Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 13 November 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۳. ؍نومبر ۲۰۲۴ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ اسمبلی چُنائو کی تشہیر میں تمام سیاسی جماعتوں کےقائدین دورے پر ‘ ایک دوسرے پر الزامات کے تبادلے
٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے میں کل سبھی سیاسی جماعتوں کے تشہیری جلسوں کااہتمام‘ انتظامیہ نے کیا بہترین بندوبست
٭ ریاست بھر کے 426؍ رائے دہی مراکز کا کام کاج خواتین افسران و ملازمین کے سپرد
اور
٭ بھارت - جنوبی افریقہ کے مابین آج تیسرا T-20؍ کرکٹ مقابلہ
اب خبریں تفصیل سے...
ریاست میں اسمبلی انتخاب کی تشہری مہم کے اب کچھ دہی دن باقی ہیں۔ اِسی لیے تقریباً سبھی سیاسی جماعتوں کے سر کر دہ رہنما ریاست بھر میں اپنی اپنی پارٹی امید واروں کی تشہیر کے لیے دورے کر رہے ہیں ۔
اِسی تناظر میں وزیر اعظم نریندر مودی ‘ مرکزی وزیر داخلہ امِت شاہ ‘ کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی اور دیگر سر کر دہ قائدین کل ریاست کے مختلف اضلاع میں تشہیری جلسوں سے خطاب کریں گے ۔
کل پونا میں تشہری جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مہا یو تی کا منشور مہا راشٹر کی تر قی کی ضمانت ہے ۔ کشمیر سے ہٹائی گئی قلم 370؍ بحال کرنے کے موضوع پر انھوں نے کانگریس پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں پر تنقید کی ۔
اِسی طرح چندر پور ضلعے کے چمور اور شولا پور میں بھی انھوں نے تشہیری جلسوں سے خطاب کیا ۔ چمور میں عوام سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم نےمہا یو تی کے دورے حکومت میں کیے گئے کاموں کا جائزہ پیش کیا ۔ اِس موقعے پر انھوں نے کانگریس پارٹی پر کسانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگا یا ۔ اپنی تقریر میںانھوں نے کہا ...
’’کانگریس کی اِسی سوچ نے ہمارے مہا راشٹر کے کسانو ں کو بد حال بنائے رکھا۔ ہمارے اِس علاقے میں سینچائی کے لیے کانگریس اور اُس کے سہیو گییوں نے آپ لوگوں کو کتنا ستایا ‘‘
اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اگر ریاست میںدوبارہ اُن کی پارٹی کی حکو مت قائم ہو تی ہے ۔ تو سویابین کی فصل کو 6؍ ہزار روپئے کا ضمانتی بھائو دیا جائے گا ۔
***** ***** *****
مرکزی وزیر نتن گڈ کری نے کل لاتور ضلعے کے دیو نی اِسی طرح کلاری اور بیڑ ضلعے کے امبا جو گائی نیز پاٹو دا میں پارٹی امید واروں کے تشہیری جلسوں سے خطاب کیا ۔
اِسی سلسلے میں بی جے پی کے سینئر رہنما یو گی آدِتیہ ناتھ نے کل آکولا ‘ امرا وتی اور ناگپور میں جلسہ عام سےخطاب کیا۔
***** ***** *****
شیو سینا پارٹی کے سربراہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کل بلڈھانہ ضلعے کے میہکر اور لاتور ضلعے کے اوسا میں پارٹی امید واروں کے جلسوں میں خطاب کیا ۔ اپنی تقاریر میں وزیر اعلیٰ نے مہا وِکاس آ گھاڑی کی حکو مت قائم ہونے پر دال ‘ چاول ‘ گندم ‘ شکر اور تیل جیسی خوردنی اشیاء کی قیمتیں مستحکم کرنے کا تیقن دیا ۔
***** ***** *****
کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی نے کل گوندیا میں تشہری جلسے سے خطاب کیا ۔ اِس موقعے پر انھوں نے کانگریس پارٹی کے منشور میں کیے گئے وعدوں کا ایک بار پھر تذکرہ کیا ۔ اپنے خطاب میں انھوں نے مزید کہا ...
’’ نریندر مودی جی تین کالے قانون لائے ‘ دیش میں سارے کے سارے کسان اُس کے خلاف کھڑے ہو گئے اور نریندر مودی بھاشن میں کہتے ہیں کہ میں تو یہ بِل کسانوں کے فائدے کے لیے لا یا تھا ۔ اگر آپ کسان کا فائدہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے تو کسان سڑکوں پر کیوں اُترے ۔ کیوں کی کسان جانتا ہے کہ آپ کسان کی کبھی مدد نہیں کر تے ہو۔ 16؍ لاکھ کروڑ روپئے آپنے ارب پتیوں کا معاف کیا ۔ میں پو چھتا ہوں نریندر مودی جی دس گیارہ سال میں کتنے کسانوں کا قرض معاف کیا ہے ۔‘‘
***** ***** *****
راشٹر وادی کانگریس شرد چندر پوار پارٹی کے سر براہ شرد پوار نے کل ناسک میں 4؍ مقامات پر تشہیری جلسوں میں خطاب کیا ۔ اِسی طرح رکن پارلیمان سُپریہ سُڑے نے گڈ چِرولی ضلعے کے آلا پلّی میں تشہیری جلسے سے خطاب کیا ۔
***** ***** *****
چھتر سنبھا جی نگر ضلعے کے پھلمبری حلقہ انتخاب میں کل مہا یو تی کی امید وار انو را دھا چو ہان نے جلسہ عام میں شہر یان سے تبا دلہ خیال کیا ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے میں کل بروز جمعرات تقریباً سبھی سیاسی جماعتوں کے تشہیری جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔ اِسی سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی چکل تھانہ اور جالنہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔
اِسی طرح چھتر پتی سنبھا جی نگر کے مراٹھواڑہ سنسکرتک منڈل میدان پر شیو سینا اُدھو باڑا صاحیب ٹھاکرے پارٹی کے سر براہ اُدھو ٹھاکرے جلسہ عام میں تقریر کریں گے ۔ اِس جلسے کی تیاریوں کے خصوص میں پارٹی رہنما امبا داس دانوے نے کل اورنگ آباد مشرق ‘ مغرب اور وسط اِس طرح تینوں اسمبلی حلقوں کے پارٹی کار کنان کی میٹنگ کا اہتمام کیا تھا ۔
ونچت بہو جن آ گھاڑی کی رہنما انجلی آمبیڈ کر آئندہ کل یعنی جمعرات کے روز چھتر پتی سنبھا جی نگر ‘ کنڑ اور گنگا پور میں تشہیری جلسوں میں اظہار خیال کریں گی ۔
اورنگ آباد مشرق حلقہ اسمبلی سے سماج وادی پارٹی کے امید وار ڈاکٹر عبد الغفار قادری کی تشہیر کے لیے پارٹی کی رہنما اقرا حسن ‘ ثناء خان اور مفتی انس کل چھتر پتی سنبھا جی نگر تشریف لا رہے ہیں ۔
***** ***** *****
اِس مرتبہ ریاستی اسمبلی انتخاب میں ریاست بھر میں 426؍ رائے دہی مراکز پر خواتین افسران و ملازمین خدمات انجام دیں گی ۔ خواتین رائے دہندگان کی حوصلہ افزائی کے لیے ’’ خواتین کے زیر انتظام رائے دہی مراکز ‘‘ قائم کیے جا رہےہیں ۔اِس میں سب سےزیادہ 45؍ رائے دہی مراکز ناسک ضلعے میں قائم کیے جا ئیں گے جبکہ سب سے کم خواتین رائے دہی مراکز واشم ‘ سندھو درگ ‘ گڈ چِرولی اور ہنگولی ضلعے میں قائم کیے جا ئیں گے ۔ وہاں فی ضلع تین تین خواتین رائے دہی مراکز قائم کیے جائیں گے ۔
اِسی طرح چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے میں 13؍ بیڑ میں 8؍ جالنہ اور لاتور میں فی ضلع 6؍ ناندیڑ میں 9؍ دھارا شیو میں 4؍ اور پر بھنی میں 8؍ رائے دہی مراکز خواتین افسران و ملازمین کے زیر انتظام ہوں گے ۔
***** ***** *****
اسمبلی انتخابات کے خصوص میں نافذ ضابطہ اخلاق کے دوران ریاست بھر سے c-VIGILایپ پر اب تک 5؍ ہزار 286؍ شکایات
درج کی جاچکی ہیں ۔ چُنائو کمیشن نے اِن میں سے 5؍ ہزار 230؍ شکایات کا ازالہ کر دیاہے۔ اِسی عرصے میں مختلف اِداروں کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں ناجائز پیسہ ‘ قیمتی دھاتیں ‘ شراب اور دیگر منشیات اِس طرح تقریباً 502؍ کروڑ 63؍ لاکھ روپئے مالیت کی اشیاء ضبط کی جا چکی ہیں۔
***** ***** *****
بھارت اور جنوبی افریقہ کے ما بین تیسرا T-20 ؍ کرکٹ مقابلہ آج سینچو رین میں کھیلا جائے گا ۔ بھارتی وقت کے مطا بق یہ مقابلہ رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہو گا ۔ خیال رہے کہ سیریز میں ایک ایک مقابلہ جیت کر دونوں ٹیمیں برا بری پر ہیں ۔
***** ***** *****
سامعین ‘ آکاشوانی کی جانب سے رائے دہندگان کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی اقدام کیا جا رہا ہے ۔ خصوصاً نوجوان رائے دہندگان سے ووٹ دینے کی اپیل کی جارہی ہے۔ سیاسی امید واروں سے آپ کی کیا توقعات ہیں اپنے نام کے ساتھ اِس کی ویڈیو بنا کر ہمارے واٹس ایپ نمبر
94 20 69 20 20 اِس نمبر پر اِرسال کر سکتے ہیں ۔ ہم آپ کی ویڈیو ہمارے سوشل میڈیا کائونسٹس پر شیئر کریں گے ۔
***** ***** *****
ریاستی اسمبلی انتخاب کے خصوص میں آکاشوانی سے ہر شام 7؍ بج کر 10؍ منٹ پر نشر کیے جا رہے پروگرام ’’ آ ڈھا وا وِدھان سبھا متدار سنگھا چا ‘‘ میں آج اہلیا نگر ضلعے کے اسمبلی حلقوں کا جائزہ پیش کیا جائے گا ۔
***** ***** *****
سو ئیپ پروگرام کے تحت ناندیڑ شہر میں کل چھتر پتی شیواجی مہا راج پُتلے سے مہا تما گاندھی پُتلے تک انسانی زنجیر بنا کر رائے دہندگان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔ اِس موقعے پر حاضرین نے ’’ ووٹ کرے گا ووٹ کرے گا سارا ناندیڑ ووٹ کرےگا ‘‘ نعرے بھی لگائے ۔
***** ***** *****
پر بھنی میں رائے دہندگان کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے ضلع سطحی ریلس کامپی ٹیشن کا اہتمام کیاگیا ہے ۔ ضلع کلکٹر نیز ضلع چُنائو افسر رگھو ناتھ گائوڈے نے شہر یان سے آئندہ 18؍ نومبر تک زیادہ سے زیادہ ریلس بنا کرپیش کرنے کی اپیل کی ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ اسمبلی چُنائو کی تشہیر میں تمام سیاسی جماعتوں کےقائدین دورے پر ‘ ایک دوسرے پر الزامات کے تبادلے
٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے میں کل سبھی سیاسی جماعتوں کے تشہیری جلسوں کااہتمام‘ انتظامیہ نے کیا بہترین بندوبست
٭ ریاست بھر کے 426؍ رائے دہی مراکز کا کام کاج خواتین ملازمین سنبھا لیں گی
اور
٭ بھارت - جنوبی افریقہ کے مابین آج تیسرا T-20؍ کرکٹ مقابلہ
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment