Saturday, 29 July 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 29 July 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:   29؍جولائی  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 مہاراشٹر میں 30؍ طلباء سے کم تعدادوالے ضلع پریشدکے تیرہ ہزاراسکولوں کوبندکرنے کافیصلہ واپس لے لیاگیاہے۔وزیرتعلیم ونودتائوڑے نے کل قانون سازاسمبلی میںیہ اعلان کیا۔حزبِ اختلاف رہنمارادھاکرشن ویکھے پاٹل کی جانب سے اٹھائے گئے اس معاملے پربولتے ہوئے تائوڑے نے کہا کہ غیر قانونی طورپرچل رہے اسکولوں پرکاروائی کرکے وہاں کے طلباء کونزدیکی تسلیم شدہ اسکولوں میںضم کیاجائے گا۔اس دوران تائوڑے نے طلباء کوآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میںخانگی کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری Integrated کورسیزجون2018 کے بعد سے ختم کردئیے جائیںگے اس لئے طلباء ایسے کالجوں میںداخلہ نہ لیں۔تائوڑے نے کہا کہ گیارہویں اوربارہویں جماعت کی سائنس شاخ کانصاب CBSE کی طرزپرتیارکیاجائے گا۔تائوڑے نے مزیدکہا کہ قومی سطح کے امتحانات کی تیاری کومدنظر رکھتے ہوئے گیارہویں اوربارہویں سائنس کے نصاب میںضروری تبدیلیاں کی جائیںگی۔
****************************
 دل کی بیاریوں کے آپریشن کے لئے استعمال ہونے والے آلات جراحی کی قانون کے مطابق قیمت طئے کی جائے گی اور ان آلات کے دوبارہ استعمال پرپابندی عائدکی جائے گی۔غذااورادویات کی فراہمی کے رِیاستی وَزیرگریش باپٹ نے کل قانون سازاسمبلی میںیہ اِطلاع دی۔اُنہوں نے کہا کہ ان آلات کودوبارہ استعمال کرنے والے سات بڑے اَسپتالوں کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے۔
****************************
 متنازعہ اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکرنائیک کوقومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے مفرورقراردے دیاہے۔این آئی اے نے ڈاکٹر نائیک کی سو کروڑ روپیوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کابھی حکم دیاہے۔جس پرکاروائی شروع کردی گئی ہے۔
****************************
 پارلیمانی کارکردگی کے 50 سال پورے ہونے پرسابق مرکزی وَزیرزِراعت اورنیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قومی صدرشردپوارکاآج اورنگ آبادمیںعوامی اِستقبال کیاجائے گا۔ٹرانسپورٹ کے مرکزی وَزیرنتن گڈکری کے ہاتھوں پوارکااِستقبال کیاجائے گا۔تقریب میںرِیاستی قانون سازاَسمبلی اِسپیکرہری بھائوباگڑے سمیت کئی سرکردہ شخصیات شرکت کریںگی۔اورنگ آبادشہرکے دیوگیری کالج کے احاطے میںدوپہرتین بجے تقریب کاانعقاد کیا جائے گا۔
****************************
 گئورکشاکے نام پربھیڑکے ذریعے ہورہے تشددکے خلاف کل اورنگ آبادمیںمہاراشٹر مسلم عوامی کمیٹی کی جانب سے دھرنااِحتجاج کیاگیا۔ دھرنے میںمعروف سماجی خدمتگارسوامی اَگنی ویش اورشاعرعمران پرتاپ گڑھی نے بھی شرکت کی۔
 ڈویژنل کمشنردفترپرہوئے اِس اِحتجاج کے بعدڈویژنل کمشنرکومطالباتی محضرپیش کیاگیا۔اِحتجاج کے منتظم فیضان رَضوی نے یہ اِطلاع دی۔
****************************
 فلم اداکاراندرکمارقلبی حملے کے بعدکل علی الصبح ممبئی میںچل بسے ۔ وہ 44؍ برس کے تھے۔اندرکمارنے معصوم ،کنوارا، باغی ، گج گامتی،کہیں پیار نہ ہوجائے،ماں تجھے سلام، تم کونہ بھول پائیںگے، بیٹنگ گیسٹ اوروانٹیڈجیسی کئی ہندی فلموں میںاپنی اداکاری کے جوہردیکھائے۔
****************************
 اورنگ آبادکے پیٹھن میںواقع جائیکواڑی ڈیم کاآبی ذخیرہ چالیس فیصد تک جاپہنچاہے۔ڈیم کی آبی سطح میںگذشتہ 24؍گھنٹوں میں قریب 18؍ملین گھن میٹرکااضافہ ہواہے۔فی الوقت ڈیم میں سات ہزارکیوسک گھن فٹ فی سیکنڈ کے حساب سے پانی کی آمدکاسلسلہ جاری ہے۔ناسک ضلع میں کل رات سے ہورہی بارش کی وجہہ سے ناندور،مدھیشوربندھارے سے 24؍ہزارگھن فٹ فی سیکنڈ پانی چھوڑاجارہاہے۔ناسک ضلع کے دیگر ڈیمس سے بھی پانی چھوڑے جانے کی وجہہ سے جائیکواڑی ڈیم میںآبی ذخیرہ مزیدبڑھنے کاامکان ہے۔
****************************
 ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیرنتن گڈکری آج پربھنی لوک سبھا حلقہ انتخاب کے مختلف ترقیاتی کاموں کاافتتاح کریںگے۔پربھنی ضلع کے پرتور تعلقے کے واٹورپھاٹے میںان کاموں کاافتتاح عمل میںآئے گا۔آبی فراہمی صفائی کے ریاستی وزیرببن رائو لونیکرنے کل پربھنی میںمنعقدہ اخباری کانفرنس میںیہ اطلاع دی۔لونیکرنے بتایا کہ ترقیاتی کاموں کے لئے چارہزارکروڑروپیوں کی رقم منظورکی گئی ہے۔جن میں9؍راستوں کے کاموں کی آج شروعات ہوگی اورانہیں آئندہ دوسالوں میںمکمل کرلیاجائے گا۔
****************************
 خواتین کے عالمی کپ کرکٹ مقابلوں میںبہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والی تین خواتین کھلاڑیوں، پونم رائوت، سمرتی مندھانااورمونا میشرام کے لئے وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے فی کس 50؍لاکھ روپیوں کے انعام کااعلان کیاہے۔قانون سازاسمبلی میںکل وزیراعلیٰ کی جانب سے خواتین ٹیم کومبارکباددینے والی قراردادبھی منظورکی گئی۔
****************************
 سری لنکا کے ’’گال‘‘ میںجاری پہلے کرکٹ ٹسٹ میںکل تیسرے دن کاکھیل ختم ہونے تک بھارت نے اپنی دوسری اننگزمیںتین وکٹ پر 189؍ رن بنالئے تھے۔ابھینومکند81؍رن بناکرآئوٹ ہوئے جبکہ ویراٹ کوہلی 76؍ رن پرکھیل رہے ہیں۔شیکھر دھون اورچتیشورپجاراجلدی ہی آئوٹ ہوگئے۔اب بھارت کو498؍ رن کی سبقت حاصل ہے۔اورابھی اس کے سات وکٹ باقی ہیں۔
 اس سے قبل میزبان سری لنکاکی ٹیم 291؍ رن پرآئوٹ ہوگئی۔
****************************

No comments: