Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 22 June 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جون ۲۰۲۱ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سامعین مُلک بھر میں 18؍سال سے زیادہ عمر کے شہر یان کو کورونا وائرس سے بچائو کے ٹیکے مُفت دیئے جا رہے ہیں۔آپ سے گذارش ہے کہ ویکسین ضرور لیں ۔ کووِڈ19؍ سے بچائو کی پا بندیوں میں بھلے ہی نر می کر دی گئی ہے لیکن مرض کے پھیلائو کا خطر ہ ابھی باقی ہے ۔ اِسی لیے احتیا طی تدابیر اختیار کر نا لازمی ہے۔آپ سے در خواست ہے کہ نہایت ضروری کام کے لیے ہی گھر سے باہر جائیں ۔
محفوظ رہنے کے لیے ناک اور منہ پر ماسک پہنیں ‘ سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھیں ‘ ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں ۔
اب خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ ریاست بھر میں آج سے 18؍سال سے زیادہ عمر کے شہر یا ن کو لگیں گے ٹیکے
٭ ریاست میں کَل 6؍ ہزار270؍ کورونا متاثرین پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں22؍ مریض چل بسے جبکہ مزید348؍ افراد ہوئے متاثر
٭ مراٹھا ریزر ویشن آندو لن ایک ماہ کے لیے ملتوی ‘ رکن پارلیمنٹ سمبھا جی راجے چھتر پتی کا اعلان
اور
٭ تعلیم یافتہ بے روزگاروں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر کروڑو ں روپئے ٹھگنے والی ٹولی ہنگولی پولس کی گرفت میں
اب خبریں تفصیل سے....
ریاست بھر میں آج سے 18؍ سال سے زیادہ عمر کے شہر یان کی ٹیکہ اندازی شروع کی جا رہی ہے۔
وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کَل یہ اعلان کیا۔ اُنھوں نے بتا یا کہ کَل تک30؍ سے44؍ سال عمر کے شہر یان کی ٹیکہ اندازی کی جا رہی تھی تا ہم اب ٹیکہ اندازی کے پروگرام میں تیزی لا نے کے مقصد سے 18؍ سال سے زیاد ہ عمر کے شہر یان کو بھی ٹیکے لگوانے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ وزیر موصوف نے نو جوانوں سے ٹیکے لگوانے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد ضلعے میں آج سے تمام طبی مراکز پر 18؍ سال سے زیادہ عمر کے شہر یان کو کووِڈ19؍ سے بچائو کے ٹیکے لگوائے جا ئیں گے ۔ شہر کے طبی مراکز پر ٹوکن کے طریقہ کار سے ٹیکے لگوائے جا ئیں گے ۔ سبھی ہیلتھ سینٹرس پر 200؍ ٹیکے دستیاب ہوں گے ۔ میونسپل کارپوریشن کی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نیتا پاڈلکر نے شہر یان سے اپیل کی ہے کہ 200؍ ٹوکن جاری کیے جا نے کے بعد شہر یان ٹیکہ اندازی مراکز پر ہجوم نہ کریں۔
***** ***** *****
ٹیکہ اندازی میں آ رہی تیزی کے سبب کووِڈ19؍ کی آفت پر جلد ہی قابو پالیا جا ئے گا ۔ مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے یہ بات کہی ہے۔اُنھوں نے بتا یا کہ ملک بھر میں تا حال 28؍ کروڑ سے زیادہ باشندوں کو ٹیکے لگوائے جا چکے ہیں۔ وزیر موصوف نے 18 ؍ سال سے زیادہ عمر کے شہر یان سے ٹیکے لگوانے کی اپیل کی ہے۔ کَل ساتویں بین الاقوامی یوگ دِن کے موقعے پر ڈاکٹر ہرش وردھن نے دِلّی میں اپنے حلقۂ انتخاب میں ساکنان کے ساتھ یوگ کیا۔ اِس موقعے پر انھوں نے کہا کہ مکمل صحت کے لیے یوگ کرنا نہایت ضرروری ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں گزشتہ کَل 6؍ہزار270؍ کورونا مریض پائے گئے ۔ اِس اضافے کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 59؍ لاکھ79؍ہزار51؍ ہو چکی ہے۔ اِسی دوران کَل
94؍ مریض دوران علاج انتقا ل کر گئے ۔
دوسری جانب علاج معالجے کے بعد 13؍ہزار758؍ متاثرین کَل شفا یاب ہو گئے ۔ اِس طرح ریاست میں اب تک 57؍ لاکھ 33؍ہزار215؍ متاثرین علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ فی الحال ریاست میںایک لاکھ 24؍ ہزار398؍ مریض زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑے میںگزشتہ روز مزید 348؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آ گئے اور اِسی دوران 22؍ مریض دوران علاج چل بسے ۔ فوت ہونے والوں میں بیڑ ضلعے کے5؍ اورنگ آباد اور لاتور ضلعے کے فی کس4 - 4 ؍ جالنہ او ر پر بھنی ضلعے کے فی کس3 - 3 ؍ عثمان آ باد کے 2؍ اور ہنگولی ضلعے کے ایک مریض کا شمار ہے ۔
اِسی دوران بیڑ ضلعے کے میں کَل 124؍ مریض پائے گئے ۔ اِسی طرح عثمان آباد میں 76؍ اورنگ آباد میں54؍ ناندیڑ میں31؍ جا لنہ 24؍ پر بھنی 21؍ لاتور میں17؍ مریض اور ہنگولی میں کَل مزید ایک کورونا مریض پا یا گیا۔
***** ***** *****
سکَل مراٹھا سماج کو ریزر ویشن دینے سے متعلق ریاستی حکو مت کی جانب سے داخل کی جانے والی نظر ثانی کی در خواست اور دیگر انتظامی امور کی تکمیل کے لیے مراٹھا ریزر ویشن آندو لن ایک مہینے کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
رکن پارلیمنٹ سمبھا جی راجے چھتر پتی نے کَل ناسک میں صحا فیوں کو یہ بات بتائی ۔ اُن کی قیادت میں کَل ناسک میں مون آندو لن کیا گیا اُس کے بعد شام میں وہ صحافیوں سے اظہار خیال کر رہے تھے ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اِس عرصے میں وہ ریا ست بھر کا دورہ کریں گے اور مہینے بھر میں مطالبات پورے نہ کیے جانے کی صورت میں دوبارہ ریاست گیر آندو لن شروع کیا جائے گا۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
ریاست بھر میں کَل ساتواں بین الاقوامی یوگ دِن کورونا وائرس سے حفاظت کی تمام احتیا طی تدابیر اختیار کر تے ہوئے منا یا گیا۔ثقافتی امور کی مرکزی وزارت کی جانب سے اورنگ آبادمیں ایلورہ کیو ز ‘ ممبئی میں نہرو سائنس سینٹر اور کان ہیری غاروں میں اِسی طرح پونا کے آغا خان پیلیس اور ناگپور میں عدالتِ عظمی کی قدیم عمارت میں یوگ کی تر بیت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ممبئی میں راج بھون میں گور نر بھگت سنگھ کوشیاری نے یوگ تر بیتی پروگرام میں شر کت کر تے ہوئے یوگ آسن کیے ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میونسپل کار پوریشن دفتر میں کَل یوگ کیمپ لگا کر عالمی یوگ دِن منا یا گیا ۔ لاتور ضلع انتظامیہ کی جانب سے اسپورٹس کامپلیکس کے بیڈ مِنٹن ہال میں عالمی یوگ دن منا یا گیا ۔ ناندیڑ ضلعے کے اَردھا پور میں ضلع پریشد اسکول کے میدان پر BJP کی جانب سے یوگ کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔عثمان آباد میں پتن جلی یوگ کمیٹی ‘ ضلع اسپورٹس دفتر اور نہرو یوا سینٹر کے اشتراک سے یوگ پروگرام کا بندوبست کیا گیاتھا۔
جالنہ ‘ پر بھنی ‘ ہنگولی اور بیڑ ضلعے میں آج یوگ دن کی منا سبت سے مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ملک بھر میں تعلیم یافتہ بے روز گاروں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر کروڑو روپئے ٹھگ نے والی ٹولیاں ناندیڑ ‘ ہنگولی ‘ ممبئی ‘ دِلّی اور لکھنو میں گرفتار کی گئی ہیں ۔ اُتر پر دیش میں جون پور ضلعے کے مچھلی سے تعلق رکھنے والے سنتوش سروج نے ہنگولی کے ایک نوجوان کو ریلوے میں ملازمت دلوا ن کا جھانسہ دے کر 10؍ لاکھ روپئے اینٹھنے کی شکایت درج کی گئی تھی۔تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم اور اُس کے دیگر ساتھی مِل کر اب تک کئی نوجوانوں کو ٹھگ چکے ہیں۔ اِن میں سے 3؍ ملزمین کو ناندیڑ شہر کے ریلوے اسٹیشن علاقے میں جال بچھا کر گرفتار کیا گیا۔ ہنگولی پولس سپرنٹنڈنٹ نے کہا ہے کہ کسی کے ساتھ اِس طرح کی دھو کہ دہی ہونے پر وہ بسمت شہر پولس اسٹیشن یا مقامی کرائم برانچ سے رابطہ کریں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑے میں ریلوے کے مختلف مسائل کے حل کے لیے مراٹھواڑہ ریلوے وِکاس سمیتی کے سر براہ اوم پر کاش ور ما نے کَل ڈویژنل کمشنر دفتر کے سامنے دھر نا آندو لن کیا۔ اِس موقعے پر رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے اوم پر کاش ورما کے مختلف مطالبات کے حوالے سے ڈویژنل کمشنر سے تبادلہ ٔ خیال کیا۔ اِن مطالبات میں پر بھنی سے منماڑ ڈبل ریلوے ٹریک کا کام جلد از جلد مکمل کر نے ‘ مُد کھیڑ سے منماڑ بجلی کاری اور ڈبل ٹریک کا کام ‘ روٹے گائوں سے کو پر گائوں کے در میان22؍ کلو میٹر کا ریلوے ٹریک ‘ اورنگ آ باد سے چالیس گائوں 88؍ کلو میٹر ریلوے ٹریک کی منظوری دینے ‘ جالنہ سے کھام گائوں ریلوے راستے کا دوبارہ سر ورے کرنے ‘ اور آزادی کے75؍ سال مکمل ہونے کے موقعے پر اورنگ آباد سے سیوا گرام خصوصی ریل گاڑی شروع کرنا وغیرہ مطالبات شامل ہیں۔
**** ***** *****
انفوررسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے غیر ملکی کرنسی کے نا جائز لین دین معاملے میں پو نا سے تعلق رکھنے والے بلڈر اویناش بھونسلے اور اُس کے خاندان کی40؍ کروڑ34؍ لاکھ روپئے کی املاک قرق کر لی ہے۔ ED کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا کہ غیرملکی کرنسی کی لین دین میں بھونسلے نے قوانین کی خلاف ور زی کی ہے۔ جس کے بعد ED نے یہ کار وائی کی ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ ریاست بھر میں آج سے 18؍سال سے زیادہ عمر کے شہر یا ن کو لگیں گے ٹیکے
٭ ریاست میں کَل 6؍ ہزار270؍ کورونا متاثرین پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں22؍ مریض چل بسے جبکہ مزید348؍ افراد ہوئے متاثر
٭ مراٹھا ریزر ویشن آندو لن ایک ماہ کے لیے ملتوی ‘ رکن پارلیمنٹ سمبھا جی راجے چھتر پتی کا اعلان
اور
٭ تعلیم یافتہ بے روزگاروں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر کروڑو ںروپئے ٹھگنے والی ٹولی ہنگولی پولس کی گرفت میں
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبریں ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر کسی بھی وقت سُن سکتے ہیں ۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment