Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date : 01.09.2020, Time : 09:00 to 09.10 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 01 September-2020
Time: 09:00 to 09:10 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:یکم ستمبر ۲۰۲۰
وَقت : ۱۰:۹۔ ۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
٭ سابق صدرِ جمہوریہ بھارت رتن پرنب مکھرجی کل طویل علالت کے باعث چل بسے۔
٭ ریاست میں بین ضلع سفر کیلئے ای۔ پاس کی شرط منسوخ؛ نجی سفر کی گاڑیوں کو بھی اجازت۔ سینما گھر‘ سوئمنگ پُل‘ تفریحی گارڈن‘ اسکولس‘
کالجیس دیگر تعلیمی ادارے اور نجی ٹیوشن کلاسیس 30 ستمبر تک بند رہیں گے۔
٭ 14 ستمبر سے پارلیمنٹ کا مانسونی اجلاس۔
٭ یونیورسٹیوں کے آخری سال کے امتحان ماہِ اکتوبر میں لینے کا حکومت کا خیال۔
٭ ممبئی زرعی آمدنی بازار کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر مراٹھواڑہ محصول محکمہ کے اشوک ڈَک۔
٭ دس یوم کے گنیش فیسٹیول کا آج اختتام؛ جلوس نہ نکالتے ہوئے وِسرجن۔
٭ ریاست میں 11ہزار 852 نئے کورونا وائرس متاثرین مریضوں کا اندراج؛ تاہم 184 مریض چل بسے۔
اور ٭ مراٹھواڑہ میں 41 کورونا وائرس متاثرین فوت؛ تاہم ایک ہزار 179 مریضوں کا اندراج۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے۔۔
سابق صدرِ جمہوریہ بھارت رتن پرنب مکھرجی کل طویل علالت کے باعث چل بسے۔ وہ 84 برس کے تھے۔ نئی دلّی میں فوج کے اسپتال میں گذشتہ چند یوم سے اُن کا علاج جاری تھا۔ دماغ میں خون کی گانٹھ ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال میں شریک کیا گیا تھا۔ آپریشن کے بعد وہ کوما میں چلے گئے تھے۔ وہ کورونا وائرس سے بھی متاثر ہوگئے تھے۔ وہ 2012 سے 2017 کے درمیان ملک کے صدرِ جمہوریہ کے عہدے پر فائز رہے۔ مکھرجی نے ملک کی سیاست میں ایک مثال قائم کی ہے۔ 1969 میں مکھرجی نے سیاست میں عملی طور پر شمولیت اختیار کی۔ کانگریس پارٹی نے انہیں سب سے پہلے راجیہ سبھا میں کام کرنے کا موقع فراہم کیا۔ اس کے بعد 2012 تک وہ وزیرِ اعظم اندرا گاندھی اور ڈاکٹر منموہن سنگھ کی کابینہ میں کامرس‘ خارجی اُمور‘ دفاع‘ اسی طرح معاشی کابینہ میں اہم قلمدانوں پر فائز رہے۔ وزیرِ اعظم نرسمہا رائو کے دورِ حکومت میں انھو ںنے پلاننگ کمیشن کے نائب صدر کے فرائض انجام دئیے۔ 2008ء میں انہیں پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے بعد 2012 میں وہ صدرِ جمہوریہ کے عہدے پر فائز ہوئے۔ گذشتہ سال انہیں ملک کے عظیم ترین اعزاز بھارت رتن سے نوازا گیا تھا۔ مکھرجی کے انتقال پر صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کووِند نے شدید غم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک نے ایک سپوت کھودیا ہے۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ملک کی ترقی میں مکھرجی نے اپنی چھاپ قائم کی تھی اور وہ ایک عظیم مفکر تھے۔ نائب صدرِ جمہوریہ وینکیا نائیڈو سمیت سیاسی‘ سماجی اور ثقافتی شعبوں سے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ مکھرجی کے انتقال کی وجہ سے ملک میں سات یوم کا سرکاری غم ظاہر کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
مرکزی حکومت کے Unlock چار کے اُصول و ضوابط کے بعد کل ریاستی حکومت نے اپنے اُصول و ضوابط ظاہر کیے۔ اس کے تحت ریاست کے لاک ڈائون میں 30 ستمبر کی نصف شب تک اضافہ کردیا گیا ہے۔ کل 2 ستمبر سے ریاست کے بین ضلع سفرکیلئے ای پاس کی شرط منسوخ کردی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ نجی سفر کی گاڑیو ںکو بھی اجازت دی گئی ہے۔ 65 سال کے افراد اور دس سال سے کم عمر کے بچوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کچھ حد تک جسمانی ورزش کو اجازت دی گئی ہے۔ ہوٹلیں اور لاج مکمل گنجائش کے ساتھ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ سرکاری دفاتر میں گروپ A اور گروپ B کے افسران کو دفاتر میں حاضر رہنے کیلئے کہا گیا ہے۔ دیگر ملازمین کیلئے پچاس فیصد حاضری ضروری قرار دی گئی ہے۔ اس دوران تمام دُکانیں جاری رہیں گی۔ تاہم میٹرو خدمات‘ بار، سینما گھر، سوئمنگ پُل‘ تفریحی گارڈن‘ ٹیوشن کلاسیس 30 ستمبر تک بند رہیں گے۔ سماجی‘ سیاسی‘ اسپورٹس‘ تفریحی‘ تعلیمی‘ ثقافتی اور مذہبی پروگرامس پر پابندی قائم رہے گی۔ شادیوں کیلئے پچاس افراد اور آخری رسومات کیلئے 20 فراد کی شرط قائم رہے گی۔ یہ اُصول و ضوابط 30 ستمبر کی نصف شب تک عائد رہیں گے۔
***** ***** *****
پارلیمنٹ کے مانسونی اجلاس کا 14 ستمبر سے آغاز ہورہا ہے۔ صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کووِند نے لوک سبھا کا کام کاج 14 ستمبر صبح نو بجے سے شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ لوک سبھا سیکریٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں اس کی اطلاع دی گئی۔ راجیہ سبھا کا کام کاج بھی اسی دِن سے شروع ہوگا۔ تاہم وقت علیحدہ ہے۔ اجلاس کے درمیان کووِڈ19- کی تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کیا جائیگا۔
***** ***** *****
ریاست میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسیس کے آخری سال کے امتحان ماہِ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لیے جائیں گے۔ ماہِ اکتوبرکے آخری ہفتے میں نتائج ظاہر کیے جائیں گے اور یہ امتحان کم نشانات کے ہونگے۔ اس کی اطلاع اعلیٰ اور تکنیکی وزیر اُدئے سامنت نے دی۔ وہ کل ممبئی میں صحافیوں سے مخاطب تھے۔ آخری سال کے امتحان لینے کیلئے 31 اکتوبر تک مدت میں اضافہ کرنے کا مطالبہ UGC سے کیا گیا ہے۔ یہ بات انھوں نے کہی۔
***** ***** *****
اورنگ آباد کے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی‘ اسی طرح ناندیڑ کی سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی سمیت کئی یونیورسٹیوں نے امتحانات کا عمل مکمل کرنے کیلئے 31 اکتوبر تک مدت طلب کی ہے۔ یہ بات سامنت نے کہی۔ سات لاکھ 92 ہزار سے زیادہ طلبہ یہ امتحان دیں گے۔ تاہم انہیں گھروں سے باہر نہ نکلتے ہوئے گھروں میں رہ کر امتحان دے سکیں، اس سلسلے میں غور کرنے کیلئے ایک یوم کا وقت یونیورسٹی نے مانگا ہے۔ آئندہ دو یوم میں UGC سے اس سلسلے میں مطالبہ کیا جائیگا۔ یہ بات وزیرِ موصوف نے کہی ۔
***** ***** *****
10 یوم میں اُصول و ضوابط تیار کرکے ریاست کی عبادت گاہیں کھولنے کا تیقن ریاستی حکومت نے دیا ہے۔ یہ بات ونچت بہوجن فرنٹ کے رہنما ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر نے کہی ہے۔ ریاست میں عبادت گاہیں کھلی کرنے کے مطالبے پر پرکاش امبیڈکر نے کل پنڈھر پور کے شری وٹھل مندر کے احاطے میں احتجاج کیا۔ اس موقع پر امبیڈکر سمیت 15 افراد کو مندر میں جاکر درشن کرنے کی اجازت دی گئی۔ اس کے بعد وہ مخاطب تھے۔ 10 یوم میں مطالبہ منظور نہ ہوا تو دوبارہ احتجاج کرنے کا اشارہ انھو ںنے دیا۔ اسی بیچ اس احتجاج کے درمیان کووِڈ کے احتیاطی تدابیر کے اُصول و ضوابط پر عمل نہیں کیا گیا۔ اس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔
***** ***** *****
ممبئی زرعی آمدنی بازار کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر مراٹھواڑہ محصول شعبے کے اشوک ڈَک کو اور پورنا محصول شعبے کے مہا وِکاس آگھاڑی کے اُمیدوار دھننجے واڑکر کو ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر بلا مقابلہ منتخب کیا گیا ہے۔ بازار کمیٹی کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین عہدے کیلئے کل انتخابات ہوئے۔ ڈَک یہ بیڑ ضلع کے منجھلے گائوں بازار کمیٹی کے صدر ہے۔
***** ***** *****
دس یوم کے گنیش فیسٹیول کا آج اختتام ہورہا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلائو کے پس منظر میں گنیش مورتیوں کا وِسرجن جلوس نہ نکالتے ہوئے سادگی کے ساتھ وِسرجن کرنے کی اپیل حکومت نے کی ہے۔ شہری عوامی مقامات پر ہجوم نہ کریں اور مناسب ہو تو گھروں میں گنیش مورتیوں کا وسرجن کریں۔ ایسی اپیل تمام اضلاع کے مقامی انتظامیہ نے کی ہے۔ اورنگ آباد شہر میں 25 مقامات پر مورتیاں جمع کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ گیارہ مقامات پر راست وِسرجن کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔
ناندیڑ شہر میں گنیش مورتیوں کے وِسرجن کیلئے ناندیڑ۔ واگھالہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مصنوعی تالاب تیار کیے گئے ہیں۔ لاتور‘ بیڑ‘ پربھنی‘ عثمان آباد میں بھی گنیش کی مورتیاں جمع کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں کل 11 ہزار 852 نئے کورونا وائرس متاثرین کا اندراج ہوا۔ تاہم 184 مریض چل بسے۔ ریاست میں اب تک جملہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 92ہزار 541 ہوگئی ہے۔ اب تک جملہ 5 لاکھ 73 ہزار 559 متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ریاست کے مختلف اسپتالوں میں جملہ ایک لاکھ 94 ہزار 56 مریضوں کا علاج جار ی ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کل 41 کورونا وائرس متاثرین مریض فوت ہوگئے۔ تاہم ایک ہزار 179 نئے مریضوں کا اندراج ہوا۔ اورنگ آباد ضلع میں کل 10 مریض چل بسے۔ تاہم 310 مریضوں کا اضافہ ہوا۔ ناندیڑ ضلع میں بھی 10 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔ تاہم نئے 290 مریض پائے گئے۔ لاتور ضلع میں 7 افراد فوت ہوگئے اور 174 نئے مریضوں کی شناخت ہوئی۔ عثمان آباد ضلع میں 6مریض اپنی زندگی کی بازی ہار گئے اور مزید 134 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ بیڑ ضلع میں 4 مریض چل بسے۔ تاہم نئے 65 مریضوں کا اضافہ ہوا۔ پربھنی ضلع میں 3 متاثرین فوت ہوگئے اور 112 نئے متاثرین پائے گئے۔ جالنہ ضلع میں ایک شخص اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔ تاہم مزید 67 مریضوں کی شناخت ہوئی۔ ہنگولی ضلع میں کل مزید 27 کورونا وائرس متاثرین کا اندراج ہوا۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
٭ سابق صدرِ جمہوریہ بھارت رتن پرنب مکھرجی کل طویل علالت کے باعث چل بسے۔
٭ ریاست میں بین ضلع سفر کیلئے ای۔ پاس کی شرط منسوخ؛ نجی سفر کی گاڑیوں کو بھی اجازت۔ سینما گھر‘ سوئمنگ پُل‘ تفریحی گارڈن‘ اسکولس‘ کالجیس دیگر تعلیمی ادارے اور نجی ٹیوشن کلاسیس 30 ستمبر تک بند رہیں گے۔
٭ 14 ستمبر سے پارلیمنٹ کا مانسونی اجلاس۔
٭ یونیورسٹیوں کے آخری سال کے امتحان ماہِ اکتوبر میں لینے کا حکومت کا خیال۔
٭ ممبئی زرعی آمدنی بازار کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر مراٹھواڑہ محصول محکمہ کے اشوک ڈَک۔
٭ دس یوم کے گنیش فیسٹیول کا آج اختتام؛ جلوس نہ نکالتے ہوئے وِسرجن۔
٭ ریاست میں 11ہزار 852 نئے کورونا وائرس متاثرین مریضوں کا اندراج؛ تاہم 184 مریض چل بسے۔
اور ٭ مراٹھواڑہ میں 41 کورونا وائرس متاثرین فوت؛ تاہم ایک ہزار 179 مریضوں کا اندراج۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment