Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date : 11.12.2018 , Time : 8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 11 December - 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:۱۱؍دِسمبر ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس آج سے شروع ہورہا ہے۔ اجلاس کے دوران راجیہ سبھا میں 8/ اور لوک سبھا میں 15/ بل پیش کیے جائیں گے۔ سرمائی اجلاس 8/ جنوری تک چلے گا۔ اس بیچ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہیکہ سرمائی اجلاس کے دوران ملک کے شہریوں اور ترقی سے جڑے موضوعات پر تبادلۂ خیال ہونا چاہیے۔ کل نئی دلّی میں سرمائی اجلاس کے پسِ منظر میں منعقدہ آل پارٹی میٹنگ کے بعد پارلیمانی اُمور کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے یہ بات کہی۔ اپوزیشن جماعتوں نے بھی اجلاس کے تناظر میں کل میٹنگ کی۔ راجیہ سبھا اسپیکر اور نائب صدرِ جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے بھی کل سبھی سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سے ملاقات کی۔
***** ***** *****
ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر اُرجت پٹیل نے کل اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے پٹیل نے کہا کہ وہ نجی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دے رہے ہیں۔ اُرجت پٹیل کو سابقہ گورنر رگھو رام راجن کے استعفے کے بعد 5/ ستمبر 2016 کو گورنر کے عہدے پر نامزد کیا گیا تھا۔ اُن کی تقرری کی مدت تین سال تھی جو ابھی مکمل نہیں ہوئی۔ اس سے پہلے اُرجت پٹیل نے ریزرو بینک کے ڈپٹی گورنر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
***** ***** *****
راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے صدر اُپیندر کُشواہ نے کل مرکزی کابینہ سے استعفیٰ دیتے ہوئے خود کو NDA سے الگ کرلیا۔ انھوں نے اپنا استعفیٰ وزیرِ اعظم نریندر مودی کو بھیج دیا ہے۔ کُشواہ‘ بہار میں سیٹوں کی تقسیم سے ناراض تھے۔
***** ***** *****
ملک کی پانچ ریاستوں چھتیس گڑھ‘ مدھیہ پردیش‘ راجستھان‘ تلنگانہ اور میزورم میں ہوئے ریاستی اسمبلی انتخابات کے نتیجوں کا آج اعلان ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے شروع ہوچکی ہے اور شروعاتی رجحانات موصول ہونے لگے ہیں۔
***** ***** *****
دھولیہ میونسپل کارپوریشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کرلی۔ دھولیہ کی 74/ میں سے 50/ سیٹوں پر BJP کے اُمیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے 9/ کانگریس نے 5/ اور شیوسینا اور MIM نے دو۔ دو سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ BJP کے رکنِ اسمبلی انیل گوٹے نے دھولیہ میونسپل کارپوریشن انتخابات کے دوران پارٹی کے خلاف جاتے ہوئے لوک سنگرام پارٹی کے پرچم تلے چنائو میں حصہ لیا تھا‘ تاہم ان کی پارٹی کو صرف ایک سیٹ پر ہی کامیابی مل سکی۔
دوسری جانب احمد نگر میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کسی بھی سیاسی پارٹی کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہوسکی۔ احمد نگر کی 68/ میں سے 24/ سیٹیں جیت کر شیوسینا سب سے بڑی پارٹی بن کے اُبھری ہے۔ NCP نے احمد نگر میں 18/ BJP نے 14/ اور کانگریس نے پانچ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔
***** ***** *****
اورنگ آباد کے رابطہ وزیر ڈاکٹر دیپک ساونت نے ضلعے میں قحط کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دستیاب پانی کی مناسب منصوبہ بندی کرنے اور اُس پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ساونت نے اس بارے میں ہر ہفتے کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کی متعلقین کو ہدایت دی۔ پیٹھن اور ویجا پور تعلقوں کی قحط کی صورتحال کا کل ساونت نے جائزہ لیا۔ انھوں نے نارنگی۔ سارنگی پروجیکٹ اور بور دہے گائوں پروجیکٹ کا بھی دورہ کیا۔ ساونت نے پیٹھن تعلقے کے کاپوس واڑی‘ بالا نگر اور دیگر گاوئوں میں فصل کا معائنہ کیا اور کسانوں سے بات چیت کی۔
***** ***** *****
مہاراشٹر خواتین کمیشن‘ بچوں پر ہونے والے جنسی مظالم کی روک تھام کے قانون ’’پوکسو‘‘ اور اُس کی عمل آوری کے بارے میں عوامی بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے آج سے اورنگ آباد میں ایک روزہ قومی کانفرنس منعقد کررہا ہے۔ ریاستی خواتین کمیشن کی صدر وجیہ راہٹکر نے کل اورنگ آباد میں منعقدہ اخباری کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ راہٹکر نے بتایا کہ صبح دس بجے خواتین اور بچوں کی بہبود کی ریاستی وزیر پنکجا منڈے کانفرنس کا افتتاح کریں گی۔ اورنگ آباد کی ہوٹل راما انٹرنیشنل میں یہ کانفرنس منعقد ہورہی ہے۔
***** ***** *****
پربھنی ضلعے میں اب تک ایک لاکھ 58/ ہزار بچوںکو خسرہ اور روبیلا سے بچائو کے ٹیکے دئیے گئے ہیں۔ پربھنی کے ضلع کلکٹر پی شیوشنکر نے یہ اطلاع دی۔ اس مہم کے تحت 9/ مہینوں سے پندرہ سال تک کے پانچ لاکھ بارہ ہزار بچوں کوخسرہ اور روبیلا سے بچائو کا ٹیکہ لگانے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
بھارت نے آسٹریلیاء کو 31/ رنوں سے ہراتے ہوئے ایڈیلیڈ ٹسٹ جیت لیا ہے۔ جیت کیلئے درکار 323/ رنوں کا پیچھا کرنے اُتری آسٹریلیائی ٹیم 291/ رن ہی بناسکی۔ چار ٹسٹ میچوں کی سیریز میں پہلی جیت کے بعد بھارت نے ایک۔ صفر سے سبقت حاصل کرلی ہے۔ اس میچ میں وکٹ کیپر رِشبھ پنت نے گیارہ کیچ پکڑ کر اب تک کسی بھی وکٹ کیپر کے ذریعے پکڑے گئے سب سے زیادہ کیچیس کی برابری کرلی۔ پہلی اننگز میں سنچری اور دوسری اننگز میں ہاف سنچری لگانے والے بلّے باز چیتیشور پجارا کو مین آف دی میچ انعام دیا گیا۔

No comments:
Post a Comment