Monday, 30 October 2017


Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 30 October 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۳۰ ؍اکتوبر  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 وزیر اعظم نریندر مودی نے کل منائی جانے والی سر دار پٹیل کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کی جا رہی ’’ایکتا دوڑ میں حصّہ لینے کی عوام سے اپیل کی ہے۔ وزیر اعظم نے کل آکاشوانی کے پرو گرام من کی بات کے ذریعے عوام سے خطاب کیا۔ من کی بات پرو گرام کی کل 37؍ ویں قسط نشر ہوئی۔ مودی نے سر دار پٹیل کے کار ناموں کا بھی تذکرہ کیا۔
 اِسکے علا وہ مو دی نے سا بق وزیر اعظم اِندرا گاندھی کی بر سی،4؍ نومبر کو منائی جانے والی گرو نا نک جینتی اور14؍ نومبر کو ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی یوم پیدائش کا بھی خصو صی تذکرہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی تاریخی وراثت اور تاریخی عما رتوں کے تحفظ اور صاف صفائی کی ذمّہ داری سبھی شہریوں کی ہے۔ مودی نے ایشیاء کپ ہا کی ٹور نا منٹ جیتنے پر بھار تی ٹیم کو مبارکباد دی۔ اِسکے علاوہ ڈنمارک اوپن بیڈ مِنٹن جیتنے والے کھلاڑی کِدامبی شریکانت کو بھی وزیر اعظم نے مبارکباد پیش کی۔
****************************
 اورنگ آباد میونسپل کار پو ریشن کے میئر کے عہدے کے لیے شیو سینا کے نند کُمار گھوڑیلے منتخب ہو ئے ہے۔ نند کُمار گھوڑیلے نے اپنے قریبی حریفMIM کے عبد ل نائک واڑے کو77؍ ووٹوں سے ہرا یا۔ عبد ل نائک واڑے کو25؍ اور کانگریس کے امید وار ایوب خان کو 11؍ ووٹ ملے۔ دوسری جا نب نائب میئر کے عہدے کے لیے بھارتیہ جنتا پار ٹی کے وِجئے اوتاڑے چُنے گئے ہیں۔ وِجئے اوتاڑے کو بھی77؍ ووٹ ملے ۔MIM کی خا تون کار پو ریٹر سنگیتا واگھُلے 25؍ ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔ کانگریس کے افسر خان نے 12؍ ووٹ حاصل کیے۔ میئر چُنے جانے کے بعد شائع کیئے گئے اپنے عہد نامے میں نند کُمار گھوڑیلے نے کہا کہ اورنگ آباد میں بال ٹھا کرے کی یاد گار کی تعمیر ،راستے ، پا نی فراہمی اور صاف صفائی جیسے معا ملات اُنکی تر جیحات میں شامل رہیں گے۔
****************************
 سما جی انصاف کے مرکزی وزیر رام داس آٹھو لے نے کہا ہے کہ مہا راشٹر نو نِر مان سینا کی جانب سے ممبئی میں پھیری والوں کے خلاف کیا جارہا آندو لن غیر قا نو نی ہے اور اسے فوری واپس لیا جا نا چا ہیے۔ آٹھو لے کل اورنگ آ باد میں اخبا ری نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ آٹھو لے نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر مہا راشٹر نو نِر مان سینا نے اپنا احتجاج واپس نہیں لیا تو اُنکے بھیم سینک بھی سڑ کوں پر اُتر کر منسے کار کنوں کو جواب دینگے۔ آٹھولے نے کہا کہ قا نون ہاتھ میں لے کر کسی بھی طرح کااحتجاج کر نا غلط ہے۔
****************************
 بُدّھ مذہب بھارت کی جانب سے دنیا کو دیا گیا سب سے بڑا تحفہ ہے ۔ سری لنکا کے سا بق صدر مہِندا راج پکشے نے یہ بات کہی۔ راج پکشے نے اورنگ آباد میں منعقدہ دوسرے اِنٹر نیشنل بُدّھسٹ فیسٹیول کے افتتاح کے بعد یہ بات کہی۔اُنھوں نے کہا کہ اِس فیسٹیول سے بھارت کے سری لنکا کے ساتھ ساتھ دوسرے بُدّھسٹ ممالک سے تعلقات مزید مضبوط ہوںگے۔ راج  پکشے نے کل شہر آفاق اجنٹہ کے غا روں کا بھی دورہ کیا۔
****************************
 احمد نگر ضلع سے شر ڈی کو جوڑ نے والے راستوں کے لیے ساڑھے آٹھ ہزار کروڑ روپئے مختص کیئے گئے ہیں۔ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکز ی وزیر نتن گڈ کری نے کل شر ڈی میں یہ بات کہی۔ اِس موقع پر گڈ کری نے شر ڈی کے سائی بابا مندر کا بھی دورہ کیا۔ اِسکے بعد گڈ کری اورنگ آباد پہنچے جہاں اُنھوں نے اورنگ آ باد کے شر ی یش فار میسی کالج کی نئی عما رت کا افتتاح کیا ۔ اِس موقع پر گڈ کری نے طلباء سے خطاب بھی کیا۔
 گڈ کری نے طلباء سے کہا کہ وہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد غرور اور تکبر سے دور رہیں اور زندگی میں کوئی ایسا کام کریں جس سے لوگ اُنھیں یاد رکھیں۔ اُنھوں نے کہا کہ طلباء کو چا ہیے کہ وہ خود اعتما دی سے کام لیں اور اپنے ساتھ کام کر رہے لو گوں میں بھی خوداعتما دی کا جذبہ پیدا کریں۔
 طلباء کو مو جودہ دور کے چیلنجوں سے واقف کر واتے ہوئے ہوئے گڈ کری نے کہا کہ وہ ملک کا مستقبل ہیں اور قیاد ت کرنے کے لیے اُنھیں غرور اور خود اعتما دی کے در میان فرق کو سمجھنا ہو گا۔ طلباء میں انتظا می صلاحیتوں کو پروان چڑھا نے پر زور دیتے ہوئے گڈ کری نے کہا کہ طلباء انسا نی رشتوں کو اہمیت دیناسیکھیں اور اِس بات پر عمل کریں کہ تعلیمی قا بلیت میں اضا فے کے ساتھ ساتھ انسانی صفات اور اقدار کو اپنا نا بھی ضروری ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ زندگی میں کچھ بھی آسانی سے حاصل نہیں ہو تا بلکہ اُسکے لیے سخت محنت کر نی پڑ تی ہے۔ تقریب میںBJP کے ریاستی صدر رائو صاحب دانوے کے علا وہ طلباء بڑی تعداد میں شریک تھے۔
****************************
 اورنگ آ باد کی ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے یوتھ فیسٹیول’’ سُرُجن 2017؁‘‘ کی کل شروعات ہوئی اداکا رہ پر تیکشا لو نکر نے فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ 3؍ دنوں تک چلنے والے اِ س یوتھ فیسٹیول میں مختلف کالجوں کے طلباء و طالبات شر کت کر رہے ہیں۔
****************************
 مجا ہد آ زا دی اور گاندھیا ئی نظر یات کے حا می سیا سی کار کن لکشمی نا رائن عرف لا لا جی جیسوال کی آخری رسو مات کل اورنگ آ با د میں ادا کر دی گئیں۔ اِ سے پہلے اورنگ آباد کے رکن پار لیمنٹ چندر کانت کھیرے ، ریاستی وزیر ارجُن کھو تکر اور مختف شعبوں سے جڑے افراد نے
لا لا جی جیسوال کو خراج عقیدت پیش کیا۔
****************************
 بھارت کے بیڈ مِنٹن کھلا ڑی کِدامبی شریکانت نے فرینچ اوپن بیڈمِنٹن ٹو رنامنٹ جیت لیا ہے۔ کل فرانس کی راجدھا نی پیرس میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں شریکانت نے جا پان کے Kenta Nishimotoکو 21-14؍ اور21-16؍ کے سیٹ میں
 شکست دی۔ شریکانت کا یہ رواں سال میں چو تھا سُپر سیریز خطاب ہے۔
****************************
 بھارت اور نیوزی لینڈ کے در میان کھیلی گئی 3؍ ایک روزہ کر کٹ مقا بلو ںکی سیریز بھارت نے جیت لی ہے۔ کل کانپور میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری فیصلہ کن مقابلے میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو6؍ رنوں سے ہرا دیا۔ اِس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے سیریز 2-1؍ سے اپنے نام کر لی۔ پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے کل بھارتی ٹیم نے 6؍ وکٹ گنوا کر 337؍ رن بنائے ۔ بھا رتی اسکوار میں وِراٹ کو ہلی اور روہت شر ما کی شاندار سنچریوں نے اہم کر دار اد ا کیا۔ نشا نے کا تعا قب کر نے اُتری نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ0 5؍ اووروں میں
331؍ رن پر ہی آئوٹ ہو گئی۔147؍ رن بنا نے والے رو ہت شر ما کو مین آف دی میچ اور وِراٹ کو ہلی کو مین آف دی سیریز انعام سے نوازا گیا۔
****************************

No comments: