Monday, 12 May 2025

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 12 مئی 2025‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar

Date: 12 May-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۱/ مئی ۵۲۰۲ء؁
وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ آپریشن سندور کے تحت بھارت کی کارروائی میں 100 دہشت گردوں سمیت پاکستانی فوج کے 40 جوان ہلاک۔
٭ جنگ بندی کے بعد بھی سرحد پر پاکستان کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دینے کا فوجی کمانڈروں کو مکمل اختیار: DGMO کی سطح پر آج پھر بات چیت۔
٭ آپریشن سندور صرف ایک فوجی آپریشن نہیں بلکہ بھارت کی سیاسی‘ سماجی اور اسٹرٹیجک خواہش کی علامت ہے: وزیرِ دفاع کا دعویٰ۔
٭ مالون میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسّمے کے احاطے میں شیو سُرشٹی قائم کی جائے گی: وزیرِ اعلیٰ کی اطلاع۔
اور۔۔۔٭ مراٹھواڑہ میں اگلے دو دِنوں میں دوبارہ غیر موسمی بارش کی محکمہئ موسمیات کی پیش گوئی۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
آپریشن سندور کے ایک حصے کے طور پر پاکستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام جموں کشمیر میں دہشت گردوں کے نو ٹھکانوں پر حملے میں 100 دہشت گرد اور پاک فوج کے 40 جوان ہلاک ہوگئے۔ بھارت فوج کے DGMO لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے کل ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ مارے گئے دہشت گردوں میں یوسف اظہر، عبدالملک رؤف اور مدثر احمد شامل ہیں‘ جو آئی سی 418- ہائی جیکنگ اور پلوامہ دھماکوں میں ملوث تھے۔ آپریشن سندور کی منصوبہ بندی‘ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں اور دہشت گردی کی منصوبے بندی کرنے والوں کو سزا دینے اور ان کے تربیتی اڈوں کو تباہ کرنے کے واضح فوجی مقصد کے ساتھ کی گئی تھی۔
آپریشن سندور کے تحت سرحد پار دہشت گردوں کے کیمپوں اور تربیتی مقامات کی نشاندہی کرکے کارروائی کیے جانے کی اطلاع فوجی دستے نے دی ہے۔ اس ضمن میں DGMO نے کہا:
BYTE: Rajiv Ghai (DGMO)
دریں اثناء‘ دونوں ممالک کے DGMO آج سہ پہر دوبارہ موجودہ صورتحال پر تبادلہئ خیال کریں گے۔
***** ***** *****
پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کرنے کے بعد وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کل نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر ایک اہم میٹنگ کی۔ وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ اور تینوں افواج کے سربراہان نے میٹنگ میں شرکت کی۔ یہ میٹنگ دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی کے وزیر اعظم نے بلائی تھی۔
***** ***** *****
آرمی چیف جنرل اُپیندر دِویدی نے کل دس اور گیارہ مئی کی درمیانی شب جنگ بندی اور فضائی حدود کی خلاف ورزی کے تناظر میں فوج کے کمارڈوں کے ساتھ سیکوریٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
***** ***** *****
وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ آپریشن سندور صرف ایک فوجی آپریشن نہیں ہے بلکہ بھارت کی سیاسی‘ سماجی اور اسٹرٹیجک خواہش کی علامت ہے۔ انھوں نے کل لکھنؤ میں برہموس ایرواسپیس انٹیگریشن اور ٹیسٹنگ سہولت کا ٹیلی ویژن سسٹم کے ذریعے افتتاح کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا:
BYTE: Rajnath Singh
***** ***** *****
اپوزیشن نے پہلگام دہشت گردانہ حملے آپریشن سندور اور اُس کے بعد جنگ بندی کے مسائل پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس ضمن میں لوک سبھا کے قائد ِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی اور راجیہ سبھا کے قائد ِ حزبِ اختلاف ملکارجن کھرگے نے وزیرِ اعظم مودی کو خط لکھا ہے۔
***** ***** *****
آج‘ بودھ پورنیما کے موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے مبارکبادی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمدردی و مساوات کے علمبردار گوتم بدھ کے عدم تشدد، محبت اور رحم کا پیغام انسانی فلاح کی بنیاد ہے۔ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے بھی بودھ پورنیما پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے مبارکبادی پیغام میں انہوں نے کہا کہ گوتم بدھ کا سب کیلئے امن اور ہمدردی کا پیغام ایک ہم آہنگ معاشرے کی تشکیل کی طرف ہماری رہنمائی کرتا ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہے کہ سندھو درگ ضلعے کے مالون‘ راجکوٹ میں واقع چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسّمے کی تجدیدکاری کو مزید وسعت دی جائے گی۔ وہ گزشتہ روز شیواجی مہاراج کے مجسّمے پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے مخاطب تھے۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ اس احاطے میں شیو سرشٹی کے قیام کا کام بھی جلد شروع کیا جائے گا۔
***** ***** *****
کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں مہاراشٹر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمغوں کی فہرست میں اپنا پہلا مقام برقرار رکھا ہے۔ ریاست کے کھلاڑیوں نے اب تک 80 تمغے جیتے ہیں جن میں 30 طلائی اور 25 نقرئی تمغے شامل ہیں۔ کرناٹک 42 تمغوں کے ساتھ دوسرے مقام پر‘ جبکہ راجستھان تمغوں کی فہرست میں تیسرے مقام پر ہے۔
***** ***** *****
چین کے شہر شنگھائی میں منعقدہ تیر اندازی ورلڈ کپ میں بھارتی تیر انداز دیپیکا کماری اور پارتھ سالونکھے نے کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا ہے۔ دیپیکا نے ٹوکیو اولمپک ٹیم کی طلائی تمغہ جیتنے والی کوریا کی کانگ چائے یُنگ کو 7-3 سے ہرایا‘ جبکہ پارتھ سالونکھے نے پیرس اولمپک کے فاتح فرانس کے بیپٹسٹ ایڈیس کو 6-4 سے شکست دی۔ بھارت نے شنگھائی تیر اندازی ورلڈ کپ میں کل سات تمغے جیتے ہیں‘ جن میں دو طلائی، ایک نقرئی اور چار کانسے کے تمغے شامل ہیں۔
***** ***** *****
نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کل ناندیڑ ضلع کے دیگلور تعلقہ کے تملور گاؤں کے متوفی بھارتی فوجی سچن وَننجے کے اہلِ خانہ سے تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے سچن وَننجے کے خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین بھی دلایا۔
***** ***** *****
سری لنکا میں جاری خواتین کے سہ فریقی ایک روزہ کرکٹ سیریز میں بھارتی ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر خطاب اپنے نام کر لیا۔ کل‘ کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 97 رنوں سے شکست دی۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلّے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 342 رنز بنائے۔ اسمرتی مندھانا نے 116 رنز بنائے۔ جیت کیلئے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکا کی اننگز دس گیند قبل ہی 245 رنوں پر سمٹ گئی۔ بھارت کی جانب سے اسنیہہ رانا نے چار اور امن جیوت کور نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس سیریز میں مجموعی طور پر 15 وکٹیں لینے والی اسنیہہ رانا سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔
***** ***** *****
بھارت -پاک کشیدگی کے درمیان بھارتی فوجیوں کے حوصلے بلند کرنے اور آپریشن سندور میں شہید ہونے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ونچیت بہوجن اگھاڑی کی جانب سے کل جالنہ شہر میں ترنگا ریلی نکالی گئی۔ شہر کے مست گڑھ علاقے میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ سے شروع ہوئی اس ترنگا ریلی کا مراٹھواڑہ مکتی سنگرام سے متعلق یادگار پر اختتام ہوا۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع سمیت کل مراٹھواڑہ میں غیر موسمی بارش ہوئی۔ اس دوران‘لاتور ضلع کے ہرنگول خورد میں آسمانی بجلی گرنے سے راہل جادھو نامی نوجوان کی موت ہو گئی۔ دریں اثناء، محکمہ موسمیات نے چھترپتی سمبھاجی نگر، جالنہ، بیڑ اور ناندیڑ اضلاع کیلئے آئندہ دو دنوں میں بارش کا یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ اس دوران لاتور، دھاراشیو اور ہنگولی اضلاع کے کچھ مقامات پر آج بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ آپریشن سندور کے تحت بھارت کی کارروائی میں 100 دہشت گردوں سمیت پاکستانی فوج کے 40 جوان ہلاک۔
٭ جنگ بندی کے بعد بھی سرحد پر پاکستان کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دینے کا فوجی کمانڈروں کو مکمل اختیار: DGMO کی سطح پر آج پھر بات چیت۔
٭ آپریشن سندور صرف ایک فوجی آپریشن نہیں بلکہ بھارت کی سیاسی‘ سماجی اور اسٹرٹیجک خواہش کی علامت ہے: وزیرِ دفاع کا دعویٰ۔
٭ مالون میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسّمے کے احاطے میں شیو سُرشٹی قائم کی جائے گی: وزیرِ اعلیٰ کی اطلاع۔
اور۔۔۔٭ مراٹھواڑہ میں اگلے دو دِنوں میں دوبارہ غیر موسمی بارش کی محکمہئ موسمیات کی پیش گوئی۔
***** ***** *****

No comments:

Text-आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 01.01.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 01 January 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्...