Wednesday, 23 June 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد  علاقائی خبریں  تاریخ : 23  ؍  جون  2021  وَقت : صبح 09.00  سے09.10 ؍ بجے 

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 23 June 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ۲۳ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  جون  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے

 

سامعین کرام حکو مت نے آج سے مُلک بھر میں18؍ برس سے زائد عمر کے تمام افراد کو مُفت میں کورونا کے حفاظتی ٹیکے لگا نے کی تیاری کی ہے۔ تمام نو جوان سامعین سے گزارش ہے کہ وہ ٹیکہ ضرور لیں۔ کورونا سے متعلق پا بندی میں نر می ضرور کی گئی ہے۔ لیکن کورو نا کے پھیلائو کا امکان ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اِس لیے احتیا ط بہت ضروری ہے۔ سامعین سے در خواست کی جاتی ہے کہ جب ضروری ہو تب ہی گھر سے باہر نکلیں ۔ ماسک کا استعمال کریں‘ سماجی فاصلہ بر قرار رکھیں  ‘ ہاتھ اور چہر ہ صاف رکھیں  اور  کورونا کا حفاظتی ٹیکہ ضرور لگوائیں ۔ 

اب خاص خبروں کی سر خیاں...


٭ ریاستی اسمبلی کے مانسون اجلاس کا انعقاد صرف2؍ دِن کے لیے کیے جانے کا فیصلہ‘ حزب اختلاف نے قا نون سازی کے امور کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کا کیا بائیکاٹ 

٭ مہاراشٹر سمیت ڈیلٹا  پلس کے مریضوں والی 3؍  ریاستوں کو اِس بیماری کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کی مرکزی حکو مت کی ہدایت  

٭ 75؍ سال سے زائد عمر کے شہر یان اور معذور وں کو گھر گھر جا کر ٹیکہ لگا نے کے لیے ٹاسک فورس کا قیام

٭ ریاست میں کَل پائے گئے کورونا کے 8؍ ہزار470؍ نئے مریض ‘ مراٹھواڑہ میں

کورونا سے18؍ افراد کی موت‘  ساتھ ہی 365؍ نئے متاثرین کا اضا فہ 

٭ سپریم کورٹ میں مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق ریاستی حکو مت کی جانب سے از سر نو غور کرنے کی در خواست داخل ‘ پارلیمانی رکن سمبھا جی راجے کی اطلاع

اور

٭ کو لہا پور میں سکل مراٹھاسماج کی جانب سے چکا جام احتجاج

  اب خبریں تفصیل سے....

اسمبلی امور کے وزیر انیل پرَب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے امکان کے پیش نظر امسال اسمبلی کا مانسون اجلاس صرف 2؍ دن کے لیے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر موصوف کَل قا نون ساز ی امور کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کی بعد صحیفہ نگاروں سے مخاطب تھے۔ انہوں نے کہا کہ اِس بار کے مانسون اجلاس کا انعقاد آئندہ 5؍ اور6؍ جولائی کو کیا جا ئے گا۔اِس اجلاس میں سوال جواب کا وقفہ نہیں ہو گا۔ پرَب نے بتا یا کہ اِس اجلاس میں صرف مطالباتی اور منصوبہ بندی سے متعلق بلس سمیت دیگر اہم بلوں پر بحث کی جائے گی ۔

حزب اختلاف کے قائد دیویندر پھڑ نویس نے الزام عائد کیا ہے کہ کورونا وائرس کا بہا نہ بنا کر ریاستی حکو مت اسمبلی اجلاس  اور  ریاست کے مسائل سے بچنے کی کوشش کرر ہی ہے۔ پھڑ نویس کَل ممبئی میں صحا فیوں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت نے اسمبلی کا مانسون اجلاس صرف 2؍ دن کے لیے بُلا یا ہے  اور  ہم نے اِس کی  مذمت کے طور پر اسمبلی کار وائی کی صلاح کار کمیٹی کی میٹنگ کا بائیکاٹ کیا ہے۔

***** ***** ***** 

مرکزی حکو مت نے مہاراشٹر ‘ مدھیہ پر دیش  اور کیرل جہاں  کورونا وائرس کی نئی شکل Delta Plus کے مریض پائے گئے ہیں ‘ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اِس کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔ مرکزی وزارت ِ صحت نے اِس خصوص میں تینوں ریاستوں کے چیف سیکریٹریوں کو ایک خط بھیجا ہے۔ اِس وقت ملک میں Delta Plus  کے  کُل22؍ مریض موجود ہیں جس میں سے 16؍ مریض مہاراشٹر کے ہیں۔ مرکزی وزارت ِ صحت نے ہدایت دی ہے کہ جن علاقوں میں یہ مریض پائے جا رہے ہیں اُن علاقوں کو ممنوعہ قرار دے کر پابندیاں نافذ کریں۔ وسیع پیما نے پر ٹیسٹ کریں‘ مریضوں کا  سُراغ لگا ئیں اور زیادہ سے زیادہ شہر یان کی ٹیکہ کاری کریں۔

***** ***** ***** 

ریاستی حکو مت نے کَل ممبئی عدالتِ عالیہ میں75 ؍ برس سے زائد عمر کے افراد اور معذور شہر یان کو گھر گھر جا کر کورونا کا حفاظتی ٹیکہ لگا نے کے لیے ایک ٹاسک فورس کے قیام کی اطلاع دی ۔ اِس خصوص میں مفادِ عا مّہ کی ایک در خواست پر سماعت کے دوران ریاستی حکو مت نے عدالت کو بتا یا کہ آئندہ ہفتے اِس بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

ممبئی ہائی کورٹ نے ریاستی حکو مت اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کو ممبئی میں حالیہ جعلی ویکسین مہم جیسے واقعات کی تکرار کو  روکنے کے لیے فوری طور پر اقدا مات کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ نقلی ٹیکہ کاری سے متعلق میڈیا میںجاری خبروں کے بعد عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس دیپا نکر دتا  اور  جسٹِس J S Kulkarni    نے

 ذاتی طور پر اِس کا نوٹس لیا اور ہدایت جاری کی۔ عدالت نے جعلی ٹیکہ کاری معاملے میں پولس کی جانب سے کی جا رہی تفتیش کی پیش رفت رپورٹ 24؍ جون تک عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


ریاست میں کَل کورونا کے8؍ ہزار470؍ نئے مریض پائے گئے۔ جس کے بعد ریاست بھر میں اِس وباء کے کُل متاثرین کی تعداد59؍ لاکھ87؍ ہزار52؍ ہو چکی ہے۔ کَل188؍ کورونا مریض علاج کے دوران ہلاک ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک اِس بیماری سے  ایک لاکھ 18؍ ہزار149؍ مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ ساتھ ہی کَل 9؍ ہزار43؍ کورونا مریض شفا یاب بھی ہوئے ۔ ریاست میں اب تک

57 ؍ لاکھ42؍ ہزار258؍ کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں ایک لاکھ23 ؍ ہزار340؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہاہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل کورونا وائرس کے365؍ نئے معاملے درج کئے گئے ۔ جبکہ ڈویژن میں16؍ افراد اِس وباء سے ہلاک ہو گئے ۔ مر نے والوں میں اورنگ آ باد ضلع کے8؍ جا لنہ ‘ لاتور ‘ ناندیڑ اور بیڑ اضلاع کے ایک ایک مریض شامل ہیں۔وہیں بیڑ ضلعے میں کَل کورونا کے147؍ نئے مریض سامنے آئے۔ اِسی طرح اورنگ آباد ضلعے میں 77 ؍ عثمان آ باد 50؍ لاتور 33؍ پر بھنی 24؍ ناندیڑ15 ؍  جا لنہ 14؍ اور  ہنگولی میں کورونا کے5؍ نئے مریض پائے گئے ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ ادھو ٹھا کرے نے محکمہ ٔ  تعلیم کو ہدایت دی کہ جو دیہی علاقے گزشتہ چند مہینوں سے کورونا وائرس سے پاک ہیں  اور  مستقبل میں بھی اِس بیماری سے محفوظ رہنے کے امکانات ہیں ایسے دیہی عاقوں میں دسویں  اور  بارہویں  جماعتیں شروع کرنے کے امکان کا جائزہ لیا جائے۔ وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت کَل محکمہ اسکو لی تعلیم کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اِس موقع پر انہوں نے یہ ہدایت دی۔ اس اجلاس میں وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ ‘ چیف سیکریٹری سیتا رام کُنٹے سمیت  محکمہ ٔ  تعلیم کے سینئر افسران شریک تھے۔

***** ***** *****

   مولانا آزاد اقلیتی مالی تر قیاتی کار پوریشن ریاست میں اقلیتی برا دری کے خواتین بچت گروپوں کو کاروبار کے لیے 2؍ لاکھ روپیوں تک کا قرض فرا ہم کرے گی ۔ اقلیتی امور کے ریاستی وزیر نواب ملک نے یہ اعلان کیا۔ وزیر موصوف نے کا کہ اِس اسکیم سے اقلیتی خواتین میں کاروبار کرنے کی خواہش کو فروغ ملے گا  اور  انھیں خود روزگاری کے مواقع میسر آئیں گے۔ انھوں نے بتا یا کہ اِس اسکیم کے تحت پہلے مرحلے میں 750؍ بچت گروپوں کو قرض مہیا کیا جائے گا۔ انھوں نے خواتین کے بچت گروپوں سے اِس خصوص میں در خواست دینے کی اپیل کی ہے۔

***** ***** *****

راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قومی صدر شرد پوار کی دہلی میں واقع رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں مُلک کی سیاسی ‘ سماجی اور معاشی صورتحال کی اصلاع کے لیے راشٹر منچ کے موقف پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ NCP  قائد  اور پارلیمانی رکن ایڈوکیٹ مجید میمن نے کَل یہ اطلاع دی ۔انہوں نے بتا یا کہ اِس میٹنگ میں حزب اختلاف کی

15؍ جما عتیں شریک ہوئیں۔ میمن نے وضاحت کی کہ اِس اجلاس کا انعقاد BJP  کے خلاف شرد پوار نے نہیں کیا تھا  بلکہ یہ میٹنگ راشٹر منچ کے سر براہ یشونت سنہ نے بُلائی تھی۔

***** ***** ***** 

ریاستی حکو مت نے کَل سپریم کورٹ میںمراٹھا ریزر ویشن سے متعلق فیصلے پر از سر ِ نو غور کرنے کی در خواست داخل کی ہے۔ پارلیما نی رکن سمبھا جی راجے چھتر پتی نے کَل یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے بتا یا کہ ریاستی حکو مت نے یہ در خواست مکمل احتیاط کے ساتھ داخل کی ہے۔ در خواست میں ریاستی حکو مت نے بتا یا کہ گائیکواڑ کمیشن  کی رپورٹ کے بقیہ ضمیموں کا تر جمہ کیا جا ئے گا۔

دریں اثناء کَل مراٹھا برا دری نے کو لہا پور میں چکاّ جام احتجاج کیا۔ آندو لن کر نے والوں نے کہا کہ مطالبات تسلیم کرنے کا تحریری تیقن 4؍ دنوں میں نہیں دیا گیا تو ریاست بھر میں احتجاج کو دراز کیا جائے گا۔

***** ***** ***** 



آخر میں خاص خبروں کی سر خیاں ایک بارپھر...

٭ ریاستی اسمبلی کے مانسون اجلاس کا انعقاد صرف2؍ دِن کے لیے کیے جانے کا فیصلہ‘ حزب اختلاف نے قا نون سازی کے امور کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کا کیا بائیکاٹ 

٭ مہاراشٹر سمیت ڈیلٹا  پلس کے مریضوں والی 3؍ ریاستوں کو اِس بیماری کی روک تھام کے لیے   مرکزی حکو مت کی ہدایت  

٭ 75؍ سال سے زائد عمر کے شہر یان اور معذور وں کو گھر گھر جا کر ٹیکہ لگا نے کے لیے ٹاسک فورس کا قیام

٭ ریاست میں کَل پائے گئے کورونا کے 8؍ ہزار470؍ نئے مریض ‘ مراٹھواڑہ میں

کورونا سے18؍ افراد کی موت‘  ساتھ ہی 365؍ نئے متاثرین کا اضا فہ 

٭ سپریم کورٹ میں مراٹھا ریزر ویشن سے متعلق ریاستی حکو مت کی جانب سے از سر نو غور کرنے کی در خواست داخل ‘ پارلیمانی رکن سمبھا جی راجے کی اطلاع

اور

٭ کو لہا پور میں سکل مراٹھاسماج کی جانب سے چکا جام احتجاج

اِسی کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

آپ یہ خبریں ہمارے یو ٹیوب چینل  آکاشوانی سماچار اورنگ آباد

  Aurangabad AIR News  پر کسی بھی وقت سُن سکتے ہیں ۔

٭٭٭٭٭


No comments: