Saturday, 1 January 2022

TEXT - Regional Urdu News Bulletin, Aurangabad. Date: 01.January.2022, Time: 9.00 to 09.10 AM

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date: 01 January-2022
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: یکم جنوری  ۲۰۲۲ء؁
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
چند اہم خبروںکی سرخیاں سماعت کیجیے:
٭ سالِ نو کا پہلا دِن وزیرِ اعظم کی جانب سے ملک کے خوراک فراہم کرنے والوں کیلئے وقف؛ پردھان منتری سنمان یوجنا کے تحت قابل مستحقین کو
مالی امداد کا دسواں ہفتہ آج تقسیم۔
٭ گذشتہ سال کو وداع کرتے ہوئے نئے سال کا نصف شب جوش و خروش کے ساتھ خیر مقدم۔
٭ کووِڈ ویکسینیشن کیلئے 15 سے 18 سال کی عمر کے قابل مستفیدین کا آج سے اندراج۔
٭ ریاست میں اومائیکرون کے نئے 4‘ تاہم کووِڈ کے نئے آٹھ ہزار 67 مریض؛ مراٹھواڑہ میں ایک کووِڈ متاثرہ کی موت اور نئے
61 مریضوں کا اندراج۔
٭ جموں و کشمیر میں ویشنو دیوی مندر احاطے میں بھگدڑ میں 12  افراد ہلاک۔
٭ کپڑا پیداوار پر GST میں اضافہ کرنے کا فیصلہ فی الحال ملتوی۔
اور۔۔٭ انڈر19 سال کے ایشیائی چمپئن شپ کرکٹ مقابلے میں بھارت فاتح۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
وزیرِ اعظم نریندر مودی آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پردھان منتری کسان سمان ندھی اسکیم کے تحت مالی فوائد کی دسویں قسط جاری کریں گے۔ 20ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم‘ 10 کروڑ سے زیادہ مستفید افراد کے کھاتوں میں منتقل کی جائیگی۔ PM کسان اسکیم کے تحت کسانوں کے مجاز کنبوں کو 6ہزار روپئے سالانہ کا مالی فائدہ فراہم کیا جائیگا۔ یہ رقم دو۔ دو ہزار روپئے کی تین قسطوں میں منتقل کی جارہی ہے۔ یہ رقم مستفید ہونے والے افراد کے بینک کھاتوں میں سیدھے منتقل کی جاتی ہے۔ اب تک ایک لاکھ 60 ہزارکروڑ روپئوں سے زیادہ کسانوں کے کنبوں کو منتقل کی جاچکی ہے۔ وزیرِ اعظم کسانوں کی پیداوار سے متعلق تقریباً 351 تنظیموں کو 14 کر وڑ روپئے سے زیادہ کے حصص گرانٹ بھی جاری کریں گے‘ جس  سے ایک لاکھ24ہزار سے زیادہ کسانوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ مودی تقریب کے دوران مذکورہ تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور قوم سے خطاب بھی کریں گے۔ اس موقع پر مرکزی وزیرِ زراعت بھی موجود رہیں گے۔
***** ***** *****
گذشتہ سال کو وداع کرتے ہوئے نئے سال کا نصف شب ہر جگہ جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ کووِڈ تدارک کیلئے حکومت کی جانب سے جاری راہنماء خطوط پر عمل کرتے ہوئے نئے سال کا خیر مقدم موسیقی‘ میزبانی اور آتش بازی سے کیا گیا۔
گورنر بھگت سنہہ کوشیاری نے 2022 اس نئے سال کے سلسلے میں عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ ہر ایک ریاست کیلئے اسی طرح سماج کیلئے مزید ایثار و قربانی کے ساتھ کام کرنے کا عہد کریں۔ یہ بات گورنر نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ اُدّھو ٹھاکرے نے نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے صحت کے متعلق عہد کرنے کی اپیل کی ۔ نئے سال کا استقبال کرتے ہوئے کورونا بحران کا خیال رکھیں‘ اپنے رویّے کی وجہ سے کووِڈ وباء میں اضافہ نہ ہو اس بات کا خیال رکھیں۔ ایسی اپیل وزیرِ اعلیٰ نے نئے سال کے موقع پر کی ہے۔
نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار نے بھی نئے سال کی مبارک باد پیش کی ہے۔ نئے سال کا استقبال جوش و خروش سے تاہم صحت کو مدِنظر رکھ کر کریں۔ ایسی اپیل اجیت پوار نے کی ہے۔
نئے سال کے آغاز پر ریاست میں مذہبی مقامات پر عقیدت مندوں کا درشن کیلئے ہجوم ہوتا ہے‘ ایسے مقامات پر شہری تمام اُصول و ضوابط پر سختی سے عمل کریں۔ ایسی اپیل کی گئی ہے۔ شرڈی کے سائی بابا مندر کے انتظامیہ نے متوقع ہجوم پر کنٹرول قائم رکھنے کیلئے سخت بندوبست کیا ہے۔ متوقع ہجوم کو ٹالنے کیلئے ضلع انتظامیہ نے شب نو سے صبح چھ بجے تک جمائو بندی حکم صادر کیا ہے۔ نئے سال کے استقبال میں مندر پر روشنائی کی گئی ہے۔ پنڈھر پور کے وٹھل رکھمنی مندر میںبھی پھولوں کی سجاوٹ کی گئی ہے۔
***** ***** *****
کووِڈ تدارک کی ٹیکہ کاری کیلئے 15 سال سے 18 سال کے قابل مستفیدین آج سے کووِن پورٹل پر اندراج کرسکتے ہیں۔ اس عمر کے گروپ کا بروز پیر یعنی 3 جنوری 2022 سے ویکسینیشن کا آغاز ہوگا۔ صحت ملازمین اور 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کووِڈ ٹیکوں کی بوسٹر ڈوز دینے کی مہم 10 جنوری سے شروع ہورہی ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں کل اومائیکرون سے متاثرہ 4 نئے مریضوں کی شناخت ہوئی۔ ان مریضوں میں وسائی وِرار‘ نئی ممبئی‘ میرا بھائندر اور پنویل کا ایک۔ ایک مریض شامل ہے۔ ریاست میں اومائیکرون سے متاثر مریضوں کی جملہ تعداد 454 ہوگئی ہے۔ اس میں سے 157  افراد اس وباء سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔
***** ***** *****
ریاست میں کل کووِڈ سے متاثرہ نئے 8ہزار 67 مریضوں کی شناخت ہوئی۔ اس وجہ سے کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد 66 لاکھ 78 ہزار 821 ہوگئی ہے۔ کل 8 مریض دورانِ علاج چل بسے۔ ریاست میں اس وباء سے مرنے والوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ 41 ہزار 526 ہوگئی ہے۔ شرحِ اموات 2  اعشاریہ 12 فیصد پر برقرار ہے۔کل ایک ہزار 766 مریض شفاء یاب ہوگئے۔ ریاست میں اب تک 65 لاکھ 9ہزار 96 مریض کورونا وائرس سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔ کووِڈ سے نجات کی شرح 97  اعشاریہ 55 فیصد ہوگئی ہے۔ ریاست میں فی الحال 24 ہزار 509 مریضوں کا علاج جاری ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کل 61 نئے کورونا وائرس متاثرین مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ تاہم اورنگ آباد ضلع میں ایک مریض دورانِ علاج لقمۂ اجل بن گیا۔ اورنگ آباد اور لاتور اضلاع میں فی کس 18 مریض پائے گئے۔ عثمان آباد 9‘ پربھنی 6‘ ناندیڑ 4‘ تاہم جالنہ، بیڑ اور ہنگولی اضلاع میں فی کس 2 مریضوں کا اندراج ہوا۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلع میں کورونا وائرس کے اومائیکرون اس نئے ویرئنٹ کو روکنے کیلئے ضلع انتظامیہ نے تمام احتیاطی تدابیر کی ہیں۔ اس کیلئے نئے اُصول و ضوابط ضلع کلکٹر جتندر پاپڑکر نے جاری کیے ہیں۔ ان اُصولوں کی پامالی کرنے پر جرمانہ عائد کرنے کا حکم انھوں نے صادر کیا۔
***** ***** *****
مرکزی وزیرِ صحت ڈاکٹر بھارتی پوار کل اورنگ آباد کے دورے پر تشریف لائی۔ انھوں نے کووِڈ کی متوقع تیسری لہر ے پسِ منظر میں کووِڈ تدارکی ٹیکہ کاری کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
***** ***** *****
جموں و کشمیر کے مشہور ویشنو دیوی مندرکے علاقے میں آج بھگدڑ میں 12  افراد ہلاک ہوگئے۔ تاہم 10 سے زیادہ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ بھون علاقے میں ہوئے اس سانحہ کے بعد امدادی کاروائی جاری ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں شریک کردیا گیا ہے۔ مرنے وا لوں کو 2 لاکھ روپئے فی کس اور زخمیوں کو 50 ہزار روپئے فی کس مالی امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ریاست کی خواتین و اطفال بہبود وزیر نیز امراوتی کی سرپرست وزیر یشومتی ٹھاکر کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی ہے۔ ٹھاکر نے بذاتِ خود کے ٹوئٹ پیغام میں اس کی اطلاع دی۔ اپنے ربط میں آئے ہوئے تمام افراد سے کورونا جانچ کرنے کی اپیل انھوں نے کی ۔
***** ***** *****
کپڑا صنعت پیداوار پر اشیاء اور خدمات ٹیکسGST کی شرح کو 5 فیصد سے 12 فیصد کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کو فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے۔ وزیرِ مالیات نرملا سیتا رَمن کی صدارت میں کل دلّی میں ہوئی GST کونسل کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ وزیرِ مملکت برائے مالیات ڈاکٹر بھاگوت کراڑ سمیت تمام ریاستوں کے وزرائے مالیات اس میٹنگ میں موجود تھے۔
***** ***** *****
کرکٹ: کرکٹ میں بھارت نے ڈَک ورتھ لوئس ضابطے کے تحت دوبئی میں بارش سے متاثر ایک روزہ بین الاقوامی فائنل میں سری لنکا کو 9 وکٹ سے شکست دے کر انڈر19- ایشیاء کپ جیت لیا۔ اس سے قبل سری لنکا نے پہلے بلّے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 38  اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 106 رَن بنائے۔ بھارت کی طرف سے وکی اوستوال نے 3 وِکٹ لیے، جبکہ کوشال تامبے نے 2 وکٹ حاصل کیے۔ 32  اوورز میں 120 رَن کا نظرِ ثانی شدہ جیت کا ہدف حاصل کرنے کیلئے بھارت کے سلامی بلّے باز انگ کرش رگھو ونشی نے شاندار نصف سنچری بنائی، جبکہ شیخ رشید نے 31 رن بناکر جیت کی راہ ہموار کی اور آئوٹ نہیں ہوئے۔ بھارت نے جیت کا نشانہ صرف ایک وکٹ کھوکر اور 63 گیندوں میں حاصل کرلیا۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں چند اہم خبروں کی سرخیاں دوبارہ سماعت کیجیے:
٭ سالِ نو کا پہلا دِن وزیرِ اعظم کی جانب سے ملک کے خوراک فراہم کرنے والوں کیلئے وقف؛ پردھان منتری سنمان یوجنا کے تحت قابل مستحقین کو
مالی امداد کا دسواں ہفتہ آج تقسیم۔
٭ گذشتہ سال کو وداع کرتے ہوئے نئے سال کا نصف شب جوش و خروش کے ساتھ خیر مقدم۔
٭ کووِڈ ویکسینیشن کیلئے 15 سے 18 سال کی عمر کے قابل مستفیدین کا آج سے اندراج۔
٭ ریاست میں اومائیکرون کے نئے 4‘ تاہم کووِڈ کے نئے آٹھ ہزار 67 مریض؛ مراٹھواڑہ میں ایک کووِڈ متاثرہ کی موت اور نئے
61 مریضوں کا اندراج۔
٭ جموں و کشمیر میں ویشنو دیوی مندر احاطے میں بھگدڑ میں 12  افراد ہلاک۔
٭ کپڑا پیداوار پر GST میں اضافہ کرنے کا فیصلہ فی الحال ملتوی۔
اور۔۔٭ انڈر19 سال کے ایشیائی چمپئ شپ کرکٹ مقابلے میں بھارت فاتح۔
***** ***** *****

No comments: