Sunday, 31 March 2024

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ :31 ؍ مارچ 2024ء وقت:صبح 09.00 سے 09.10 بجے

Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date : 31 March 2024

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۳۱ ؍مارچ  ۲۰۲۴؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ عام  انتخابات کے پہلے مر حلے میں وِدربھ سے 97؍ امید وار میدان میں

٭ ناندیڑ لوک سبھا حلقے کے لیے 2؍ جبکہ ہنگولی کے لیے ایک پرچۂ نامزدگی داخل

٭ مراٹھا ریزر ویشن آندو لن کے قائد منوج جرانگے پاٹل کا عام انتخابات میں شر کت نہ کرنے کا اعلان 

٭ مراٹھواڑہ کے کئی مقامات پر بے موسم بارش ‘  بیڑ  میں بجلی گر نےسے ایک خاتون کی موت

اور

٭ میامی اوپن ٹینِس کے مینس ڈبلز مقابلے میں روہن بوپنا  اور  میتھو ایب ڈن کی جوڑی فاتح


اب خبریں تفصیل سے...

عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں ناگپور ڈویژن کے 5؍ لوک سبھا حلقوں سے97؍ امید وار میدان میں ہیں۔ کل نام واپس لینے کے آخری دن ناگپور  اور  چندر پور لوک سبھا حلقوں سے ایک بھی امید وار نے اپنی در خواست واپس نہیں لی ۔ رام ٹیک حلقے سے 35؍ میں سے 7؍ امید وار  ‘  بھنڈارا-گوندیا کے 22؍ میں سے 4؍  گڈ چِرو لی -چمور کے12؍ میں سے 2؍ امید واروں نے اپنی در خواستیں واپس لے لی ۔ ناگپور لوک سبھا حلقے سے اب 26؍ امید وار  ‘  رام ٹیک سے 28؍ بھنڈارا-گوندیا سے 18؍  گڈ چِرو لی-چمور سے 12؍ اور  چندر پور حلقے سے 15؍ امید وار میدان میں ہیں ۔ انتخابات کا پہلا مر حلہ 19؍ اپریل کو ہے ۔

***** ***** ***** 

عام انتخابات کے تحت ناندیڑ لوک سبھا حلقے کے لیے کل 2؍ نامزدگی کے پرچے داخل کیے گئے ۔ اِس طرح اب تک اِس حلقے میں کُل 3؍ در خواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ ایک گزشتہ جمعرات  کو 2؍کل۔ ونچت بہو جن آ گھاڑی سے اکبر اختر خان  اور  آزاد امید وار کے طور پر صاحب رائو بھواگجبھارے نے کل اپنے پر چہ داخل کیے ۔شیو سینا کے امید وار ہیمنت شری رام پاٹل نے کل ہنگولی لوک سبھا حلقے کے لیے اپنی امید واری کا پر چہ داخل کیا ۔ گزشتہ روز14؍ افراد میں 56؍ نامزدگی کے فارم تقسیم کیے گئے ۔ اب تک 54؍ متوقع امید واروں میں کل 175؍ نامزدگی کے پر چے تقسیم کیے گئے ہیں ۔

***** ***** ***** 

راشٹر وادی کانگریس شرد پوار گروپ نے عام انتخابات کے لیے 5؍ امید واروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ۔ بارا متی سے موجودہ رکن پارلیمان سُپریہ سُلے   اور  شِرور  سے موجودہ  ایم پی  امول کولہے  امید وار بنائے گئے ہیں ۔ احمد نگر سے نلیش لنکے  ‘  وردھا سے امر کالے  اور  دِنڈوری سے بھاسکر بھگر ے کو امید واری دی گئی ہے ۔ 

اِسی دوران راشٹر وادی کانگریس پارٹی شرد پوار گروپ نے انتخابی کمیشن سے شیو سینا  اور  بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف ضابطۂ  اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت درج کر ائی ہے ۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ اِن دونوں جماعتوں نے اپنے اسٹار کیمپینرس کی فہرست میں دیگر قائدین کے نام شامل کرتے ہوئے اُن کے عہدوں کابھی ذکرکیا ہے ۔

***** ***** ***** 

  راشٹر وادی کانگریس پارٹی نے بارامتی لوک سبھا حلقے سے سونیترا پورا  اور  پر بھنی سے مہا دیو جانکر کی امید واری کا اعلان کیا ہے ۔ راشٹر وا دی کانگریس کے ریا ستی صدر سُنیل تٹکرے نے کل صحیفہ نگاروں سے بات کر تے ہوئے یہ اطلاع دیا ۔

اِسی بیچ جانکر نے بتا یا کہ وہ کل پیر کو اپنی امید واری کا پرچہ داخل کریں گے ۔ انھوں نے بتا یا کہ مہا وِکاس آگھاڑی کی راشٹر وادی کانگریس شرد پوار گرو پ کے علا وہ دیگر پارٹیوں نے انہیں کوئی جواب نہیں دیا ۔ اِس لیے وہ مہا یو تی میں شامل ہو گئے ۔

***** ***** ***** 

مراٹھا ریزر ویشن آندو لن کے قائد منوج جرانگ پاٹل نے عام انتخابات میں شر کت سے واپسی کا اعلان کیا ۔ کل جالنہ ضلع کے آنتروالی سراٹی میں انھوں نے یہ اطلاع دی ۔ انھوں نے بتا یا کہ وہ خود بھی چُنائو سے دور رہیں گے   اور  ایک بھی آزاد امید وار نہیں دیں گے ۔ جرانگے پاٹل نے کہا کہ چُنائو میں اُن کے حصہ لینے کا فیصلہ سماج کو کرنا چاہیے ۔ یہ اطلاع ہمارے نامہ نگار نے دی ۔

***** ***** ***** 

ریاست کے چیف سیکریٹری نتن کریر کی ملاز مت کی مدت میں مرکزی حکو مت نے مزید 3؍ مہینوں کی توسیع کی ہے ۔ وہ آج سبک دوش ہو رہے تھے تاہم اب 30؍ جون تک اپنے عہدے پر بنے رہیں گے ۔

***** ***** ***** 

انتخابی کمیشن نے اِس بارے کے عام انتخابات کے لیے 75؍ فیصد رائے دیہ کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ ریاست کے چیف انتخا بی افسر  ایس  چوک لنگم نے بتا یا کہ اِس کے لیے راست انتخابی مرکز کی سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ وہ کل آکاشوانی کو دیے گئے خصوصی انٹر ویوں کے دوران بول رہے تھے ۔ آکاشوانی کے اسمیتا چینل پر  کل اُن کی ملا قات کا پہلا حصہ نشر کیا گیا تھا ۔ دوسرا حصہ آج شام سوا سات بجے  وُرُتّ وِشیش نامی پروگرام میں سُنا جا سکے گا ۔

***** ***** ***** 

صدر جمہوریہ درو پدی مُر مو نے کل 4؍ معزز شخصیات کو بعد از مرگ ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا ۔ اِن میں سابق وزراء اعظم چودھری چرن سنگھ  ‘  پی  وی  نر سمہا رائو   ‘  بہار کے سابق وزیر اعلیٰ کر پوری ٹھاکُر  او ر  ملک میں سبز انقلاب کے محرک  ایم  ایس  سوامی ناتھن  شامل ہیں ۔ نرسمہا رائو کے بیٹے  پی  وی  پر بھا کر رائو  ‘  سوامی ناتھن کی بیٹی نِتیہ رائو   ‘  چرن سنگھ کے بیٹے جینت سنگھ   اور  کر پوری ٹھاکُر کے بیٹے رام ناتھ ٹھاکُر نےیہ اعزازات قبول کیا ۔ اِسی طرح سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی کو آج صدر جمہوریہ مُر مو اُن کی رہائش گاہ پر بھارت  رتن کے اعزاز سے 

نوازیں گی ۔

***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


رنگ پنچمی کا تہوار مختلف مقامات پر جوش و خروش کے ساتھ منا یا گیا ۔ دھاراشیو ضلعے کے تلجا پور میں واقع تلجا بھوانی مندر میں دیوی کی مورتی پر رنگ نچھا ور کیاگیا ۔ اِس موقعے پر تحصیل دار  اور  مندر کے ایڈ منسٹریٹری سومناتھ مالی موجود تھے ۔ اِس کے بعد شہر میں رنگ پنچمی کھیلنے کا آغاز ہوا جو شام تک جاری رہا ۔ لاتور شہر میں بھی رنگ پنچمی کے دوران جوش و خروش نظر آیا ۔ پانی کی قلت کے پیش نظر انتظامیہ  اور  مختلف سماجی تنظیموں نے سوکھے رنگ استعمال کرنے کی اپیل کی تھی ۔اِس اپیل پر عمل کر تے ہوئے کئی افراد نے سوکھے رنگوں سے کھیلنے میں دلچسپی دکھائی ۔

اِسی بیچ لاتور میں آدرش میتری فائونڈیشن کی جانب سے ما تو شری نامی ضعیفوں کے آشرم میں 65؍ ضعیفوں کے ساتھ سوکھے رنگ سے کھیل کر رنگ پنچمی منائی گئی ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ ساہتیہ پریشد دھارا شیو شاخ کی جانب سے کل رنگوں کے تہوار کے موقعے پر کوی سمیلن کا انعقاد کیاگیا ۔ شاعر  پی  ڈی  کامبلے کی زیر صدارت اِس سمیلن میں متعدد شعراء نے اپنا کلام پیش کیا ۔ مداحوں کی جانب سے شاعروں کے کلام کو دِل کھول کر دا دی گئی ۔

***** ***** *****

ناندیڑ میں آج سے ہوائی جہاز کے ذریعے آمد و رفت کی خد مات کا آغاز ہورہا ہے ۔ اسٹار ایئر لائنس کی جانب سے ناندیڑ بنگلو رو  ‘  ناندیڑ-دِلّی - جالندپر  اِن روٹس پر روزآنہ پر وازیں رہیں گی ۔ اِسی طرح ناندیڑ -حیدر آباد   اور  ناندیڑ- احمد آ باد یہ پر وازیں ہفتے میں 4؍ دن رہیں گی ۔ 

چھتر پتی سنبھا جی نگر سے بھی احمد آباد کے لیے ہوائی خد مات کی آج سے شروعات ہو رہی ہے ۔ ساتھ ہی حیدر آباد  اور  ممبئی کے لیے ایک اضا فی پر واز کا آغاز ہو رہا ہے  ۔

**** ***** *****

پر بھنی لوک سبھا حلقے کے انتخابی خرچ پر نظر رکھنے والے انسپکٹر  انو راگ چندرا  نے کل گنگا کھیڑ میں جائزاتی میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اِس موقع پر تمام دستوں کو انتخابی خرچ کے کام کاج سے متعلق ضروری ہدایات دی گئی ۔

***** ***** *****

بیڑ شہر سمیت ضلعے کے آشٹی تعلقے میں کل دوسرے دن بھی بے موسم بارش ہوئی ۔ آشٹی تعلقے کے ہنو منت گائوں میں بجلی گر نے سے ایک 70؍ سالہ ضعیف خاتون کی موت ہو گئی ۔ اِس بے موسم بارش سے چِکھلی میں سنترے کے باغات کو نقصان پہنچا ۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کے پھلمبری تعلقے کے پیرو باوڑا میں کل شام با دلوں کی گرج  اور  بجلی  کی چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس سے مکئی کی فصلوں کو نقصان پہنچا ۔

***** ***** *****

اِسی طرح ناندیڑ شہر سمیت ضلعے کے اردھا پور  تعلقے میں کل شام طو فانی ہوائیں  چلیں  جبکہ حد گائوں تعلقے میں ہلکی بارش ہوئی ۔ اِس بارش سے ناندیڑ شہر میں 2؍ گھنٹوں تک بجلی منقطع رہی ۔ اِس بے موسم بارش سے ناندیڑ ضلعے میں ہلدی  ‘  گیہوں  کی فصلوں  اور  آم کے باغات کو کا فی نقصان پہنچا ۔ وہیں ہنگولی  اور  پر بھنی اضلاع میں بھی کل بے موسم بارش ہوئی جس سے فصلوں  اور  باغات کو نقصان ہونے کی خبر ہے ۔ 

***** ***** *****

ریاست میں آج سب سے زیادہ درجہ حرارت 42.6 ؍ ڈگری  سیلسیس    اکولا  میں ریکارڈ کیا گیا ۔ ور دھا میں42.2؍ ڈگری سیلسیس  ‘  امرا وتی 41.8؍ ڈگریسیلسیس   واشم  اور  پر بھنی 41.6؍ ڈگری سیلسیس  ‘  بیڑ41.1؍ ڈگری سیلسیس  ‘  دھاراشیو 39.9؍ ڈگری سیسلیس   اور  چھتر پتی سنبھا جی نگر میں درجہ حرارت 38.2؍ ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ۔

***** ***** *****

میامی اوپن ٹینِس مقابلے میں بھارت کے روہن بو پنا اور  اُن کے آسٹریلیائیا ساتھی میتھو ایب ڈن کی جوڑی نے مردوں کے ڈبلز کا خطاب  جیت لیا ہے ۔ کل کھیلے گئے فائنل مقابلے میں اِس جوری نے امریکہ کے آسٹِن کراجی سیک   اور  کروشیائی کھلاڑی  اِوان ڈوڈِگ  کو 6 - 3؍  6 - 7 ؍  اور  10 - 6؍ سے ہرا دیا ۔ روہن بو پنا  کا ڈبلز میں یہ 26؍ واں خطاب ہے ۔

***** ***** *****

آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...


٭ عام  انتخابات کے پہلے مر حلے میں وِدربھ سے 97؍ امید وار میدان میں

٭ ناندیڑ لوک سبھا حلقے کے لیے 2؍ جبکہ ہنگولی کے لیے ایک پرچۂ نامزدگی داخل

٭ مراٹھا ریزر ویشن آندو لن کے قائد منوج جرانگے پاٹل کا عام انتخابات میں شر کت نہ کرنے کا اعلان 

٭ مراٹھواڑہ کے کئی مقامات پر بے موسم بارش ‘  بیڑ  میں بجلی گر نےسے ایک خاتون کی موت

اور

٭ میامی اوپن ٹینِس کے مینس ڈبلز مقابلے میں روہن بوپنا  اور  میتھو ایب ڈن کی جوڑی فاتح


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭




No comments: