Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 21 June 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۱ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جون ۲۰۲۱ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سامعین کرام حکو مت نے آج سے مُلک بھر میں18؍ برس سے زائد عمر کے تمام افراد کو مُفت میں کورونا کے حفاظتی ٹیکے لگا نے کی تیاری کی ہے۔ تمام نو جوان سامعین سے گزارش ہے کہ وہ ٹیکہ ضرور لیں۔ کورونا سے متعلق پا بندی میں نر می ضرور کی گئی ہے۔ لیکن کورو نا کے پھیلائو کا امکان ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اِس لیے احتیا ط بہت ضروری ہے۔ سامعین سے در خواست کی جاتی ہے کہ جب ضروری ہو تب ہی گھر سے باہر نکلیں ۔ ماسک کا استعمال کریں‘ سماجی فاصلہ بر قرار رکھیں ‘ ہاتھ اور چہر ہ صاف رکھیں اور کورونا کا حفاظتی ٹیکہ ضرور لگوائیں ۔ کورونا سے متعلق مزید معلو مات اور مدد کے لیے آپ ٹیلی فون نمبر011 - 23 97 80 46 اور ٹول فری نمبر 1-0-7-5؍ یا 020- 26 12 73 94 اِس ریاستی سطح کے امدادی نمبر پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔
اب خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ مُلک بھر میں ساتویں بین الاقوامی یو گا دِن کی تقریبات کا جوش و خروش کے ساتھ آ غاز
٭ 18؍ برس سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا ویکسین مفت دیے جانے کی ملک گیر مہم آج سے شروع
٭ کانگریس اگر اکیلے چُنائو لڑ تی ہے تو NCP اور شیو سینا متحد ہ طور پر انتخابات میں حصہ لیں گے‘ NCPکے ریاستی صدر جینت پاٹل کی وضاحت
٭ ریاست میں کَل پائے گئے 9؍ہزار361؍ کورونا کے نئے مریض‘ مراٹھواڑہ میں کورونا سے
19؍ افراد کی موت جبکہ 408؍ نئے مریض آئے منظر عام پر اور
٭ اورنگ آباد کے سماجی خدمت گار وِنود پاٹل کی جانب سے مراٹھا ریزر ویشن کے فیصلے پر
سپریم کورٹ میں در خواست داخل
اب خبریں تفصیل سے....
ساتویں بین الاقوامی یو گا دِن کی تقریبات کا آج صبح جو ش و خروش کے ساتھ آغاز ہو گیا ۔ شہر یان نے اِن تقریبات کی خوب پذیرائی کی ہے۔ ’’ بہترین صحت کے لیے یو گا ‘‘ یہ اِس برس کے یو گا دِن کا موضوع ہے۔
اِس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے خطاب کیا ۔ اُنہوں نے اِس تمنا کا اظہار کیا کہ ہر ملک ہر سماج اور ہر فرد صحت مند رہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا کے مُشکل دور میں یوگا خود اعتمادی کا ذریعہ بن گیا ہے۔ کھیل کے مرکزی وزیر کِرن رِجیجو نے یو گا دِن کی منا سبت سے عوام کو نیک خواہشات پیش کیں ہیں۔
مُلک بھر کی یو نیور سیٹیز اور کالجس میں یو گا دِن کی تقریبات بڑے پیما نے پر منعقد کی جا رہی ہے۔ مرکزی وزارتِ ثقا فت کی جانب سے ’’ یو گا دِن ایک بھارتی ورثہ ‘‘ اِس مہم کے تحت ملک بھر کے
75؍ ثقا فتی نقطہ ٔ نظر سے اہم ما نے جا نے والے مقامات پر یو گا کی مشقوں اور مختلف ثقا فتی پروگرامس کا آغاز ہو گیا ہے۔ اِس مہم کے تحت اورنگ آ باد کے ضلع میں واقع ایلورا کے غاروں کے قریب یو گا دِن کی تقریب کچھ وقت پہلے شروع ہو چکی ہے۔ ریاست میں اِس منا سبت سے پونا کے آغا خان پیلیس ‘ ممبئی کے قریب کا نہیری غاروں ‘ نہرو سائنسی مرکز اور ناگپور میں واقع ممبئی ہائی کورٹ کی قدیم عمارت میں یو گا کی تقا ریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
مرکزی حکو مت آج سے18؍ برس سے زائد عمر کے تمام شہر یان کو کورونا ویکسین کی مفت فراہمی کے لیے ملک گیر مہم شروع کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس کا اعلان رواں مہینے کی7؍ تاریخ کو کیا تھا۔ اِس ٹیکہ کاری کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہے۔ مرکز کی جانب سے ریاستوں کو ویکسین کی فراہمی میں اضا فہ کیا جا رہا ہے۔ اِس مہم کے لیے مرکزی حکو مت15؍ ہزار کروڑ ر وپیوں کا اضا فی خرچ بر داشت کر رہی ہے۔
***** ***** *****
راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے کہا ہے کہ آئندہ انتخا بات میں کانگریس اگر اکیلے حصہ لیتی ہے تو NCP اور شیو سینا متحدہ طور پر چُنائو لڑیں گے۔ سانگلی میں کَل منعقدہ ایک تقریب کے بعد صحیفہ نگاروں سے بات کر تے ہوئے پاٹل نے کہا کہ فی الحال ریاست میں تینوں پارٹیاں متحد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انتخا بات سے متعلق فیصلہ اتفاق ِرائے سے کیا جا ئے گا۔ اِسی دوران تھانہ ضلع سے شیو سینا کے رکن اسمبلی پر تا سر نائک نے پارٹی کے سر براہ اُدھو ٹھاکرے کو خط لکھ کر آئندہ میونسپل کار پوریشن انتخابات میںBJP سے اتحاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سر نائک نے خط میں کہا ہے کہ مرکزی جانچ ایجنسیوں کی جانب سے ہراسانی کوروکنے کے لیے یہ اتحاد تشکیل دیا جا ئے ۔ انہوں نے خط میں الزام عائد کیا کہ کانگریس اورNCP ‘ شیو سینا میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
***** ***** *****
آب رسانی اور صفائی کے ریاستی وزیر گلاب رائو پاٹل نے موسم پر منحصر پھلوں کے بیمہ کے معیار کو تبدیل کر کے پہلے کی طرح کئے جا نے کی اطلاع دی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا ہے کہ ریاستی حکو مت نے پھل فصلوں کے انشورنس کے معیار پر ایک حکم نامہ جاری کیا ہے۔ کیلا ‘ سنترہ ‘ انگور ‘ انار ‘ جام اور سیتاپھل وغیرہ فصلوں کے لیے موسم پر منحصر فصلوں کی از سر نو تر بیت دی گئی بیمہ اسکیم نافد کی گئی ہے۔ اِس اسکیم کے تحت بارش ‘ ہوا ‘ نمی اور درجۂ حرارت کے معیار کو پیش نظر رکھ کر نقصا نات کا ازا لہ کیا جا تا ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
ریاست میں کَل کورونا کے9؍ ہزار361؍ نئے مریض پائے گئے۔ جس کے بعد ریا ست میں اِس وباء کے کُل متاثرین کی تعداد59 ؍ لاکھ72؍ ہزار781؍ ہو چکی ہے۔ ریاست میں اِس بیماری سے اب تک ہلاک ہو نے والوں کی تعداد ایک لاکھ17؍ ہزار961؍ ہو چکی ہے۔ کَل9؍ہزار101؍ مریض کورونا سے شفا یاب بھی ہوئے۔ ریاست میں اب تک57؍ لاکھ19؍ ہزار457؍ افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں ایک لاکھ32؍ہزار241؍ مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل کورونا کے408؍ نئے معا ملے درج کئے گئے ۔ ساتھی ہی ڈویژن میں19؍ افراد اِس بیماری سے ہلاک ہوگئے۔ مر نے والوں میں اورنگ آ باد ضلع کے7؍ بیڑ5؍ لاتور 3؍ عثمان آ باد 2؍ پر بھنی اور ہنگولی ضلع کا ایک ایک مریض شامل ہے۔
وہیں بیڑ ضلع میں کَل کورونا کے155؍ نئے مریض سامنے آئے ۔ اورنگ آ باد ضلع میں98؍ عثمان آباد
46؍ لاتور42؍ ناندیڑ38؍ جبکہ جالنہ اور پر بھنی اضلاع میں فی کس 15؍ اور ہنگولی ضلع میں کورونا کے4؍ نئے مریض پائے گئے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد کے سماجی خدمت گار وِنود پاٹل نے مراٹھا ریزر ویشن منسوخ کرنے کے فیصلے پر از سر نو غور کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں در خواست داخل کی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے آئین میں دی گئی ریزر ویشن کی50؍ فیصد حد کی خلاف ورزی پر مراٹھا ریزر ویشن منسوخ کر دیا تھا۔ اپنی اِس در خواست میں پاٹل نے پسماندہ طبقات کمیشن کی رپورٹ پر بھی دوبارہ غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ریاستی حکو مت کی جانب سے مراٹھا ریزر ویشن پر از سر نو غور کی در خواست دائر کرنے سے قبل ہی وِنود پاٹل نے یہ در خواست داخل کی ہے۔
***** ***** *****
دنیا بھر میں مشہور اجٹنہ غاروں کی خوبصورتی میں اضا فے ‘ سیاحت کو فروغ دینے اور مقامی افراد کو روز گار کے مواقع کی فراہمی کے لیے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اِس کے لیے اجنٹہ میں ستارہ ضلع کے ’’کاس پلیٹو ‘‘ کی طرز پر جھکاس پلیٹو منصوبے پر عمل در آمد کیا جا رہا ہے۔ ریاست کے محصول اور دیہی تر قی کے مملکتی وزیر عبد الستار نے کَل اجنٹہ کے View Point پر
مختلف پھو ل پودوں کی تخم ریزی کر کے اِس پروگرام کا آغاز کیا۔ ایک ہیکٹر اراضی پر70؍ قسم کے پھولوں کے بیج بوئے گئے ہیں۔ اورنگ آباد ضلع پریشد کےCEO ڈاکٹر منگیش گونداولے نے جھکاس پلیٹو کا نظر یہ پیش کیا ہے۔ اِس موقع پر ریا ستی وزیر عبد الستار نے اجنٹہ پہاڑی سلسلے کا جائزہ لیا اور وہاں پر 25؍ لاکھ پودے لگا نے کی ہدایت دی۔
***** ***** *****
یو گا کے عالمی دِن کی مناسبت سے عوام میں بیداری کے لیے کَل اورنگ آباد میں سائیکل ریلی نکا لی گئی۔ اِس ریلی میں ضلع کلکٹر سنیل چوہان نے حصہ لیا۔ ریلی میں شامل بہترین سائکلِسٹ کا پہلا انعام امیش مارواڑی ‘ دوسرا اشونی جوشی او ر تیسرا انعام سونم شر ما کو دیا گیا ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد اور شو لا پور ڈویژن کے بھارتی یوگ اِدارے کے سر براہ ڈاکٹر اُتّم کالو نے کو کَل اورنگ آ باد میں کھیل بھارتی یوگ انعام 2021 سے نوازہ گیا۔ اِس موقع پر اپنے خطاب میں کا لونے نے کہا کہ
یوگا صرف تر بیتی مشق تک ہی محدود نہیں ہونا چا ہیے بلکہ اِسے طرز زندگی کا ایک حصہ بنا یا جانا چاہیے۔ اِس پروگرام میں مہمان ِ خصوصی کے طور پر صنعت کار مان سنگھ پوار موجود تھے۔
***** ***** *****
سابق ریاستی وزیر پنکجا منڈے نے الزام عائد کیا ہے کہ ریاستی حکو مت نے سپریم کورٹ میں بر وقت دستاویزات داخل نہیں کئے جس کے سبب دیگر پسماندہ طبقاتOBC کا سیاسی ریزر ویشن خطرے میں پڑ گیا ہے۔ موصوفہ کَل پونے میں ایک صحا فتی کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ OBC کے سیاسی ریزر ویشن کے لیے مُنڈے نے26؍ جون کو آندو لن کرنے کا انتباہ دیا ہے۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر ...
٭ مُلک بھر میں ساتویں بین الاقوامی یو گا دِن کی تقریبات کا جوش و خروش کے ساتھ آ غاز
٭ 18؍ برس سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا ویکسین مفت دیے جانے کی ملک گیر مہم آج سے شروع
٭ کانگریس اگر اکیلے چُنائو لڑ تی ہے تو NCP اور شیو سینا متحد ہ طور پر انتخابات میں حصہ لیں گے‘ NCPکے ریاستی صدر جینت پاٹل کی وضاحت
٭ ریاست میں کَل پائے گئے 9؍ہزار361؍ کورونا کے نئے مریض‘ مراٹھواڑہ میں کورونا سے
19؍ افراد کی موت جبکہ 408؍ نئے مریض آئے منظر عام پر
اور
٭ اورنگ آباد کے سماجی خدمت گار وِنود پاٹل کی جانب سے مراٹھا ریزر ویشن کے فیصلے پر
از سرِ نو غور کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں در خواست داخل
اِسی کے ساتھ علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبریں ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر کسی بھی وقت سُن سکتے ہیں ۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment