Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 03.12.2018 ,Time : 8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 03 December - 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۳؍دِسمبر ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے تیقن دیا ہے کہ ریاستی حکومت اٹل طبّی کیمپوں کے ذریعے قبائلیوں اور دور دراز مقامات پر بسنے والے ہر ضرورت مند کو طبّی خدمات فراہم کریگی۔ وزیرِ اعلیٰ کل ناسک ضلعے کے ناندوری میں اٹل دیہی کیمپ کے افتتاح کے موقع پر مخاطب تھے۔ انھوں نے کہا کہ طبّی علاج عام آدمی کی استطاعت سے باہر ہونے کے باعث مرض کی تشخیص کے باوجود متعدد افراد علاج کرنے سے قاصر رہتے ہیں اور ریاستی حکومت اس تعلق سے اپنے ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے ضرورت مند مریضوں کو ہر طرح کا علاج مفت فراہم کرنے کا تہیہ کیا ہے۔ اس موقع پر ناسک ضلع کے وزیرِرابطہ گریش مہاجن نے بتایا کہ اس طرح کا یہ 27/ واں طبّی کیمپ ہے جہاں طبّی پیشے سے جڑے افراد خدمت کے جذبے کے تحت کام کررہے ہیں۔
***** ***** *****
مرکزی وزیرِ کامرس و صنعت سریش پربھو نے کہا ہیکہ ملک میں علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں کو متوجہ کرنے کے لیے مرکزی حکومت ایک لائحہ عمل تیار کررہی ہے۔ وزیرِ موصوف ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب سے مخاطب تھے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف گوشوں سے بھارت آنے والے مریضوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کیلئے حکومت عہد کی پابند ہے۔ پربھو نے تیقن دیا کہ ان مریضوں کیلئے ملک میں ارزاں اور معیاری طبّی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
***** ***** *****
ریاستی وزیرِ محصول چندر کانت پاٹل نے افسران کو ریاست میں خشک سالی سے نمٹنے کیلئے عوام کو پینے کا پانی‘ مویشیوں کے لیے چارہ اور کام کی فراہمی کے لیے حساس رہ کر ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیرِ موصوف کل جلگائوں میں قحط سے متعلق جائزاتی اجلاس سے مخاطب تھے۔ انھوں نے کہا کہ ریاست کی خشک سالی سے نمٹنے کیلئے مرکز کو 7/ ہزار پانچ سو کروڑ روپیوں کی فراہمی کی تجویز روانہ کی گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ریاست کے جن 87/ لاکھ کسانوں نے فصل کا بیمہ کیا ہے، انہیں مدد فراہم کی جائیگی۔ پاٹل نے کہا کہ ریاستی حکومت خشک سالی کی صورتِ حال کے مدِنظر شہریان کو پینے کے پانی کی قلّت دور کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریگی۔
***** ***** *****
شرڈی کا سائی بابا فائونڈیشن احمد نگر ضلع کے نِرونڈے آبپاشی منصوبے کے لیے 500/ کروڑ روپئے بلا سودی قرض فراہم کرے گا۔ اس خصوص میں گوداوری مراٹھواڑہ آبپاشی ترقیاتی کارپوریشن اور سائی بابا فائونڈیشن کے بیچ معاہدہ ہوگیا ہے۔ اس پروجیکٹ سے احمد نگر ضلع کے سنگم نیر‘ اکولے‘ راہتا‘ راہوری اور کوپر گائوں جبکہ ناسک ضلع کے سِنّر تعلقے کو فائدہ ہوگا۔ اس آبپاشی پروجیکٹ کے لیے گذشتہ جو ن میں مرکزی حکومت کی جانب سے دو ہزار 232/ کروڑ روپیوں کا فنڈ فراہم کیا جاچکا ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ کے کل 867/ آبی منصوبوں میں صرف 22/ فیصد آبی ذخیرہ موجود ہے۔ اورنگ آباد‘ جالنہ اور بیڑ اضلاع میں پانی کی شدید قلّت کے پیشِ نظر 400/ ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کیاجارہا ہے۔ جائیکواڑی ڈیم میں 27/ فیصد‘ یلدری ڈیم 9/ فیصد‘ پین گنگا ڈیم 55/ فیصد اور تیرنا منصوبے میں 22/ فیصد ہی پانی موجود ہے‘ جبکہ مانجرا اور ماجل گائوں ڈیم سوکھ گئے ہیں۔
***** ***** *****
کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اشوک چوہان نے تنقید کی ہے کہ ریاستی حکومت کے مالی انتظامات مکمل طور پر تہس نہس ہوگئے ہیں اور بی جے پی۔ شیوسینا حکومت کے دوران ریاست مقروض ہوگئی ہے۔ میڈیا کو جاری مکتوب میں چوہان نے بتایا کہ گذشتہ 4/ برسوں میں ریاستی حکومت نے مالی منصوبہ بندی نہ ہونے کے باعث ریاست کو 5/ لاکھ کروڑ روپیوں سے زائد کا مقروض کردیا ہے۔
دریں اثناء عوام کے مسائل کو اُجاگر کرنے کیلئے کانگریس کی جن سنگھرش یاترا کے چوتھے مرحلے کا آغاز کل ایوت محل ضلع کے کڑمبھ سے ہوگا۔ جبکہ اس یاترا کا اختتام آئندہ 9/ تاریخ کو بلڈانہ ضلع کے چکھلی میں ہوگا۔ یہ اطلاع رکنِ پارلیمنٹ اشوک چوہان نے دی۔
***** ***** *****
BJP کے سابق نائب ریاستی صدر اور جلگائوں کے سابق رکنِ پارلیمنٹ گنونت سرودے کل جلگائوں میں چل بسے۔ وہ 78/ برس کے تھے۔ آنجہانی 1991ء اور 1996ء میں دوبار لوک سبھاکیلئے منتخب ہوئے ۔ کل دوپہر ان کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔
***** ***** *****
مردوں کے ہاکی عالمی کپ مقابلوں میں کل بھارت اور بلجیم کا میچ برابری پر ختم ہوا۔ اُڈیشہ کے دارالحکومت بھونیشور میں ہوئے (D) زمرے کے ہاکی مقابلے میں بھارت پہلے ہالف میں مضبوط بلجیم کے سامنے 0-1 سے پیچھے تھا، تاہم بعد میں بھارتی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلہ 2-2 پر ختم کیا۔ سرِدست بھارت (D) زمرے میں سرِفہرست ہے۔
***** ***** *****
لاتور مراٹھا کرانتی مورچے نے مراٹھا سماج کے افراد کو ذات صداقت نامے کے حصول میں آسانی کے لیے لاتور میں امدادی مرکز کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ لاتور میں منعقدہ مورچے کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ میں مراٹھا ریزرویشن بِل منظور کیے جانے پر حکومت اور حزبِ اختلاف کا شکریہ ادا کرنے والی قرارداد بھی منظور کی گئی۔

No comments:
Post a Comment