجودگی میں انھوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر میں مجلسِ اتحادالمسلمین کے کارگزار ریاستی صدر ڈاکٹرعبدالغفار قادری نے گزشتہ روز پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ۔ انھوں نے بتایا کہ وہ اورنگ آباد مشرقی حلقے سے انتخاب لڑرہے ہیں اور پارٹی کی جانب سے امیدواری نہ دئیے جانے کے بعد انھوں نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ ڈاکٹر قادری نے پارٹی رہنما و سابق رکنِ پارلیمان سیّد امتیاز جلیل پر بھی سنگین الزامات عائد کیے ۔
***** ***** *****
ریاست کے 50 فیصد رائے دہی مراکز پر ر ائے دہی کے دن ویب کاسٹنگ کی جائے گی۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر ایس۔ چوک لنگم نے کل شعبۂ اطلاعات و را بطۂ عا مہ کو دئیے گئے ایک انٹرویو کے د وران یہ اطلاع دی۔
***** ***** *****
قومی سطح کے پانچویں آبی ایو ارڈس کل نئی دہلی میں صدرِ جمہوریہ دَرَوپدی مُرمو کے ہاتھوں تقسیم کیے گئے۔ مرکزی جل شکتی وزارت کی جانب سے نوزمروں کے 38 افراد کو یہ ایوارڈ دئیے گئے۔ ان میں بہتر ین ریاست کے درجے میں اوّل انعام اُڑیسہ کو دیا گیا۔
مہاراشٹر کو مختلف زمرو ں میں پانچ ایوارڈس دئیے گئے۔ بہترین شہری مقامی ادارے کے زمرے میں پونے میونسپل کا رپوریشن کو تیسرا انعام‘ بہترین صنعتی زمرے میں ریمنڈ یوکو ڈینم پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی کو تیسرا‘ بہترین آبی انتظامات میں بلڈانہ کے پین گنگا ند ی پر پین ٹاکلی منصوبے کو اوّل اور بہترین شہری سماج زمرے میں پہلا اور دوسرا انعام بالترتیب BAIFڈیولپمنٹ ریسرچ فائونڈیشن پونے اور ناسک یوا متر کو حا صل ہوا ہے۔
***** ***** *****
اسمبلی انتخابات کی مناسبت سے آکاشوانی پر رو زانہ شام سات بجکر دس منٹ پر ’’آڑھاوا ودھان سبھا متدار سنگھانچا‘‘ پرو گرام نشر کیا جا رہا ہے۔ آج اس پروگرام میں پال گھر ضلع کے انتخابی حلقو ں کا جائزہ پیش کیا جائےگا۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر ضلعے کے پیٹھن میں واقع جائیکو اڑی آبی پشتہ لبریز ہوچکا ہے؛ اہلیہ نگر اور ناسک اضلاع کے آبی پشتوں سے جائیکواڑی میں پانی کی آمد ہنوز جاری ہے، جس کے پیشِ نظر جائیکواڑی منصوبے کے 10 درو ازوں سے تقریباً پانچ ہزار 240 مکعب فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی گوداوری ندی میں چھوڑا جارہا ہے۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر ضلعے میں پچاس ہزار روپئوں سے زیادہ رقم غیر ضرو ری طور پر حمل برداری کرنے والے افراد کیخلاف ضابطۂ اخلاق کے ضابطوں کے تحت کاررو ائی کی جائےگی۔ اس کیلئے ضلع میں 130دستوں کو تعینات کیے جانے کی اطلاع ضلع پریشد سی ای او وکا س مینا نے دی ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں اسمبلی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد سے C-Vigil ایپ پر جملہ 910 شکایات درج ہوئی ہیں، جن میں سے 899 شکایات کو انتخابی کمیشن نے حل کیا ہے۔ ریاست کے کارگذار انتخابی افسر ڈاکٹرکرن کلکرنی نے یہ جانکاری دی۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے میں اُمید مہم میں ایک لاکھ 82 ہزار 200 سیلف ہیلپ گر وپ کی خو اتین نے کل ایک ہی وقت میں مختلف گائوں میں رائے دہی بیداری کا حلف لیا۔ ضلع کلکٹر و الیکشن فیصلہ افسر ابھیجیت را ئوت او ر اُمید کے ضلع مہم کے جو ائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سنتوش تکابلے کی رہنمائی میں یہ پروگرام منعقد ہوا۔
***** ***** *****
بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ٹسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل جمعرات سے پونہ میں کھیلا جائےگا۔ بنگلورو میں ہوئے پہلے ٹسٹ مقابلے میں جیت حاصل کرکے نیوزی لینڈ نے ایک صفر کی بڑھت حاصل کی ہے۔ تیسر ا اور آخری ٹسٹ مقابلہ ممبئی میں یکم نومبر سے کھیلا جائےگا۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ اسمبلی انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری؛امیدواری عریضے داخل کرنے کا آغاز؛ چھترپتی سنبھاجی نگر سے ایک‘ لاتور سے پانچ‘ جالنہ ‘ پربھنی ‘ بیڑ اضلاع سے تین، تین ا ور ناندیڑ پا رلیمانی حلقے کیلئے ایک امیدواری عریضہ داخل۔
٭ شیو سینا کے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری؛پیٹھن سے ولاس بھومرے اور جالنہ سے ارجن کھوتکر میدان میں۔
٭ ایم این ایس کی جانب سے آشٹی سے کیلاس در یکر‘ گیورائی سے میوری مہسکے اور اوسا سے شیوکما ر نا گراڑے امیدوار۔
اور۔۔۔٭ پانچویں قومی آبی ایوارڈس کی تقسیم؛ مہاراشٹر کو مختلف زمروں میں پانچ ایوارڈ۔
***** ***** *****

No comments:

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 20 جون 2026‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 20 JUNE-2026 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبریں ...