Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 01 July 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 01؍ جولائی ۲۰۱۸ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸- ۴۵:۸
ریاستی حکومت اب دوسومیلی لیٹر سے کم گنجائش کی پلاسٹک بوتلوں اورای تجارت میںآن لائن اشیاء کے اندراج کے لئے لگنے والے پلاسٹک پربھی پابندی عائدکریگی۔اس کی اطلاع پی ٹی خبررساں ایجنسی نے دی۔ممبئی میںوزیرماحولیات رام داس کدم کی موجودگی میںکل شب اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی میٹنگ میں اس سلسلے میںفیصلہ کیاگیا۔ دوسومیلی لیٹر سے چھوٹی بوتلوں پرمکمل پابندی عائدہوگی تاہم ای تجارت کے تحت اشیاء کے اندراج کے لئے لگنے والاپلاسٹک مزیدتین ماہ استعمال کیاجاسکتاہے۔ اس کے بعد اسے جمع کرکے اسے ٹھکانے لگانے کے لئے متعلقہ انتظامیہ پابندہیں۔تاہم اس طرح کے پلاسٹک ریاست سے باہرفروخت کرنے کے لئے استعمال نہیں کئے جاسکتے۔اسی کے ساتھ پچاس میکرون سے زیادہ موٹی پلاسٹک کی تھیلیاں جس کا وزن دوگرام ہواسے فی الحال استعمال کیاجاسکتاہے۔
***** ***** *****
مراٹھاریزرویشن کامعاملہ عدالت میںزیرسماعت ہے۔ریاستی پچھڑے ہوئے طبقات کمیشن کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد حکومت اس پرفوراً کاروائی کریگی۔یہ بات محصول وزیرچندرکانت پاٹل نے کہی۔وہ کل ممبئی میںصحافتی کانفرنس سے مخاطب تھے۔ریزرویشن حاصل ہونے تک مراٹھا سماج کے لئے جوجوضروری ہے وہ تمام باتیں ریاستی حکومت کررہی ہے۔ یہ بات پاٹل نے کہی۔گذشتہ نوماہ سے پچھڑے ہوئے کمیشن کاکام تیزی سے جاری ہے۔ کمیشن کی رپورٹ حاصل ہوتے ہی اس پرکابینہ میںفوراً فیصلہ کرنے عدالت میںروانہ کیاجائے گا۔یہ بات پاٹل نے کہی ہے۔
***** ***** *****
گذشتہ سال یکم جولائی کوملک میں اشیاء اورخدمات ٹیکس عائدکیاگیاتھا۔اس کے پس منظر میںمرکزی حکومت آج تمام ملک میںاشیاء اورخدمات ٹیکس دن منارہی ہے۔ اس دن کے موقع پرکل وزیرمالیات پیوش گوئیل نے کہا کہ صارفین خریدی گئی اشیاء کے بل دُکانداروں سے طلب کریں۔ اس کی وجہہ سے اشیاء اورخدمات ٹیکس میں بھول چک نہیں ہوگی اورمحصول میںاضافہ ہوگا۔اس کے نتیجے میںٹیکس میںکمی ہوسکتی ہے۔
***** ***** *****
ہمیشہ کے بینک کھاتوں کے اکائونٹ نمبر، پین کارڈاورآدھارنمبروں کومنسلک کرنے کی مدت 31؍مارچ 2019؍ تک بڑھانے کافیصلہ کل مرکزی حکومت نے لیا۔اب تک پانچویں مرتبہ یہ مدّت میںاضافہ کیاگیاہے۔ کل یہ معیادختم ہورہی ہے۔
***** ***** *****
ریاست میںآج سے تیرہ کروڑدرخت لگانے کے میگاجنگلات فیسٹیول کاآغازہورہاہے۔قانون سازاسمبلی صدرہری بھائو باگڑے کے ہاتھوں آج صبح نوبجے اورنگ آبادضلع کے پھلمبری پولس تھانے کے احاطے میںشجرکاری کی اس مہم کاافتتاح ہورہاہے۔
اسی بیچ ناندیڑ ضلع کے حدگائوں تعلقے کے انباڑامیںریزروجنگلات علاقے میں اورلاتورمیںضلع کلکٹر آفس کے احاطے میںشجرکاری کرکے اس مہم کا آغازکیاجائے گا۔
***** ***** *****
دسویں جماعت کے جولائی ۔اگست 2018 میںہونے والے سپلیمنٹری امتحانات کے لئے لیٹ فیس کے ساتھ درخواستیں پیش کرنے کی مدت میں اضافہ کردیاگیاہے۔اب طلباء وطالبات چارجولائی بروزبدھ تک لیٹ فیس کے ساتھ فارم داخل کرسکتے ہیں۔
***** ***** *****
لاتورمیںنجی ٹیوشن کلاسیس کے ڈائریکٹر اویناش چوہان کے قتل کی سی بی آئی کی معرفت جانچ کرائی جائے۔ایسامطالبہ لاتورضلع وڈارسماج تنظیم کی جانب سے کیاگیاہے۔اس مطالبہ کاوزیراعلیٰ کے نام ایک میمورنڈم کل انتظامیہ کوپیش کیاگیا۔
***** ***** *****
مردوں کی چمپئن ٹرافی ہاکی میںبھارت نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیاہے۔کیونکہ انہوں نے نیندرلینڈ کے شہر بریڈامیںنیندرلینڈ کے خلاف اپنا میچ ایک ایک گول سے برابرکرلیا۔بھارت کااب اتوارکوفائنل میںمقابلہ آسٹریلیاء سے ہوگا۔بھارت فی الحال دوجیت کے ساتھ 6؍پوائنٹ لے کردوسرے نمبرپرہے۔
***** ***** *****
فیفاعالمی کپ میںناک آئوٹ مرحلے کے میچ شروع ہوگئے ہیں۔Kazan Arena میںکھیلے گئے پہلے پری کوارٹر فائنل میچ میںفرانس نے ارجنٹینا کوتین مقابلے چارگول سے ہرادیا۔
***** ***** *****
پی وی سندھواورکدامبی سری کانت کے سیمی فائنلز میں ہارنے کے ساتھ کل کوالالمپورمیںبھارت کی ملیشین اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں مہم ختم ہوگئی۔عالمی نمبرتین سندھو کوتائیوان Tai Tzu Ying نے پندر۔اکیس ، اکیس۔انیس، گیارہ۔اکیس سے ہرایاجبکہ سری کانت کوجاپان کے Kento Momota نے تیرہ ۔ اکیس، تیرہ ۔ اکیس سے ہرایا۔

No comments:
Post a Comment