Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 19 March 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۹ ؍مارچ ۲۰۲۴ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ سپریم کورٹ کی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو ہر انتخابی بانڈ کا نمبر عام کرنے کی ہدایت
٭ تمام سیاسی جماعتیں انتخابی قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کریں ‘ ریاست کے چیف انتخابی افسر ایس چوک لِنگم کی اپیل
٭ شیو سینا اُدھو بالا صاحب ٹھاکرے پارٹی کے سر براہ اُدھو ٹھاکرے ناندیڑ اور ہنگولی کے 2؍ روزہ دورے پر
٭ اورنگ آباد لوک سبھا حلقے سےر کن پارلیمان اِمتیاز جلیل کو M I M کی جانب سے دوبارہ امیدواری
اور
٭ 62؍ ویںریاستی ڈرامہ مقابلے میں چھتر پتی سنبھا جی نگر کے ڈرامے ’’ ناستی تُر شنا سموویادھی ‘ ‘ کو
دوسرا انعام
اب خبریں تفصیل سے...
سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہر انتخابی بانڈ کے نمبر کو عام کر ے تا ہم عدالت نے اپریل 2019ء سے قبل کی معلو مات عام کرنے کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے ۔ عدالت نے بانڈ کی تعداد ظاہر کرنے کا حکم دیتے ہوئے بینک سے کہا ہے کہ وہ جمعرات تک اِس حوالے سے حلف نامہ داخل کرے ۔ عدالت نے انتخابی کمیشن کو مذکورہ معلو مات ویب سائٹ پر شائع کرنے کی ہدایت دی۔
***** ***** *****
مرکزی انتخابی کمیشن نے چُنائو کے پیش نظر چند اعلیٰ افسران کے تبادلوں کا حکم دیا ہے ۔ اِن میں 6؍ ریاستوں یعنی گجرات ‘ اُتر پر دیش ‘ بہار ‘ جھار کھنڈ ‘ ہماچل پر دیش اور اُترا کھنڈ کے ہوم سیکریٹریز ‘ میزورم اور ہما چل پر دیش کے جنرل ایڈ منسٹریشن سیکریٹری ‘ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اقبال سنگھ چہل ‘ ایڈیشنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر شامل ہیں ۔ کمیشن نے اِن تمام تبادلوں سے متعلق آج شام 5؍ بجے تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ انتخابی کمیشن نے مغربی بنگال کے پولس ڈائریکٹر جنرل کے بھی تبادلہ کا حکم دیا تھا جس کے مطا بق کارروائی کی گئی ۔
***** ***** *****
ریاست کے چیف انتخابی افسر ایس چوک لِنگم نے تمام سیاسی جماعتوں سے انتخا بی قواعد پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے ۔ موصوف کل ممبئی میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔انھوں نے سیاسی جماعتوں کو 18؍ ویں لوک سبھا انتخابات کے لیے ریاست میں چُنائو کے شیڈیول ‘ اِس کی تیاریوں ‘ انتخابی عمل کے قواعد و ضوابط ‘ نامزدگی کے عمل اور اخراجات کی تفصیلی معلو مات دی ۔ انھوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو کمیشن کی جانب سے ضروری تعاون کیے جانے کا یقین دلا یا ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر کے ضلع کلکٹر دلیپ سوامی نے کہا ہے کہ رائے دہی کے فیصد میں ہونے والی کمی تشویشناک ہے ۔ وہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظرآکاشوانی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹر ویو میں بول رہے تھے ۔ انھوں نے تمام رائے دہندگان سے آئندہ انتخابات میں ووٹ دینے کی اپیل کی ہے ۔ اِس انٹر ویو کے دوران کلکٹر سوامی نے ضلعے میں انتخابی نظام ‘ رائے دہی مراکز پر سہو لیات ‘ ضابطۂ اخلاق کی پا بندی سے متعلق تفصیلی معلومات دی ۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر کے ضلع اطلا عا تی افسر ڈاکٹر مِلند دوسانے کا انٹر ویو کل بدھ کی صبح ساڑھے دس بجے ہمارے چینل سے نشر کیا جائے گا ۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلع کلکٹر ا ور الیکشن ریٹرننگ افسر رگھو ناتھ گائوڑے نے ضابطہ ٔ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں فوری طور پر مقد مہ درج کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ گائوڑے کل پربھنی میں اِس خصو ص میں طلب کی گئی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔ انھوں نے ہدایت دی کہ تمام ا نتخابی مراکز کا معائنہ کیا جائے اور اِس بارت کو یقینی بنا یا جائے کہ وہ اچھی حالت میں ہیں اور تمام ضروری سہو لیات سے لیس ہیں ۔ گائوڑے نے اِس موقعے پر انتخابی عملے کو ذمہ داری سے کام لینے اور تال میل بر قرار ر کھنے کا مشورہ دیا ۔
***** ***** *****
محکمۂ صحت نے بتا یا کہ ریاست میں 90؍ فیصد بچوں کو پو لیو ٹیکہ اندازی مکمل کی گئی ہے ۔محکمہ کے مطا بق ریاست میں ویکسینیشن کے تحت ایک بر س میں 19؍ لاکھ 4؍ ہزار بچو ں کے ہدف میں سے 17؍ لاکھ 9؍ بچوں کو ٹیکے لگائے گئے ۔
***** ***** *****
مرکزی وزارت صحت کے ایڈیشنل سیکریٹری ایل ایس چانگ سان نے کہا ہے کہ ڈینگو کے واقعات میں اضا فہ ہو رہا ہے اور اِس بیماری سے لڑنے کے لیے تمام شعبہ جات کی جانب سے مشتر کہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔ موصوف کل نئی دہلی میں ڈینگو سے متعلق منعقد کی گئی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انھوں نےمحکمۂ صحت اور ٹائون پلاننگ کی تمام یو نٹس سے مل کر ڈینگو سے بچائو کے لیے کام کرنے کی اپیل کی ۔
***** ***** *****
تھانے پولس نے اُتر پر دیش کے وارانسی ضلعے میں منشیات کے ایک کار خانے پر چھا پہ مار کر 2؍ افراد کو گرفتار کر لیا اور اُن کے قبضے سے 25؍ کلو ایم ڈی پائوڈر ضبط کیا ۔ جس کی مالیت 28؍ کروڑ روپئے ہے۔ تھا نے کے کاسار وڑوڑی علاقے میں گزشتہ 2؍ مہینوں کے دوران 4؍ افراد کو گرفتار کیاگیا ۔ اُن سے ملی معلو مات کی بنیاد پر تھا نے پولس نے اُتر پردیش پولس کی خصوصی ایکشن فورس کے ساتھ مل کر یہ کارروائی کی ۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ مہا یو تی میں انتخابی نشستوں کی تقسیم کا اعلان تامل میل کے بعد با وقار طریقے سے کیا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ کل ممبئی میں اخباری کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انھوں نے تنقید کی کہ مخالف جماعتوں کے انڈیا الائنس کی جانب سے کل ممبئی میں ہونے والی میٹنگ میں
موجود قائدین میں اعتماد کی کمی تھی ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
شیو سینا اُدھو بالا صاحب ٹھاکرے پارٹی کے سر براہ اُدھو ٹھاکرے نے کل ناندیڑ اور ہنگولی کا دورہ کیا ۔ کل دوپہر ناندیڑ طیرانگاہ پر سابق رکن اسمبلی انسویہ کھیڈ کر او ر یوا سینا کے ڈویژنل سیکریٹری مہیش کھیڈ کر وغیرہ نے اُن کا ا ستقبال کیا ۔ اِس ک بعد ٹھاکرے نے ہنگولی ضلعے کے وسمت میں جلسہ ٔ عام سے خطاب کیا ۔ انھوں نے کہا کہ وہ اقتدار کےلالچی نہیں ہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنے والے خادم ہیں ۔ اِس موقعے پر انھوں نے مختلف مسائل کے حوالے سے بی جے پی پر کڑی تنقید کی ۔
اِسی دوران ٹھاکرے آج صبح ساڑھے گیارہ بجے عمر کھیڑ میں اور دوپہر ایک بجے حد گائوں میں پارٹی عہدیداروں سے بات چیت کریں گے ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر کے موجودہ رکن پارلیمان اِمتیاز جلیل اورنگ آبادلوک سبھا حلقے سے دوبارہ چُنائو لڑ نے جا رہے ہیں ۔ کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے قو می صدر اسد الدین اویسی نے کل حیدر آباد میں یہ اعلان ۔ اویسی نے بہار کے کِشن گنج سے اختر الایمان کی امید واری کا اور حیدر آباد لوک سبھا حلقے سے اپنے نام کا اعلان کیا ۔
***** ***** *****
مرکزی وزیر مملکت اور ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے قو می صدر رام داس آٹھو لے نے این ڈی اے کی اتحادی جماعت کے طور پر شر ڈی اور شو لا پور لوک سبھا سیٹوں کا مطالبہ کیا ہے ۔ وزیر موصوف کل ناگپور میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انھوں نے بتا یا کہ بی جے پی کے قو می صدر جے پی نڈّا نے انہیں اِس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کرنے کا یقین دلا یا ہے ۔
***** ***** *****
ریاستی حکو مت کے ثقا فتی اِدارے کے زیر اہتمام منعقد کیے گئے 62؍ ویں ریاستی ڈرامہ مقابلے میں چھتر پتی سنبھا جی نگر کے ڈرامے ’’ ناستی تُر شنا سمو ودیا تھی ‘‘ کو دوسرے انعام سے نوازہ گیا ۔ سنت کبیر تعلیمی اِدارے اور ایم جی ایم یو نیور سٹی کے اشترا ک سے پیش کیے گئے اِس ڈرامے کو امئے دکشن داس نے لکھا اور اِس کی ہدایت کاری ڈاکٹر سُریکھا مسارڑ نے انجام دی ۔ شروتی کلکر نی کو ڈرامے میں اپنی اداکاری کے لیے چاندی کا تمغہ دیاگیا۔ اِس ڈرامے نے بیک گرائونڈ اسکور ‘ اسکرین پلے اور ڈائریکشن کے زمرے میں بھی ایوارڈ س جیتے ۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے کے عمری اور ار دھا پور تعلقہ جات کے 17؍ دیہاتوں کے کانگریس عہدیداران اور کار کنان نے کل بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمو لیت اختیار کر لی ۔ رکن پارلیمنٹ اشوک چوہان نے اُن کا پارٹی میں استقبال کیا ۔
***** ***** *****
لاتور شہر کے بازار میں ہفتہ وصو لی کرنے والے ایک شخص کو پولس نے گرفتار کر لیا ۔ 21؍ سالہ اُس ملزم کا نام تو حید اکبر پٹھان ہے ۔ پولس نے اُسے اُسی علاقے سے گرفتار کیا جہاں اُس نے اپنے ساتھی کی مدد سے ہفتہ وصولی اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی تھی ۔
***** ***** *****
دھارا شیو ضلعے کے تلجا پور میں واقع تلجا بھوا نی کالج میںنیشنل سروس اسکیم اور گرین کلب کے اشتراک سے پانی کے مسئلے پر مبنی دیوار پر تصویر ی نمائش کا افتتاح کالج کے پرنسپل میجر ڈاکٹر یشونت رائو ڈو کے کے ہاتھوں عمل میں آ یا ۔ اِس موقعے پر ڈوکے نے مستقبل میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کی خاطر پودے لگانے کی ضرورت کا اظہار کیا ۔
***** ***** *****
کانگریس کے سینئر قائد اور لاتور ضلع پریشد کے سابق صدر میٹھا رام راٹھوڑ کل حیدر آبادکے ایک خانگی اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہو گیا ۔ وہ 74؍ برس کے تھے ۔ رینا پور میں پسماندہ طبقات سیوا سنگھ سنستھا کے آشرم اسکول کے احا طے میں اُن کی آخری رسو مات ادا کر دی گئیں۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ سپریم کورٹ کی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو ہر انتخابی بانڈ کا نمبر عام کرنے کی ہدایت
٭ تمام سیاسی جماعتیں انتخابی قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کریں ‘ ریاست کے چیف انتخابی افسر ایس چوک لِنگم کی اپیل
٭ شیو سینا اُدھو بالا صاحب ٹھاکرے پارٹی کے سر براہ اُدھو ٹھاکرے ناندیڑ اور ہنگولی کے 2؍ روزہ دورے پر
٭ اورنگ آباد لوک سبھا حلقے سےر کن پارلیمان اِمتیاز جلیل کو M I M کی جانب سے دوبارہ امیدواری
اور
٭ 62؍ ویں ریاستی ڈرامہ مقابلے میں چھتر پتی سنبھا جی نگر کے ڈرامے ’’ ناستی تُر شنا سموویادھی ‘ ‘ کو
دوسرا انعام
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment