Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 26 January 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶ ؍جنوری ۲۰۱۸ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
69؍ واں یوم جمہوریہ آج ملک بھر میں جوش و خروش کے ساتھ منا یا جا رہا ہے۔نئی دہلی میں راج پتھ پر یوم جمہوریہ کی خصو صی تقریب اب سے کچھ دیربعد منعقد کی جارہی ہے جس میں تینوں افواج کے جوا ن صدر جمہوریہ رام ناتھ کووِند کو سلا می دیں گے۔ اِس تقریب میں
10؍ آسیان ملکوں کے صدر و مملکت بطور مہمانان خصو صی شر کت کر رہے ہیں۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر راج پتھ پر آج پہلی بار آ سیان ملکوں کے پر چم لہرائے جا رہے ہیں۔ اِس پریڈ میں 14؍ ریاستوں اور مرکزکی9؍ وزارتوں کی جانب سے جھا نکیاں بھی شامل کی جائیں گی۔ ملک بھر میں آج یوم جمہوریہ کی تقا ریب کے ساتھ ساتھ مختلف پروگراموں کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔
ریاست میں اِ س سلسلے میں مرکزی تقریب ممبئی میں منعقد کی جا رہی ہے۔ ریاست کے ہر ضلع میں وہاں کے رابطہ وزراء کے ہاتھوں پر چم کشائی عمل میں آرہی ہے۔ اِس کے علا وہ سر کا ری اور نیم سر کا ری دفا تر پر بھی یوم جمہوریہ کے موقع پر پر چم لہرائے جا رہے ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
صدر جمہوریہ رام ناتھ کو وِند نے کہا ہے کہ سما جی اور معا شی طور پر پسماندہ شہر یوں کو تر قی کے مسلسل مواقع فراہم کر ناہی ملک کی جمہو ریت میں سب سے اہم ہدف ہے ۔ کل یوم جمہوریہ سے قبل قوم سے خطاب کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ بھارت ایک تر قی یافتہ ملک بننے کے خواب کی تکمیل کی سمت کامیابی سے گامزن ہے۔اُنھوں نے غریبی کی لعنت کو کم سے کم وقت میں ختم کر نے کی ضرورت پر زور دیا اُنھوں نے کہا کہ جو اب بھی غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گذار رہے ہیں یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم غریبی کو ختم کریں کیو نکہ یہ جمہو ریت کے لیے نا قابل قبول ہے۔
اُنھوں نے محنت کش کسا نوں کی زندگی کو مزید بہتر بنا نے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اُنھوں نے ملک کی عسکری میو فیکچرنگ سیکٹر کو جدید مستحکم بنا نے پر زور دیا تا کہ ہما رے مسلح افواج، پولس اور نیم فو جی دستوں کے بہا در عملے کو اُن کی ضرورت کے مطا بق ساز و سا مان فراہم کیا جا سکے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
مرکزی حکو مت نے کل پدم ایوارڈس کا اعلان کر دیا۔ اِس بار 3؍ پد م وِبھو شن ،9؍ پدم بھو شن اور73؍ پدم شری ایوارڈ دیئے جائیں گے۔ جنوبی ہند کے معروف مو سیقار اِلیا را جہ اور کا سیکی گلو کا ر غلام مصطفی خان کو پدم وِبھو شن ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ مہیندر سنگھ دھو نی، پنکج اڈوانی، سِتار نواز اروِند پار یکھ اور گوا کے بزرگ مصور لکشمن پئی کو پدم بھو شن دیا جائے گا۔ پو نا کے محقق اروِند گپتا ، اورنگ آباد کے بزرگ ادیب اور مفکر ڈاکٹر گنگا دھر پانتائونے ،اداکار منوج جو شی،معذور افراد کی تیرا کی کے مقا بلوں میں طلا ئی تمغہ حاصل کر نے والے مر لی کانت پیٹکر ،طِبّی خد مات کے لیے ابھئے بنگ او ر رانی بنگ، سما جی خد مات کے لیے سمپت رام ٹیکے، رامیشور لال کا برا اور دیگر73؍ افراد کو پدم شری ایوارڈ ز ینے کا اعلان کیا گیاہے۔
اِس کے علا وہ پہلی بار آ سیان ملکوں سے تعلق رکھنے والے ایک ایک شخص کو بھی پدم شری ایوارڈز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے تر جمان رویش کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغا م میں بتا یا کہ آسیان ملکوں کی سر براہ کانفرنس کے پس منظر میں اِن ملکوں کے ساتھ مضبوط تعلق کی علا مت کے طور پر یہ ایوارڈ زدیئے جا رہے ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
مرکزی حکو مت نے 2016 کے لیے وزیر اعظم کے اعزاز برائے محنت شرم ایوارڈ زکا اعلان کیا ہے۔ یہ ایوارڈ 4؍ زمروں میں تین خواتین سمیت 50؍ ور کروں کو دیا جائے گا۔ اِن میں 12؍ افراد کو شرم بھو شن ،18؍ کو شرم ویر اور20؍ افراد کو شرم شری ایوارڈز دیئے جائیں گے۔ ایوارڈ زحاصل کر نے والوں میں پو نا کے منوج کمار شامل ہیں۔ اُنھیں شرم شری ایوارڈ دیا جائے گا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
بھارت اور جنو بی افریقہ کے ما بین کھیلے جا رہے تیسرے کر کٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کل کھیل کے اختتام تک بھارت نے دوسری اِننگ میں ایک وکٹ کے نقصان پر47؍ رن بنا لیے تھے۔ اِس سے قبل جنوبی افریقہ کی پو ری ٹیم 194؍ رن بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ بھارت نے اپنی پہلی اِننگ میں187؍ رن بنا ئے ۔ کل جب کھیل ختم ہوا تو مُر لی وِجئے 13؍ اور لو کیش راہُل 16؍ رن بنا کر کھیل رہے تھے۔

No comments:
Post a Comment