Tuesday, 22 August 2023

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 22 ؍ اگست 2023 ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 22 August 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۲؍  اگست  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ قدیم روایات کو تر ک کر کے نئے تصورات کو اپنا نا ضروری  ‘  صدر جمہوریہ  کا اظہار خیال 

٭ ریاستی حکو مت مرکز سے مذاکرات کر کے پیاز کے مسئلے کا حل نکالے گی 

٭ بھائو صاحب پھُنڈ کر باغبا نی اسکیم کے تحت کھاد کے لیے صد فیصد رعایت

٭ اورنگ آباد  ‘  جالنہ  ‘  ہنگولی  اور  عثمان آباد  اضلاع میں بچوں کے لیے اقا مت گاہیں قائم کر نے کی خا طر  اُن کے حقوق  کے تحفظ کا کمیشن‘  حکو مت سے پیر وی کرے گا 

اور

٭ پولس انتظامیہ کی جانب سے ناگپور - ممبئی سمرُدّھی شاہراہ پر تصویر کشی پر پا بندی 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ صدر جمہوریہ درو پدی مُر مو نے کہا ہے کہ قدیم روا یات کو ترک کرکے نئے تصورات کو اپنا نا ضروری ہے ۔ فو جیوں کی بیویوں کی فلاحی تنظیم کی جانب سے منعقدہ  ’’ اسمِتا‘‘  نامی پروگرام سے نئی دِلّی میں کل صدر جمہوریہ نے خطاب کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے اِس لیے ملک کی تر قی میں وہ اہم کر دار ادا کر سکتیں ہیں  اور  اِس کے لیے انہیں اہل بنا نا ضروری ہے ۔ صدر جمہوریہ مُر مو نے یہ بھی کہا کہ خواتین  ‘  مردوں  کی مدد کے بغیر بھی اپنے بل پر تر قی کر کے دکھا سکتی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ یہ کہنے کی بجائے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کاہاتھ ہو تا ہے یہ کہا جا نا چاہیے کہ ہر کامیاب مرد کو ایک عورت کا ساتھ ہو تا ہے ۔ اِس تقریب کے دوران صدر جمہوریہ نے فو جیوں کی بہا در بیویوں  اور  اُن کے لیے کام کرنے والی تنظیم کی خصوصی طور پر تعریف کی ۔

***** ***** ***** 

تعمیراتِ عامہ کے ریاستی وزیر  اور  ناسک کے رابطہ وزیر دادا صاحب بھُسے نے تیقن دیا کہ ریاستی حکو مت پیاز کے مسئلے کو مرکزی حکو مت سے بات چیت کے ذریعے حل کر ے گی ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اِس سے قبل پیاز کے نرخ میں فی کوئنٹل  300؍  تا  400؍ روپئے کی کمی آئی تھی  تب ریا ستی حکو مت کسانوں کے ساتھ کھڑی ہو گئی۔ انھوں نے کہا کہ اِس بار بھی شہر یان کو وافر مقدار میں پیاز فراہم ہو گی  اور  کسانوں کو بھی مناسب قیمت ملے گی ۔ اِسی بیچ حکو مت کی جانب سے پیاز کی بر آمد ٹیکس میں اضا فے کے خلاف پیاز کی پیدا وار کرنے والے کاشتکاروں کی جانب سے چند بازار کمیٹیوں میں بند کا اہتمام کیا  اور  پیاز کی نیلا می معطل کی گئی ۔ ناسک کے پیپل گائوں  ‘  بسونت  اور  ونچور سمیت کچھ  بازار کمیٹیوں میں بہت کم نیلا می درج کی گئی ۔ زیادہ تر مقامات پر پیاز کی نیلا می بند رکھی گئی۔ سوا بھیمانی کسان تنظیم کی زیر قیادت کل دِنڈو ری تعلقے کے ونی میں راستہ رو کرو آندو لن کیا گیا ۔و ہیں  یو لے میں  زرعی پیدا وار بازار کمیٹی کے قریب منماڑ روڈ پر بھی راستہ رو کو آندو لن کیا گیا ۔ ساتھ ہی ضلعے کے دیگر مقامات پر کسانوں نے تحصیل داروں کو اِس سلسلے میں محضر پیش کیا ۔ کسان سبھا کے صدر ڈاکٹر اجیت نو لے نے بتا یا کہ احمد نگر ضلعے کے بازار کمیٹیوں کی جانب سے بھی ناسک ضلعے میں بند کی حما یت کا اعلان کیا گیا ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست کے وزیر زراعت دھننجئے منڈے نے بھائو صاحب پھُنڈ کر  پھل باغ اسکیم کے تحت کسانوں کو کھاد کے لیے بھی صد فیصد گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ کل پھُنڈکر کے یوم پیدائش کے موقعے پر وزیر موصوف نے یہ اعلان کیا ۔ اِس اسکیم میں 15؍ پھلوں کو شامل کیا گیا ہے جس کی پیدا وار کے لیے گڑ ھے کھو دنے  اور  آبپا شی کے انتظام کے لیے صد؍ فیصد امداد  دی جاتی ہے ۔ اِسی کے ساتھ اب اِس اسکیم کے تحت کھاد کے لیے بھی 100؍ فیصد گرانٹ دیا جائے گا ۔ مُنڈے نے ٹوئیٹ پیغام کے ذریعے یہ اطلاع دی ۔ انھوں نے اپیل کی کہ ز یادہ سے زیادہ کسان اِس اسکیم سے استفا دہ کریں ۔

***** ***** ***** 

نئے منتخب کیے گئے راجیہ سبھا کے 9؍ اراکین کو کل ایوان کے چیئر مین جگدیپ دھنکھڑ نے رکنیت کا حلف د لا یا ۔ اُن میں ملک کے وزیر خارجہ ایس جئے شنکر  ‘  ترنمول کانگریس کے ڈیریک اوبرائن  ’  سُکھیندو شیکھر رائے  اور  دیگر معزز شخصیات شامل ہے ۔

***** ***** ***** 

مویشیوں کی افزائش کے ریاستی وزیر رادھا کرشن وِکھے پاٹل نے ہدایت دی ہے کہ گائے کی نسل کے تمام جانوروں کی آئندہ ایک مہینے کے دوران ٹیکہ اندازی مکمل کی جائے تاکہ لمپی نامی بیماری کی روک تھام کی جاسکے ۔ وزیر موصوف کل اِس خصوص میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔ ریاست میں اب تک گائے کی نسل کے 73؍ فیصد جانوروں کو جِلدی بیما ری لمپی کے جراثم سے بچانے کے لیے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ پاٹل نے کہا کہ اِس بیماری سے ہلاک ہونے والے جانوروں کی نعشوں کو سائنسی طریقہ کار سے ٹھکا نے لگا یا جائے  اور  اِس دوران گرام پنچایت مشنری کا تعاون لیا جا ئے ۔

***** ***** ***** 

دھنگر  اور  مینڈھے  پالنے والوں کی خانہ بدوشی کو ختم کرنے کے لیے وقت کے ساتھ ساتھ اقدامات ضروری ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کل منترا لیہ میں اِس خصوص میں منعقدہ میٹنگ میں یہ بات کہی ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہروں کے پھیلائو میں اضا فے کے سبب چراگاہوں کے رقبے میں کمی واقع ہو تی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مینڈھے  پالنے والوں کو چرا گاہوں کی زمین گزر بسر کے لیے  آزمائشی بنیاد پر فراہم کرنے پر اُن کی سماجی اور معاشی ترقی کے لیے آمدنی کا ذریعہ بنے گا ۔ اِس پس منظر میں نائب وزیر اعلیٰ نے ریاست کے مویشیوں کی افزائش  اور  دودھ کی تر قی کے محکمے کو اِس تعلقے سے ضروری کارروائی کی ہدایت دی ۔

***** ***** ***** 

جاپان کے دورے پر گئے ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کل جاپان صنعت کاروں کے ساتھ میٹنگ کی  ۔ زیادہ سے زیادہ جا پانی کمپنیوں کو مہا راشٹر میں لانے  ریاست کے طلباء کو جا پان کے تعلیمی اِداروں میں زیادہ موقع فراہم کر نے  اور  وہاں موجود مراٹھی صنعت کاروں کی تر قی کے لیے اقدامات کرنے جیسے موضوعات پر اِن میٹنگز میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


اورنگ آباد  ‘  جالنہ  ‘  ہنگولی  اور  عثمان آباد اضلاع میں بچوں کے لیے اقا مت گاہوں کے قیام کی خاطر  بچوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے قائم کمیشن  حکو مت سے پیروی کرے گا ۔ اِس کمیشن کی چیئر پر سن سوشی بین شاہ نے یہ بات کہی ۔ موصوفہ نے کل اورنگ آباد میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قائم ریاستی کمیشن کی جانب سے پا سکو  اور  بچوں کے حقوق کے قوانین کے تحت داخل کیے گئے معاملات پر جائزاتی اجلاس میں شر کت کی ۔ انھوں نے بچوں پر ہونے والے جنسی تشدد پر فوری مقدمہ درج کرنے کی پولس  کو ہدایت دی ۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ بچوں کے حقوق کی لڑائی کو مزید مضبوط بنا یا جا ئے گا ۔

***** ***** ***** 

مرکزی حکو مت کی رہائشی  ‘  آب رسانی  ‘  تعلیم  اور  شہری تر قی کے تحت بنیادی سہو لیات کی فراہمی کی اسکیمات کا فائدہ عام شہر یان تک پہنچے ۔ اِس کے لی حکو مت کی تمام مشنری  تال میل سے کام کرے  اور  دشا کمیٹی کو رپورٹ پیش کرے ۔  ریلوے کے مملکتی وزیر  اور  ضلع تر قی تال میل کمیٹی کے چیئر مین  رائو صاحب دانوے نے کل یہ ہدایت دی ۔ وزیر موصوف کل اورنگ آباد میں دشا کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ تعمیرات عامہ کے ریاستی وزیر اتل ساوے  ‘  اقلیتی امور کے وزیر عبد الستار  ‘  قانون ساز کائونسل میں حزب اختلاف کے قائد امبا داس دانوے  اور  رکن پارلیمان امتیاز جلیل اِس موقعے پر موجود تھے ۔

جل جیون مشن  کی ہر گھر نل سے جل  اسکیم کے تحت دیہی علاقوں کو آب رسانی  اور  وزیر اعظم رہائشی اسکیم کے ذریعے عام شہر یان کے لیے مکا نات کی تعمیر کو رفتار دینے کے لیے اِس اجلاس میں تبا دلہ خیال کیا گیا ۔

***** ***** ***** 

ناگپور - ممبئی سمرُدّھی شاہراہ پر تصویر کشی کرنے پر پولس انتظامیہ نے پا بندی عائد کر دی ہے ۔  اِس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں پر

 500؍ روپئے جر مانہ عائد کیا جائے گا ۔ ساتھ ہی ایک مہینے کی قید کی بھی سزا دی جائے گی ۔ٹریفک محکمے کی جانب سے اِس سلسلے میں حکم نا مہ جاری کر دیا گیا ہے ۔ دولت آباد  کے قریب سمرُدّھی شاہراہ پر چند نو جوان ویڈیو گرافی  کر تے ہوئے پائے گئے جس کے بعد یہ حکم نا مہ جاری کیاگیا ۔ گزشتہ دسمبر سے اب تک اِس شاہراہ پر کم و بیش 400؍ حادثے ہو چکے ہیں ۔

***** ***** ***** 

آذربائیجان کے باکو میںجا ریISSF نشانے بازی چیمپئن شپ مقابلے میں بھارت کے مردوں  اور  خواتین کی ٹیموں نے سونے کے تمغے حاصل کیے ہیں ۔ خواتین کے 25؍ میٹر پستول نشانے بازی میں رِدم سا نگوان  ‘  اِشا سنگھ  اور  منو بھا کیر  کی ٹیم نے  ایک ہزار 744؍ نشانات حاصل کر کے آخری مقابلے میں آذر بائیجان  کی ٹیم کو شکست دی ۔ وہیں مردوں کے 50؍ میٹر رائفل  3P  مقابلےمیں اکھل شرورن  ‘  ایشوریہ پر تاپ تو مر  اور  نیرج کمار کی ٹیم نے طلائی تمغہ اپنے نام کیا ۔ دوسری جانب مردوں کے سنگلز 50؍ میٹر رائفل3P زمرے میں اکھل شیو انند نے کانسے کا تمغہ جیتا ۔

***** ***** ***** 




آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...

٭ قدیم روایات کو تر ک کر کے نئے تصورات کو اپنا نا ضروری  ‘  صدر جمہوریہ  کا اظہار خیال 

٭ ریاستی حکو مت مرکز سے مذاکرات کر کے پیاز کے مسئلے کا حل نکالے گی 

٭ بھائو صاحب پھُنڈ کر باغبا نی اسکیم کے تحت کھاد کے لیے صد فیصد رعایت

٭ اورنگ آباد  ‘  جالنہ  ‘  ہنگولی  اور  عثمان آباد  اضلاع میں بچوں کے لیے اقا مت گاہیں قائم کر نے کی خا طر  اُن کے حقوق  کے تحفظ کا کمیشن‘  حکو مت سے پیر وی کرے گا 

اور

٭ پولس انتظامیہ کی جانب سے ناگپور - ممبئی سمرُدّھی شاہراہ پر تصویر کشی پر پا بندی 

علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭







No comments:

Text-आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 25.08.2025 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 25 August 2025 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्...