Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 20 July 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۰ ؍جولائی ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
Date: 20 July 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۰ ؍جولائی ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
مرکزی حکو مت نے فصل بیمہ منصو بے پر موثٔر عمل آ وری کے لیے ریا ستوں کو اپنی اپنی بیمہ منصو بہ کمپنیاں قائم کر نے کی ہدا یت دی ہے۔ زراعت کے مرکزی وزیر رادھا مو ہن سنگھ نے کل لوک سبھا میں زراعت سے متعلق پو چھے گئے ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ اگر مو جو دہ کمپنیوں کے کام کاج میں بے ضابطگیاں پائی جا تی ہیں تو اُنکے خلاف سخت کار وائی کی جائے گی۔ رادھا مو ہن سنگھ نے مزید کہا کہ 2016ء میں مر کزی حکو مت کی جانب سے شروع کیئے گئے فصل بیمہ منصو بے پر عمل آ وری میں پیش آ رہی دشوا ریوں کے بعد ریاستوں سے اپنی علحٰدہ کمپنیاں قائم کرنے کی ہدا یت دی جا رہی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس فیصلے سے خانگی اور عوامی شعبے میں کام کر رہی بیمہ کمپنیوں کے در میان مسا بقہ آ رائی کو بڑھا وا ملے گا۔
اِس سے پہلے کانگریس، تر نمول کانگریس ،بائیں بازو کی جما عتیں ،راشٹریہ جنتا دل اور نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے اراکین پار لیمنٹ نے تحریک التواء پیش کر تے ہوئے فصل بیمہ منصو بے پر بحث کا مطالبہ کیا۔ تاہم اِسپیکر نے اِسے نا منظور کر تے ہوئے قا نون193؍ کے تحت بحث کی اجازت دی۔ بحث میں حصّہ لیتے ہوئے کانگریس رکن پار لیمنٹ جیو ترا دتیہ سندھیا نے زرعی اشیاء کے لیے کسا نوں کو دی جا رہی کم امداد ی قیمت پر افسوس کا اظہار کیا۔ کانگریس کے ہی رکن پار لیمنٹ اشوک چو ہان نے کسا نوںکی خراب صورتحال کا ذکر کر تے ہوئے اُنکے لیے مکمل قرض معافی کا مطالبہ دہرا یا۔
دوسری جانت راجیہ سبھا میں اقلیتوں اور دلتوں پر ہورہے مبیّنہ مظا لم اور بھیڑ کی جانب سے ہورہے تشدّد پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد نے اس طرح کے واقعات پر فکر مندی کا اظہار کر تے ہوئے قصور وار وں کے خلاف سخت کار وائی کا مطالبہ کیا۔ اپو زیشن اراکین کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے پارلیما نی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ حکو مت کو بھی اِسطرح کے واقعات پر افسوس ہے اور کہا کہ قصور واروں پر کار وائی کی جا رہی ہے۔
****************************
مہا راشٹر قا نون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما رادھا کرشن وِکھے پاٹل نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاستی حکو مت گنّے کے زیر کاشت زرعی رقبے کو قطرہ سینچائی کے تحت لانے کے فیصلے سے متعلق شفا فیت منظر عام پر لائے۔ وِکھے پاٹل کل شِر ڈی تعلقے کے ممدا پور میں تر قیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب میں بول رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ حکو مت قطرہ سینچائی منصو بے کی بقا یہ رقم کسا نوں کے بینک کھا توں میں جمع کرنے کے بارے میں خلا صہ کر ے اور کمپنیوں کو قطرہ سینچائی پمپ کی قیمتیں کم کر نے پر مجبور کرے۔ اِس بیچ لاتور کے رکن اسمبلی امِت دیشمکھ نے گنّے کی فصل کے لیے قطرہ سینچائی کو لازمی قرار دینے کے حکو مت کے فیصلے کو صحیح ٹھہرا یا ہے۔
****************************
صدر جمہوریہ کے عہدے کے لیے آج ووٹوں کی گنتی ہو گی۔ ووٹوں کی گنتی صبح گیارہ بجے شروع ہو گی اور سب سے پہلے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوئی رائے دہی کے ووٹ گنے جائیں گے۔ اِسکے بعد ریاستوں سے موصول بیلیٹ باکس حروف تہجی کے اعتبار سے کھولے جائیں گے ۔ مجمو عی ووٹوں میں سے 50؍ فیصد سے کم از کم ایک فیصد زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امید وار کو فاتح قرار دیا جائے گا۔ 17؍ جولائی کو صدر جمہوریہ کے عہدے کے لیے اوسطاً 99؍ فیصد رائے دہی ہوئی تھی۔
موجودہ صدر جمہوریہ جناب پر نب مکھر جی کی معیاد 24؍ جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔
****************************
معروف مراٹھی اداکا رہ او ما بھینڈے کل ممبئی میں چل بسیں۔ وہ72؍ برس کی تھیں۔ 1960ء میں آئی مراٹھی فلم ’’آ کاش گنگا ‘‘ سے اپنے فلمی سفر کی شروعات کر نے والی او ما بھینڈے نے ’’آمھی جاتو آمچا گا وا‘‘ ، ’’بھالو‘‘ ، ’’ پریما ساٹھی واٹیل تے‘‘ جیسی مقبول مراٹھی فلموں میں کام کیا۔ اِسکے علا وہ اُنھوں نے تیلگو ،تمِل اور کئی ہندی فلموں میں بھی اپنی ادا کا ری کے جو ہر دکھائے۔ دوستی فلم میں ادا کیئے گئے اُنکے نرس کے کر دار کو شائقین آج بھی نہیں بھولے ۔ ثقا فتی امور کے ریاستی وزیر وِنود تائو ڑے نے اوما بھینڈے کی موت پر دکھ کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ اُنکے جانے سے مراٹھی فلم اِنڈسٹری نے ایک با صلا حیت فنکار کھو دیا ہے۔
****************************
آنے والی ہندی فلم ’’اِندو سر کار‘‘ میں کئے گئے مُبیّنہ سیا سی تبصروں کی حما یت اور مخا لفت میں کل اورنگ آ باد میں مظا ہرے کیئے گئے۔ ایک طرف جہاں بھار تیہ جنتا پا رٹی کے کار کنوں نے گُلمنڈی میں فلم کی حما یت میں بینر لگائے وہیں کانگریس کی جانب سے فلم کے خلاف کرانتی چوک میں مظا ہرے کیے گئے ۔ ہدا یت کار مدھور بھنڈار کر کی ہدا یت میں بنی فلم اِندو سر کار ایمر جنسی کے دور پر مبنی ہے۔
****************************
معروف مجا ہد آ زا دی اور سابق رکن اسمبلی بھیکو داجی بھِلا رے کل ممبئی میں چل بسے۔ 97؍ سالا بِھلا رے نے اُنکی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔ وہ ستا رہ ضلع کے جائو ڑی حلقہ انتخا ب سے 2؍ مر تبہ رکن اسمبلی چنے گئے تھے۔ بھِلا رے قا نون ساز کونسل کے رکن بھی رہے۔ اُن پر مہا تما گاندھی اور کرانتی سنگھ نا نا پاٹل کے نظر یات کا کافی اثر تھا۔ ستا رہ ضلع کے بھلا ر میں کل اُنکی آخری رسو مات ادا کر دی گئیں۔
****************************
بھارت کے محکمۂ مو سمیات نے گوا ،مدھیہ پر دیش ،وِدربھ،چھتیس گڑھ،وسطی مہا راشٹر،ساحلی کر نا ٹک اور جنو بی کر نا ٹک میں آج کے لیے موسم کی سخت وارننگ جا ری کی ہے۔ محکمے نے مغربی مدھیہ پر دیش ،کو کن اور گوا کے کچھ علاقوں میں شدید سے بہت شدید بارش ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔ اِسکے علا وہ ہما چل پر دیش، اُتر ا کھنڈ ،مشرقی راجستھان، مغربی بنگال ،سِکّم ، اوڈیشہ، شمال مشرق کے کچھ علاقوں، گجرات ،مراٹھواڑہ ،تلنگا نہ اور کیرا لہ میں بھی بھا ری بارش ہونے کا امکان ہے۔ اِن علا قوں میں اتوار تک شدید بارش ہو سکتی ہے۔
****************************
خواتین کے عالمی کپ میں آج بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو گا۔ دو نوں ٹیمیں اِنگلینڈ کے ڈر بی میں دوسرے سیمی فائنل میں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔ پہلے سیمی فائنل میں جنو بی افریقہ کو ہرا کر انگلینڈ کی ٹیم فائنل میں داخل ہو چکی ہے۔ آج ہو رہا دو سرا سیمی فائنل مقابلہجیتنے والی ٹیم23؍ جولائی کو لندن کے لارڈس میدان میں فائنل مقابلے میں اِنگلینڈ سے کھیلے گی۔
****************************
No comments:
Post a Comment