Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date : 10.12.2018 , Time : 8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 10 December - 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:۱۰؍دِسمبر ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس کل سے شروع ہورہا ہے۔ تقریباً ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں 20/ سیشن ہونگے۔ اسی دوران راجیہ سبھا میں 8/ اور لوک سبھا میں 15/ بل پیش کیے جائیں گے۔ پارلیمانی اجلاس کی مناسبت سے مرکزی حکومت نے آج ایک کُل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے۔ اس اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کو ترغیب دی جائیگی کہ وہ پارلیمانی کاروائی درست طورپر چلنے دیں۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو اور لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے بھی کل ایک کُل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے۔ پارلیمانی اجلاس کیلئے حکمت ِ عملی مرتب کرنے کی غرض سے حزبِ اختلاف نے بھی تمام جماعتوں کی ایک میٹنگ بلائی ہے۔
***** ***** *****
راشٹروادی کانگریس کے سربراہ اور سابق وزیرِ زراعت شرد پوار نے کہا ہے کہ قحط سے نمٹنے کیلئے حکومت غیر حساس ہے۔ کل پونا میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بی جے پی کے نظریات ملک کے لیے خطرناک حد تک نقصان دہ ہیں اور اسے شکست دینے کیلئے تمام مخالف جماعتوںکو مضبوط اتحاد کھڑا کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ جن ریاستوں میں جو بھی علاقائی جماعت مستحکم ہو وہاں پر اسی جماعت کو اہمیت دینا چاہیے۔
***** ***** *****
سوابھیمانی شیتکری سنگھٹنا کے صدر راجو شیٹی نے کہا ہے کہ بی جے پی کے سوا دیگر جماعتوں کے اتحاد میں ان کی پارٹی شامل ہوگی۔ کل بلڈانہ میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حزبِ اختلاف کے انتخابی اتحاد کی صورت میں ریاست کے بلڈانہ‘ وردھا‘ لاتور‘ دھولیہ‘ کولہا پور‘ سانگلی‘ ماڈھا‘ اور ہات کنگلے میں سوابھیمانی شیتکری سنگھٹنا اپنے 8/ امیدوار کھڑا کریگی۔ بلڈانہ میں پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کسانوں کے قرضہ جات کی مکمل معافی اور انہیں ڈیڑھ گنا ضمانتی نرخ دئیے جانے کا مطالبہ وہ حزبِ اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد کے سامنے رکھیں گے۔
***** ***** *****
سنبھاجی بریگیڈ آئندہ عام انتخابات میں لوک سبھا کی 30/ اور اسمبلی کی 100/ نشستوں پر تنہا انتخاب لڑے گی۔ یہ اعلان سنبھاجی بریگیڈ کے سربراہ ماہر ِ قانون منوج آکھرے نے کیا۔ وہ کل اورنگ آباد میں پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ریاست کا آئندہ وزیرِ اعلیٰ کون ہوگا یہ فیصلہ ان کی جماعت کریگی۔
***** ***** *****
مرکزی وزیرِ مملکت برائے سماجی انصاف رام داس آٹھولے پر پرسوں امبرناتھ میں ہوئے حملے کی مذمت میں ریاست کے مختلف مقامات پر ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کی جانب سے مظاہرے کیے گئے۔ اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن پر پارٹی کارکنوں نے ریل روکو آندولن کیا۔ اسی دوران اس حملے پر اپنا ردّ عمل دیتے ہوئے رام داس آٹھولے نے کہا کہ اُن کی مقبولیت سے خفا عناصر نے ان پر یہ حملہ کروایا ہے۔
***** ***** *****
نوجوان قائد کنہیا کمار نے کہا ہے کہ حکومت انتخابات سے قبل کیے گئے اپنے ایک بھی وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے‘ اسی لیے عین انتخابات سے قبل رام مندر کا مسئلہ اٹھایا جارہا ہے۔ وہ کل اورنگ آباد میں منعقدہ ایک عام اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ بیروزگاری اور کسانوں کی خودکشی سمیت دیگر موضوعات پر بھی انھوں نے حکومت پر سخت تنقید کی۔
***** ***** *****
فشارِ خون پیما یعنی بلڈ پریشر جانچنے کا آلہ‘ بھانپ لینے کا آلہ، حرارت پیما اور ذیابطیس کے آلے سمیت دورانِ علاج استعمال ہونے والے آلات کو ادویات آرڈیننس میں ادویات کے زمرے میں شامل کرنے کا فیصلہ حکومت نے کیا ہے۔ اس تبدیلی کے باعث اب اس آرڈیننس میں ادویات کے زمرے میں شامل آلات کی تعداد 27/ ہوگئی ہے۔
***** ***** *****
احمد نگر اور دھولیہ میونسپل کارپوریشن سمیت ناندیڑ ضلع کے لوہا اور واشم ضلع کے رِسوڑ بلدیہ کیلئے کل رائے دہی ہوئی۔ چند معمولی واقعات کو چھوڑ کر رائے دہی پُرامن رہی۔ دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے لیے 60/ فیصد اور احمد نگر میونسپل کارپوریشن کے 70/ فیصد رائے دہی کی خبر ہے۔ ناندیڑ ضلع نگر پریشد کی 17/ نشستوں کیلئے 59/ اُمیدوار اور صدرِ بلدیہ کے عہدے کیلئے 4/ اُمیدوار میدان میں ہیں۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا کہ لوہا میں ریکارڈ 92/ فیصد رائے دہی عمل میں آئی۔
احمد نگر میں اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کرنے گئے ایک صحافی کو پولس کی جانب سے زدوکوب کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ اس سلسلے میں احمد نگر پریس کلب کی جانب سے توپ خانہ پولس اسٹیشن میں احتجاج کیا گیا اور متعلقہ پولس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اسی دوران احمد نگر میں رائے دہی مرکز پر تعینات ایک افسر کی فرائض کی انجام دہی کے دوران موت واقع ہوگئی۔ اس سلسلے میں توپ خانہ پولس اسٹیشن میں حادثاتی موت کا اندراج کیا گیا ہے۔

No comments:
Post a Comment