Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 24 June 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جون ۲۰۲۱ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...
٭ مراٹھواڑہ واٹر گرِڈمنصوبے کو مر حلہ وار طریقے سے مکمل کرنے کو ملی ریاستی کابینہ کی منظوری ‘ اورنگ آ باد ضلعے کے پیٹھن تعلقے کو جائیکواڑی ڈیم سے جوڑ نے والے پہلے گرِڈ کو بھی ملی
کابینی منظوری
٭ مہاراشٹر اشیاء اور خد مات ٹیکس قا نون میںاصلا ح کو بھی مہاراشٹر کا بینہ نے کیا منظور ‘ فیصلے کا مقصد مستقبل میں پیدا ہونے والے تنازعات کو کم کر نا اور کام کاج میں شفا فیت لا نا ہے
٭ آشا خادمائوں کی تنخواہوں میں دیڑ ھ ہزار روپیوںکا اضافہ ‘ اضافے کے اعلان کے بعد آشا خادمائوں نے ختم کی ہڑ تال
اور
٭ اورنگ آ باد میونسپل کارپوریشن کے انتخا بات MIM اپنے دم پر لڑے گی ‘
رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کا اعلان
اب خبریں تفصیل سے....
مہار اشٹر کابینہ نے مراٹھواڑہ میں پا نی کی قلت کے مستقل حل کے لیے مراٹھوارہ واٹر گرِڈپروجیکٹ کو مرحلہ وار طریقے سے مکمل کرنے کو منظوری دیدی ہے۔وزیر اعلیٰ ادھو ٹھا کرے کی صدارت میں کَل منترا لیہ میں اِس تعلق سے میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ اِس کے مطا بق پہلے اورنگ آ باد ضلعے کے پیٹھن تعلقے کے لیے جائیکواڑی ڈیم سے گرِڈ کی جا ئے گی ۔ اِس پروجیکٹ کے لیے در کار285؍ کروڑروپیوں کے اخر جات کو بھی کَل منظوری دی گئی ۔ اِس دوران وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ اورنگ آ باد ضلعے کے دیگر تعلقوں اور بیڑ ‘ عثمان آ باد ‘ لاتور اور باقی بچے مرحلوں کے بارے میں پانی اور سر مائے کی دستیابی سے متعلق ریاستی کا بینہ میں تجویز پیش کی جا ئے ۔
اِس پرو جیکٹ کے تحت جائیکواڑی ‘ اُجنی ‘ یلدری ‘ سِدھیشور ‘ وشنو پوری ‘ سینا کو لے گائوں ‘ ماجل گائوں ‘ لووَر دودھنا ‘ لووَر منماڑ ‘عیسیٰ پور ‘ پین گنگا اور ناسک کے ڈیمس کو بڑی پائپ لائنوں کے ذریعے ایک دوسرے سے جوڑ کر گرِڈ قائم کی جائے گی تا کہ قحط سے متاثرہ علاقوں میں پانی فراہم کیا جا سکے ۔
***** ***** *****
مہاراشٹر اشیاء اور خد مات ٹیکس قانون تر میمی بِل2021 کے خاکے کو بھی کَل ریاستی کا بینی نے منظوری دی۔ اِس قا نون میں اصلاح کا مقصد ٹیکس دینے والوں اور GST محکمہ کے بیچ مستقبل میں پیداہونے والے تنازعات کو کم کرنا اور طریقہ ٔ کار میں شفا فیت اور آ سانی لانا ہے تا کہ ٹیکس دینے والوں کے مفا دات کے تحفظ کو یقینی بنا یا جاسکے ۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کی آشا خادمائوں کی تنخواہوں میں دیڑھ ہزار روپیوں کا اضا فہ کیا گیا ہے۔ اِس اضا فے میں ایک ہزار روپئے تنخواہ میں جبکہ پانچ سو روپئے کووِڈ الائونس کے طور پر دئے جا ئیں گے ۔ یہ اضا فہ ایک جو لائی سے نافذ العمل ہو گا ۔ ریاستی وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کَل یہ اعلان کیا۔ ممبئی میں گزشتہ روز ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ اِس فیصلے کے بعد ریاست بھر میں جاری آ شا خاد مائوں کی ہڑ تال ختم کرنے کا اعلان ایکشن کمیٹی کے صدر MK پاٹل نے کیا ہے۔اُنھوں نے کہا کہ آج سے ریاست بھر میں آشا خاد مائیں اپنے کام پر لَوٹ آئیں گی۔ وزیر صحت ٹو پے نے یہ بھی کہا کہ آ شا خاد مائوں کو خصو صی تحفے کے طور پر حکو مت کی جانب سے اسمارٹ فون بھی دئے جا ئیں گے ۔ ساتھ ہی آشا خاد مائوں کے کام اور انھیں ملنے والی تنخواہوں کے مطا لعے کے لیے ’’ یشدا ‘‘ کی معرفت کمیٹی تشکیل دی جا ئے گی اور بھیڑ بھاڑ وا لے ٹیکہ اندازی مراکز پر نظم و نسق بر قرار رکھنے کے لیے انھیں 200؍ روپیوں کا اضا فی بھتہّ بھی دیا جا ئے گا۔
***** ***** *****
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹED نے بینکوں سے قرض لے کر نہ لو ٹا نے والے کاروباریوں وِجئے مالیہ‘ نیرو مودی اور میہول چوکسی کی 18,170؍ کروڑ 2؍ لاکھ روپیوں کی جائیدادیں ضبط کی ہیں۔ اِن جائیدا دوں کی مالیت بینکوں کو ہوئے مجموعی مالی نقصان کی قریب80؍فیصد ہے۔ ED نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے یہ جانکاری دی۔ اِس کے مطا بق ضبط کی گئی جائیدادوں کی مجموعی قیمت میں سے
9,371؍ کروڑ17؍ لاکھ روپئے اِن کاروباریوں کو قرض دینے والی عوامی شعبے کی بینکوں اور مرکزی حکو مت کو منتقل کئے جائیں گے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر وِدھان سبھا میں اپو زیشن لیڈر دیویندر پھڑ نویس نے کَل ریاستی گور نر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملا قات کی اور ریاستی اسمبلی کے مانسون اجلاس کو 2؍ دنوں تک محدود کرنے کے ریاستی حکو مت کے فیصلے پر اپنا احتجاج درج کر وا یا۔ پھڑ نویس نے مہا راشٹر میں ضلع پریشد وں اور گرام پنچایتوں کی200؍ سیٹوں کے لیے ہونے والے ضمنی انتخا بات پر بھی اعتراض کیا۔ گور نر سے ملا قات کے بعد میڈیا سے بات کر تے ہوئے پھر نویس نے اعلان کیا کہ اگر ریاستی حکو مت ان انتخا بات کا انعقاد کر تی ہی ہے تو BJP ہار جیت کی پر واہ نہ کر تے ہوئے سبھی سیٹوں پر صرف OBC امید وار میدان میں اتاریگی ۔ انھوں نے کہا کہ OBC ریزر ویشن ملنے تک وہ خا موش نہیں بیٹھیں گے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں10,066؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست میں اب تک کورونا پازیٹیو ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد59؍ لاکھ17؍ ہزار587؍ ہو گئی ہے۔ وہیں کَل ریاست بھر میں163؍ کورونا مریضوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ اِس وباء کی شروعات کے بعد سے اب تک مہاراشٹر میں کُل ایک لاکھ19؍ ہزار303؍ کورونا مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ ریاستی شرح اموات قریب2؍ فیصد رہی۔
دوسری جا نب کَل دِن بھر میں ریاست میں 11؍ ہزار32؍ افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہو کر اسپتالوں سے رخصت ہوئے۔ اِس طرح اِس بیماری سے اب تک مہاراشٹر میں ٹھیک ہونے والوں کی مجموعی تعداد57؍ لاکھ53؍ہزار290؍ ہو گئی ہے۔ کووِڈ19؍ سے صحت یابی کا ریاستی تنا سب قریب96؍ رہا۔ فی الحال مہاراشٹر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعداد گھٹ کر ایک لاکھ21؍ ہزار859 ؍ پر آ گئی ہے اور اِن سبھی مریضوں کا علاج جا ری ہے۔
***** ***** *****
وہیں مراٹھواڑہ میں بھی ایک دِن میں پائے جا نے والے کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد میںلگا تا ر کمی آ رہی ہے۔ مراٹھواڑہ میں کَل ایک دِن میں405؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے جبکہ 13؍ مریضوں کی موت کا اندراج ہوا۔ مر نے والوں میں 5؍ مریضوں کا تعلق اورنگ آ باد ضلعے سے ہے جبکہ عثمان آ باد ‘ بیڑ اور جالنہ ضلعوں میں سے ہر ضلعے میں 2-2؍ مریضوں کی کَل موت ہو گئی۔ لاتور اور پر بھنی ضلعوں میں ایک ایک کورونا مریض کی موت کا کَل اندراج ہوا ہے۔
دوسری جانب کورو نا پازیٹیو مریضوں کی تعداد میں بھی بتدریج کمی آ رہی ہے۔ بیڑ ضلعے میں گزشتہ روز مراٹھواڑہ میں سب سے زیادہ148؍ نئے مریض منظر عام پر آئے ۔ اورنگ آ باد ضلعے میں
59؍ نئے مریضوں کا اضا فہ ہوا۔ اِس تعداد میں صرف8؍ مریض اورنگ آ باد کی میونسپل حدود سے ہیں جبکہ 51؍ مریضوں کا تعلق اورنگ آ باد کے دیہی علاقوں سے ہے۔ عثمان آ باد میں98؍ لاتور میں36؍ اور جالنہ میں14؍ لوگوں کو کَل کورونا پازیٹیو پا یا گیا۔اِسی طرح ناندیڑ اور پر بھنی ضلعوں میں23-23؍ مریضوں کا اضا فہ درج کیا گیا۔ ہنگولی ضلعے میں4؍ افراد میں کَل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے انتخا باتMIM اپنے بل بو تے پر لڑیگی۔ یہ اعلان MIM کے ریاستی صدر اور اورنگ آ باد کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے کیا ہے۔ اورنگ آ باد میں کَل منعقدہ اخباری کانفرنس میں بولتے ہوئے امتیاز جلیل نے کہا کہ اِس مر تبہMIM زیادہ سے زیادہ وارڈز میں اپنے امید وار کھڑے کریگی۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ مطالبہ کیا کہ اورنگ آ باد ہوائی اڈے کے سامنے بننے والے مجوزہ فلائی اووَر کو ردّ کر کے اُسے آکاشوانی چوک یا دودھ ڈیری چوک پر تعمیر کیا جا ئے ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ضلعے کے وڑ گائوں کولہا ٹی میں کَل 18؍ سال سے زیادہ عمر کے ذہنی معذور افراد کو کورونا وائرس سے بچائو کے ٹیکے لگوائے گئے ۔ اِس موقعے پر 40؍ ذہنی معذور افراد کو ٹیکے دئے گئے۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے کے گنگا کھیڑ تعلقے میں گھر کُل یو جنا کے مستحقین میں یو جنا کی زیر التواء رقم فوری تقسیم کر نے کا مطالبہ MIM نے کیا ہے۔ اِس بارے میں MIM کی جانب سے ضلع کلکٹر کو دئے گئے محضر میں کہا گیا ہے کہ بارش شروع ہو چکی ہے اور گھر کُل یو جنا کے مستحقین کرائے کے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ لہذا اُن کی رُکی ہوئی رقم فوراً ادا کی جا ئے تا کہ وہ اپنے گھروں کا تعمیری کام مکمل کر سکیں اور اُنھیں مالی پریشا نیوں سے نجات مل سکے۔
***** ***** *****
بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے دیگر پسماندہ طبقات یعنیOBC ریزر ویشن کے مطالبے پر 26؍ جون کو مہاراشٹر بھر میں چکہ جام آندو لن کیا جا ئے گا۔ BJP کے اورنگ آ باد شہر صدر سنجئے کینیکر نے بتا یا کہ اورنگ آ باد میں یہ آندو لن آکاشوانی چوک پر صبح 10 ؍ بجے شروع ہو گا۔ اخباری کانفرنس میں بولتے ہوئے کینیکر نے کہا کہ اورنگ آ باد ضلعے کے سبھی تعلقوں میں بھی چکہ جام آندو لن کیا جا ئے گا۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے کے گنگا کھیڑ تعلقے کے رانی ساوَر گائوں میں بجلی کی آنکھ مچولی سے تنگ آ کر شہر یان نے کَل صبح رانی ساور گائوں اور گنگا کھیڑ کو جوڑ نے والے راستے پر آندو لن کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گائوں کے لوگوں کے مطالبات پر مہا وِترن کی جانب سے توجہ نہ دئے جانے کے بعد یہ آندو لن کیا گیا۔
***** ***** *****
اورآخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے ...
٭ مراٹھواڑہ واٹر گرِڈمنصوبے کو مر حلہ وار طریقے سے مکمل کرنے کو ملی ریاستی کابینہ کی منظوری ‘ اورنگ آ باد ضلعے کے پیٹھن تعلقے کو جائیکواڑی ڈیم سے جوڑ نے والے پہلے گرِڈ کو بھی ملی
کابینی منظوری
٭ مہاراشٹر اشیاء اور خد مات ٹیکس قا نون میںاصلا ح کو بھی مہاراشٹر کا بینہ نے کیا منظور ‘ فیصلے کا مقصد مستقبل میں پیدا ہونے والے تنازعات کو کم کر نا اور کام کاج میں شفا فیت لا نا ہے
٭ آشا خادمائوں کی تنخواہوں میں دیڑ ھ ہزار روپیوںکا اضافہ ‘ اضافے کے اعلان کے بعد آشا خادمائوں نے ختم کی ہڑ تال
اور
٭ اورنگ آ باد میونسپل کارپوریشن کے انتخا بات MIM اپنے دم پر لڑے گی ‘
رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کا اعلان
اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
خبروں کا یہ بُلیٹِن آکاشوانی اورنگ آباد کے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد یا
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سُنا جا سکتا ہے ۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment