Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 19.11.2018 ,Time : 8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 19 November 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:۱۹؍ نومبر ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
سماجی اور تعلیمی پچھڑے ہوئے طبقے کو تشکیل دیکر مراٹھا سماج کو روزگار اور تعلیمی شعبوں میں ریزرویشن دیا جائیگا۔ یہ ریزرویشن دیتے وقت دیگر کسی بھی ریزرویشن کو کم و بیش نہیں کیا جائیگا۔ یہ بات وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہی ہے۔ آج سے شروع ہورہے اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے پسِ منظر میں کل ریاستی کابینہ کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ کے بعد وہ صحافیوں سے مخاطب تھے۔ ریاستی پچھڑے ہوئے طبقات کے کمیشن نے مراٹھا سماج کے سماجی اور معاشی پچھڑے پن کی رپورٹ میں کی گئی سفارش کو ریاستی حکومت نے منظور کرلیا ہے۔ یہ بات وزیرِ اعلیٰ نے کہی۔ اس ریزرویشن کیلئے مرکزی پچھڑے ہوئے طبقات کمیشن کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔ اس سلسلے میں ہم نے ماہرین سے گفت و شنید کی ہے۔ یہ بات پھڑنویس نے کہی۔ اسمبلی کے آج سے شروع ہورہے سرمائی اجلاس میں اس کے لیے قانون بنایا جائیگا۔ اسی کے ساتھ کابینہ کی سب کمیٹی ریزرویشن کا خاکہ تیار کریگی۔
دھنگر سماج کے ریزرویشن کے سلسلے میں وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ دھنگر سماج کو علیحدہ ساڑھے تین فیصد ریزرویشن آج بھی ہے۔ تاہم یہ خانہ بدوش ذاتوں اور جماعتوں کو دیا جاتا ہے۔ یہ ریزرویشن پچھڑے ہوئے ذاتوں اور جماعتوں کو دیا جائے ایسا اس سماج کا مطالبہ ہے۔ اس طبقے کو ریزرویشن دینے کا اختیار ریاستی حکومت کو نہیں ہے۔ اس کی وجہ سے اس سلسلے کی سفارشات جلد ہی مرکزی حکومت کو روانہ کی جائیگی۔ یہ بات وزیرِ اعلیٰ پھڑنویس نے کہی ہے۔
***** ***** *****
ریاستی اسمبلی کا سرمائی اجلاس آج سے ممبئی میں شروع ہورہا ہے۔ اجلاس سے قبل حکومت کی جانب سے منعقد چائے پارٹی میں حزبِ مخالف پارٹیاں شامل نہیں ہوئیں۔ اجلاس کے مدِنظر کل حزبِ مخالف پارٹیوں کی میٹنگ ہوئی۔ اس اجلاس میں مختلف مسائل پر حزبِ مخالف پارٹیاں حکومت سے سوالات کریگی۔ قانون ساز اسمبلی کے حزبِ مخالف رہنما رادھا کرشن وکھے پاٹل نے میٹنگ کے بعد صحافیوں کو یہ بات کہی۔
***** ***** *****
تمام ملک میں آج سے قومی یکجہتی ہفتے کا آغاز ہورہا ہے۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی ‘قومی یکجہتی کو مضبوط کرنا اس ہفتے کا مقصد ہے۔ اس کے تحت مختلف پروگرامس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (HAL) میں کسی قسم کے کام کی کمی نہیں ہے۔ اس کمپنی کو 127/ تیجس طیارے تیار کرنے کا کام دیا گیا ہے۔ اس کی اطلاع مملکتی وزیر برائے دفاع سبھاش بھامرے نے دی۔ وہ کل ناسک میں صحافیوں سے مخاطب تھے۔ HAL میں کام نہیں ہے‘ایسی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ یہ سب غلط ہے۔ یہ بات بھامرے نے کہی۔
***** ***** *****
مجاہد ِ آزادی اور سبکدوش اسسٹنٹ کمشنر وسنت رائو پیڑگائونکر کل شام اورنگ آباد میں قلبی حملے کے باعث چل بسے۔ وہ 88/ برس کے تھے۔ ان کے جسد ِ خاکی پر آج صبح ساڑھے دس بجے پرتاپ نگر شمشان بھومی پر آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
***** ***** *****
راستوں پر تحفظ کے سلسلے میں بیداری پیدا کرنے کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے کل تمام ریاست میں میگا واکیتھان کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ہنگولی شہر میں سنت نامدیو میدان سے نکالی گئی اس ریلی میں پولس ملازمین سمیت شہری شامل ہوئے۔ حادثات پر قابو پانے کیلئے کونسی احتیاطی تدابیر کرنا چاہیے اس سلسلے میں ریلی کی معرفت معلومات فراہم کی گئی۔
ناندیڑ سمیت دیگر شہروں میں بھی منعقد میگا واکیتھان میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
***** ***** *****
جالنہ میں کل فن رَنر فائونڈیشن کی جانب سے فن رَنرس میراتھان کا اہتمام کیا گیا تھا۔ دو ہزار دو سو افراد نے اس مقابلے میں حصہ لیا۔ پانچ‘ دس اور اکیس کلو میٹر ان تین گروپس میں یہ دوڑ کے مقابلے لیے گئے۔
***** ***** *****
لاتور میں کل گوبری (روبیلا) ٹیکہ اندازی کی معلومات دینے کیلئے سرپرست‘ بچوں کی ریلی نکالی گئی۔ ریاست میں اس ٹیکہ اندازی مہم کے تحت 27/ نومبر سے نو مہینے سے پندرہ سال کے درمیان کے بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ضلع کلکٹر جی شریکانت نے سبز جھنڈی دکھا کر ریلی کا آغاز کیا۔
***** ***** ****

No comments:
Post a Comment