Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 04.12.2018 ,Time : 8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 04 December - 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۴؍دِسمبر ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
مراٹھا ریزرویشن کے معاملے پر مہاراشٹر حکومت نے سپریم کورٹ میں کیوئیٹ داخل کردی ہے، جس کے بعد مراٹھا ریزرویشن کیخلاف درخواست داخل ہونے پر ریاستی حکومت کا مؤقف جانے بغیر سپریم کورٹ کوئی فیصلہ نہیں سنا سکتی۔ مہاراشٹر حکومت کے سپریم کورٹ میں وکیل کاتنیشورکر کمار نے یہ معلومات دی۔ واضح ہو کہ ریاستی حکومت نے قانون ساز اسمبلی میں بل پاس کرکے مراٹھا سماج کو سماجی اور معاشی اعتبار سے پسماندہ SEBC زمرے میں شامل کرتے ہوئے تعلیم اور روزگار میں سولہ فیصد ریزرویشن دیا ہے۔ ریاستی حکومت نے ممبئی ہائیکورٹ اور ممبئی ہائیکورٹ کی اورنگ آباد اور ناگپور بینچوں میں بھی اس معاملے میں کیوئیٹ داخل کردی ہے۔
اس بیچ ماہرِ قانون گُن رتن سداورتے نے مراٹھا ریزرویشن کے خلاف ممبئی ہائیکورٹ میں اپیل داخل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 52% سے زیادہ ریزرویشن دینا دستور کیخلاف ہے۔ ممبئی ہائیکورٹ میں ماہرِ قانون ہریش سالوے ریاستی حکومت کی پیروی کرینگے۔ ریاستی وزیرِ تعلیم ونود تائوڑے نے یہ اطلاع دی۔
***** ***** *****
سپریم کورٹ نے مہاراشٹر حکومت کو ہدایت دی ہیکہ وہ بھیما کورے گائوں تشدد معاملے میں گرفتار کیے گئے ملزمین کے خلاف پونے کی خصوصی عدالت میں داخل کی گئی فردِ جرم کو آٹھ دسمبر تک سپریم کورٹ میں پیش کرے۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے کل سماعت کے دوران ریاستی حکومت کے وکیل مُکُل روہتگی کو یہ ہدایت دی۔ اس سے پہلے ممبئی ہائیکورٹ نے ریاستی حکومت کی اس درخواست کو نامنظور کردیا تھا جس میں بھیما کورے گائوں تشدد معاملے کی جانچ رپورٹ پیش کرنے کی 90/ دنوں کی مدت میں توسیع دینے کامطالبہ کیا گیا تھا۔ ریاستی حکومت اس فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی ہے، جس کی سماعت کے دوران کل عدالت نے آٹھ دسمبر تک فردِ جرم پیش کرنے کو کہا۔
***** ***** *****
کینسر کے مرض سے نمٹنے کیلئے مہاراشٹر حکومت‘ ریلائنس گروپ کے ساتھ مل کر کام کریگی۔ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے یہ بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ کینسر کے مرض سے لڑنے کیلئے ریلائنس گروپ اپنی سماجی ذمہ داری کے تحت اسپتالوں کی تعمیر کررہا ہے اور اس کام میں ریاستی حکومت بھی شامل ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پھڑنویس اکولہ ضلعے کے بالاپور تعلقے کے رِدھورا گائوں میں ریلائنس گروپ کے کینسر اسپتال کا کیل افتتاح کررہے تھے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کے شہری اب ہر پیر کے دن ضلع انتظامیہ اور علاقائی خود مختار اداروں کے دفاتر میں سرکاری کام کاج سے متعلق دستاویزات دیکھ سکیں گے۔ حقِ معلومات قانون کے تحت ریاستی حکومت نے ان دستاویزات کو دیکھنے کی اجازت دی ہے۔ پیر کے دن دوپہر تین بجے سے پانچ بجے تک ان دفتروں میں عوام کیلئے دستاویزات دستیاب رہیں گے۔اس قدم کا مقصد سرکاری دفتروںمیں حقِ معلومات قانون کے تحت پیش کی جارہی درخواستوں کی تعداد کم کرنا ہے۔
***** ***** *****
اقلیتی طبقات کیلئے جاری منصوبوں کے فائدے مستحقین تک پہنچانے کی ہدایت اقلیتی طبقات کے ریاستی کمیشن کے صدر شیخ حاجی عرفات نے دی ہے۔ وہ کل اورنگ آباد ضلع کلکٹر دفترمیں وزیرِ اعظم کے پندرہ نکات اور مرکز اور ریاستی حکومت کے مختلف منصوبوں کے جائزہ اجلاس میں بول رہے تھے۔ اس موقع پر حاجی عرفات نے سماج دشمن عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیے جارہے منفی پروپیگنڈہ پر روک لگانے کی بھی پولس کو ہدایت دی۔ انھوں نے کہا کہ وقف بورڈ کی کارکردگی کے بارے میں ریاستی اقلیتی کمیشن جلد ہی اصلاحی اقدامات کرے گا۔
***** ***** *****
دھنگر سماج سنگھرش سمیتی کی جانب سے کل پربھنی ضلع کلکٹر دفتر کے روبرو احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین دھنگر سماج کیلئے ریزرویشن کا مطالبہ کررہے تھے۔ اس موقع پر احتجاجیوں نے ریاستی حکومت کے وعدوں پر مشتمل کاغذات کو جلاکر اپنا احتجاج درج کروایا۔
***** ***** *****
ناندیڑ اور ایوت محل ضلع کے کلکٹروں نے ناندیڑ ضلع میں پین گنگا ندی میں عیسیٰ پور ڈیم سے پانی چھوڑنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ واضح ہو کہ گذشتہ پندرہ دنوں سے پانی چھوڑے جانے کے مطالبے پر کسان پین گنگا ندی میں دھرنا احتجاج کررہے تھے۔
***** ***** *****
معذور افراد کا عالمی دن کل منایا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ مختلف پروگراموںکے ذریعے عوامی بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس ضمن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاتور کے ضلع کلکٹر جی شریکانت نے معذور افراد کے درد کو سمجھنے اور ایسے افراد کا احترام کرنے کی اپیل کی۔ لاتور میں منعقدہ تقریب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ معذور افراد کو طاقتور بنانے کیلئے فلاحی تنظیموں کے ساتھ ساتھ سبھی کو پہل کرنی ہوگی۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے کے 14/ محصول ڈویژنوں میں قحط کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد ان مقامات پر مختلف سہولیات نافذ کرنے کی ہدایت ضلع کلکٹر ارون ڈونگرے نے دی ہے۔ ان میں محصول میں رعایت‘ زراعت سے متعلق قرضہ جات کی وصولی روک دینے اور اسکول اور کالج طلبہ کی امتحانی فیس معاف کرنے جیسے مختلف اقدامات شامل ہیں۔

No comments:
Post a Comment