Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 24 May 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ مئی ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
Date : 24 May 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ مئی ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭
خانہ بدوش مزدوروں کو اُن کے مستقل رہائشی مقام تک پہنچا نے کے لیے آئندہ 10؍ دنوں میں مزید2؍ہزار600؍ خصوصی ریل گاڑیاں چلائی جائیں گی۔وزارتِ ریلوے کا فیصلہ
٭
ریاست میں کَل مزید2؍ ہزار608؍ کورونا مریض پائے گئے‘60؍ مریض چل بسے
٭
ہنگولی‘ ناندیڑ‘ بیڑ‘ عثمان آباد ‘ جالنہ اور پر بھنی میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضا فہ
٭
ریاست میں کاروباری سر گر میوں اور حمل و نقل کے آغاز کی ضرورت کے پیش نظر وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے اور این سی پی کے سر براہ شرد پوار نے کیا تبادلہ ٔ خیال
٭
اورنگ آباد میں3؍ کورونا مریضوں کی موت‘ آج مزید28؍ افراد ہوئے کورونا وائر سے متاثر۔
اور
٭
عید الفطر کل منائی جائے گی۔
اب خبریں تفصیل سے....
لاک ڈائون کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے خانہ بدوش مزدوروں کو اُن کے مستقل رہائشی مقام تک پہنچا نے کے مقصد سے وزارتِ ریلوے نے آئندہ 10؍ دنوں میں مزید2؍ہزار600؍ خصو صی شر مک ریل گاڑیاں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے بورڈ کے چیئر مین V K YADV نے یہ بات بتائی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اسکی وجہ سے 36؍ لاکھ محنت کشوں کو اُن کے گھروں تک پہنچا نے میں مدد ملے گی۔ V K YADV نے بتایا کہ
یکم مئی سے اب تک 45؍ لاکھ خانہ بدوش مزدوروں کو اُنکے مستقل رہائشی مقامات تک پہنچا یا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 25؍ مارچ سے نافذ لاک ڈائون کے بعد سے اب تک ریلوے اور بس سروس کے ذریعے 75؍لاکھ مزدوروں کو اُن کے مستقل رہائشی مقا مات تک پہنچا دیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ25؍ ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔ وزارتِ صحت کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی۔ وزارت کی جانب سے بتا یا گیا کہ اِس بیماری کی وجہ سے اب تک ملک بھر میں 3؍ہزار720؍ اموات ہو چکی ہے۔ جبکہ 51؍ ہزار784؍ متاثرہ افراد علاج کے بعد مکمل طور پر شفا یاب بھی ہوئے ہیں۔
***** ***** *****
ریاست بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کل مزید2؍ہزار608؍ مریضوں کا اضا فہ ہو گیا۔ جس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی تعداد 47؍ہزار190؍ ہو گئی ہے۔
وزیر صحت راجیش ٹو پے نے اپنے ٹوئیٹ پیغام میں بتا یا کہ کَل 821؍ کورونا مریض علاج کے بعد صحت یاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک 13؍ ہزار404؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد شفا یاب ہو چکے ہیں۔ اور فی الحا ل32؍ہزار201؍ مریض زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد ضلعے میں کَل3؍ کورونا مریضوں کی موت واقع ہو گئی۔ مہلو کین میں کراڑ پورے کے 75؍ سالہ مریض‘ سٹی چوک کے72؍ سالہ مریض اور بائیجی پورہ کے61؍ سالہ مریض کا شمار ہے۔ اِن تین اموات کے ساتھ ہی شہر میں کورونا وائرس کے سبب وفات پانے والوں کی تعداد 48؍ ہو گئی ہے۔
اِسی دوران ضلع انتظامیہ سے موصولہ اطلاع کے مطا بق آج صبح شہر کے مختلف علاقوں کے مزید
28؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آگئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی ضلعے میں کورونا متا ثرین کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار276؍ ہو چکی ہے۔ آج پائے گئے مریضوں میں 15؍ مرد اور 13؍ خواتین شامل ہیں۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے میں کَل50؍ افراد کے کورونا وائرس سے متا ثر ہونے کی اطلاع ہے۔ جس کے ساتھ ہی ضلعے میں کورونا متاثرین کی تعداد 151؍ ہو گئی ہے جس میں سے62؍ مریض زیر علاج ہیں جبکہ89؍ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے میں کَل مزید6؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آگئے ۔ ناندیڑ شہر کے کر بلا ‘ کُمبھار ٹیکڑی اور مُد کھیڑ میں دو دو کورونا مریض پائے گئے۔ جس کے بعد ناندیڑ ضلعے میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر125؍ ہو چکی ہے۔ جس میں سے55؍ افراد علاج کے بعد مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے ہیں۔ ***** ***** *****
بیڑ ضلعے میں بھی کل مزید3؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔ جس کے بعد بیڑ ضلعے میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر33؍ ہو گئی ہے۔
***** ***** *****
اِسی طرح عثمان آ باد ضلعے میں بھی کل مزید 2؍ کورونا مریض پائے گئے ۔ جس کے ساتھ ہی ضلعے میں کورونا مریضوں کی تعداد 29؍ ہو چکی ہے۔
***** ***** *****
جالنہ ضلعے میں کل مزید 2؍ افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اِس کے بعد جالنہ ضلعے میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر54؍ ہو گئی ہے۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے میں بھی کَل کو رونا وائرس سے متا ثر 2؍ مریض پائے گئے۔ جس میں پر بھنی میں ایک اور جنتور تعلقے میں ساونگی بھامبڑے کے ایک مریض کا شمار ہے۔ جس کے ساتھ ہی ضلعے میں کورونا مریضوں کی تعداد 22؍ ہو چکی ہے۔
***** ***** *****
ریاستی حکو مت نے ریاست کے تمام شہر یان کو مہاتما جیو تی با پھلے صحت بیمہ اسکیم میں شامل کرنے کافیصلہ کیا ہے۔اِس خصوص میں حکو متی فیصلہ کل جا ری کیا گیا۔وزیر صحت راجیش ٹو پے پہلے ہی اِس کی اطلاع دی چکے ہیں۔ فیصلے میں بتا یا گیا ہے کہ یہ اسکیم 31؍ جولائی تک نافذ العمل ہو گی۔ جس کے تحت کووِڈ سمیت دیگر تمام مریضوں کو اِس کا فائدہ پہنچے گا ۔
***** ***** *****
ریاست میں کورونا وباء کے سبب پیدا شدہ حالات کا جائزہ لینے کے لیے مرکزکا وفد ریاست کا دورہ کر رہا ہے۔ یہ وفداِنڈین میڈیکل ریسرچ کونسل کے10؍ ڈاکٹروں پر مشتمل ہے۔ اِس وفد نے کل پر بھنی ضلعے کے مختلف علاقوں کا معائنہ کیا۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
ریاست میں کاروباری سر گر میوں کا دوبارہ مرحلہ وار آ غاز اور بین الریاستی حمل ونقل کی شروعات کے موضوع پر وزر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے اور راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے سر براہ شرد پوار نے کل ممبئی میں ایک اجلاس کے دوران تبادلہ ٔ ْخیال کیا۔کورونا وباء کے باعث ریاست کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے یہ اجلاس منعقد کیاگیا تھا۔ اِن دونوں رہنمائوں کے ما بین گزشتہ 8؍ روز میں اِس موضوع کے حوالے سے یہ تیسری ملا قات تھی۔راشٹر وادی کانگریس پارٹی کی جانب سے موصولہ اطلاع کے مطا بق اِس اجلاس میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر جینت پاٹل شیو سینا کے رکن ِپارلیمنٹ سنجئے رائوت اور چیف سیکریٹری اجو ئے مہتا بھی موجود تھے۔
***** ***** *****
ریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے لاک ڈائون کے دوران سائبر جرائم میں ملوث افرادکے خلاف سخت کار وائی کر نے کا انتباہ دیا ہے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ شعبہ سائبر کرائم نے اب تک اِس طرح کے
410؍ معاملات درج کر کے 213؍افراد کو گر فتار کیا ہے۔
وزیر موصوف نے بتا یا کہ واٹس ایپ ‘ فیس بُک ‘ ٹوئیٹر‘ اِنسٹا گرام اور ٹِک ٹاک پر اشتعال انگریز مواد‘ افواہیں اور خواتین کے بارے میں قابلِ اعتراض مواد پھیلا نے کے مجر مانہ معاملات بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ اِس لیے اِن پر قا بو پا نے کے لیے شعبہ سائبر کرائم اِن ذرائع پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
***** ***** *****
عید الفطر کل یعنی منائی جائے گی۔دِلّی کی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے کل شام میں یہ اعلان کیا۔
لاتور کے ضلع کلکٹر جی شری کانت نے مسلم برادران سے اِس سال عید الفطر اپنے گھروں میں ہی منا نے کی اپیل کی ہے۔اُنھوں نے کہا کہ عید کی نماز اپنے اپنے گھروں میں ہی ادا کریں ۔عید الفطر کے پیش نظر منعقدہ علماء کے اجلاس میں وہ اظہار خیال کر رہے تھے۔اِس موقعے پر شہر کے علماء نے بھی تمام برادران سے عید الفطر اپنے اپنے گھروںمیں ہی منا نے اور سماجی فاصلے کے ضابطے پر عمل کرنے کی اپیل کی ۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے کے پر لی میں ناتھ فائونڈیشن اور راشٹر وادی کانگریس پارٹی کی جانب سے کل 12؍ہزار مسلم کنبوں میں عید الفطر کے موقعے پر شیر خور مہ اور دیگر لوازمات تیار کر نے کے لیے در کار اجزاء تقسیم کیے گئے۔ ہمارے نمائندے کی اطلاع کے مطا بق یہ اجزاء نگراں وزیر دھننجئے منڈے کے ہاتھوں تقسیم کیے گئے۔
***** ***** *****
وسنت رائو نائک مراٹھواڑہ زرعی یو نیور سٹی کے اورنگ آ باد میں واقع زرعی سائنس مرکز کی جانب سے 26؍ سے30؍ مئی کے دوران ضلعے میں کاشتکاروں کو Webinar یعنی آن لائن سیمینار کے ذریعے رہنمائی کی جائے گی۔پروگرام کے کو آرڈینیٹر ڈاکٹر کشور جھاڑے نے بتا یا کہ اس پروگرام میں موسمِ خریف کی فصل لگا نے کی جدید تیکنا لو جی سمیت زراعت سے متعلق دیگر موضوعات پر ماہرینِ زراعت کاشتکاروں کی رہنمائی کریں گے۔کسانوں سے اِس پروگرام سے مستفید ہونے کے لیے اِندراج کر وانے کی اپیل کی گئی ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن سے کل ریاست ِ بہار کے مظفر پور کے لیے ایک خصو صی شر مک ریل گاڑی روا نہ کی گئی۔ جس کے ذریعے ایک ہزار464؍ خانہ بدوش مزدور اپنے گھر لوٹ رہے ہیں۔ اِس گاڑی سے روانگی کے خواہش مند لاتور ضلعے کے176؍ مزدوروں میں سے136؍ مزدوروں کے ہاتھوں پر Home Qurantine کی مہر ثبت ہو نے کی وجہ سے کچھ وقت کے لیے کنفیوژن پیدا ہو گیا تھا جس کے بعد میں لاتور کے ضلع کلکٹر جی شری کانت کی مدا خلت او روضاحت کے بعد وہ کنفیو ژن ختم ہو گیا۔اُنھوں نے بتا یا کہ طبی جانچ کے بعد غلطی سے یہ مہر ثبت کی گئی تھی۔ اورنگ آباد ضلع انتظا میہ کی جانب سے اب تک اُتر پر دیش کے لیے4؍ مدھیہ پر دیش کے لیے3؍ بہار کے لیے 2؍ اور جھار کھنڈ کے لیے ایک اِس طرح کُل 10؍ شر مک ریل گاڑیاں روانہ کی گئی ہیں۔ جس کے ذریعے تقریباً 16؍ ہزار خانہ بدوش مزدور وں کو روانہ کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ گریجویٹ حلقہ انتخاب کے رکن اسمبلی ستیش چو ہان نے حکو مت سے نجی ہسپتالوں میں کام کر رہے ڈاکٹروں اور نر سوں کے لیے بیمہ تحفظ دینے کاسے مطالبہ کیا ہے۔ اُنھوں نے اِس خصوص میں ایک مطالباتی میمو رینڈ م وزیر صحت راجیش ٹو پے کو پیش کیا ۔ ریاستی حکو مت کی جانب نجی ہسپتالوں میں کورونا متاثرین کے لیے سے بستر مختص کرنے کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے رکن اسمبلی ستیش چو ہان نے یہ مطالبہ کیا ہے۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے میں کاروباری سر گر میاں جاری رکھنے کے حوالے سے ضلع کلکٹر وِپِن ایٹنکر نے کل نئی ہدایات جاری کی ۔ جس کے تحت ٹھنڈے مشروبات کی دکانیں‘ چائے ‘ پان ‘ کپڑے‘ جوتے چپل اور
زیورات کی دکا نیں اِسی طرح صنعتی تنصیبات ‘ تعمیرات ‘ نائی کی دکانیں‘ زرعی اشیاء کی دکانیں ‘ غذائی اشیاء گھروں تک پہچانے والے ریستوراں کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم اِن تمام دکانوں کو لازمی طور پر جسمانی فاصلے کے ضابطے پر عمل در آمد کو یقینی بنا نا ہو گا۔ اِسی طرح سر کاری دفاتر بھی شروع کیے جائیں گے جن میں صد فیصد ملازمین کی حاضری کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
***** ***** *****
کورونا وائرس سے متاثر ہ مُشتبہ شخص کی معلو مات حاصل کرنے کے مقصد سے اورنگ آ باد میونسپل کار پوریشن نے ماجھے آ روگیہ ماجھیا ہاتھی ’’ یعنی میری صحت میرے ہاتھ میں ‘ ‘ نا می موبائل ایپ تیار کیا ہے۔
یہ ایپ موبائل میں ڈائون لوڈ کر کے اپنی طبیعت سے متعلق معلو مات درج کرنے پر وہ شخص کورونا وائرس سے متا ثر ہے یا نہیں اِس کی تصدیق صرف پانچ منٹ میں ہو سکتی ہے۔شرے یس اِنجینئر نگ کالج کے پروفیسر ناگیش ڈونگرے کی مدد سے یہ ایپ تیار کیا گیا ہے۔ اِس طرح کاایپ تیار کرنے والا اورنگ آباد میونسپل کار پوریشن پہلا ادارہ ہے۔
***** ***** *****
آخر میں اِس بلیٹن کی خاص خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے
٭
خانہ بدوش مزدوروں کو اُن کے مستقل رہائشی مقام تک پہنچا نے کے لیے آئندہ 10؍ دنوں میں مزید2؍ہزار600؍ خصوصی ریل گاڑیاں چلائی جائیں گی۔وزارتِ ریلوے کا فیصلہ
٭
خانہ بدوش مزدوروں کو اُن کے مستقل رہائشی مقام تک پہنچا نے کے لیے آئندہ 10؍ دنوں میں مزید2؍ہزار600؍ خصوصی ریل گاڑیاں چلائی جائیں گی۔وزارتِ ریلوے کا فیصلہ
٭
ریاست میں کَل مزید2؍ ہزار608؍ کورونا مریض پائے گئے‘60؍ مریض چل بسے
٭
ہنگولی‘ ناندیڑ‘ بیڑ‘ عثمان آباد ‘ جالنہ اور پر بھنی میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضا فہ
٭
ریاست میں کاروباری سر گر میوں اور حمل و نقل کے آغاز کی ضرورت کے پیش نظر وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے اور این سی پی کے سر براہ شرد پوار نے کیا تبادلہ ٔ خیال
٭
اورنگ آباد میں3؍ کورونا مریضوں کی موت‘ آج مزید28؍ افراد ہوئے کورونا وائر سے متاثر۔
اور
٭
عید الفطر کل منائی جائے گی۔
علاقائی خبریں ختم ہوئی۔
اپنے گھروں میں رہیں ‘ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے مجوزہ احتیاتی تدابیراختیار کریں ۔ اور سنتے رہیے آکاشوانی اورنگ آ باد۔
٭٭٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment